لنڈی کوتل (پی پی آئی)خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے صحت کیمپ کے ڈاکٹرز کے مطابق اپنے ملک لوٹنے والے بیشتر افغان پناہ گزین ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہیں۔افغان مہاجرین کی ملک بدری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں طبی سہولیات کے سربراہ ڈاکٹر حماد گل مہمند نے کہا کہ تقریباً 30 سے 40 فیصد لوگ ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر حماد گل نے کہا کہ واپس لوٹنے والوں میں بہت سے لوگوں میں ذہنی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔بیشتر افغان پناہ گزین ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی افغان نسل پاکستان میں پیدا ہوئی، وہ پاکستان کو ہی اپنا اصل ملک سمجھتے ہیں، افغانستان ان کے لیے ایک غیر ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی نوجوان لڑکیاں ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئیں اور افغانستان میں اپنے کزنز سے شادی کرلی لیکن اْن کے لیے افغانستان نیا ملک ہے اس لیے اْن کے اندر نئے ملک کو اپنانے میں مشکلات کی وجہ سے مختلف نفسیاتی مسائل پیدا ہوگئے۔ ایسی لڑکیوں کو طبی مراکز میں لایا جاتا ہے جن کو گھبراہٹ، ڈپریشن اور تنہائی کی بیماری ہوتی ہے اور ان کے ماں باپ پاکستان میں آباد ہوتے ہیں، وہ اپنے والدین سے دور ہونے کی باعث اضطراب کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اپنی زندگی شروع سے شروع کرنا بھی تناؤ کا باعث بنتا ہے، مالی لحاظ سے تنگی اور رہائش کی خراب صورتحال بھی بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں رہائش کے حوالے سے درپیش دیگر مسائل میں ثقافتی فرق اور افغان معاشرے میں عائد مختلف پابندیاں بھی شامل ہیں۔
گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
میر پور خاص میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کاخیر مقدم کر تے ہیں: عائشہ ارم
میرپور خاص فائرنگ سے خاتوں جاں بحق ،ایک زخمی
کویت اسکواش : دانش اور عامر عامر اطلس کواٹر فائنل میں شکست
پریٹوریا اوپن اسکواش :ابتدائی مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 بج کر 8 منٹ پر 322 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 664 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 11 فروری کو کرانے کی یقین دہانی کے بعد سامنے آئی، جس سے سیاسی استحکام کا عندیہ ملتا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد مسلسل چار روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے۔اس کے علاوہ اکتوبر میں مہنگائی 26.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی کم ہوگی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد سہیل نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہو کر 1.08 فیصد رہی، جو گزشتہ مہینے 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 52 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے سربراہ رضا جعفری نے کہا تھا کہ معیشت پر زیادہ توجہ، آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی معاملات سے متعلق مثبت امکانات اور آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔
بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش
واشنگٹن(پی پی آئی) بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔پی پی آئی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا چاہیے، بھارت معصوم شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی ہوئی، بھارت کی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔
غزہ صحافیوں کا مقتل بن گیا، صحافتی تنظیم نے معاملہ عالمی عدالت میں اٹھا دیا
نیویارک(پی پی آئی) غزہ صحافیوں کیلئیحالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں، رواں برس جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا دیا۔پی پی آئی کے مطابق صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے ا?غاز سے اب تک 34 صحافی جان کی بازی ہارے جن میں 12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10 غزہ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا۔تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔صحافتی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کی یہ تیسری شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کروائی گئی ہے۔قبل ازیں تنظیم نے عالمی عدالت میں سب سے پہلی شکایت مئی 2018 میں کی تھی جب غزہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوارن ایک صحافی کی موت ہوئی۔دوسری شکایت مئی 2021 میں درج کروائی گئی جب غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے 20 میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنایا تھا۔تنظیم نے 2022 میں مغربی کنارے پر فلسطینی صحافی شیریں ابواکلیح کی ہلاکت کے بعد الجزیزہ کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایت کو بھی سپورٹ کیاتھا۔صحافتی تنظیموں اور عرب میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔
تلاش کریں
خبریں

گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین گیرتھ ہوپکن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ 37سالہ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ،25ایک روزہ اور 10ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ گیرتھ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جنوبی ڈسٹرکٹ ، کینٹر بری ،اوٹاگو اور آکلیند کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے 158فرسٹ کلاس میچوں میں 17سنچریوں اور 34نصف سنچریوںکی مدد سے 7550رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے 26اسٹمپ اور 435کیچزکا ریکاڑ اپنے نام کرلیا ۔

زکوٰة فنڈ سے تھرکے متاثرین کے بہترین علاج کیا جا رہا ہے: چئیر مین سندھ زکوٰة کونسل
حیدر آباد: سندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ تھر کے قحط متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے زکوٰة فنڈ سے ضلع ہسپتال مٹھی اور ضلع ہسپتال عمر کوٹ کوپچاس پچاس لاکھ روپے دیے گئے ہیں ، ضرورت پڑنے پر زکوٰة فنڈ میں سے مزیدرقم فراہم کی جائے گی ۔ اس بات کا اظہار انھوں نے لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد میں تھر کے مریضوں کے لیے قائم کردہ خصوصی وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ زکوٰة فنڈ کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور زکوٰة فنڈ میں سے نہ صرف غریبوں کا علاج کیا جارہا ہے بلکہ طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپ ، مورا اسکالر شپ ، جہیز کے لیے امداد،غریبوں اور معذورین کے لیے ویل چیر دینے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ زکوٰة کے فنڈ میں اضافہ کیاگیا ہے تاکہ مستحقین کے گزر سفر کو بہتر سے بہتر کیا جاسکے ۔ اس موقع پرلمس ہسپتال حیدرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر خالد شیخ نے انھیںبتایا کہ جیسے ہی تھر میں صورتحال خراب ہوئی لمس حیدرآباد نے فوری طور پر تھر کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ قائم کیا ہے ،اب تک 92 مریض آئے ہیں جن میں سے اکثر صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ تشویش ناک دو تین مریضوں کو علاج کے لیے کراچی بھیجا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس وارڈ میں تھر سے تعلق رکھنے والے 10 مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج سرکاری خرچ پر کیاجارہا ہے ۔ قبل ازیںسندھ زکوٰة کونسل کے چیرمین زاہد قربان علوی نے گورنمنٹ نزرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں 36 طالبات میں 3900 روپے کے حساب سے میرٹ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے جبکہ ایک فالج کے مرض میں مبتلا غریب مریض کو زکوٰة فنڈ میں سے ویل چیر بھی دی ۔ اس موقع پر ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین حاجی شیر محمد پیر زادہ ، پی پی حیدرآباد کے رہنما امان اللہ سیال اور کالج کی پرنسپل بھی موجود تھیں ۔

میر پور خاص میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کاخیر مقدم کر تے ہیں: عائشہ ارم
جام شورو: جام شورو ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری عائشہ ارم نے آٹھوےں پی سی بی سےنئرڈسٹرکٹ وےمن کرکٹ کپ کے اندرونِ سندھ میںانعقادکا خےر مقدم کیا۔انھوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے مےر پور خاص اور کوٹری مےں وےمن کرکٹ کو مزےد فروغ ملے گا “جام شورو وےمن اےسو سی اےشن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب میں ایسو سی ایشن کی سےکرےٹری عائشہ ارم نے اپنے خطاب میںٹورنامنٹ کے بہترےن انعقاد پر ڈی سی اے مےر پور خاص کے سےکرےٹری واحد پہلوانی ،وےمن سےکرےٹری روزےنہ مہر ، مےڈم شاہدہ ، اسلم قرےشی، کوٹری سٹےزن آرگنائزےشن کے جہانگےرسہڑو، ذاکر بلوچ، خالد خان، مقصود کھوکھر، جاوےد بوبی ، ڈی سی اے جامشورو کے سےکرےٹری سلےم الدےن اسلم ،سوکی ، ملک سکندر خان اکےڈمی کوٹری کے مےنےجر اعجاز شےخ اور دےگر کو مےر پور خاص اور کوٹری مےں شاندار ٹورنامنٹ آرگنا ئز کرنے پر مبارک باد دی ۔ تقرےب سے جامشورو وےمن کرکٹ کے بانی پر وےز احمد شےخ ، شازےہ جاوےد اور دےگر نے بھی اپنے خطا ب مےں پی سی بی حےدر آباد کے کو آرڈےنےٹر عبد الحسےن شاہ ،آر سی اے حےدر آباد کے صدر مےر سلےمان تالپور ،تعلےمی بورڈ میر پور خاص کے چےئر مےن شفےق احمد خان ،ٹی اےم او کوٹری جاوےد جتوئی ، ڈی ایس او جامشورو حسن شاہ ،اےجو کےشن آفےسر ڈاکٹر سرور ملاح اورمےڈےا کے نمائندوں کا مذکورہ کپ کے انعقاد مےں بھر پور تعاون کرنے پر شکرےہ ادا کےا گےا ۔

میرپور خاص فائرنگ سے خاتوں جاں بحق ،ایک زخمی
میرپور خاص: میر پور خاص میںفائرنگ سے خاتون جاں بحق ایک بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کی رہاشی 55سالہ خاتون نسیمہ چانڈیو زوجہ محمد عثمان چانڈیوعدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اپنے داماد محمد خالد چانڈیو سے ملاقات کے لیے آئی تھی ، ملاقات کے بعد چنگ چی رکشہ میں سوار ہوواپس جا رہی تھی کہ کمشنر ہاوس کے سامنے سٹرک پر گات لگائے ہوئے دو نامعلوم مسلح افراد جو کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے نے چنگ رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میں نسیمہ چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کے چنگ میں سوار پانچ سالہ بچہ انوشا ولد راجیش گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے قتل ہونے والی خاتون کی نعش سول اسپتال پہنچائی جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی گئی، جب کہ زخمی بچے کو سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

کویت اسکواش : دانش اور عامر عامر اطلس کواٹر فائنل میں شکست
کویت: کویت میں جاری فہدالاحمد اسکواش ٹورنامنٹ میں دانش اور عامر اطلس کومیزبان کوارٹر فائنل شکست ہوگئی۔ کویت میں جاری پندرہ ہزار ڈالر انعامی رقم کے فہد الاحمد ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپاکستان کے عامر اطلس اور دانش اطلس کو میزبان کھلاڑی عبداللہ المیزیان اور قطرکے کھلاڑی عبداللہ التمیمی کے ہاتھوں شلست کا سامنا کر نا پڑا۔ تھرڈ سیڈ دانش اطلس خان کو پانچویں سیڈڈ قطرکے عبداللہ محمد التمیمی نے تین صفر سے ہرا دیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں ان کے بڑے بھائی عامر اطلس خان نے ٹاپ سیڈ میزبان کھلاڑی عبداللہ المزیان کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ابتدائی دونوں گیمز ہارنے کے باوجود مقابلہ دو،دو سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئے، فیصلہ کن گیم میں عامر چاردو کے خسارے میں جانے کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔ایونٹ میں چار پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے۔علی مجتبیٰ بخاری کوالیفائنگ مرحلہ ہی عبور نہ کرسکے، خواجہ عادل مقبول پہلے ہی راﺅنڈ میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

پریٹوریا اوپن اسکواش :ابتدائی مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی
پریٹوریا: جنوبی افریقا میں جاری پریٹوریا جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیاجبکہ تین کو شکست ہوگئی۔ جنوبی افریقہ میں جاری پریٹوریا جونیئر اسکواش ایونٹ کے ابتدائی راونڈ میں سات قومی پلیئرز میں سے چار نے کامیابی حاصل کرلی۔ احسن ایاز نے مصری ہاشم محمد کو 3-1سے، محمد ثاقب یوسف نے انگلینڈ کے کھلاڑی بینجمن کو 3-0ہرانے میں کامیاب ہوئے ،تیسرے میچ میںعماد فرید نے مصری احمد عاشوشے کو سخت مقابلے کے بعد3-2 زیر کردیا،چوتھے میچ میںپاکستا ن کے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم نے ہم وطن حسیب گل کو3-0 سے شکست دے دی۔ جبکہ پاکستان کے ناصر خان اور مبارک محسن پہلے ہی مرحلے میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
