اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں ایک آنکھ سے معذور سرکاری افسر کیخلاف درخواست پر جسٹس اعجازالاحسن برہم ہو گئے۔پی پی آئیکے مطابق سپریم کورٹ میں ایک آنکھ سے معذور سرکاری افسر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن نے معذور افسر کی تعیناتی کیخلاف درخواست اظہار برہمی کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ محمد ساجد ایک آنکھ سے معذور ہے اور سب واضح ہے،جب تقرری میرٹ پر کی گئی تو مسئلہ کیا ہے؟وکیل سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق متاثرہ فریق کوکوئی معذوری نہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ بیان حلفی میں بھی کوئی تکنیکی غلط ہو سکتی ہے،ریکارڈ کے مطابق تقرری میرٹ پر کی گئی، انٹرویو بورڈ نے بھی معائنہ بھی کیا، معذور افراد کے کوٹہ پر ان کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے،دو اداروں نے انہیں معذور قراردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق محمد ساجد کو سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پشاور میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا تھا،سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ نے تعیناتی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
سوچی اولمپکس کی خلاءسے لی گئی تصاویر ناسا نے جاری کردیں
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نیوزی لینڈ میں غیر ملکی ورکرز بشمول پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع میسر
کرائسٹ چرچ (پی پی آئی) نیوزی لینڈ نے امیگریشن گرین لسٹ میں 17پیشوں بشمول جیل وارڈن، ویلڈرز اور ایسوسی ایٹ انجینئر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ میں غیر ملکی ورکرز بشمول پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔امیگریشن گرین لسٹ کے تحت غیر ملکی ورکرز کو تیز رفتار بنیادوں پر مستقل رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس لسٹ میں ایسے پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کیلئے نیوزی لینڈ میں ورکرز دستیاب نہیں۔نیوزی لینڈ کے امیگریشن وزیر اینڈریو لٹل نے بتایا کہ 2024سے مختلف سیکٹرز جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کیلئے گرین لسٹ ویزوں کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیٹابیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، روڈ رولر آپریٹرز اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں بھی بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو دستیاب ہوں گی۔کووڈ 19 کی وبا کے بعد سے نیوزی لینڈ کی مختلف صنعتوں کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے اسی لئے امیگریشن گرین لسٹ میں مختلف شعبوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔حکومت کو توقع ہے کہ مستقل رہائش کی پیشکش کے باعث نیوزی لینڈ غیر ملکی ورکرز کے لیے زیادہ پرکشش ملک بن جائے گا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار غیر ملکی افراد منتقل ہوئے ہیں۔
مقدمہ قتل میں گرفتار 12سالہ بچی کی درخواست ضمانت منظور
پشاور(پی پی آئی)قتل کے مقدمہ میں گرفتار 12سال کی بچی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے قتل مقدمہ میں گرفتار 12سال کی بچی کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جسٹس شاہد خان نے بچی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،پولیس کا کہناہے کہ ضلع بونیر میں بچی نے گھاس کاٹنے کے تنازعہ پر شہری گوہر علی کو قتل کیا تھا۔
2040 تک معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ اموات کا خدشہ
واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی) 2030 کے اواخرتک دنیا بھر میں 50کروڑ افراد کو کم ازکم ایک ماہ کیلئے شدید ترین گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس بات کا انکشاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید گرمی کا سامنا کرنے والے ان 50کروڑ افراد میں سب زیادہ بھارت کی 27کروڑ کی آبادی متاثر ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی 19کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وسیع علاقے شدید گرم اور مرطوب موسم میں ڈوب جائیں گے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2040 تک معمول سے زائد درجہ حرارت پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ اموات کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے مختلف خطوں کو اس وقت ہیٹ ویوز کا سامنا ہے اور سائنسدانوں کے مطابق اس سال کا موسم گرما تاریخ کا گرم ترین ثابت ہوا ہے۔یہ پہلا سائنسی ڈیٹا ہے جس میں اس خیال کی تصدیق کی گئی کہ 2023میں شمالی نصف کرہ میں گرمی کی شدت بہت زیادہ رہی سائنسدانوں کے مطابق 2024 رواں سال سے بھی زیادہ گرم ثابت ہوگا کیونکہ ایل نینو کے اثرات زیادہ واضح ہو جائیں گے۔ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
میڈرڈ: بارسلونا نے ریال سوسیڈ اڈ کو شکست دے کر اٹالین فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل لیگ کا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔بارسلونا کی ٹیم پہلے لیگ میچ میں دو صفر سے کامیابی پر فائنل میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوئی ۔

خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر سورن سنگھ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔اور اس سلسلے میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے مزید گراﺅنڈز اور32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں ۔

پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کراچی: پاکستان تائیکوانڈو کے بلیک بیلٹ احمد امین یوایس اے مارشل آرٹس کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ۔ امریکی ریاست ایریزونا میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احمد امین کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ احمد امین کو رواں برس جون میں شیڈول ہال آف فیم کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے نتائج دے دوں، نتائج وقت کے ساتھ ہی آئیں گے۔شعیب محمد کے مطابق حالیہ پرفارمنسز کے باعث پاکستان کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے فیورٹ ہے۔

عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ خود کو بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ درخواست ملنے کے بعد سی ٹی او لاہور نے اعلٰی افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ لینے بارے فیصلہ کریگی۔

سوچی اولمپکس کی خلاءسے لی گئی تصاویر ناسا نے جاری کردیں
کراچی: سوچی اولمپکس کی روشنیاں خلاءسے بھی دکھائی دینے لگیں، ناسا نے خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی دلکش تصاویر جاری کردیں۔ بین الاقوامی اسٹیشن سے رات کی تاریکی میں کھینچی گئی تصویر میں سرمائی اولمپکس کے میزبان شہر سوچی کا خوبصورت منظر واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ناسا کی تصاویر میں روشنیوں سے جگمگاتا ہالہ اس مقام کو نمایاں کررہا ہے جہاں سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی۔
