نوابشاہ: نوابشاہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں21 طلبہ سمیت24 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قاضی احمد لنک روٹری کینال مگسی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے طالب علموں سے بھری وین کو ٹکر ماردی ۔ہولناک تصادم سے وین کے پرخچے اڑگئے ۔حادثے کے باعث برائٹ فیوچر اسکول کے طلباءاور اساتذہ سمیت 24افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہلاک شدگان میں معظم ،ہمایوں ،لاریب ،آصف ،ارباز ،یامین ،آفاق ،نعمان ،عمران ،مختیار،عاطف ،عصمت ،ثناء،روبینہ ،سعدیہ ،عائشہ ،زکیہ ،اقراء،فریحہ اور پرنسپل قاری بشیر بتائے جاتے ہیں ۔حادثے کے بعد نوابشاہ پی ایم سی ہسپتا ل میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ڈی سی نواب شاہ اعتراف کرتے ہیں کہ قاضی احمد لنک روڈ ایک خطرناک موڑ ہے جہاں پہلے بھی کئی حادثے ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کا تعلق دولت پور سے ہے۔