موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی

ٹیسیز نے مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر منصوبے کے اجراء کے لیے چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کرلی

ٹی سی ایل کارپوریشن کا خالص منافع برائے پہلی ششماہی 2015ء 330 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگیا

ٹیسیز نے تائیوان 5 ڈے ان لمیٹڈ ڈیٹا سروس پلان کے اجراء کے لیے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی

اے ٹی این نے پرو کبڈی لیگ 2015ء کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

نوبیا نے پہلا “مائی” سیریز اسمارٹ فون “نوبیا مائی پراگ” جاری کردیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی

شنگھائی، چین، 23 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — آج یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ کاروباری خطوں میں ترجیحی پروگرام شروع کرے گا، جس کے مطابق یونین پے کارڈ (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈ نمبر) پر خصوصی انعامات دنیا بھر کے 21 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1,000 تاجروں کی جانب سے 10 فیصد تک رعایت ملے گی، جو 10 خریداری مراکز، 12 رعایتی مقامات اور 20 معروف ڈپارٹمنٹ اسٹورز کا احاطہ کررہے ہیں۔ یہ خصوصی رعایت 20 نومبر 2015ء تک جاری رہے گی۔ 14 ملین سے زیادہ تاجر اور 150 سمندر پار ممالک اور خطوں میں 1.2 ملین اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرسکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل نے معروف ترین خریداری مراکز، مشہور ڈیزائنر-لیبل دکانوں، بے مثال ہوٹلوں اور بیرون ملک سیاحوں کی جانب سے بارہا دیکھے جانے والے دیگر مقامات کو منتخب کیا ہے تاکہ مرکزی کاروباری حلقوں کے تصور کو تخلیق کیا جاسکے۔ مزید برآں ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور آسٹریلیا جیسے گرما کے روایتی سیاحتی مقامات کی شمولیت کے ساتھ متحدہ عرب امارات، ترکی اور روس جیسے ابھرتے ہوئے نئے سیاحتی مقامات میں پھیلے کاروباری علاقے بھی ترجیحی  فہرست میں ظاہر ہیں، جو کارڈ یافتگان کثیر سیاحتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ مضبوط کاروباری علاقوں اور تاجروں کے انتخاب کے معاملے میں یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے رحجان کے ساتھ زیادت درستگی اختیار کی۔ مثال  کے طور پر جیسا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جاپان کا سفر کرنے کا ترجیح دے رہی ہے تو یونین پے نے مقامی طور پر کارڈ یافتگان کے لیے 10 اہم ترین کاروباری علاقوں کا انتخاب کیا جو 400 تاجروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء، یونین پے انٹرنیشنل نے  خصوصی رعایتوں کو پہلی بار جاری کرنے کے لیے سیاحوں کے پسندیدہ نیو یارک میں ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹس اور لاس اینجلس میں ڈیزرٹ ہلز پریمیئم آؤٹ لیٹس جیسے بڑے غیر ملکی تاجروں کو بھی منتخب کیا۔ مزید برآں، ہانگ کانگ آئی اے پی ایم جیسے کھانے کا بندوبست کرنے والے تاجر اور تائيوان ایسلائٹ بک اسٹور جیسے ثقافتی و تفریحی تاجروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ کارڈ یافتگان کی جانب سے منتخب کرنے سفر کے طریقے بہت مختلف ہوچکے ہیں اور زیادہ  سے زیادہ مسافر آزاد مشق کا انتخاب کررہے ہیں، ترجیحی پروگرام میں زیادہ ترجیحی طریقے اور خصوصی خدمات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر یونین پے “کوئیک پاس” کارڈ یافتگان ہاربر سٹی اور ڈوٹا شاپنگ سینٹر میں اضافی خصوصی رعایتوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کوریا کا دورہ کرنے والے کارڈ یافتگان کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ یونین پے لاؤنج میں سامان چھوڑنے اور مفت وائی فائی استعمال کرنے جیسی اضافی خصوصیات کے مزے اٹھائیں۔ اس کے علاوہ یونین پے کے سرفہرست کارڈ یافتگان پرنٹمپس میں وی آئی پی خدمات کے سلسلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ چینی زبان میں نجی خریداری رہنما ہدایات، ہینڈز فری خریداری، ترجیحی ٹیکس تلافی اور مقامی ایکسپریس۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

ٹیسیز نے مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر منصوبے کے اجراء کے لیے چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کرلی

تائی پے، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹیسیز کا سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم اب “مرکزی چین-ہان کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” آواز اور ڈیٹا سروس پلان پیش کرتا ہے۔ سرحد پار سفر کرنے والوں کو چین اور ہانگ کانگ کے لیے انفرادی پری پیڈ سم خریدنے کی اب ضرورت نہیں ہوگی۔ سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے صارفین چین اور ہانگ کانگ نمبر کے ساتھ یہ سروس پلان خرید اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ دونوں نمبر ہمہ وقت اسٹینڈبائے پر ہیں اور دونوں ہر نمبر سے اخراجات یکساں کھاتے میں سے منہا ہوتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چین اور ہانگ کانگ کے درمیان تقریباً600,000 بین السرحدی سفر ہوتے ہیں۔ بارہا سفر کرنے والوں کو رومنگ کے مہنگے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کو کم کرنے کے لیے مسافروں کو دو مقامی سم کارڈز کے درمیان تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران نہ صرف سم کارڈز آسانی سے گم ہوجاتے ہیں بلکہ دونوں کے کھاتوں کو علیحدہ علیحدہ ریچارج بھی کرنا پڑتا ہے، اور آپ اہم کالز بھی کھو سکتے ہیں اور اگر بروقت ریچارج کرنا بھول جائیں تو آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے۔ چین اور ہانگ کانگ کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو بہتر خدمت دینے کے لیے ٹیسیز “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس جاری کررہا ہے۔ سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے اس پلان کو حاصل کرکے  آپ دو نمبر حاصل کریں گے – ایک چین کے لیے اور دوسرا ہانگ کانگ کے لیے۔ دونوں نمبروں کے لیے اخراجات ایک ہی کھاتے سے منہا ہوں گے اور دونوں نمبر اپنی رومنگ صلاحیت کے ساتھ اسینڈبائے پر  رہتے ہیں۔ آپ کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر صوتی کالز اور ایس ایم ایس کسی بھی نمبر پر وصول کیے جا سکتے ہیں، جو آپ کو خاندان سے رابطے یا کاروباری موقع کا کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنے دے گا۔ روایتی طور پر موبائل آپریٹرز بین الاقوامی رومنگ سروس صرف اپنے صارفین کو دیتے ہیں اور وہ بھی مہنگے نرخوں پر۔ سلم ڈوئیٹ (ر) صارفین کو اپنے اصلی سم کارڈ کے ساتھ سلم ڈوئیٹ کی پتلی سی سم لگانے کی سہولت دیتی ہے اور صارف سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے مختلف ممالک کے لیے آواز اور ڈیٹا کے سروس پلانز ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہے۔ ایک سم مختلف نمبروں کے ساتھ لوڈ کی جاسکتی ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز کے ساتھ چل سکتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) کی بے مثال پتلی سم کے ساتھ صارفین کو مقامی پری پیڈ سم بدلنے کے جھنجھٹ سے اصلی سم کارڈ کھونے کی کوئی پریشانی نہیں۔ ٹیسیز نے “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس کو 13 جولائی سے سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم خریدنے کے لیے سلم ڈوئیٹ (ر)کی ویب سائٹ https://www.slimduet.net/en ملاحظہ کیجیے۔ *چینی ٹیلی کمیونی کیشنز قواعد کے مطابق مندرجہ بالا پیکیج چین میں دستیاب نہیں ہے۔  لوٹس لن ٹیلی فون: +886-22627-0927ext.6005 ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

ٹی سی ایل کارپوریشن کا خالص منافع برائے پہلی ششماہی 2015ء 330 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگیا

شین چین، چین، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹی سی ایل کارپوریشن کے جولائی میں جاری ہونے والے 2015ء عبوری نتائج خلاصے کے مطابق ادارے نے سال کی پہلی ششماہی کے لیے تقریباً 2.05 سے 2.1 ارب یوآن (330 سے 338 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع حاصل کیا، جس میں 1.6 سے 1.65 ارب یوآن (258 سے 266 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع شامل ہے جو مندرج اداروں کے حصص یافتگان سے منسوب ہونے کے قابل ہے؛ غیر-رجوع منافع اور نقصان منہا کرنے کے بعد خالص منافع 1.58 سے 1.63 ارب یوآن (254 سے 262 ملین امریکی ڈالرز) ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 سے 75 فیصد زیادہ ہے۔ صارفی برقی مصنوعات کے شعبے میں رہنما ادارے کی حیثیت سے ٹی سی ایل انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھانے کی بنیاد پر تبدیلی کی حکمت عملی سامنے لانے والے اولین اداروں میں سے ایک تھا۔ اس سال کے آغاز سے ادارے نے اپنی “ڈبل پلس” حکمت عملی کا نفاذ جاری رکھا جو “انٹیلی جنس+انٹرنیٹ” تبدیلی کی حکمت عملی اور “پروڈکٹ+سروس” کاروباری نمونے کی حامل ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کی بنیاد پر مجموعی حکمت عملی بہتر رہی یا مارکیٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی۔ مصنوعات کے پورٹ فولیو اور تقسیمی چینلوں کو بہتر بنانے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا (01070.HK) نے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کی، ایسا عمل جس نے ادارہ جاتی ڈھانچے اور فیصلہ سازی کے میکانیہ کے ساتھ ساتھ کاروبار کی مرکزی مسابقت کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ اس عرصے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا نے 7.716 ملین ایل سی ڈی ٹی وی سیٹ بیچے۔ ادارے کے اسمارٹ نیٹ ورک ٹیلی وژن ٹرمینل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے والے متحرک صارفین 9.063 ملین تک پہنچ گئے جبکہ روزانہ متحرک صارفین کی تعداد 3.44 ملین تک پہنچی۔ صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ٹی سی ایل اسمارٹ ٹیلی وژن سے تخلیق ہونے والا آمدنی کا بہاؤ مسلسل بہتا رہے گا۔ مصنوعات کی تیاری اور کارگزاری میں مسلسل بہتری کے ساتھ ٹی سی ایل کمیونی کیشن (02618.HK) خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ تعلقات مستحکم، آن لائن چینل تیار اور عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ مسلسل بڑھا چکا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں سیل فونز کی فروخت 34.835 ملین یونٹوں تک پہنچی، جو سال بہ سال میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 20.88 ملین اسمارٹ فونز، سال بہ سال 38.9 فیصد اضافہ، بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون سے منسوب فروخت کا تناسب گزشتہ سال کے 50.2 فیصد سے بڑھ کر 59.9 فیصد تک پہنچا۔ جہاں تک ایل سی ڈی پینل کا تعلق ہے، سی ایس او ٹی کے لیے اندازاً منافع رواں سال کے اوائل میں مقرر کیے گئے ہدف سے زیادہ آیا جس کی وجہ سے بڑی مصنوعات کی اضافہ شدہ اوسط قیمت فروخت اور مواداور مقررہ یونٹ پر کم لاگت تھی۔ اس عرصے کے دوران سی ایس او ٹی نے گلاس سبسٹریٹ کے 786,000 ٹکڑوں کی مجموعی ٹیپنگ آؤٹ ریکارڈ کی، جو سال بہ سال میں 3.27 فیصد

مزید پڑھیں

ٹیسیز نے تائیوان 5 ڈے ان لمیٹڈ ڈیٹا سروس پلان کے اجراء کے لیے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی

تائی پے، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹیسیز نے تائیوانی ٹیلی کام کے بڑے ادارے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ وہ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر آواز اور ڈیٹا سروس کے ساتھ تائیوان 5 ڈے 4جی پری پیڈ پلان جاری کرے۔ تائیوان کا سفر کرنے والے سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے موبائل سروس لان خرید سکتے ہیں اور اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ کے ذریعے نمبر حاصل کرکے چنگہوا کی 5 روزہ لامحدود ڈیٹا سروس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ جیسا کہ موسم گرما کا سیاحتی موسم آچکا ہے، تائیوان غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد کا استقبال کررہا ہے، جن میں سے زیادہ تر چین سے آ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے مطابق تائیوان نے 2014ء میں 9.9 ملین سیاح ملاحظہ کیے، جو 23.63 فیصد سالانہ اضافہ تھا۔ اور ٹیسیز، سیاحت میں اضافے کو ہدف بناتے ہوئے، اب چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ تعاون کررہا ہے تاکہ چنگہوا کے 5 روزہ 4 جی پری پیڈ پلان کو جاری کیا جائے۔ ٹیسیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے چنگہوا ٹیلی کام اب آمد سے قبل ہی مہمانوں کو باآسانی اور پریشانی کے بغیر ترجیحی سروس پلان حاصل فراہم کرسکتا ہے۔ 5 روزہ 4جی پری پیڈ پلان تائیوان کے مختصر دورے یا کاروباری سفر کے لیے موزوں ہے، جس کی قیمت 5 دن کے لامحدود ڈیٹا استعمال کے لیے 17 امریکی ڈالرز ہے، 300 نئے تائیوان ڈالرز صوتی کالز اور اعزازی چنگہوا وائی فائی کنکشن کے لیے استعمال ہوں گے۔ پری پیڈ سروس پہلی کال کے ساتھ چالو ہوجائے گی، اور ڈیٹا استعمال یا ہوائی اڈے پر مقامی موبائل سروس حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں لگنے کی پریشانی مول لینے کی ضرورت نہیں۔ سلم ڈوئیٹ (ر) سروس کے صارفین کو مختلف ملکوں کے لیے مختلف نمبروں کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سم کارڈز بدلنے کی ضرورت نہیں۔ نمبروں کے درمیان تبدیلی آسان اور دنیا بھر کے لیے ایک سم کے تصور کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم کو اصلی سم کارڈ کے ساتھ جوڑ کے کوئی بھی اوور-دی-ایئر مختلف ممالک کے لیے مختلف وائس اور ڈیٹا سروس پلانز حاصل کرسکتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر سروس پلان زیادہ تر مقامی موبائل آپریٹرز کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں، جن پر سیاح مقامی پری پیڈ نرخوں پر معیاری نیٹ ورک کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور وقت اور پیسہ بچا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے سلم ڈوئیٹ کی ویب سائٹ www.slimduet.net ملاحظہ کیجیے۔  ٹیسیز رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: لوٹس لن ٹیلی فون: 0927-2627-2-886+ ایکسٹینشن 6005 ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

اے ٹی این نے پرو کبڈی لیگ 2015ء کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

ٹورنٹو، 18 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کے سب سے بڑے جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس – وی- سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ اس نے 18 جولائی سے 23 اگست 2015ء تک بھارت میں ہونے والی پرو-کبڈی لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ پرو-کبڈی لیگ (پی کے ایل) بھارت میں ہونے والی ایک پیشہ ورانہ کبڈی لیگ ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ہے۔ پرو کبڈی آٹھ شہروں کی ایک لیگ ہے جو کاروان طرز میں ہوتی ہے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ کھیلتی ہیں۔ 8 فرنچائز ٹیمیں جو کپ کے لیے کھیلتی ہیں – بنگال واریئرز، بنگلورو بلز، دبنگ دہلی، جے پور پنک پینتھرز (جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن کی ملکیت ہے)، پٹنہ پائرٹس، پونیری پلٹن، تلگو ٹائٹنز اور یو ممبا ہیں۔ پرو کبڈی لیگ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد یہ سیزن زیادہ  بہتر اور بڑے پیمانے پر ہونے کا عہد کرتا ہے۔ جے پور پنک پینتھرز نے پرو کبڈی کا پہلا اعزاز حاصل کیا تھا اس نے پچھلے سال یو ممبا کو 35-24 سے شکست دی تھی۔ لیگ کو بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف)، ایشین کبڈی فیڈریشن (اے کے ایف) اور امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کی باضابطہ اجازت حاصل ہے، جو اس کے لیے باہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اے ٹی این تمام 60 مقابلے دو مختلف زبانوں میں 6 اے ٹی این چینلوں پر پیش کرے گا۔ اے ٹی این کے 2 چینل بشمول سی بی این مقابلے انگریزی زبان میں جبکہ 4 دیگر اے ٹی این چینل ہندی/پنجابی میں پیش کریں گے۔ اے ٹی این کے سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “ہم گزشتہ سیزن میں ان متحرک کھیلوں کی پیش کاری اور پروڈکشن کے اعلیٰ معیار سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ ہمیں اس شاندار نئی سیریز کو ایک مرتبہ پھر کینیڈا بھر میں پیش کرنے پر بہت خوشی ہے۔” کبڈی بھارت کا ایک قدیم کھیل ہے، جس میں دو ٹیمیں باری باری حریف کے علاقے میں اپنا کھلاڑی بھیجتی، حریف ٹیم کے اراکین کو چھونے اور دوسری ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے ہاتھوں رکے بغیر واپس اپنے “علاقے” میں آتی ہیں۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی کھیل اور بھارت میں پنجاب، تامل ناڈو، آندھرا پردیش کا ریاستی کھیل اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک مقبول کھیل ہے۔ اے ٹی این 50 سے زیادہ خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع قومی برادریوں کو خدمات دیتا ہے۔ ادارہ اپنا پرچم بردار اے ٹی این ایچ ڈی عام دلچسپی کی سروس پیش کرتا ہے، 3 کھیلوں کے چینل، 4 خبروں، پانچ بالی ووڈ فلموں کے چینل اور مختلف اقسام کے چینلوں میں 4 موسیقی، 4 طرز زندگی، تین چینی، 6 پنجابی اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینل شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے ایک جنوبی ایشیائی

مزید پڑھیں

نوبیا نے پہلا “مائی” سیریز اسمارٹ فون “نوبیا مائی پراگ” جاری کردیا

شین چین، چین، 17 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین کے بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرنے والے نوبیا نے اپنی “مائی” سیریز کی پہلی ڈیوائس “نوبیا مائی پراگ” کی رونمائی 15 جولائی کو بیجنگ میں  کردی۔ یہ چین میں نئی مصنوعات کا باضابطہ اجراء ہے جو 8 جولائی کو پراگ، چیک جمہوریہ میں عالمی آغاز کے بعد ہوا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150717/0861506485-a نوبیا ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے صدر لی چیانگ نے کہا کہ “شہر پراگ فن، رومان اور محبت کی علامت ہے، ایسی علامت جس کو اس فون کے ذریعے اپنے صارفین کے سامنے پیش کرنے کی خواہش ہے۔ اس کے ڈیزائن کا ہر ہر جز صارفین کو اس خوبصورت شہر کی یاد دلاتا ہے۔” اس طرح نوبیا ایک رومانوی تاثیر اور جمالیاتی خاکے کی حیثیت سے جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ صارفین کو ایک انوکھا تجربہ فراہم  کرنے کے لیے  “پراگ” سے یکجان ہوتا ہے۔” لی کے مطابق “مائی” سیریز کی تیاری کی اصل سوچ یہ ہے کہ نوبیا زندگی کے جوہر کی تلاش اور جمالیاتی مصنوعات کے استعمال کے ذریعے دریافت کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ان کی جمالیاتی ضروریات کو پورا کرے۔ لی نے وضاحت کی کہ “حسن بنی نوع انسان کی ازلی جستجو ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سمیت روزمرہ زندگی میں سرایت کرچکی ہے۔” اس لیے “مائی’ سیریز اس جمالیاتی حس کو ٹیکنالوجی میں متعارف کرواتی ہے، اور ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کررہی ہے جو نہ صرف جمالیاتی بلکہ حیاتی تاثیر بھی رکھتا ہے۔ اس فون کی سب سے شاندار خصوصیت اس کا کیمرہ نظام ہے، جو نو مختلف فوری فلٹر اور اثرات رکھتا ہے۔ نوبیا کے مطابق ڈیزائن معروف چیک مصور اور ڈیزائنر الفونسے ماریا موکا سے متاثر تھا جنہوں نے مغربی و مشرقی فنکارانہ اندازوں کو ملایا۔ “مائی” سیریز کے تصورات میں انوکھے پن پر بھی زور ہے۔  آواز کے ذریعے حکم دینے کی ٹیکنالوجی کو اختیار کرتے ہوئے یہ فون صارفین کو بغیر کوئی بٹن چھوئے کیمرہ کھولنے اور تصویر کھینچنے  کی سہولت دیتا ہے۔ ایک 8 میگاپکسل کا سامنے کے رخ والا کیمرہ ایک بیوٹی موڈ اور مسلسل کھینچنے کا موڈ رکھتا ہے تاکہ ایک بہتر فوٹوگرافی تجربہ حاصل کیا جائے۔ علاوہ ایک سیلفی بٹن خصوصی طور پر فون کے بائیں جانب لگایا گیا ہے، جو صارفین کو ایک ہاتھ سے بہترین زاویے کے ساتھ اپنی تصاویر لینے کی سہولت دیتا ہے۔ مزید برآں “پراگ” ایک پتلے ڈیزائن اور 2.5 ڈی خمیدہ اسکرین رکھتا ہے، جو اسے زیادہ فعلیات پیما اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔ یہ پراگ کی موسیقی اور تصاویر اور ساتھ ساتھ پہلے سے نصب شدہ رنگ ٹونز اور وال پیپرز بھی دیتا ہے تاکہ شہر کے انجانے لطف کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔ نوبیا کے بارے میں: نوبیا ایک بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو اپنے پیشہ ورانہ فوٹوگرافی تجربے کی وجہ سے معروف ہیں۔ ٹیکنالوجی کی جدت سے وابستہ نوبیا برانڈ مقامی مارکیٹوں پر منحصر ہے، اور عالمی پیمانے پر جارہا ہے۔ اس کا ارادہ صارفین کے لیے زیادہ برانڈ انتخاب  فراہم کرنا ہے۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-b

مزید پڑھیں