کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا

ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل

ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا

– تجربہ کار سیلز ایگزیکٹو نئی ایشیا-بحر الکاہل مارکیٹوں میں توسیع کی قیادت کریں گے رولنگ میڈوز، الینوائے، 28 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل کے معروف عالمی فراہم کنندہ کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نےآج ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے نائب صدر برائے سیلز کی حیثيت سے ہمانشو موتیال کی تقرری کا اعلان کیا۔ اپنے نئے عہدے میں موتیال سیلز میں 20 سال کا تجربہ لائیں گے، جو انہوں نے خطے میں مختلف ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ کام میں حاصل کیا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 کیمبیئم نیٹ ورکس کے نائب صدر برائے سیلز، اے پی اے سی، ہمانشو موتیال نے کہا کہ “میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں جدید ٹیکنالوجی لانے میں جذباتی ہوں، اور اس سلسلے میں اپنا تجربہ کیمبیئم نیٹ ورکس میں لانے پر خوش ہوں۔ میرا خطہ انوکھا ہے کیونکہ یہ انٹرنیٹ کے نفوذ کی سب سے زیادہ اور سب سے کم شرح رکھنے والے چند علاقں کا مسکن ہے۔ میری نظریں ایشیا بحر الکاہل میں قابل بھروسہ کنیکٹیوٹی تک یکساں رسائی میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔” کثیر القومی اداروں کے لیے سیلز اور کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے موتیال ایشیا بحر الکاہل خطے کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں نئے کاروباری اور شراکت داری ماحول کو بنانے میں بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں موتیال مائیکروسافٹ کے آپریٹر کلاؤڈ سروسز شعبے میں ڈائریکٹر تھے، اور سنگاپور میں مقیم تھے۔ مائیکروسافٹ میں ان کے عہد کی جھلکیوں میں پروڈکٹیوٹی سلوشنز کاروباری یونٹ کے لیے معروف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی حکمت عملی اور جدید مصنوعات اور کاروباری نمونے متعارف کرواکے ایک کلیدی شراکت دار، ایچ پی، اور مائیکروسافٹ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تخلیق کرنا ہے۔ مائیکروسافٹ سے پہلے موتیال بھارت میں لیوسنٹ، ایچ پی اور وپرو کے ساتھ کاروباری پیشرفت اور سیلز عہدے رکھ چکے ہیں۔ وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، رورکی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری رکھتے ہیں۔ “کیمبیئم نیٹ ورکس ایشیا بحر الکاہل بھر میں مختلف شعبوں سے صارفی تعلقات مضبوط، پروان چڑھا اور پھیلا چکا ہے، جن میں حکومت، صنعت، ادارے اور رہائش شامل ہیں۔ اپنے پورٹ فولیو کو آراستہ کرتے ہوئے ہماری نظریں ہمانشو کے سیلز اور قائدانہ تجربے پر ہیں تاکہ خطے میں اپنی رسائی کو بڑھائیں۔” برائن شیپک، ایس وی پی گلوبل سیلز،کیمبیئم نیٹ ورکس نے کہا “ہم ٹیم میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور اے پی اے سی میں اپنی ترقی کی رفتار بڑھاتے ہوئے خوش ہیں۔” کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.cambiumnetworks.com پر جائیں، ہماری عالمی تنصیبات پر تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے تائیدی صفحے www.connectingtheunconnected.org کو ملاحظہ کیجیے، یا صنعتی خبروں کے لیے ٹوئٹر پر @CambiumNetworks کو فالو اور فیس بک پر ہمیں لائیک کیجیے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں: کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حلوں کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈ بینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارمز کے اپنے جامع پورٹ

مزید پڑھیں

ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

ٹمپے، ایریزونا، 28 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– گاڑیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے عمل انگیز مادے بنانے والے معروف ادارے ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ (“ایس ڈی سی”) نے آج ایک سرمایہ کاری مرحلے کا اعلان کیا جس کی قیادت ایس اے آئی سی ٹیکنالوجیز فنڈ آئی، ایل ایل سی (“ایس اے آئی سی”) کے پاس ہے، جو ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن چین میں گاڑیاں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو 2014ء میں 5.6 ملین سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔ ایس ڈی سی کی جانب جاری عالمی کمرشلائزیشن کے تناظر میں یہ سرمایہ کاری مرحلہ ادارے کی چینی مارکیٹ میں حالیہ تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے میں کام آئے گا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665 انیش پٹیل، (سینئر انوسٹمنٹ ڈائریکٹر) نے کہا کہ “ایس ڈی سی کے انقلابی عمل انگیز مادے بنیادی پلاٹینم گروپ دھاتوں کی کارکردگی موثریت میں مرحلہ وار بہتری کو ممکن بنا رہے ہیں جو اخراج پر گرفت کی کلید ہیں۔ اخراج محرکات میں ایس ڈی سی مادوں کا استعمال ہمیں گاڑیوں کے اخراج پر قابو پانے کے بہترین دستیاب حل پیش کرنے کی اجازت دے گا – تاکہ اپنی گاڑیوں کے برانڈز کو فائدہ پہنچائیں اور ساتھ ساتھ اپنے موجودہ اور مستقبل کے عالمی شراکت داروں کو بھی دیں۔” ایس ڈی سی میٹیریلز کے سی ای او میکسی ملین بائی برجر نے کہا کہ “ایس اے آئی ایس ہمارے لیے ایک عظیم شراکت دار ہے۔ ادارے نے عمودی طور پر ایگزسٹ-سسٹم کے اثاثہ جات کو لاگو کردیا ہے اور جارحانہ طور پر اہم مصنوعات کی بنیاد پر عالمی پیشرفت کررہا ہے۔ ہماری نظریں ایک قریبی تعاون پر مرکوز ہیں۔” موجودہ سرمایہ کاروں بشمول جنرل موٹرز وینچرز، بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل، وولوو گروپ وینچر کیپٹل، انوس فنانشل ایڈوائزرز اور ایمیرالڈ ٹیکنالوجی وینچرز نے بھی سرمایہ کاری مرحلے میں حصہ لیا۔ ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ کے بارے میں ایس ڈی سی میٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والے جدید عمل انگیز مادوں کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور  تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا، امریکہ میں ہے اور پیداواری تنصیبات شوارزیڈے، جرمنی میں واقع ہیں۔ رابطہ: میکسی ملین بائی برجر، سی ای او ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ ٹیلی فون: 1-480-966-6106+ایکسٹینشن  101 ای میل: [email protected] ایس اے آئی سی موٹر لمیٹڈ کے بارے میں ایس اے آئی سی موٹر چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کا کاروبار تحقیق، پیداوار اور گاڑیوں کی فروخت کا احاطہ کرتا ہے جن میں مسافر اور تجارتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پرزوں کا بھی احاطہ کرتا ہے جن میں انجن، گیئربکس، پاور ٹرینز، چیسس، انٹیریئر اور ایکسٹیریئر اور مختلف برقی پرزے اور انتظامات، گاڑیوں کے ٹیلی میٹکس، استعمال شدہ گاڑیوں کے سودے اور گاڑیوں کی مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ تفصیلات http://www.saicgroup.com/english/index.shtml پر۔ رابطہ: انیش

مزید پڑھیں

مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا

سڈنی، 28جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک،نوما، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2016ء سے دس ہفتوں کے لیے سڈنی منتقل ہوگا، تاکہ سرکردہ باورچی رینے ریڈزیپی اور ان کی ٹیم کی آنکھوں سے دیکھی گئی آسٹریلیا کی بہترین تخلیق پیش کریں۔ مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/nomaaustralia_201507.shtml http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-d http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-e http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-f نوما کوپن ہیگن، ڈنمارک میں عارضی طور پر بند ہوگا تاکہ سڈنی بندرگاہ میں بارنگارو کے مقام پر اپنے نئے ساحلی مقام پر کھل سکے، جو ٹورازم آسٹریلیا اور لینڈلیز کے ساتھ زبردست اشتراک کا حصہ ہے۔ ریڈزیپی نے کہا کہ “آسٹریلیا میں ملنے والے قدرتی مناظر اور مسالوں میں پائی جانے والی زبردست گوناگونی مجھے ہمیشہ اپنی طرح کھینچتی تھی، کیونکہ وہ ایسے ہے جو میں نے کسی مقام پر نہیں دیکھی۔ آسٹریلیا اپنے حقیقی باشندوں اور دنیا بھر سے آنے والی نئی برادریوں کے اثرات کو ملاتا ہے۔ جب آپ ان کو یکجا کرتے ہیں، تو نتیجہ ایسی صورت میں نکلتا ہے جو متاثر کن ہے۔ یہ آنے اور سیکھنے کے لیے بہترین مقام ہے۔” نوما ٹیم ایک حقیقی طعام نامہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کی بہترین پیداوار تلاش کرے گا، جس میں توجہ ان پیش کاروں پر ہوگی جو سمندر اور زمین دونوں کے ساتھ ایک مودبانہ اور جذباتی تعلق رکھتے ہوں۔ ریڈزیپی نے مزید کہا کہ “ہماری نظریں نئے سال اور اس نئی کھوج پر مرکوز ہیں۔ یہ ایک مختلف سفر ہوگا، لیکن ایسا جس پر میں بہت خوش ہوں – ایسا موقع جو نئے افق کھولے گا، ہمارے اذبان اور ذائقوں کو بھی، نئے دوست بھی بنائے گا اور پرانوں سے بھی ملائے گا، کیونکہ ہم ایک زبردست منظرنامے میں داخل ہو رہے ہیں۔” ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان او’سلیوان نے کہا کہ نوما آسٹریلیا پہلے ہی سے کامیاب ریسٹورنٹ آسٹریلیا مہم کی فطری توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ریسٹورنٹ آسٹریلیا کا ایک بڑا حصہ ایک کھانے اور پینے کے مقام کی حیثيت سے آسٹریلیا کے تصور کو بہتر بنانا تھا۔ اور دنیا کے سرفہرست ریستورانوں میں سے ایک کے سڈنی میں کھلتے ہوئے میں کہوں گا کہ ہمارے ملک کی مطبخی درجہ بندی کبھی اتنی نہیں بڑھی ہوگی۔” گیری ہوروٹز، لینڈلیڈ میں سربراہ برائے ریٹیل نے کہا کہ یہ شراکت داری اس نظریے کا ثبوت ہے جو بارنگارو سمندر کنارے کھانے پینے کے مقام کو تخلیق کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؛ “جب لینڈلیز سے نوما ٹیم نے رابطہ کیا، تو ہم جان گئے کہ یہ بہترین جوڑ ہے؛ رینے کی تحفظ پذیری سے مضبوط وابستگی بارنگاروں کے لیے ہمارے ارادوں سے ملتی ہے۔ ہم نوما اور ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ اشتراک پر بہت خوش ہیں تاکہ آسٹریلیا کی بہترین پیداوار کا جشن منائے اور کھانے پینے کے عالمی نقشے پر بارنگارو کو نمایاں کرسکیں۔” نوما آسٹریلیا بارنگارو حلقے کی معروف ایناڈیرا بلڈنگ میں قائم ہوگی، جو مستقبل میں آسٹریلیا کا امتیازی خوراک و مشروبات کا مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ مقام کا انتخاب کوپن ہیگن میں نوما کے مشترکہ کوششوں کو دیکھ کر کیا گیا

مزید پڑھیں

امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی  مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589 سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔” ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔” ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔ مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں،  جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ ہوئے اور 7 دن بغیر رکے 6,342 میل کا سفر کرتے ہوئے ڈین ڈونگ یالو دریا کی ان مرطوب زمینوں تک پہنچے۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی سب سے طویل بغیر وقفے کی ریکارڈ کی گئی پرواز تھی۔ راستے میں متعدد موزوں مقامات تھے جہاں ای7 اتر سکتے تھے، لیکن انہوں نے سب کو چھوڑا اور ان مرطوب زمینوں کا سفر کیا کیونکہ یہ لم ڈھینگ اپنے آرام کے مقامات سے بہت خیرخواہی رکھتے ہیں۔ اگلے پانچ ہفتوں تک ای7 ان مرطوب زمینوں پر رہے تاکہ الاسکا کے لیے

مزید پڑھیں

یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل

شنگھائی، 24 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– یونین پے انٹرنیشنل نے 23 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ تدریسی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنے والے غیر ملکی تعلیمی اداروں، بشمول ہائی-اسکول، کالج اور جامعات، میں 1,200 سے زیادہ تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سروس تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ اور تائیوان جیسے ممالک میں دستیاب ہے اور کئی معروف جامعات کا احاطہ کرتی ہے۔ کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اور ان کے اہل خانہ اہم صارفین ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک مقیم طالب علموں کے لیے ایک ہمہ جہت ادائیگی نظام تخلیق کرنے سے واسبتہ ہے۔ حفاظت اور سہولت سے آراستہ نظام خدمات کے ایسے سلسلے کا احاطہ کرتا ہے جس میں تدریس کی ادائیگی، روزمرہ اخراجات اور کارڈ استعمال، طالب علمی کی گرانٹ کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں۔ اس وقت بیرون ملک مقیم چینی طالب علم اور ان کے اہل خانہ تین اہم ادائیگی پلیٹ فارموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ یونین پے کارڈ بین-السرحد آن لائن ادائیگی کے ذریعے تدریسی ادائیگی کرسکیں۔ یہ پلیٹ فارمز پیئرٹرانسفر ہیں جو 600 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں، ویسٹرن یونین جو تقریباً 300 تعلیمی اداروں کو دامن میں لیتی ہے اور بینک آف تائیوان کا “ٹیوشن اینڈ انسیڈنس فیس پورٹل” ہے جو تائیوان کے نصف کالجوں اور جامعات تک پھیلاہوا ہے۔ دریں اثناء، یونین پے کارڈ آن لائن ادائیگی ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ابتدائی 10 بڑے کالجوں اور جامعات میں اور ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے چند لسانی مراکز میں تدریسی ادائیگی کے لیے ادائیگی پلیٹ فارم پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ تدریسی ادائیگی بینک مراکز سے قطع نظر ہوکر بین-السرحدی آن لائن ادائیگی کے لیے کی جا سکتی ہے جہاں عملی طریقہ آسان ہو۔ عام طور پر ادائیگی تین عملی دنوں میں کھاتے میں وصول ہوجاتے ہیں۔ تدریسی ادائیگی متعلقہ یونین پے کارڈز سے چینی رینمنبی میں منہا ہوتی ہے اور کرنسی کی منتقلی کی اجرت کل مالیت کا 1 سے 2 فیصد اس سے مستثنیٰ ہے۔ آن لائن ادائیگی کے ہٹ کر طالب علم تدریسی ادائیگی اور تعلیمی کتب کی خریداری کے لیے سینکڑوں غری ملکی اسکولوں میں پی او ایس ٹرمینلز پر یونین پے کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں سروس 200 سے زیادہ مڈل اسکولوں اور جامعات میں دستیاب ہے۔ خاص طور پر جامعات، مڈل اسکولوں اور نجی اسکولوں جیسے مقامی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یونین پے کارڈز ادائیگی متعاف کروائی ہے، جس میں طالب علموں کی انشورنس ادائیگی بھی شامل ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل اجراء کے دن ہی بریون ملک تعلیمی تدریسی ادائیگی کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان بھی کیا۔ اب سے 30 ستمبر تک کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ذریعے (www.paytuitionnow.com) پر آن لائن تدریسی ادائیگی کرکے 300,000 رینمنبی تک کی الیانز انشورنس پالیسیاں حاصل کرسکتے ہیں (3000 پالیسیوں تک محدود ہے)۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول

-ہبلوٹ نے پیرس ساں-جرمین فٹ بال کلب کے لیے محدود عرصے کی گھڑی کی رونمائی کردی نیو یارک، 23 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہبلوٹ اور مشہور عالم فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس ساں-جرمین نے ٹیم کے موسم گرما کے دورۂ شمالی امریکہ کی خوشی میں پیرس ساں-جرمین کی باضابطہ گھڑی، بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین، کا آاز کردیا ہے۔ فیفا کے خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کے فوراً بعد کہ جہاں ہبلوٹ نے باضابطہ وقت نویس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، یہ شراکت داری اور گھڑی ہبلو کی عالمی “فٹ بال” سے محبت اور “ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے” مہم کی جاری حمایت کی ایک اور مثال ہے جو گزشتہ موسم گرما میں فیفا عالمی کپ برازیل ٹ م کے دوران جاری کی گئی تھی۔ ہبلوٹ کے امریکی مینیجنگ ڈائریکٹر ژاں-فرانکو سبیرو نے بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین گھڑی کی رونمائی کے لیے تاریخی راک فیلر سینٹر کی چھت پر نجی باغیچے میں ٹیم کے لیے  ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کی۔ حاضرین میں شامل معروف کھلاڑیوں میں زلاٹان ابراہیمووچ، بلیس ماتوئیدی اور تھیاگو سلوا کے ساتھ ساتھ پیرس کے کلب میں گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے والے کیون ٹریپ بھی موجود تھے۔ فرانسیسی ثقافت کا جشن مناتی شب میں فرانسیسی ڈی جے اولیویئر میجی کی موسیقی اور فرانسیسی فن کار جون ون کے فن  کا براہ راست مظاہرہ شامل تھا۔ مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے پریس ساں-جرمین کے کھلاڑیوں نے بھی مصوری پر ہاتھ صاف کیے، اور یوں مصور کی مدد سے ایک بڑے کینوس پر اپنی نوعیت کا منفرد فن پارہ تخلیق کیا۔ تصویر اس سیزن میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ ٹیم کے خیراتی ادارے فاؤنڈیشن پیرس ساں-جرمین کے لیے فوائد حاصل کرسکے۔ ان سب سے بڑھ کر مہمانوں نے اس میٹھے کا لطف اٹھایا جو ٹیم نے معروف پیسٹریاں بنانے والے ڈومینک اینسل کے ساتھ مل کر بنایا۔ گھڑی کی رونمائی کی میزبانی نیو یارک جائنٹس کے سابق کوارٹر بیک اور ہبلوٹ کے ساتھی جیسی پالمر نے کی اور اس کے مہمانوں میں نیو یارک جائنٹس کے اسٹار کھلاڑی وکٹر کروز، نیو یارک نکس کے باسکٹ بال کھلاڑی لانس تھامس، فیفا خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کی چیمپئن کیلی او’ہارا، اور ایل وی ایم ایچ یو ایس اے کی سی ای او پالین براؤن جیسی اعلیٰ شخصیات شامل تھیں۔ ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈو گواڈیلوپ نے کہا کہ “ہبلوٹ پیرس-ساں جرمین ٹیم کا نیو یارک شہر میں خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہے کیونکہ ہم فٹ بال جیسے کھیل سے وابستگی کے ذریعے اس عظیم ٹیم کی حمایت ظاہر کررہے ہیں۔ ہمارا برانڈ پیرس-ساں جرمین کے ساتھ ایک دلچسپ تاریخ رکھتا ہے اور آج شب ہم یہاں کھیل، فن، موسیقی اور کھانے پینے کے ذریعے فرانسیسی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو یکجا کرکے ‘ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے’ اور آرٹ آف فیوژن کا جشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔” بگ بینک یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس ساں-جرمین فرانسیسی فٹ بال چیمپئن کے ساتھ ہبلوٹ کی دوسری گھڑی ہے – جو 100 نمونوں

مزید پڑھیں