سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنماپیر غلام محمود نقشبندی انتقال کرگئے وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے خالہ زاد بھائی بھی تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے پیر غلام محمود نقشبندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پاکستان میں محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے لئے مغفرت اورلوحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مرحوم گزشتہ صدی کی پانچویں اور چھٹی دہائی میں بانڈی پورہ میں تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنما رہے اور بخشی غلام محمد کی وزارت اعظمیٰ کے دور میں کئی سال جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔تعزیتی اجلاس میں حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی غلام نبی خیال اور بشیر احمد مخدومی کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اور افسوس کا اظہار اوردعائے مغفرت کی۔
آئی پی ایل میچ فکسنگ : اداکارہ شلپا شیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ
اے بی ایمرو ٹینس : پاک بھارت اعصام الحق جوڑی پہلے راﺅنڈ میں باہر
ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
جے وردھنے انگلی میں زخم کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز
کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
500 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر مسلم لیگ (ن) کی نئے ترانے کے اجراکی تقریب منسوخ
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نئے ترانے کے اجراء کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 500 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر پارٹی ترانے کے اجرا کی تقریب منسوخ کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابقترانے کے اجراکی تقریب لاہور میں منعقد ہونا تھی۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا اور ان ہی کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یک جہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی۔
غزہ کے شہریوں کی مدد کی خواہاں پاکستانی این جی اوز کوویزے دینے سے مصر کا انکار
کراچی (پی پی آئی)عالمی امدادی اداروں کی طرح پاکستان میں بھی غیر سرکاری تنظیمیں فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بھی ناکہ بندی اور لاجسٹک مسائل کو اہم چیلنج قرار دے رہی ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی نے بتایا کہ غزہ جانے والے تمام راستے بند ہیں، سب راستے سیل کر دیے گئے ہیں،۔فیصل ایدھی کے مطابق پاکستان میں امدادی ایجنسیاں مصر کی جانب سے داخل ہو سکتی ہیں لیکن اس نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار کر رہا ہے۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل بھی جب اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا تو ان کی تنظیم نے رفح کے راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مصر نے ہماری ویزا درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے امجد چامدیہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے راستے غزہ جانا ممکن نہیں ہے۔۔غزہ میں امدادی سامان کی ترسمیل ناممکن ہے، اس لیے پاکستان میں کچھ این جی اوز نے محصور علاقے میں رقوم بھیجنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔امجد چامدیہ نے کہا کہ غزہ کے باسیوں کی مدد کے لیے ترکیہ کی این جی اوز کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی ان عالمی امدادی تنظیموں اور این جی اوز کے ساتھ شراکت قائم کرلی ہے جن کے پاس امدادی سامان بھیجنے کے لیے علاقے تک رسائی ہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ نومولود کے دل کی کامیاب سرجری
کراچی (پی پی آئی)سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔پی پی آئی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ کا کارنامہ سامنے آیا، 26 گھنٹے کی عمر پر محیط بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔،ڈاکٹر ارجمند شوق کاڈیولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آئی پی ایل میچ فکسنگ : اداکارہ شلپا شیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ
ممبئی: آئی پی ایل میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فکسنگ کیس میں بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے خاوند سے بھی تحقیقات کی جائیں ۔ رپورٹ میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اے بی ایمرو ٹینس : پاک بھارت اعصام الحق جوڑی پہلے راﺅنڈ میں باہر
روٹر ڈیم: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔پاک بھارت جوڑی کو ابتدائی راﺅنڈ میں سویڈش اور فن لینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخر میں اعصام الحق جوڑی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
میڈرڈ: سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ ایونٹ کا فائنل 19اپریل کو کھیلا جائے گا۔

جے وردھنے انگلی میں زخم کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر
ڈھاکا: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مہیلا جے وردھنے انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ۔سری لنکن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامئے کے مطابق جے وردھنے پریکٹس سیشن کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ پر ٹانکے لگائے گئے ۔فٹنس مسائل کی وجہ سے جے وردھنے کو وطن واپس بھیج دیا گیا ۔

ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا فاتحانہ آغاز
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے اور فرانس کے روجر ایڈورڈ مد مقابل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔ سنگلز ایونٹ ہی کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے مونفل گائیل کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ڈیل پوٹرو سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راونڈ میں پہنچے۔

کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے، کسی بھی حالات میں فائٹنگ اسپرٹ دکھانے والی ٹیم ہی فاتح ہوتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم جیت کے راستے پر آگے بڑھے۔معین خان کے مطابق ان کی وابستگی کے دور میں بھی پاکستان ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ نمایاں دکھائی دی، اب بھی فوکس اس ہی بات پر ہوگا کہ ٹیم کسی صورتحال میں ہمت نہ ہارے۔معین خان نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، دنیائے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو خطرناک حریف کے طور پر منوانا اولین ہدف ہے۔
