کراچی(پی پی آئی)16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ اورگلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92ڈالر فی بیرل جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،ذراءع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے, ڈالر کے موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے جبکہ 15 ستمبر کو فی بیرل قیمت 29ہزار898روپے بنتی تھی;46; یہ بھی پڑھیں : پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی بیس روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے، اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے،ذراءع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔
فٹ بال ورلد کپ کی ٹرافی فرانس پہنچ گئی
تھیبو کورٹوئس کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کی ترید
انگلینڈنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکر دگی اور فٹنس مسائل سے نمٹنے کے لیے گراہم تھارپ کو طلب کر لیا
رگبی 2017ءکی میزبانی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کو مل گئی
نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل کی سخت مزمت کرتے ہیں: ایم کیو ایم زونل انچارج حیدرآباد
حیدرآباد: تھر میں قحط اور بچوںکی ہلاکت ، جسقم کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی
لاہور(پی پی آئی)سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 خامیوں کی نشاندہی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد حفیظ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا;238; سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے صاف کہوں گا کہ ٹیم میں سیکنڈ اوپنر،نمبر 5 پر موجود کرکٹر، متبادل سپنرز اور نئی بال کا آپریٹر، یہ 4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں ، سابق کپتان نے مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں ، نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر بھی نہیں ہے ۔
نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا: شہباز شریف
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے معاشرے میں زہر گھول دیا جبکہ نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرہے ہیں ،ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے حلقے کے اندر کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام لینے کیلئے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ ان کی آمد کا مقصد عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اس وقت کامیاب ہوئے جب بجلی نہیں تھی اور عوام بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے ۔ ن لیگ نے 4سال میں لوڈ شیڈنگ بند کی،اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو رک گیا ہے، عوام اس روز نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، 2018 میں جھرلو انتخابات اور دھاندلی کے نتیجے میں عوام ترقی و خوشحالی سے محروم ہوگئے، نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا ۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز کے نمائندوں نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال،معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے،تاجروں نے سابق وزیراعظم کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا،تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی ۔
معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ک نبی کریم حضرت محمد;248; پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں ۔ آپ;248; نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے،استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں ، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے, تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قو میں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں ، آج کے دن ہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

فٹ بال ورلد کپ کی ٹرافی فرانس پہنچ گئی
پیرس: فٹ بال ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی پیرس پہنچ گئی۔ برازیلین لیجنڈ پیلے نے ٹرافی کا استقبال کیا۔ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اپنے سفر میں فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئی۔ برازیلین لیجنڈ پیلے نے ٹرافی کا استقبال کیا۔ ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹاﺅن ہال پہنچ گئی۔ منتظمین کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران تقریبا چار سو افراد نے ٹرافی کا دیدارکیا۔ 1958،1962 اور1970کے ورلڈ کپ کی فاتح برازیلین ٹیم کے رکن پیلے کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ برازیل ورلڈ کپ کا انعقاد اچھے انداز میں کرے گا۔ برازیل کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انھیںورلڈ کپ، کنفڈریشنز کپ اور اولمپکس جیسے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔

تھیبو کورٹوئس کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کی ترید
میڈرڈ: بلجیئم کی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر تھیبو کورٹوئس نے ریال میڈرڈ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ اسپینش فٹ بال لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کی نمائندگی کر نے والے انٹر نیشنل گول کیپر کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ انھوں نے اٹلیٹکو کے منیجر گل مکرن کو کہاہے کہ وہ اس سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑکر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کر نے والے ہیںتاہم تھیبو نے ان تما م خبروں کی تردید کی ہے ، جبکہ تھیبو کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے ، لیکن انھوں نے ریال میڈرڈ سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔ تھیبو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ میں گل مکرن کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں کر سکتا، انھوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ میرا چیلسی کے ساتھ بھی معاہدہ ہے اور میں اٹلیٹکو میںخوش ہوں ۔ جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلیٹکو چیلسی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں کہ اگلے سیزن کے اختتام پر گول کیپر کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کیا جائے ۔

انگلینڈنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکر دگی اور فٹنس مسائل سے نمٹنے کے لیے گراہم تھارپ کو طلب کر لیا
لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ون ڈے ٹیم کے کوچ گراہم تھارپ کوٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں فٹنس مسائل سے دو چار رہنے والی انگلش ٹیم کی کار کردگی کو بہتر بنانے اور فٹنس مسائل کو حل کرنے کے لیے گراہم تھا رپ کو طلب کر لیاگیا ہے ۔ بیٹس مین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ سے باہر اور اسٹورٹ براڈ سمیت ای این مورگن بھی انجریز کا شکار ہیں، تاہم تھارپ پر امید ہیں کہ انگلش بیٹس مین ورلڈ کپ میں اسپنروں کو اچھا کھیلیں گے۔ گراہم تھارپ کا کہنا تھا کہ اسپنروںکو کھیلنا ہمارے لیے کبھی آسان نہیں رہا ،اور نہ ہم نے مسلسل اسپنروں کے خلاف کھیلا ہے، اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید ابھارنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں ان کھلا ڑیوںکو دیکھنا ہوگا جن کے پاس گیم کی منصوبہ بندی ہے اور بنگلہ دیش میں کھیلنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کھلاڑی بنگلہ دیش میں تیز کھیلنے اور بڑے اسکور کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔گراہم تھارپ کاکہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں اسپنسروں کا راج ہوگا کیونکہ ایشیا کپ کے تمام میچوں میں اسپنر چھائے رہے ، اسپنروںسے نمٹنے کے لیے ہمیں کھل کر کھیلنا ہوگا اور کوشش کر نی ہوگی کہ گیند کو زیا دی سے زیا دہ گراﺅند سے باہر پہنچادی جائے ہوسکتاہے کہ ہم باﺅلرزکو صحیح سمجھ نہیں پائیں ایسی صورت حال میں ہمیں دلبرداشتہ نہیں ہو نا چاہیے ، اتوارکے روز ویسٹ انڈیز کے خلا ف ہونے والی ہماری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہم یہاں بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اسپنرز کے خلا ف بہت اچھا کھیلیںگے۔

رگبی 2017ءکی میزبانی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کو مل گئی
ملبورن: رگبی انٹرنیشنل فیڈریشن نے 2017ءمیں منعقد ہونے والے رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دی۔ دونوںممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریںگے ، اس سے قبل 1968ءاور1977ء میں منعقد ہوئے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔ آر ایل ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے جنوبی افریقا بھی دوڑ میں شامل تھا لیکن تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے ، 2017ءمیں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی ۔

نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل کی سخت مزمت کرتے ہیں: ایم کیو ایم زونل انچارج حیدرآباد
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نویدشمسی و اراکین زونل کمیٹی نے نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173 کے کارکن عطر حسین رضوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ، اپنے مشترکہ مذمتی بیان کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کاقتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے دہشت گرد کھلے عام معصوم انسانوں کا خون خاک میں ملارہے ہیں ان دہشت گردوں کو گرفتار کیو ں نہیں کیا گیا،تسلسل کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پرحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کی خاموشی نے عوام کے ذہنوں میں کئی سوال پیدا کردیئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ باطل قوتوں کی جامع منصوبہ بند ی کے تحت کراچی شہر میں دہشت گردوں کا لوگوں کو چن چن کر قتل کرنا شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑ کانے کی سازش ہے اور کراچی کے عوام کو شیعہ ،سنی فسادات کی آگ میں دھکیلنے کیلئے قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا جارہا ہے یہ لمحہ فکرہے اب بھی ان مسلح دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو شہردہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح کراچی کے عوام کو شیعہ و سنی کی بنیاد پر تقسیم کر کے آپس میں لڑائے جا نے کی سازش ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل عام اسی سازش کا حصہ ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلح دہشت گردوںکو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابی کے دعوئے توکررہی ہے لیکن ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل و غارتگری پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتی ہے جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت و ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔

حیدرآباد: تھر میں قحط اور بچوںکی ہلاکت ، جسقم کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
حیدرآباد: تھرمیں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکت اورسندھ حکومت کی نااہلی کے خلا ف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے پر یس کلب حیدرآبادکے سامنے مظاہرہ کیاگیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنمامسرورتھیبواوررحمن پیرزادونے کہا کہ تھرمیں قحط سالی کے سبب ڈیڑھ سو سے زائد بچے جاںبحق ہو ئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے مشیروںاور وزیروں کی خاطر تواضع بروسٹ سے کیاجارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ پی پی کے وزیر اورمشیر کرپشن میں لگے ہو ئے ہیں دسری جانب تھرمیں بے شمار انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک قدرتی وسائل سے مالاہے لیکن اس ملک کے مکین بھوک سے مر رہے ہیں ،انھوں نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر تھر کے متاثرہ افراد کی مددکریں ۔
