کراچی (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے الیکشن کمیشن پہنچ کر الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثاردرانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد منظور وسان کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں،ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اورروتی بھی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ہر دورمیں شریک اقتدار رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں،عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحادہو سکتا ہے،،آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔
کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
نوابشاہ :ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق
ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ
پی ٹی سی ایل کا ایووٹیب ڈیوائس کے ساتھ 10ماہ مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان
ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز دو صفر سے جیت لی
سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب کی ڈاکار ریلی کے شرکاءسے ملاقاتیں
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا عدالتی حکم
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دے دیا اور ریمارکس میں کہا کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکم نامہ جاری کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیس کی پیپر بک بنانے کا کب حکم دیا گیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ عدالت نے 2011 میں اپیلوں کی پیپر بک بنانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے کے بعد بھی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت نے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکمنامہ جاری کریں گے۔سرکاری وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ کیس میں 18 ملزمان نامزد تھے اور شاہد حیات سمیت کچھ انتقال کر چکے ہیں۔عدالت نے اپیلوں کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نورمحمد گوگا نے ملزمان کی بریت کیخلاف 2010 میں اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش گیا کیا کہ 20 ستمبر 1996 کو میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو گھر کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ واقعہ کے بعد سرکار اورمرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد کی مدعیت میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے لیکن دسمبر 2009 میں ماتحت عدالت نے 20 پولیس افسران کو بری کر دیا تھا۔
جنگسی کے لانگ بانگ بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کو آپریشن شروع کرنے کی منظوری
جنگسی، چین، 19 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 6 ستمبر کو لونگ بانگ پورٹ کے توسیعی منصوبے، جو گوانگسی چوانگ خود مختار خطے کے بائیس شہر کے جنگسی میں واقع ہے، کو عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز سمیت حکام کے ارکان پر مشتمل ایک چیک اینڈ قبولیت ٹاسک فورس نے منظوری دی۔ لونگ بانگ بندرگاہ نہ صرف چین اور ویتنام کے اہلکاروں، کارگو اور گاڑیوں کے لئے کھلی ہوگی ، بلکہ دوسرے تیسرے فریق کے ممالک کا احاطہ کرنے کے لئے توسیع کرے گی ، اس طرح زمینی بندرگاہ کی فعالیت اور صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
لانگ بانگ بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں بنیادی طور پر مسافروں کے معائنے کی تزئین و آرائش اور توسیع ، ناکسی مال بردار نقل و حمل چینل کی اپ گریڈ اور تزئین و آرائش وغیرہ شامل ہیں۔ جنگسی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق مسافروں کے معائنہ چینل کو ایک بالکل نئی ، پانچ منزلہ ، قومی گریڈ 2 مسافر معائنہ عمارت ملی ، جبکہ ناکسی فریٹ ٹرانسپورٹیشن چینل کی تزئین و آرائش میں تعمیراتی علاقے میں مجموعی طور پر 230،000 مربع میٹر شامل تھے ، جس میں سرحد کے قریب شہریوں کے لئے تجارتی زون ، جنرل ٹریڈ زون ، بانڈڈ زون ، سرحد پار ای کامرس زون وغیرہ شامل ہیں۔
لونگ بانگ بندرگاہ گوانگسی کی تین بڑی سرحدی بندرگاہوں میں سے ایک ہے، جو جزیرہ نما ہند-چین کو چین کے وسطی اور مغربی حصوں سے جوڑنے والے سب سے آسان زمینی راستوں میں سے ایک ہے، اور نئی مغربی زمینی-سمندری راہداری کا ایک بین الاقوامی لاجسٹک مرکز ہے۔ حالیہ برسوں میں، لونگ بانگ بندرگاہ کے اندر اور باہر آنے اور جانے والے درآمدی اور برآمد کارگو میں ہر سال مسلسل اضافہ ہوا ہے. 2023 کی پہلی ششماہی میں ، بندرگاہ نے تقریبا 6،000 گاڑیوں / بار کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی ، غیر ملکی تجارت میں تقریبا 14.14 بلین یوآن ریکارڈ کیے ، مصنوعات کی باہمی درآمدات میں 1.13 بلین یوآن حاصل کیے ، اور درآمد شدہ مصنوعات کی سائٹ پروسیسنگ میں 740 ملین یوآن حاصل کیے۔
ماخذ: جنگسی کا پبلسٹی ڈپارٹمنٹ
تصویری منسلکات لنکس:https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442254
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہی دن میں 3 کیس نمٹا دیئے
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے منگل سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ہے، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔
تلاش کریں
خبریں

کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل
(January 15, 2014)
شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ما یوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی پر مایوس نہیں اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کے تیسرا جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چھ سال سے یو اے ای میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی، جس سے اسپنرز کو مدد نہ ملے، زیادہ کرکٹ کھیلنے یا توقعات پر پورا اترنے کو کوئی بوجھ نہیں ہے۔ سری لنکن بلے باز میری گیندوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ کھیل رہے ہے۔

نوابشاہ :ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق
(January 15, 2014)
نوابشاہ: نوابشاہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قاضی احمد لنک روٹری کینال مگسی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے طالب علموں سے بھری وین کو ٹکر ماردی ۔ہولناک تصادم سے وین کے پرخچے اڑگئے ۔حادثے کے باعث برائٹ فیوچر اسکول کے طلباءاور اساتذہ سمیت 24افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہلاک شدگان میں معظم ،ہمایوں ،لاریب ،آصف ،ارباز ،یامین ،آفاق ،نعمان ،عمران ،مختیار،عاطف ،عصمت ،ثناء،روبینہ ،سعدیہ ،عائشہ ،زکیہ ،اقراء،فریحہ اور پرنسپل قاری بشیر بتائے جاتے ہیں ۔حادثے کے بعد نوابشاہ پی ایم سی ہسپتا ل میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ڈی سی نواب شاہ اعتراف کرتے ہیں کہ قاضی احمد لنک روڈ ایک خطرناک موڑ ہے جہاں پہلے بھی کئی حادثے ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کا تعلق دولت پور سے ہے۔

ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ
(January 15, 2014)
لاہور: چوہدری ذکاءاشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی 20 اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہوسکتا ہے۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی20 کیلئے ابتدائی30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے جونیئرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں، اب ذکاءاشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے40کھلاڑیوں کی فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاءاشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا ہے اوران کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔ دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19 ٹیم کے نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تین چارکھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعدانڈر19 ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔

پی ٹی سی ایل کا ایووٹیب ڈیوائس کے ساتھ 10ماہ مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان
(January 15, 2014)
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ہر نئی ایوو ٹیب ڈیوائس کے سا تھ دس ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ پی ٹی سی ایل ایوو ٹیب کو اینڈرائیڈ4.0.1 آپریٹنگ سسٹم و ڈوئیل کور 1.2گیگا ہاٹس پروسیسر اور 1GB ریم کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ملٹی میڈیا سروسز استعمال کرسکیں گے ۔ اس ڈیوائس میں ہائی ڈیفینیشن ٹچ سکرین ، ایچ ڈی کوالٹی ویڈیو پلے بیک ،فور جی بی میموری اور دوہرے کیمرے کی سہولیات دی گئیں ہیں ۔ سامنے اور پیچھے کے کیمرے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کانفرنسنگ اور فوٹو گرافی و ویڈیو گرافی کیلئے بہترین ہے ۔ انتہائی وسیع کوریج اور سب سے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک کے ساتھ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پاکستان بھر میں لوگوں کو دنیا تک رسائی دے رہا ہے اور وہ ملک بھر سے رابطے اور معلومات کیلئے رسائی کی سہولت رکھتے ہیں ۔اس ٹیب میں 3GEVODO اور ” آن دی گو“ رابطے کیلئے وائی فائی ، سی ڈی ایم اے ون ایکس اور ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ 6گھنٹے تک استعمال ہونے والی بیٹری رکھی گئی ہے جس کا سٹینڈ بائی وقت 20گھنٹے ہے ۔

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز دو صفر سے جیت لی
(January 15, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکودوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں4وکٹوں سے شکست دیکرسیریزدوصفرسے جیت لی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں پانچ وکٹ پر159 رنزاسکورکرسکی۔ دنیش رام دین نے اکتیس گیندوں پر55رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ آندریفلیچر نے40 رنزبنائے۔ ایڈم ملنے نے دووکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغازاچھا نہ رہا اور79 رنزپراس کے پانچ بیٹسمین پویلین لوٹ گئے لیکن لیوک رونچی کی برق رفتارنصف سنچری کی بدولت کیویزنے ہدف ایک اوورقبل چھ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ رونچی نے اٹھائیس گیندوں پر51رنزکی اننگزکھیلی۔ روس ٹیلرنے 39رنزبنائے۔ جیسن ہولڈر اورسنیل نرائن نے دودووکٹیں حاصل کیں۔

سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب کی ڈاکار ریلی کے شرکاءسے ملاقاتیں
(January 13, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی ریسٹ ڈے پر سیباسٹین لوب نے شرکاءسے ملاقات کی۔ورلڈ ڈاکار ریلی کے ریسٹ ڈے میں ڈرائیورز اور رائیڈرز سے ملاقات کرنے سابق عالمی چیمپئن سیباسٹین لوب ارجنٹائن پہنچ گئے۔ارجنٹائن کے صحراوں پر ڈاکار ریلی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔سابق ورلڈ کار ریلی چیمپئن نے ریلی میں شریک ڈرائیورز اور رائیڈرز سے ملاقات کی۔سپینش رائیڈر مارک کوما اور سابق ورلڈ چیمپئن کارلوس سینز نے سیباسٹین لوب کو خوش آمدید کہا۔موٹر بائیک ایونٹ میں سپینش رائیڈر مارک کوما کو 42منٹ اور17 سیکنڈ زکی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ کار ایونٹ میں نینی روما کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔