لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ا?شوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں جمعرات سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺکی چھٹی ہو گی،اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیجا دیا جائے،چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔
اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار
قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا انگلش کرکٹ کلب سے معاہدہ
بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی دینے سے انکار
ریو اوپن ٹینس : رافیل نڈال ، ٹومی روبرڈو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنوبی افریقی کرکٹر پیٹرسن کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پرانکم ٹیکس کمشنر کو 10ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس کمشنر کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ کردیا، عدالت نے کیس کے حکمنامے میں اہم آبزرویشنز بھی دیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں انکم ٹیکس کمشنر کے ٹیکس کی تشخیص کے اختیار سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور سہیل احمد عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہاکہ کمشنر ان لینڈریونیو پشاور نے ٹیکس کی تشخیص کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دیئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور نے اپنے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنر کو کیسے منتقل کردیئے؟انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 122کے تحت کمشنر اپنے اختیارات کسی کو دینے کا مجاز نہیں،اختیارات کی منتقلی کا گزٹ نوٹیفکیشن کہاں ہے؟وکیل ایف بی آر نے کہاکہ اختیارات منتقلی آرڈر ہوا تھا لیکن اس کو پبلش نہیں کیاگیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایف بی آر اپنے آرڈر چھپا کر کیوں رکھتا ہے؟ایف بی آر کیا آرڈر کی اشاعت اس لئے نہیں کرتا کہ مخصوص کیسز میں استعمال کر سکے؟یہ کیس عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کلاسک مثال ہے،سپریم کورٹ نے 2022میں فیصلہ دیا کہ کمشنر صرف ٹیکس کا تعین کر سکتا ہے،سپریم کورٹ نے 2022میں فیصلہ دیا کہ کمشنر اختیارات منتقل نہیں کر سکتا،جب مقننہ قانون سازی کردے تو اس پر عمل کرنا لازم ہوتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت اور ہم سب کا کام پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر عمل کرنا ہے،سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کمشنر ایف بی آر کو ارسال کی جائے، حکم نامہ ایف بی آر کے تمام ڈائریکٹرز اور حکام کو بھی ارسال کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیشن کمیٹی نے سماعت کی،پاک سرزمین پارٹی کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا،نمائندہ پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے،مکمل طریقہ کار اور قرارداد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی کی تحلیل سے متعلق قانون خاموش ہے،الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری
اسلام آباد(پی پی آئی)ا سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیئے،اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
(February 22, 2014)
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ڈنکن فلیچر کی جگہ انڈین ٹیم کا کوچ بنایا جارہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اینڈی فلاور کو بھارتی ٹیم کاہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو چ کے لئے آئندہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔

بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار
(February 22, 2014)
لندن: جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ سمیت ٹینس اسٹار رافیل نڈال ،فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو ،فارمولا ون ڈرائیور سباستین ویٹل لاریس ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کیلئے فیورٹ ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لی بورن جیمز کا نام بھی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ ایوارڈ کا اعلان 26مارچ کو کیا جائے گا ۔

قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا انگلش کرکٹ کلب سے معاہدہ
(February 22, 2014)
کراچی: قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق سے انگلینڈ کے ہیم ہیتھ کرکٹ کلب نے رواں سیزن کےلئے معاہدہ کرلیا ۔ کلب قومی فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ساتھ مصروف ہیں ۔

بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی دینے سے انکار
(February 22, 2014)
ممبئی: بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو خبردار کیا ہے کہ رواں سال اپریل اور مئی میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ میں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے لیگ انتظامیہ اس بارے میں خود انتظام کرے ۔بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار سنڈے اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے ۔

ریو اوپن ٹینس : رافیل نڈال ، ٹومی روبرڈو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
(February 21, 2014)
ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ٹومی روبرڈو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں سپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن کھلاڑی البرٹو مونٹنس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔دفاعی چیمپئن رافیل نے البرٹو کو ایک گھنٹے اور چودہ منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی،رافیل نڈال کواسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔سنگلز ایونٹ کے ایک اور میچ میں اسپین ہی کے ٹومی روبرڈو نے سربیا کے دوسان لاجووک کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔روبرڈو کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا ،سپینش کھلاڑی ریو اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر میچز میں اٹلی کے فیبیو اوریوکرائن کے الیکزینڈر بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچے۔

جنوبی افریقی کرکٹر پیٹرسن کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
(February 21, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز پیٹرسن کی وائرل انفیکشن میں مبتلاءہونے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پیٹرسن کا حال ہی میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوسٹن ڈی کوک کو شامل کیا گیا ہے تاہم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔