زمر بایومیٹ نے مسلسل پانچویں سال چین کے سرفہرست آجر کا اعزاز حاصل کرلیا

جے اے سولر نے زمبابوے میں100میگا واٹ کے پہلی تین بڑے پیمانے زمین میں نصب سولر پاور اسٹیشنوںمیں سے ایک کا معاہدہ حاصل کر لیا

اے پی اے سی میڈ نے ایشیا پیسفک میڈ ٹیک فورم 2015ء کا آغاز کردیا

ایکسپریس نے “اپنی لڑکیوں” سوکی واٹرہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک کے ساتھ ‘ایڈیشن’ کیپسول کلیکشن جاری کردی

میکسیکو کے گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج میں سونے کا تمغہ جیت لیا

میڈیسن360 کا کینیا میں خواتین کی ہارمون آئی یو ڈی کی رسائی میں اضافہ کے لئے میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے ساتھ نئی شراکت کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

زمر بایومیٹ نے مسلسل پانچویں سال چین کے سرفہرست آجر کا اعزاز حاصل کرلیا

ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ نے عالمی رہنما ادارے کو مسکیولواسکیلیٹل صحت میں ملازمین کے لیے بہترین حالات اور چین میں کارپوریٹ کلچر پر اعزاز سے نوازا سنگاپور، 10 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– مسکیولواسکیلیٹل صحت کے شعبے میں عالمی رہنما ادارہ زمر بایومیٹ ہولڈنگز انکارپوریٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ کمپنی نے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مسلسل پانچویں سال چین میں سرفہرست آجر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ Zimmer Biomet Logo. زمر بایومیٹ چین و ہانگ کانگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر لی یونگ منگ نے کہا کہ “ہم زمر بایومیٹ کی چین میں جاری توسیع پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، جس میں اپنے لوگوں کی نمو اور ترقی میں سرمایہ کاری کا پہلو شامل ہے۔ ہم اپنے ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، تاکہ وہ کمپنی میں کامیابی اور ترقی کے لیے وسائل کے حامل ہوں۔” زمر بایومیٹ 2015ء کے لیے چین میں “سرفہرست آجر” کی حیثیت سے منتخب ہونے والے صرف XX اداروں میں سے ایک ہے۔ زمر بایومیٹ چین کو ملازمین کے لیے غیر معمولی صورتحال فراہم کرنے کے تسلسل اور ساتھ ساتھ ادارے کی تمام سطحوں پر پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام رکھنے پر تسلیم کیا گیا۔ زمر بایومیٹ ایشیا پیسفک کے صدر سانگ یی نے کہا کہ “چین مسکیولواسکیلیٹل صحت کے لیے بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے، اور ہم کمرشل، مینوفیکچرنگ اور کارپوریٹ ماہرین کی صنعت کی بہترین ٹیموں کے ساتھ آگے کے مواقع پر پورا اتر رہے ہیں۔ ہم اپنے افراد کی اپنی کامیابی پر ممنون ہیں۔ وہ ہر روز چین بھر میں سرجنوں کے کے ہاتھوں میں جدید اور مریض کے لیے مخصوص طبی حل فراہم کرتے ہیں۔” ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کے بارے میں ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ ایک آزاد ادارہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر ہالینڈ میں ہے۔ انسٹیٹیوٹ 1991ء سے دنیا بھر میں بڑے آجروں کے لیے ہیومن ریسورس پروگرام پر تحقیق کررہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کمپنی کے ہیومن ریسورس ماحول کے جامع آڈٹ کے ذریعے “ٹاپ ایمپلائرز” کو تسلیم کرتا ہے جس میں حکمت عملی، پالیسی نفاذ، مانیٹرنگ اور ملازمین کی ترقی شامل ہے۔ انفرادی کمپنی نتائج کا بین الاقوامی معیارات سے تقابل کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.top-employers.com دیکھیں۔ زمر بایومیٹ کے بارے میں 1927ء میں قائم ہونے والا اور وارسا، انڈیانا میں ہیڈ کوارٹر رکھنے والا زمر بایومیٹ مسکیولواسکیلیٹل صحت میں عالمی رہنما ہے۔ ہم آرتھوپیڈک تنظیم نو کی مصنوعات ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرتے ہیں؛ کھیلوں کی ادویات، بایولوجکس، شدید اور جراحی مصنوعات؛ ریڑھ اور ہڈیوں کو آرام دینے، کرینیو میکسی لو فیشل اور تھوریکک مصنوعات؛ دانتوں کے امپلانٹس اور متعلقہ سرجیکل مصنوعات۔ ہم جدت طرازی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں صحت کے ماہرین سے تعاون کر رہے ہیں۔ ہماری مصنوعات اور حل ہڈیوں، جوڑوں اور ان کو سہارا دینے والے نرم ٹشوز کے امراض، یا زخموں، سے متاثرہ مریضوں کو علاج میں مدد دیتے ہیں۔ صحت کے ماہرین کے ساتھ مل کر ہم کئی ملین افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر میں 25 سے زیادہ ممالک میں آپریشنز رکھتے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک

مزید پڑھیں

جے اے سولر نے زمبابوے میں100میگا واٹ کے پہلی تین بڑے پیمانے زمین میں نصب سولر پاور اسٹیشنوںمیں سے ایک کا معاہدہ حاصل کر لیا

منیاتی، زمبابوے 09 دسمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا بھر میں شمشی توانائی کی اعلیٰ اورمعیاری مصنوعات بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ (نیس ڈیک:JASO )(جے اے سولر)نے آج اعلان کیا ہے کہ انھوں نے زمبابوے میں 100میگا واٹ کےزمین میں نصب تین میں سے پہلے فوٹوولٹک (“پی وی”) ماڈیولز کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔اس منصوبےسے مشترکہ طور پر 300میگاواٹ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس منصوبے کے لئے تین ٹھیکیدار زیڈ ٹی ای، چائنا ایم سی سی 17 گروپ اور انٹراٹریک زمبابوے کام کر رہے ہیں۔ جے اے سولر تعمیرات میں شامل چین ایم سی سی 17گروپ کو پی وی موڈیولز فراہم کرے گا۔ JA Solar Logo. http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO زمبابوے کے ریاستی حصولی بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پاور پلانٹس منیاتی، انسوکامینی(منیاتی کے قریب چھوٹی کمیونٹی)اور ماتبیل لینڈ جنوبی کے دارلحکومت گوانڈا(زمبابوےکا صوبہ بوٹسوانہ کی سرحد کےقریب واقع ہے) ۔ جے اے سولر کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے اس سال کے اوائل میں منیاتی منصوبے کی تعمیر کے لئے ماڈیول کی فراہمی کے لئے زمبابوے کی پاور کمپنی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ چائنہ ایم سی سی 17 گروپ منیاتی منصوبے کی تعمیر کے لئے بولی جیتنے کے بعد جے اے سولر کو خصوصی ماڈیول سپلائر کے طور پر منتخب کیا۔ تین منصوبوں کے لئے 544 ملین امریکی ڈالر کل پی سی ماڈیول کے معاہدے کی قیمت شامل کیا گیا تھا، جن میں سے 179ملین امریکی ڈالرجے اے سولر نے حاصل کئے ۔ منصوبے کا آغاز 2016کے اختتام میں یا 2017 کے ابتداء میں شیڈول کیا گیا ہے جو 2017کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ زمبابوے کی طرح سب صحارا افریقہ میں بہت سے ممالک بجلی کی شدید قلت کا شکار ہیں، فی الحال ملک کی بجلی کی اکثریت ایک بڑی تھرمل پاور اسٹیشن تین چھوٹے تھرمل پاور اسٹیشنوں اور ایک پن بجلی گھر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں ان پاور پلانٹس کے تقریبا نصف بجلی کی پیداری یونٹس کئی سالوں سے کارآمد نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ پاور پلانٹس ملک کی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔کان کنی کمپنیوں کی بجلی کی سرکش کھپت کے باعث ملک بھر کے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران زمبابوے حکومت نے تین بڑے پیمانے پر زمین میں نصب پی وی پاور پلانٹس سمیت جبلی کے منصوبوں کی تعمیر کو تیز کر دیا ہیں۔اس دور میں دنیا بھر کی حکومتوں نے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے کاروبار پر تیزی سے توجہ مرکوز کی ہیں جس سے بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مواقع سامنے آئے گے۔ 1دسمبر 2015کی صبح چینی صدر جینپن ژی کا زمبابوے کےسرکاری دورے کے بعد دونو ممالک کے درمیان تجارتی اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا ایک سلسلہ مشغول کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ جے اے سولر کے ایگزیکیٹیو صدر ژی جیان نے کہاکہ “صدر شی نے افریقہ کے سرکاری دورے میں

مزید پڑھیں

اے پی اے سی میڈ نے ایشیا پیسفک میڈ ٹیک فورم 2015ء کا آغاز کردیا

ابتدائی صنعتی ایونٹ تحقیق کرتا ہے کہ طبی آلات تک بہتر رسائی، تعطل انگیز جدت طرازی اور تعاون ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے کلید ہیں سنگاپور، 10 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– طبی ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیےخطے کی اہم ترین تقریب ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء آج سنگاپور میں شروع ہوئی ہے جس کا موضوع مشترکہ طور پر ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر ہے۔ ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (اے پی اے سی میڈ) کی میزبانی میں دو روزہ کانفرنس صنعت کو درپیش مسائل پر متوجہ ہوگی اور جدت طرازی اور تعاون ایشیا بحر الکاہل میں عوام کے لیے ناموزوں سہولیات کو حل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ مکمل ایجنڈے کے لیے medtechforum.asiaدیکھیں۔ طبی ٹیکنالوجی صنعت پر نئی تحقیق کے نتائج کانفرنس میں عالمی انتظامی مشاورتی ادارے میک کنسے اینڈ کمپنی کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔ وائٹ پیپر یعنی قرطاس ابیض ایشیا بحر الکاہل میں طبی ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے موجود مواقع اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیتا ہے اور میدان تجویز کرتا ہے جہاں تبدیلی لانے کے لیے صنعت تعاون کرسکتی ہے۔ اے پی اے سی میڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈرک نائی برگ نے کہا کہ “فورم ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے ایک اہم وقت پر آیا ہے، جہاں دنیا کی دو تہائی آبادی رہتی ہے لیکن اکثریت کی صحت کی ضروریات اب بھی پوری نہیں ہوتیں۔ دنیا بھر میں 400 بلین امریکی ڈالرز کی قدر رکھنے والا طبی ٹیکنالوجی کا شعبہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔” “ہمارا خطہ متنوع ہے اور صحت کے پیچیدہ چیلنجز سے بھرا پڑا ہے۔ اے پی اے سی میڈ پالیسیوں کو ترتیب دینے میں صنعت کے لیے ایک متحدہ آواز فراہم کرنے کے لیے بہترین مقام رکھتی ہے۔ صرف شراکت داریوں اور تعاون کے ذریعے ہم ایک حقیقی فرق پیدا کر سکتے ہیں۔” فورم سینے کے سرطان سے صحت یابی پانے والی ایک مریض کی تقریر اور ان کی مندوب ترش ہیپ برن کے ساتھ شروع ہوا۔ “مجھ میں دو سال قبل سینے کے سرطان کی تشخیص ہوئی، اور کیونکہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا، اس لیے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اپنے علاج اور سرجیکل امکانات کے حوالے سے ایک باخبر فیصلہ کرنے کے قابل تھی۔ طبی آلات اور ٹیکنالوجیوں میں پچھلے 10 سالوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے جو مریضوں پر بہت زیادہ اثر رکھتی ہیں۔ البتہ میں اچھی طرح آگاہ تھی کہ ایشیا  بحر الکاہل میں ایسے کئی مریض ہیں جو چند زندگی بچانے کی ٹیکنالوجی اور علاج کے طریقوں تک رسائی نہیں رکھتے، چاہے وہ ادائیگی کی کمی ہو یا بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے۔” بھرپور اور ہنگامی سیشن کا ایک سلسلہ انتظامی ماحول، جدت طرازی، پالیسی اور صلاحیت کے حوالے سے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔دو دن پر پھیلے دیگر پینل میں طبی تعلیم کا مستقبل، صحت عامہ میں تعطل انگیز جدت طرازی اور صحت عامہ کی وضع بندی کے حوالے سے سی ای او گول میز شامل

مزید پڑھیں

ایکسپریس نے “اپنی لڑکیوں” سوکی واٹرہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک کے ساتھ ‘ایڈیشن’ کیپسول کلیکشن جاری کردی

EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. نیویارک، 8 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایکسپریس انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: EXPR) آج پہلی بہترین کیپسول کلیکشن، ایکسپریس ‘ایڈیشن’ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‘ایڈیشن’ یہ قدیم معیارات کو جدید نظر سے دیکھ کر حاصل ہونے والے تاثر سے کشید کیا گیا ہے، یہ ملاپ ہے زرق برق کپڑوں، آگے بڑھتی تکنیک اور تفصیلات پر بھرپور توجہ پر زور کے ساتھ خوبصورت اور عام انداز کا ۔ سوکی واٹر ہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک نئی کلیکشن کے چہرے ہیں اور ڈیجیٹل اور پرنٹ مارکیٹنگ میں پیش ہوں گی۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291859 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291860 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291861 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130910/NY76292LOGO EXPRESS Logo. ایکسپریس کے صدر اور سی ای اوڈیوڈکورن برگ نے کہا کہ “ہم ‘ایڈیشن’ کا آغاز دراصل بھرپور فیشن کو عام انداز سے ملانے کے ایکسپریس کے فلسفے کے طور بخوشی کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی باصلاحیت ڈیزائن ٹیم کو ایسی جدید کیپسول کلیکشن بنانے کا حوصلہ دیا جو اسٹائل سے تحریک پاتی ہو، آرزو مندانہ ہو اور خواتین کو دوران سفر فیشن ایبل طرز زندگی فراہم کرے۔ ایڈیشن ایسی ایکسپریس لڑکی کی شخصیت بناتا ہے جو عاشقانہ، پر اعتماد، عمدہ اور پرکشش فرد ہو۔” EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. یکم دسمبر سے 27 اسٹورز اور آن لائن express.com/editionپر دستیاب ایکسپریس ‘ایڈیشن’ کلیکشن18 انداز پر مشتمل ہے جن میں 48 سے 498 ڈالرز تک قیمت رکھنے والے 35 ملبوسات اور 20 سے 298 ڈالرز کی قیمت رکھنے والے 18 لوازمات شامل ہیں۔ انوکھا ڈیزائن مستند نیم رسمی جوڑے، جالی دار ملبوسات، ریشم اور شیون کے بلاؤزز، بہترین بائیکر جیکٹ، آراستہ و پیراستہ بینڈ جیکٹ، ریزن تہہ رکھنے والی جینز اور چمڑے کی پینٹوںکا جدید انداز پیش کیا۔ شہری حس کے لیے سیاہ اور قدرتی رنگ میز گہرے قرمزی، ہاتھی دانت اور سونے کے رنگوں کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ صارفین انسٹاگرام پر @ExpressRunway، ٹوئٹر پر @ExpressLife ، اسنیپچیٹ پر @ExpressLife اور Facebook.com/EXPRESS پر پس پردہ افعال دیکھ سکتے ہیں۔ ایکسپریسانکارپوریٹڈ کے بارے میں EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. ایکسپریس مردوں اور عورتوں کے لیے ایک خصوصی ملبوسات و لوازمات تیار کرنے والا ادارہ ہے، جو 20 سے 30 سال کے درمیان کے صارفین کو ہدف بناتا ہے۔ ادارہ 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے اور پرکشش قیمت پر زندگی کے مختلف مواقع کے لیے فیشن اور معیار کا انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ کام، بے ضابطہ، اور گھر سے باہر کی تمام فیشن ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ ادارہ اس وقت 600 خوردہ اور فیکٹری آؤٹ لیٹ اسٹورز رکھتا ہے، جو بنیادی طور پر امریکا، کینیڈا اور پورٹوریکو میں بڑے شاپنگ مالز، لائف اسٹائل سینٹرز اور عام مقامات پر موجود ہیں۔ ایکسپریساشیاءمشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور جنوبی افریقہ میں بھی فرنچائزمقاماتکے ذریعے دستیاب ہیں۔ ایکسپریساپنی مصنوعات ای-کامرس ویب سائٹ،www.express.com، کے ساتھ ساتھ اپنی موبائل ایپ کے ذریعے بھی فروخت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

میکسیکو کے گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو، 4 دسمبر 2015ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ — 9 ممالک کے 10 باورچیوں کے درمیان جاپانی کھانے پکانے کی مہارت کا مقابلہ ہوا، لازمی طعام اور اپنی مرضی کی تخلیق کے ذریعے دنیا بھر میں جاپانی کھانوں کو وسعت دینے اور اسے آنے والی نسل تک پہنچانے کی امیدوں کے ساتھ وزارت زراعت، جنگلات و ماہی گیری نے “تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج” کا انعقاد کیا (https://washoku-worldchallenge.jp/3rd/en/)، ایک ایسا مقابلہ جو بیرون ملک جاپانی کھانے اور کھانوں کی ثقافت کو پھیلانے والے غیر ملکی باورچیوں کے لیے کھانے پکانے کے جاپانی فن کی معلومات اور مہارت کا مقابلہ تھا۔ نو ممالک/خطوں سے تعلق رکھنے والے، جن میں فرانس، میکسیکو، روس اور تائیوان شامل تھے ، دس واشوکو باورچیوں نے ابتدائی اسکریننگ مراحل مکمل کیے، اور حتمی مقابلے کے لیے جاپان پرواز کی۔ حتمی مرحلہ 23 نومبر کو ہاتورینیوٹریشن کالج اینکسیمیں ہوا، جس کے بعد ہاپو-این (ہاکوہو-کان) میں 24 نومبر کو واشوکو کے دن پر اعزازات کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ (باضابطہ فلم: https://youtu.be/KP65hlxTees) (دستاویز کاری: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M103572/201512036168/_prw_OA1fl_0OvsBJNO.pdf) سونے کا تمغہ جیتنے والے میکسیکو کے جناب گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے کہا کہ “میں بہت خوش ہوں۔ میں منتظمین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ان لوگوں کا جن کے ساتھ میں نے اپنے ریستوراں پر کام کیا، اور اپنے اہل خانہ کا بھی۔ میری نظریں اب اس انعام کو گھر لے جانے اور جاپانی کھانوں کو میکسیکو میں مزید پھیلانے پر لگی ہوئی ہیں۔” “تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج” کے حتمی مقابلے میں مقابل افراد نے پہلے لازمی طعام “فوروفوکی دی کون” بنایا (60 منٹ کے اندر اندر) اور پھر اپنی اصل تخلیق (90 منٹ کے اندر) پیش کی۔ ججوں کے پینل نے، جو واشوکو کی صنعت کی نمائندگی کرنے والے چھ ماہرین پر مشتمل تھا، تینوں انعامات سونے کا تمغہ، اصلی کھانا انعام اور معینہ کھانا انعام کا تعین کیا ، جبکہ ہارورسٹر انعام کا فیصلہ دیکوپون کمپنی کے صدر اور سی ای او ہیروشیاجیری کی جانب سے کیا گیا، جو کسانوں کو صارفین سے جوڑتی ہے اور اس مقابلے میں استعمال ہونے والے دیکون (مولی) اجزا کی پیداوار میں شامل ہے۔ (*ہاروسٹر پرائز ایسے فرد کو دیا گیا ہے جو لازمی فوروفوکیدیکون ڈش میں بہترین دیکون بنانے میں کامیاب ہوا۔) پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت، جنگلات و ماہی گیری ہیدی میچی ساتو نے جاپانی کھانوں اور مستقبل میں کھانوں کی ثقافت کے بیرون ملک پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ حتمی مقابلے تک پہنچنے والے دس مقابل اپنے متعلقہ ممالک میں کھانے کی ثقافت اور جاپان کے کھانوں کا تقابل کرتے ہوئےواشوکو کی رغبت اور صلاحیت پر ایک اور نظر ڈالیں گے، اور اس کی کشش کی اطلاع دیں گے، صرف جاپانی زاویے سے ہی نہیں بلکہ عالمی نظر سے بھی۔” ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین کی جانب سے تبصرہ -یوزابوروموگی، اعزازی چیئرمین کیکوم انکارپوریشن “اس تقریب کی پہلی بار میزبانی کے وقت پر میرا احساس ہے کہ صحت بخش اور مزیدار جاپانی کھانوں کے حوالے سے بیرون ملک توجہ میں اضافہ ہوا ہے، اور مقابلے میں شریک افراد میں جاپانی کھانوں کی بہت گہری سمجھ بوجھ موجود ہے۔ مجھے امید ہے

مزید پڑھیں

میڈیسن360 کا کینیا میں خواتین کی ہارمون آئی یو ڈی کی رسائی میں اضافہ کے لئے میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے ساتھ نئی شراکت کا اعلان

سان فرانسسکو ،7 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر  — عالمی غیر منافع بخش دوا ساز کمپنی میڈیسن 360نےمیری اسٹوپس انٹرنیشنل (ایم ایس آئی) کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کامقصد کینیا کی خواتین کی میڈیسن 360کی ہارمون اینٹروٹریم ڈیوائس، ایل این جی آئی یو ایس (لیونرگسٹرل-ریریزنگ اینٹروٹریم سسٹم،52ایم جی)تک رسائی میں اضافے کرنا ہے،جس سے کینیا کی خواتین کو بچے کی پیدائش میں وقفے کے مزید آپشنش ملیں گے۔ لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293047LOGO لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293150LOGO کینیا امریکہ سے باہر پہلا ملک ہے جہاں میڈیسن 360اپنی 52ایم جی ہارمون اینٹروٹریم آلہ (آئی یو ڈی) متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہارمون آئی یو ڈی مانع حمل کے لئے موثر آلہ ہے۔میڈیسن 360مانع حمل کے لئے ایل این جی آئی یو ایس دوسرے ممالک کی خواتین کے لئے دستیاب کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ میڈیسن 360کے سی ای او ڈاکٹر جیسکا گراسمین نے کہا کہ میری اسٹوپس کے ساتھ شراکت افریقہ میں ہماری پہلی کوشش کی علامت ہےجو خواتین کو معیاری ادویا ت تک رسائی کو وسعت دینے کے مشن کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایس آئی ہمارے تعاون سے کینیا میں جہاں ہارمون آئی یو ڈیز آسانی سے دستیاب نہیں ہے ان مقامات پر اعلیٰ میاری ہارمون مانع کی فراہمی میں مدد کرے گی۔ میری اسٹپس انٹرنیشنل کے ہیلن بلیک ہولی نے کہا کہ جس عورت کی مانع حمل تک رسائی ممکن ہو تب ہی وہ اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کے بارے میں انتخاب کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔خواتین کی مانع حمل تک پہلے سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام کرتے ہیں۔ تاہم خاص طور پر ذٰیلی-سہارا افریقہ میں اس کی ضرورت موجودہ کوششوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ میڈیشن 360کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے دنیا کی سب سے زیادہ پسماندہ کمیونٹیز کی خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ۔ میڈیشن 360کے بارے میں : میڈیسن 360کیلیفورنیہ کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ہے، یہ ایک عالمی غیر منافع بخش جدید دوا ساز کمپنی ہے جو خواتین کی صحت کے حوالے سے کام کرتی ہیں۔جس کا مشن سماجی و اقتصادی حیثیت ، انشورنس کوریج یا جغراجیائی محل وقوع کے قطع نطر دنیا بھر کی خواتین  کے لئے اعلیٰ معیاری ادویات تک رسائی کو بڑھانا ہیں۔ میڈیسن 360 دنیا بھر میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے ، وکالت گروپوں، مریضوں کو جدید سہولت فراہم کرنے والے اور با معنی علاج کرنے والے تمام ادارے جو  خواتین کوضرورت کی ادویات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے ان کے ساتھ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ، ملاحظہ :  www.medicines360.org۔ میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے بارے میں : میری اسٹوپس انٹرنیشنل ایک عالمی تنظیم ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو مشخص مانع حمل اور محفوظ اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ہماری مقای ٹیموں میں شامل پیشہ ور ماہرین 37ممالک میں کمیونٹیز کے ساتھ کا م کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہماری اعلی خدمات عورتوں کو اپنے

مزید پڑھیں