لاہور)پی پی آ ئی )پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ 7 سے 17 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا،سیریز اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی کیمپ کے اختتام پر 15 رکنی کمیٹی ٹیم کا اعلان کرے گی ۔ کیمپ کے لیے اعلان کردہ 28 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں میں گل فیروزہ, رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ اور طوبٰی حسن جو پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں ۔ سلیکٹرز نے کیمپ میں 12 بیٹرز،8 اسپنرز، 6 فاسٹ بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو شامل کیا ہے ۔ کھلاڑیوں میں کائنات، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، فرزانہ فاروق، وکٹ کیپر، فاطمہ خان، فاطمہ شاہد بٹ،فاطمہ زہرا، گل فیروزہ، گل رخ، حمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لبنی بہرام، ماہم منظور،ماہ نور قیوم، معصومہ زہرا، نجیہہ علوی،وکٹ کیپر،نورین یعقوب، رامین شمیم، صائمہ ملک، صائقہ ریاض،شوال ذوالفقار،سیدہ عروب شاہ،تسمیہ رباب، طوبی حسن، وجیہہ منیر، وردا یوسف، یسری عامر اور زونیش عبدالستارشامل ہیں ۔
ہوپ مین کپ :پولینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
راجن پور : اونٹوں کا دنگل ”پوپٹ “ نامی اونٹ نے جیت لیا
یوتھ فیسٹیول میں اس مرتبہ عالمی ریکارڈزکی سنچری بنائیں گے : رانامشہور
سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ
چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست
ویرات کوہلی شکست کا غم بھلانے ائیرپورٹ سے انوشکا کے گھر پہنچ گئے
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
معذور طالب علم کی میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن
لاہور) پی پی آ ئی ) معذوری بھی علم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی، معذور طالب علم نعمان بشیر نے سپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے ۔ نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پرصوبائی سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندے نے نعمان بشیر اور ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا ۔ اس موقع پر نعمان بشیر نے بتایا کہ وہ سکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے ۔ ہونہار طالبعلم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام بلند کر ے ۔
نگران وزیر اعظم نے پشاور کے بعد آج کا دورہ کراچی بھی منسوخ کر دیا
اسلام آباد پی پی آ ئی ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پشاور کے بعد آج کا دورہ کراچی بھی منسوخ کر دیا گیا ۔ نگران وزیر اعظم نے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، انوار الحق کاکڑ کے دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے ذراءع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امن و امان اور انسداد سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی کارروائیوں پر جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔
سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس، کچے میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ
کراچی(ی پی آ ئی )سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس حساس نوعیت کے اہم فیصلوں کے بعد اختتام پذیر، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر کی زیر قیادت ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، آرمی چیف نے کراچی کا دورہ بھی کیا،اجلاس میں سیکیورٹی سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، تمام شرکا نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیاگیا،آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا،اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔
تلاش کریں
خبریں

ہوپ مین کپ :پولینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
پرتھ: پولینڈ کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو دو ایک سے ہرا کر ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے راونڈ روبن میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میزبان ٹیم کے برنارڈ ٹومک نے پولش حریف پین فل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کی لیکن ویمن سنگلز میچ میں پولینڈ کی رڈوانسکا نے آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد مات دے کر حساب برابر کیا۔ ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز میچ میں بھی پولینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کر کے دو ایک کی برتری سمیٹ کر فائنل میں جگہ پکی کی۔

راجن پور : اونٹوں کا دنگل ”پوپٹ “ نامی اونٹ نے جیت لیا
راجن پور: راجن پور میں ہونے والا اونٹوں کا دنگل” پوپٹ“ نامی اونٹ نے جیت لیا۔ نواحی علاقہ آسنی میں سردی کے باوجود اونٹ پال شوقین حضرات نے اونٹوں کا دنگل منعقد کیا جس میں ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان سے اونٹوں نے شرکت کی۔ دنگل کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین دو سو روپے ٹکٹ ہونے کے باوجود پنڈال میں پہنچے۔ اونٹوں کی اس لڑائی میں ساٹھ جوڑوں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ پوپٹ نامی اونٹ اور بھورل نامی اونٹ کے درمیاں ہوا۔ کافی جدوجہد کے بعد پوپٹ نامی اونٹ نے فائنل جیت لیا۔ جیتنے والے پوپٹ نامی اونٹ کے مالک فیض گوپانگ نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں یہ میلے تفریح کا باعث ہیں وہاں سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

یوتھ فیسٹیول میں اس مرتبہ عالمی ریکارڈزکی سنچری بنائیں گے : رانامشہور
لاہور: صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ یوتھ فیسٹیول میں اس بار سو ورلڈ ریکارڈز بنائے جائیں گے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اس بار یوتھ فیسٹول کے پہلے مرحلے میں بارہ لاکھ شہریوں نے حصہ لیا جو گزشتہ برس محض اڑھائی لاکھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیئے انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی فیسٹیول میچ میں بلایا جائے گا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بسنت کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے اور حکومتی منظور شدہ ڈور کے علاوہ ڈور استعمال کرنے والے کو دس سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ
سڈنی: نگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر16 رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور11 رنزبناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ واٹسن نے کچھ مزاحمت کی وہ43رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ اسمتھ نے115 رنزبنائے۔بریڈ ہیڈن نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں326رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر آٹھ رنزبناسکی۔

چنائے اوپن: اعصام، بوپننا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست
چنائے: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کوچنائے اوپن کے کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اعصام الحق اور روہن بوپننا تقریبا دوسال بعد چنائے اوپن میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں توباآسانی کامیابی حاصل کرلی لیکن انڈوپاک ایکسپریس کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ٹاپ سیڈ جوڑی کو روس کے کیرن کھاچانوو اوربھارت کے ساکتھ مائینینی کے پئیر نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ کیرن اور ساکتھ کی فتح کا اسکور سات پانچ دوچھ اوربارہ دس رہا۔

ویرات کوہلی شکست کا غم بھلانے ائیرپورٹ سے انوشکا کے گھر پہنچ گئے
ممبئی: جنوبی افریقا سے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہار کر وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی گھر جانے کے بجائے پہلا روز گزارنے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے گھر چلے گئے ۔ویرات کوہلی ائیر پورٹ پر بھارتی بورڈ کی بس میں بیٹھنے کے بجائے اکیلے انتظار کرتے رہے اور تمام کھلاڑیوں کے جانے کے بعد ایک گاڑی میں روانہ ہوئے ۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ویرات اور انوشکا کے درمیان شیمپو کے کمرشل سے شروع ہونے والا عشق تاحال اپنے انجام کو نہیں پہنچا۔دونوں اکثر مختلف ہوٹلوں پر اکٹھے کھانا کھاتے دکھائی دیتے ہیں ۔

