اسلام آباد (پی پی آئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچایاگیا،پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر کوجوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کرلیا گیا، اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسد قیصر کو اس کیس میں رہا کیا جائے، اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں۔عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آبادپولیس کے حوالے کردیا۔، جس کے بعد پولیس اسد قیصر کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔
کیمبیئم نیٹ ورکس نے 245.8 کلومیٹر طویل بین-الریاستی لنک کا کامیاب مظاہرہ کردیا
ایکوا فیئر ایشیا نے گوانگ چو میں مچھلی گھر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات مرتب کردیے
سر آئیون کی ہمپٹز تقریب دھمکی آمیز رویے کو پاش پاش کرتے ہوئے
تصحیح – چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن
جنوبی کوریا میں 60 ہزار آن لائن خوردہ فروشوں پر یونین پے ٹرانزیکشن کے لیے 5 فیصد نقد چھوٹ
شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہندوؤں کے مذہبی تہواردیوالی پر الخدمت تحائف دیوالی تقسیم کرے گی
کراچی (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ہرسال کی طرح اس سال بھی ہندوؤں کے مذہبی تہواردیوالی کے موقع پر1500 سے زائد مستحق خاندانوں میں تحائف دیوالی تقسیم کئے جائیں گے۔الخدمت کے تحت سکھر،ٹنڈوالہیار اور ٹنڈوآدم سمیت دیگراضلاع کے مقامی مندروں میں 5نومبر کو تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق ان تقریبات میں الخدمت کے مرکزی وصوبائی ذمہ داران سمیت مختلف سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ الخدمت سندھ کے نائب صدر سیدمحمد یونس نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں کو راشن، وہیل چیئرزاور گفٹ دیئے جائیں گے۔ “الخدمت اقلیتی ونگ “مختلف تہواروں پر مذہب سے بالاترہوکر تمام انسانیت کو خوشیاں فراہم کرنے کی کوشش کرتاہے
پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے: تحریک انصاف
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔
لاہور چڑیا گھر اور وائلڈ لائف سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن شروع
لاہور(پی پی آئی)لاہور چڑیا گھر اور رائے ونڈ روڈ پر واقع وائلڈ لائف سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن کا کام آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا، جس کے باعث لاہور چڑیا گھر کو 7نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور چڑیا گھر کو 31 جنوری 2024تک بند کیا جارہا ہے اسکیم کے پیش نظر جانوروں کی منتقلی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کے لیے لاہور چڑیا گھر 7 نومبر سے بند ہو جائے گا جبکہ 31 جنوری کے بعد جب چڑیا گھر کھلے گا تو نئے جانور بھی لاہور چڑیا گھر کا حصہ ہونگے،پرانے جانوروں کو بھی واپس شفٹ کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں
کیمبیئم نیٹ ورکس نے 245.8 کلومیٹر طویل بین-الریاستی لنک کا کامیاب مظاہرہ کردیا
(August 7, 2015)
– کیمبیئم نیٹ ورکس کی جانب سے حاصل کردہ نیا عالمی ریکارڈ، جس نے سیراگون نیٹ ورکس کے قائم کردہ 243 کلومیٹر طویل لنک کا گزشتہ ریکارڈ توڑا رولنگ میڈوز، الینوائے، 5 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس نے اب تک کے طویل ترین نیٹ ورک لنک کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ پائیکس پیک، کولوراڈو سے شینے، وایومنگ تک پھیلے 245.8 کلومیٹر یا 153 میل طویل لنک ٹیسٹ کے ذریعے, جو ڈینور، کولوراڈو کے شہری علاقے سے گزرتا ہے،کیمبیئم ریاستی سرحدوں کے درمیان ایکسس کیمرہ اور وی او آئی پی خدمات دونوں کے استعمال کے ذریعے ہائی-ڈیفی نیشن اسٹریمنگ وڈیو کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوا۔ Cambium Networks Logo. پی ٹی پی 650 اور پی ٹی پی 700 مصنوعات کو استعمال کرتے ہوئے دو متوازی لنکس دونوں پیشکشوں پر سگنل کی مضبوطی اور معیار کا مظاہرہ کررہے ہیں ایک ایسے علاقے میں جہاں سیلولر فون کی خدمات لگ بھگ کوئی وجود نہیں رکھتیں، کیمبیئم نیٹ ورکس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹ ورک کو بنانے اور جاری کرنے کے قابل ہوا۔ فوری اور آسان پی ٹی پی اور پی ایم پی نیٹ ورک ڈیزائن کی سہولت دینے والی کیمبیئم مصنوعات لنک پلانر کے استعمال کے ذریعے ٹیمیں ناہموار قطعہ زمین کے درمیان اور انتہائی گنجائش شہری علاقوں سے وی او آئی پی اور ہائی-ڈیفی نیشن اسٹریمنگ وڈیو رابطے کو تیار اور پیش کرنے کے قابل بنیں۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کے صدر اور سی ای او اٹل بھٹنگر نے کہا کہ “کیمبیئم میں ہم خود کو چیلنج کرنے کا رحجان رکھتے ہیں۔ ہم نے ایک نقطے سے دوسرے تک دنیا کی تاریخ کا طویل ترین لنک قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جلد از جلد اور اس کے راستے میں ایک گنجائش شہری مرکز کو بھی شامل کیا۔ ہم نے ہائی ڈیفی نیشن وڈیو اور وی او آئی پی ظاہر کرکے اس کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ہمارا ہدف تمام اقسام کے علاقوں کے درمیان رابطے کی فراہمی، اپنے صارفین اور ان کے نیٹ ورکس تک ہر جگہ رسائی دینا ہے۔” کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں: کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حلوں کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈ بینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارمز کے اپنے جامع پورٹ فولیو کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ اداروں؛ حکومتی اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے طاقتور اور آسانی سے تحفظ پذیر مواصلاتی نیٹ ورکس بنانا آسان کرتا ہے۔ امریکہ میں شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور ایش برٹن، برطانیہ اور بنگلور، بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.cambiumnetworks.comاور www.connectingtheunconnected.orgدیکھیں۔ رابطہ گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس سائرس ہدایتی 4377 318 415 + [email protected] وڈیو –
ایکوا فیئر ایشیا نے گوانگ چو میں مچھلی گھر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات مرتب کردیے
(August 7, 2015)
گوانگ چو، چین، 4 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ جدت طرازیوں سے حوصلہ پاتے ہوئے مچھلی گھر صنعت چین میں برآمدات اور مقامی مارکیٹ دونوں کے لیے زبردست ترقی کے عہد کا سامنا کررہی ہے، جس میں ایک جدید، قابل بھروسہ تجارتی پلیٹ فارم کی ضرورت پڑ رہی ہے جو ماہرین کی سنتا اور ہماری صنعت کی بدلتی ہوئی حرکیات کو سمجھتا ہو۔ ایکوا فیئر ایشیا (اے ایف اے) کو صنعتی ماہرین کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور یہ گوانگ چو میں ہوئی، مچھلی گھروں یعنی ایکویریئم کی عالمی صنعت کے قلب میں۔ یہ ضروریات کو پورا کرتی اور کاروباروں کو اگلی سطح تک پہنچاتا ہے۔ صرف نمائش کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک جامع کاروباری تحریک دینے والے نظام کی حیثیت سے تیار کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں، کاروباری مذاکرات، تجارتی ساتھی کی تلاش، کارخانوں کے دوروں اور تعلیمی پروگراموں کو ملاتا ہے۔ مچھلی گھر صنعت کے رہنماؤں، بشمول ہیلیا، من جیانگ ایکویریئم، بویو، ریسن، سن سن، چوانگ سنگ الیکٹرک، جیبو، لینیو ایکویٹکس، زبردست حمایت ظاہر کرچکے ہیں۔ چین میں کسی بھی نمائش سے کئی سال تک دور رہنے کے بعد کئی دیگر ادارے بھی اے ایف اے میں نمائش کریں گے۔ گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر یانگ چنگ چوان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ “مچھلی گھر تجارت کے موجودہ پلیٹ فارمز پرانے نمونوں پر بھروسہ کرتے تھے جو جدت میں ناکام ہوا تھا اوراب صنعت کے لیے موزوں نہیں تھا۔ ہمیں اس جدید تجارتی میلے کے مواقع کا فائدہ اٹھانے دیں تاکہ مچھلی گھر صنعت کو نئی زندگی بخشی جائے، بہتر مشقوں کو ترویج دی جائے اور ایک تحفظ پذیر اور صحت مندانہ عالمی مچھلی گھر صنعت قائم کی جائے۔” ایکوا فیئر ایشیا کاروباروں کو ممکن بناتا ہے۔ تجارت کرنے کے اس کے جدید طریقے مچھلی گھر صنعت میں نئی روح پھونکتے ہیں اور تین کلیدی عناصر کو مساوات کا حصہ بناتے ہیں جس کی پیشہ ور افراد کسی بھی تجارتی میلے سے توقع رکھتے ہیں: درست حاضرین، مستقبل کی سوچ رکھنے والا مواد اور خدمت کی اعلیٰ سطح۔ غیر ملکی خریداروں کے لیے یہ چینی مچھلی گھر صنعت کا نیا چہرہ دریافت کرنے، مستقبل کے فراہم کنندگان کو بہتر انداز میں جاننے اور جدید اور قابل مقدور حلوں کے ساتھ کاروبار کرنے کا موقع ہے۔ اہم خریداروں کے منتظمین کے ساتھ رابطے کی حوصلہ افزائی کیجارہی ہے تاکہ وہ پروگراموں (میزبان خریدار، کارخانوں کے دوروں وغیرہ) کے بارے میں جان سکیں۔ وی این یو ایگزی بیشنز ایشیا اور گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منتقل طور پر کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا 8 سے 11 اکتوبر 2015ء تک گوانگ چو پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ٹی ڈبلیو سی – کینٹن میلہ پاچو کمپلیکس سے متصل) میں ہوگا۔ یہ میلہ ممکنہ طور پر چین اور بیرون ملک سے 300 نمائش کنندگان اور 12000 مچھلی گھر ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گا۔ اپنی جگہ محفوظ کروائیں / میلہ ملاحظہ کریں: www.aquafairasia.com/en ایکوا فیئر ایشیا 2015ء تجارتی دن: 8 سے 10 اکتوبر کارخانہ دورہ:
سر آئیون کی ہمپٹز تقریب دھمکی آمیز رویے کو پاش پاش کرتے ہوئے
(August 4, 2015)
نیو یارک، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون اپنے تازہ ترین بل بورڈ ہٹ گانے کس آل دی بلیز گڈبائےکی کامیابی کا جشن منانے کے لیے سالانہ ہمپٹنز عظیم الشان تقریب کی میزبانی کرے گی، اس گانے کو پال اوکن فولڈ نے پیش کیا جبکہ اس میں ٹیلر ڈین بھی شامل تھیں۔ تقریب جسے سر آئیون کا رائل ٹی ڈانس کہا جاتا ہے 22 اگست بروز ہفتہ سر آئیونز کاسل میں ہوگی اور نیو یارک کے مشہور نائٹ کلب اسٹوڈیو 54 کے ماحول کو دوبارہ تخلیق کرے گی جہاں ہر رات ایل جی بی ٹی اور جنس مخالف کی طرف راغب دونوں افراد اتحاد و اتفاق سے رقص کرتے ہیں۔ اس خصوصی موقع پر کاسل قوس قزح کے رنگوں کی ایل ای ڈی روشنیوں سے منور ہوگا، جیسا کہ وائٹ ہاؤس ہوا تھا جب ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ مہمان ولیج پیپل گروپ کے افراد میں سے کسی ایک کے جیسے ملبوسات پہنیں گے، جو ایک موسیقی گروپ ہے جو تقریب کے موضوع تنوع، قبولیت اور محبت سے بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے سگی بی ولزگ کی اولاد سر آئیون جانتے ہیں کہ دوسروں کے لیے جارحیت اور عداوت کی لوگوں کے لیے کیا قیمت ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ اس کےطویل المیعاد کیا ہوسکتے ہیں۔ ان کی پیس مین فاؤنڈیشن بھی اسی لیے قائم ہوئی، 2005ء میں، جو تمام امتیازات کے خلاف جنگ ، بالخصوص ایل جی بی ٹی نوجوانوں کی مدد کررہا ہے جو حملوں اور دھمکی آمیز رویے سے متاثر ہوئے ہیں۔ سر آئیون اور ان کی پیس مین فاؤنڈیشن دھمکی آمیز رویے کے خلاف خیراتی اداروں کو 200,000 ڈالرز سے زیادہ کے عطیات دے چکی ہے۔ 2012ء میں سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے ٹریور پروجیکٹ کے لیے 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جو ایل جی بی ٹی نوجوانوں میں بحرانی صورت میں مداخلت اور خودکشی سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ اپنے پاپ سنگل کس آل دی بلیز گڈبائے کے نئے اجراء کے موقع پر سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے دھمکی آمیز رویے اور عدم برداشت کے خلاف کام کرنے والی دس کلیدی غیر منافع بخش انجمنوں کو اضافی 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جس میں شامل ہیں: اٹ گیٹس بیٹر پروجیکٹ؛ دی گے، لیسبیئن اینڈ اسٹریٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (جی ایل ایس ای این)؛ دی بورن دس وے فاؤنڈیشن؛ پیسرز نیشنل بلی اِنگ پریونشن سینٹر؛ پیرنٹس اینڈ فرینڈز آف لیسبیئن اینڈ گیز (پی ایف ایل اے جی)؛ اسٹمپ آؤٹ بلی اِنگ؛ کیمپس پرائیڈ؛ لو اِز لاؤڈر/دی جیڈ فاؤنڈیشن، اینٹی-ڈی فیمیشن لیگ اور دی ٹریور پروجیکٹ۔ کس آل دی بلیز گڈبائے کی وڈیو کی ہدایات ایم ٹی وی اور بی ای ٹی اعزاز یافتہ ہدایت کار ایرک وائٹ نے دیں، اور وڈیو دیکھنے، گانے کی اسٹریمز اور ڈاؤنلوڈز سے ہونے والی خالص آمدنی دھمکی آمیز رویے کے خلاف منصوبوں میں عطیہ کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ مدعو ہیں (این وائی سی سے شٹل بسیں فراہم کی جائیں گی)۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: ماریسا ہبرٹ، آر کوری ہے کری
تصحیح – چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن
(July 30, 2015)
اس خبری اعلامیہ میں امریکی سینیٹر وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں، جو 23 جولائی 2015ء کو پی آرنیوزوائر کے ذریعے جاری ہوا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ خبر جاری کرنے والے ادارے کو “جناب وین لیانگ وین” کے بجائے ذریعے کی حیثیت “چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن” پڑھانا جانا چاہیے، جو پہلے غیر ارادی طور پر جاری ہوگیا تھا۔ مکمل اور تصحیح شدہ اعلامیہ درج ذیل ہے: امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589 سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔” ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔” ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔ مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں، جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ
جنوبی کوریا میں 60 ہزار آن لائن خوردہ فروشوں پر یونین پے ٹرانزیکشن کے لیے 5 فیصد نقد چھوٹ
(July 29, 2015)
شنگھائی، چین، 29 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 28 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تقریباً 60,000 آن لائن تاجر اب یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) سے کی جانے والی خریداری پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں۔ یہ مارکیٹنگ جنوبی کوریا سے باہر جاری ہونے والے تمام یونین پے کارڈز کے لیے ہے، اور یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے کوریا کے تمام آن لائن تاجروں کا احاطہ کرتا ہے، جس میں زیبائش و آرائش کی مصنوعات، ملبوسات، خوراک، کریانے کے سامان، ماں اور بچے کی مصنوعات فروخت کرنے والے معروف آن لائن خوردہ فروش شامل ہیں۔ کے این ٹی او کے مطابق جون میں جنوبی کوریا میں سیاحوں کی تعداد سال بہ سال 53 فیصد کم ہوئی۔ البتہ یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے یونین پے کارڈ یافتگان کی کوریائی اشیاء میں دلچسپی بدستور زبردست ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار فراہمی کی خدمات دینے والے کوریائی آن لائن تاجروں کا تجارتی حجم 50 فیصد بڑھ چکا ہے، جس میں ڈیوٹی-فری آن لائن تاجر شامل نہیں جن کے لیے جنوبی کوریا میں صارفین کو بذات خود اپنی مصنوعات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالخصوص جنوبی کوریا میں سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ جی-مارکیٹ اور ایک آن لائن بوتیک اسٹائل نندا نے یونین پے بین السرحدی ادائیگی پیش کرکے زبردست اضافہ دیکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل نے دو خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کے لیے تمام مقامی گیٹ ویز اور شراکت داروں کے ساتھ ہاتھ جوڑے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے تمام آن لائن تاجر (علاوہ lotte.com اور hmall.com اور چند ڈیوٹی-فری اسٹورز) اب یونین پے لین دین پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں جس میں ماہانہ ایک کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 10,000جیتا جاسکتا ہے۔ ایسے بیشتر تاجر، بشمول جی-مارکیٹ، okdgg اور مشہور شوز کے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی سائٹس چینی/انگریزی دونوں زبانوں میں اور سمندر پار فراہمی کی خدمت پیش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شن سیگے ڈیوٹی فری، شیلا ڈیوٹی فری اور ایشیانا ڈیوٹی فری یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی پر خصوصی رعایت اور پوائنٹس پیش کررہے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی برائے بین السرحدی آن لائن شاپنگ مالی لین دینے کے لیے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ یونین پے آن لائن ادائیگی نظام آزاد حقوق ملکیت دانش کے ساتھ انٹرنیٹ تحفظ نظام کو استعمال کرتا ہے، اور صارفین کو پاس ورڈ محفوظ حفاظتی کنٹرول، متحرک ایس ایم ایس پاس ورڈ، انفارمیشن سیکورٹی انکرپشن ترسیل اور دیگر حفاظتی اقدامات دیتا ہے، جو محفوظ آن لائن شاپنگ تجربے کی ضمانت دیتے ہیں۔ 200 ملین سے زیادہ یونین پے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین موجود ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں جیسا کہ یورپ، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی بحر الکاہل، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 10 ملین سے غیر ملکی تاجروں کے
شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا
(July 29, 2015)
ہیوسٹن، 29 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے 27 جولائی 2015ء کو ایک مالی سودے میں میجر سورسنگ ایل ایل سی کے حصول کا اعلان کردیا ہے جسے “میجر انکارپوریٹڈ(www.majorinc.com) ” بھی کہا گیا ہے۔ میجر انکارپوریٹڈ بنیادی طور پر بجلی کی صنعت پر توجہ رکھنے والے معروف والو آٹومیشن، انٹیگریٹر اور تقسیم کار کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150728/248120LOGO میجر اپنے تجارتی نام، میجر انکارپوریٹڈ، سے بدستور کام کرتا رہے گا اور شیل-اِن لینڈ کے والوز اینڈ آٹومیشن (وی اینڈ اے) پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔ شیل-اِن لینڈپائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی صنعتی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں میں تکنیکی حل پیش کرنے والا ادارہ ہے۔ نیو جرسی میں قائم میجر انکارپوریٹڈ 1976ء میں قائم ہوا تھا اور بجلی بنانے والے 200 سے زیادہ معروف اداروں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اور انہیں اپنے صارفین کو مستقل اور قابل بھروسہ خدمات فراہم کرنے کی انوکھی صلاحیت دے رہا ہے۔ میجر کے صدر ڈیوڈ کوہن میجر کے کاروبار کی قیادت جاری رکھیں گے۔ “میجر انکارپوریٹڈ بجلی کی پیداوار میں شیل-اِن لینڈ کی جدید صلاحیتوں کو ڈیوڈ کوہن کی زیر قیادت ایک غیر معمولی انتظامی ٹیم دیتی ہے۔ میجر کے جغرافیائی نقوشِ پا اور والو تجربے کے ساتھ ہم بجلی کی پیداوار میں کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور دیگر مارکیٹوں میں اپنے مجموعی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؛ جس میں شمال مشرق میں پیٹروکیمیکل اور تیل صاف کرنے کا کام شامل ہیں۔” فرینک رڈک، چیف ایگزیکٹو افسر شیل-اِن لینڈ نے کہا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میجر ہماری جاری حصول کی کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے کیونکہ ہم اپنی مارکیٹوں میں بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تزویراتی اثاثہ جات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔” شیل-اِن لینڈ شیل-اِن لینڈ پائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں کے لیے لچکدار تکنیکی حل پیش کرنے والا ماہر ادارہ ہے۔ شیل-اِن لینڈ کے صدر دفاتر ہیوسٹن میں واقع ہیں اور اس وقت یہ دنیا بھر میں 42 تنصیبات چلاتا ہے۔ صارفین سے یہ قربت شیل-اِن لینڈ کو رسدی زنجیر میں ایک اہم کڑی کی حیثیت سے کام کرنے دیتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.shale-inland.com۔ رابطہ: [email protected]

