کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 312 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 49 ہزار 744 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جامعہ سندھ جام شوروسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014
تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں : رکن اسمبلی ایم کیو ایم صابر حسین
کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان
خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسرا یوم تاسیس
عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے: زونل انچارج نوید شمسی
بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مفرورسابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار
لاہور(پی پی آئی)سابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کر لیا گیا، سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، پی پی آئی کے مطابق سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔عابد باکسر پر بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کا بھی الزام ہے، ان پر باغبانپورہ داروغہ والا تھانے میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے 365 اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عابد باکسر کے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر دو کروڑ مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی، بات کرنے پر دو کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواکر لیا اور میرے گھر والوں سے 10 لاکھ روپے وصول کئے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں کم
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاو? بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں 24قیراط سونا200روپے سستا ہو کر 2لاکھ 63ہزار روپے ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 171روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 76ہزار 869روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1972 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی
کراچی (پی پی آئی)2 روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں پھر سے کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.29 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 پر فروخت ہو رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جامعہ سندھ جام شوروسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014
(May 12, 2014)
حیدرآباد: جامعہ سندھ جامشورو کے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014“ منعقد ہوا۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز، اداکاری اور رقص پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، فنکشن میں لیلیٰ و مجنوں کی کہانی کو اداکاری کے ذریعے بھرپور انداز میں پیش کرنے والے بچوںکے گروپ کو 50 ہزار روپے انعام سے نوازدیا گیا ۔ تقریب میں اسکول کی لائبریری کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی طرف سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا، تاہم اس موقعے پر ان کی اپیل پرلائبریری کے قیام کے لیے عطیے کی مہم میں مختلف افسران واساتذہ کی جانب سے 15 منٹ میں ایک لاکھ 37 ہزار روپے جمع کروائے گئے۔ 46 مستحق طلباءمیں اسکول یونیفارم اور کتابیں بھی تقسیم کردی گئیں۔جامعہ سندھ کے ماتحت چلنے والے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول سندھ یونیورسٹی کالونی میں منعقد ہونے والے سالانہ فنکشن 2014 میں مختلف کلاسز کے طلبہ اور طالبات نے ٹیبلو، گائیکی، اداکاری اور رقص پیش کرکے تقریب میں موجود حاضرین کے جیت لیے۔ خوبصورت اور رنگ برنگی لباس میں ملبوس بچوں نے اس موقعے پر مختلف دھنوں پر رقص کرکے رنگین رات کو مزید خوبصورت و یادگار بنادیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل تھے۔ جبکہ رجسٹرار غلام محمد بھٹو، ٹھٹہ کئمپس کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، لاڑ کئمپس بدین کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، نوشہروفیرز کئمپس کے پرووائس چانسلر محمد نواز ناریجو، ڈین فیکلٹی آف لا ایڈووکیٹ جھمٹ جیٹھانند، ڈائریکٹر ایس او ایس ولیج دوست محمد بلوچ، جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ کی رکن ڈاکٹر ممتاز بھٹو، پرنسپال ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد سید احسان شاہ راشدی، ناظم امتحانات محمد علی روشن پٹھان، میڈم یاسمین مری، انچارج ڈائریکٹر مینٹیننس رفیق احمد بروہی، ڈائریکٹر سیکیورٹی کئمپس غلام نبی کاکا، ترجمان جامعہ سندھ نادر علی مغیری، سیکریٹری وائس چانسلر نانک رام بھاٹیا، ارباب پیرزادہ و دیگر نے شرکت کی۔ اسکول کی پرنسپال فریدہ شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں وائس چانسلر نے رقص کے مقابلوں میں لیلیٰ مجنوں کے کردار کو بھرپور انداز میںپیش کرنے والے گروپ کو فاتح قرار دیتے ہوئے ایوارڈ اور 50 ہزارکیش رقم انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔ا سی طرح کیلے کھانے کے مقابلے میں دوم کلاس کے ضامن علی، ٹائی باندھنے کے مقابلے میں کامران علی اورزیادہ غبارے پھونک کر پھاڑنے کے مقابلے میں ساحل کو کامیاب قرار دیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر مغل نے 46مستحق بچوں میں یونیفارم تقسیم کیے۔ تاہم کچھ مستحقین کو درسی کتابیں بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے اسکول میں لائبریری نہ ہونے کا نوٹیس لیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہ میں لائبریری بیحد ضروری ہے تاکہ بچے کلاس لینے کے بعد لائبریری میں بیٹھ کر پڑھ سکیں۔ اس موقع پر لائبریری کے قیام کے لیے شیخ الجامعہ سندھ نے جامعہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود حاضرین کو بھی اسکول کی

تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں : رکن اسمبلی ایم کیو ایم صابر حسین
(May 12, 2014)
حیدرآباد: تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں اور انکی خدمات سے ملک وقوم کا مستقبل روشن ہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی نے محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سندھ میوزم حیدرآباد میں منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے افسران ، مختلف کالجوں کے پرنسپل و پروفیسرز اور اساتذہ اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ نسل نوکے بہترمستقبل کےلئے دن رات محنت کرنے والے اساتذہ کو کسی ایوارڈ یا کسی تعریف کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انکی محنت کا صلہ وہ طالب علم ہوتا ہے جو اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتاہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی محنت سے ملک کے روشن مستقبل کےلئے جوکردار اداکرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ایسی تقریب کا انعقاد کرنے اس اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں علم کی شمع سے برائیوں کے اندھیروں کا خاتمہ کرتے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور حق پرست قیادت فروغ علم کے لیے کاﺅشیں کرنے والوں کو اپنے بھر پور تعاﺅن یقین دلاتی ہے ۔

کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان
(May 12, 2014)
حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشو نما کے سا تھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ رمضان المبارک کے دور ان ہالا میں آل سندھ نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا ۔ یہ بات انھوں نے محمد داود میمن ہائی اسکول مٹیاری میں پہلا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں سابقہ ایم پی اے جلال شاہ جاموٹ ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی ، ڈی ایچ او مٹیاری ڈاکٹر حسن مراد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا کہ ضلع مٹیاری میں کھیلوں کو فروغ دلانے کے لیے ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسو سی ایشن منظور کرائیں تاکہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی مٹیاری فیاض حسین عباسی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی پہچان کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ذریعے ہوتی ہے اور اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کھیلوں کو فروغ دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے اندر بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں جوکہ ضلع سے لیکر ملکی سطح پر دنیا میں اپنا نام روشن کرنے کیلئے کافی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ایسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر انہیں ایسے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے جیتنے والی ٹیم جنید اور احسن جنہوں نے فائنل میچ 2سیٹ سے جیتا کو شیلڈ اور نقد انعام دیا جبکہ رنرز اپ ٹیم رضوان اور دین محمد کو شیلڈ اور نقد انعام دیا۔

خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسرا یوم تاسیس
(May 12, 2014)
حیدرآباد: خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹنڈو جام میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر لیاقت علی خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹنڈو جام شہر کے مکینوںاور انکی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشاں ہےں اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔ تقریب میں انور خانزادہ ، شعیب خانزادہ ، فرحان خازادہ ، عبد القادر خانزادہ ، اکرم خانزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں شرکا نے خانزادہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے سربراہوں کو شاندار کارکردگی اور راجتھانی میوات کی رونمائی پر ڈاکٹر اے کیو خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے: زونل انچارج نوید شمسی
(May 12, 2014)
حیدرآباد: پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپناشعار بنایا اور ایم کیوایم نے عوامی مسائل کے حل کو کبھی بھی اقتدار سے مشروط نہےں کےا بلکہ اقتدار میں اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی مشکل سے مشکل حالات میں بھی عوام کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھا ۔انھوںنے کہاکہ متحدہ قو می موومنٹ نے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر نئی روایت قائم کی اس سے قبل اور آج بھی دیگر جماعتیں صرف و صرف ۲ فیصد مراعات یافتہ طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں بھیجتی آئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک کی دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں نے غریب عوام سے صرف ووٹ لئے مگر ان کے لئے عملی طور پر آج تک کچھ نہیں کیا ۔انھوں نے کہا کہ غریب و متوسط طبقہ کے مصائب ومشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو خود مصائب کا شکار رہا ہو متحدہ قو می موومنٹ غریب و متوسط طبقہ کی جماعت ہے اس لئے وہ غریب عوام کے مصائب و مشکلات اور بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہے اور اپنی تمام ترصلاحیتیں بروکار لاتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
(May 12, 2014)
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ضلع جنوبی کے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ٹھیلے اور پتھاروں کو ضبط کرلیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی کی ہدایت پرضلع جنوبی کے علاقے ویسٹ وہارف اور ڈاکیارڈپرتجاوزات کو ہٹا کر وسیع علاقے کو ٹریفک اور پیدل چلنے والے عوام کے لئے کھول دیاگیا۔، اس دوران انسداد تجاوزات کے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر پولیس نے شرپسندوں پر قابو پالیا اور بلدیہ کے عملے نے کارروائی جاری رکھی۔ آپریشن میں ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،اینٹی انکروچمنٹ ، علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنراورکے پی ٹی کے عملہ سمیت پولیس کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے دوران چند شرپسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا ۔اہل علاقہ نے تجاوزات کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ کے عملہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے قائم ان تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں رہنے والوںکو شدید پریشانی کا سامنا تھا تاہم آج کی یہ کارروائی ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز و تفریق تمام علاقوں میں جاری ہے اورپورے شہر میں قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
