لاہور(پی پی آ ئی) موسم کی خرابی کے باعث فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہونے سے 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں نے اسلام اباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، ایئر سیال کی لاہور سے دمام کی پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 منسوخ کر دی گئیں، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں، اسی طرح سرین ایئر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، پرواز پی کے 340 صبح کی بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہوگی، پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر ہوئی جب کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی، سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جب کہ مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔
امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے : ڈپٹی کمشنر حیدر آباد
سازشی عناصر اپنے مفاد کے خاطر عوام کے درمیان نفرتیںپیدا کررہے ہےں: ایم کیو ایم
اپنے دور میں کرا چی کو حقیتاً روشنیوں کا شہر بنایا: نعت اللہ خان
نیوزی لینڈ کا ڈومیسٹک کر کٹ میں نجی سر مایہ کاری کا فیصلہ
سائٹ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ،8افراد زخمی
پیٹر مورس انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے کوچ مقرر
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری
پشاور(پی پی آ ئی): کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے مزید 128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 294دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں، جاری کر دہ اشتہار میں دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے 6کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب دہشتگرد میں آصف عرف چھوٹو اونگزیب عرف عمر خراسانی کے نام شامل ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا، خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔
اسعد قریشی کا فلسطین پر ظلم کے خلاف گیت ریلیز
کراچی(پی پی آ ئی)اسعد قریشی نے فلسطین پر ظلم کے خلاف گیت ریلیز کر دیا. گیت میں فلسطینیوں کی جرا?ت و بہادرری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اسعد قریشی نے گیت میں قبلہ اول کے حوالے سے ظالموں کو خبردار کیا۔بین الاقوامی طور پر اسعد قریشی کے گیت”میرا سب کچھ اقصی پر قربان کو پذیرائی ملنے لگی۔ اسعد قریشی کا گیت فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی تصویر ہے۔ اسعد قریشی کی جانب سے عربی اور اردو زبان میں فلسطینی مسلمانوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
وفاقی حکومت کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آ ئی (نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے ملاقات کی، ربیع اورخریف کی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، گندم اوردیگر اجناس کے نرخ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔گندم کا نرخ یکساں رکھنے کی تجویز کا بھی جا ئزہ لیا گیا، کپاس کے نرخ میں استحکام کے حوالے سے ضروری اقدامات پر خصوصی بات چیت کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی معاونت سے کپاس کے نرخ میں استحکام لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیرڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کوپنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوارپر مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ز پر پنجاب کابینہ کے اجلاس کے انعقادکے اقدام کو بھی سراہا۔اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کاٹن کی اچھی پیداوار کے بعدکاشتکاروں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ دلانے کیلئے نرخوں میں استحکام ضروری ہے، وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے، کاٹن کی اچھی پیداوار خوش آئند ہے، ویلیو ایڈڈ پروڈکس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کا کہنا تھا کہ راوی اوردیگر دریاؤں و نہروں میں سیوریج ڈالنے سے آبی حیات اورماحولیات کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، آبی ماحولیات کے بچاؤ کے لئے سیوریج نہروں اور دریاؤں میں ڈالنے پر مکمل پابندی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی نشاندہی پر وزیراعلی محسن نقوی نے ایم ڈی واسا اورڈپٹی کمشنر لاہورکو ڈاکٹر کوثر عبداللہ کی رہنمائی میں جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
تلاش کریں
خبریں

امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے : ڈپٹی کمشنر حیدر آباد
حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں) جماعت کے 22 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنائی جائے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ڈی سی سکیٹریٹ میںمنعقد کردہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میںچاروں تعلقوں کے اسسٹنیٹ کمشنر، ڈی او ایجوکیشن غلام مصفطی سومرو ، انفاررمیشن آفیسر شہزاد احمد شیخ ، گرلس اور بوائیز کالیج کے پرنسپل ، مختیار کار ، میر پورخاص بورڈ کے نمائندے، اور پولیس کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے ہم تمام لوگوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی ، امتحانات میں نقل کی وجہ سے ہمارے صوبے کی بھی بدنامی ہو رہی ہے اور طالب علموں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ہمیں موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ، انھوں نے ہدایت کی کہ ضلع عمرکوٹ کے تمام امتحانی سینٹروں پر موبائل فون اور کوئی بھی مواد لانے کی اجازت نہیں ہوگی ، انھوں نے کہا کہ 22 اپریل سے 08 مئی 2014 تک دفعہ 144 نافذ کر کے غیر متعلقہ شخص امتحانی مرکز میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے اور ضلع کی تمام فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دوکانیں امتحانی اوقات میں کھولنے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف فوری جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی ، اس موقع پر انھوں نے اجلاس میں شریک چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی امتحانی سینٹروں پر مختلف اوقات میں دورہ کریں، انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور میڈیا سے منسلک لوگ ڈپٹی کمشنر کی اجازت نامے کے بغیر امتحانی سینٹر کے اندر داخلے پر پابندی ہے ۔

سازشی عناصر اپنے مفاد کے خاطر عوام کے درمیان نفرتیںپیدا کررہے ہےں: ایم کیو ایم
حیدرآباد: معاشرے میں سازشی عناصر اپنے مفاد کے خاطر عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے جوائنٹ زونل انچارج عابدغوری نے سیکٹر آئی میں ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںاراکینِ زونل کمیٹی ، سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انھوں نے مذید کہاکہ حق وسچ کےلئے قائم ہونے والے اتحاد اور تحریکوں کے خلاف روزاول سے ہی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور متحد ہ قومی موومنٹ موجودہ دور میں حق وسچ پرمبنی جماعت ہے جو معاشرے میں قائم ظلم و ناانصافی کا خا تمہ چا ہتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ہر سطح پر حق و سچ کا پرچار کیااور یہ ہی طرز عمل ان کا جرم ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ہر دور میں جاری ہے مگر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سازشی عناصروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک نظریاتی تحریک اور انقلابی جماعت ہے اور ماضی میں بھی اس نظریاتی تحریک کوختم کرنے کےلئے ریاستی آپریشن اور اوچھے ہتھکنڈوںکے ذریعے سازشیںکی گئی مگر انہیں ناکامیوں کا سامنا ہوا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ کی بدولت کوئی بھی سازش مظلوم عوام کے اتحاد کو کمزور نہیں کرسکتی اور انہیں ہر سطح پر رسوائی اور ناکامی کا سامنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرف دیکھیں تو ہمیں اپنی تحریک کو پروان چڑھانے کےلئے بے شمار ساتھیوں کا لہو نظر آئے گا جنہوں نے ایک عظیم مقصد کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور ہمیں اس مقدس لہو سے اس ملک میں انقلاب برپا کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہو ۔اجلاس سے دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔

اپنے دور میں کرا چی کو حقیتاً روشنیوں کا شہر بنایا: نعت اللہ خان
کراچی: سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ اپنے دور نظامت میںپارکس بنوائے،ترقیاتی کام کروائے اور کراچی کو حقیقتا روشنیوں کا شہر بنایا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈرل بی ایریا میں پارک کے افتتاح اور اسکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ناظم کا کہنا تھا کہ کراچی امن اور خوشحالی کا گہوارہ تھا لیکن چند دہائیوں سے اسے ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کا سامنا ہے۔انھوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی رونقیں اور اامن جلدبحال ہونا چاہیے ،اپنے دور نظامت میں شہر کی ترقی کے لیے کام کیا۔ اسکول کے بچوں کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کووطن کی خدمت کے لیے آگے آنا ہے،اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔اس موقع پرجماعت اسلامی گلبرگ زون کے امیرسعید عامر موسیٰ اور سابق ٹاﺅن ناظم فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کا ڈومیسٹک کر کٹ میں نجی سر مایہ کاری کا فیصلہ
و لنگٹن: نیوزی لینڈ کر کٹ بورڑ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام نئے سرے سے ترتیب دینے اورملک کی چھے اہم کرکٹ ایسو سی ایشنوں میں49فی صد نجی سرمایہ کا ری کی اجازت کے لیے مسودہ حکومت کو بھیجوا دیا۔اس مسودہ کا مقصد ڈومیسٹک کر کٹ کی بہتری، مالی طور پر مضبوط کرنے اور تما م ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو دلچسپ بنانا ہے۔ نیوزی لینڈ کر کٹ بورڑ کے جنرل منیجر ڈیوڈ کوپر نے 18نکات پر مشتمل مسودہ کو خوش آئند قرار دیا اور نجی سرمایے کی آمد کوڈومیسٹک کی بہتری کے لیے اچھا قدم قرار دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ گریگ بارسیلے نے مستقبل میں طویل مدتی منافع بخش نتائج کی امید کا اظہا ر کیااور ان کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل کو محفوظ بنا نا چاہتے ہیں۔

سائٹ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ،8افراد زخمی
کراچی: کراچی سائٹ کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں واقع رحمانی مسجد کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپالیا ،پولیس نے فائرنگ میں ملوث کچھ افراد کو گرفتار کرلیا،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا۔

پیٹر مورس انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے کوچ مقرر
لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ نے سابق کوچ پیٹر مورس کودو بارہ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ۔ای سی بی نے انگلش ٹیم کے لیے سابق کوچ پیٹر مورس کو دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پانچ سال پہلے 2009 میں پیٹر مورس کو اس وقت معطل کیا گیا تھا جب کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ تنازعات شدت اختیار کر گئے تھے تاہم انتظامیہ نے انگلش ٹیم کی ایشز سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کا رکردگی کے بعدپیٹر مورس کو ایک بار پھر آزمانے کافیصلہ کیا ہے ،جبکہ سری لنکا کوحال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بنانے والے کوچ پال فیبریس کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔انگلش کر کٹ ٹیم رواں سال جنوری میں ایشنر میں بدتےرین شکست کے بعد کوچ اینڈی فلا ور کے مستعفی ہونے کے بعد ہیڈ کوچ کے بغیر تھی۔ انگلش کر کٹ بورڑ نے پچھلے روز پیٹر مورس اور نوٹنگھم شائر کے کوچ میک نیول ، مارک رابنسن اور سری لنکن ٹیم کے سابق کوچ ڑیور بیلس کے انٹر ویو کیے تھے ۔
