ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ

لاہور: چوہدری ذکاءاشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی 20 اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہوسکتا ہے۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی20 کیلئے ابتدائی30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے جونیئرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں، اب ذکاءاشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے40کھلاڑیوں کی فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاءاشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا ہے اوران کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔ دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19 ٹیم کے نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تین چارکھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعدانڈر19 ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔

Next Post

نوابشاہ :ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق

Wed Jan 15 , 2014
نوابشاہ: نوابشاہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قاضی احمد لنک روٹری کینال مگسی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے طالب علموں سے بھری وین کو ٹکر ماردی ۔ہولناک تصادم سے وین کے پرخچے اڑگئے ۔حادثے کے باعث برائٹ فیوچر اسکول کے طلباءاور اساتذہ سمیت 24افراد اپنی […]