لاہور (پی پی آئی) لاہور میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدارفراہم کی جارہی ہے انھوں نے نشاندہی کی کہ بارہا شکایا ت کرنے کے باوجوداوگرا نے ہنوزپٹرول پمپ پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔ حالانکہ انفورسٹمنٹ ٹیم کو پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان کے خلاف از خود کارروائی کرتے رہنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمانہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدار دی جاتی ہے۔صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ سنکڑوں پمپوں پر پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کو فیلڈ میں جا کر چھاپے مارنے اور ہیر پھیری میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔
نیوم آر ایکس رینیو بنیادی تجربہ اندراج مکمل کرلیا
صدارتی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 2013ء کی سرفہرست ترجیح زخمی اعضاء کی بحالی کے پیٹنٹ مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سونے “10,000 تجدیدی انسان تخلیق” کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا
116واںکینٹن میلہ: نئے کاروبار کے لیے تیار
آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب
اولمپک کمیٹی کا ریو گیمز2016کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کررہی ہے: سینیٹر عبدالحسیب خان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ذیابیطس کی انسولین مارکیٹ سے غائب
کراچی (پی پی آئی) ملک میں 7 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 84 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے اورامراض سانس وبلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں ۔
بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی سے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا
کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کا سب سے ا بڑا شہر کراچی جو معاشی حب کہلاتا تھا یہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
الخدمت ماڈل ولیج میں شجر کاری مہم، 200پودے لگائے گئے
جامشورو(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن نے جامشورو الخدمت ماڈل ولیج میں 200سے زائدپودے لگائے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرالخدمت پاکستان کے نائب صدرڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ اور نثاراحمد سمیت سندھ ریجن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ نے کہاکہ الخدمت “کلین اینڈ گرین پاکستان” کے عنوان سے ملک بھرمیں شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک ہزاروں درخت لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے الخدمت کے پروجیکٹس کا جائزہ بھی لیا۔
تلاش کریں
خبریں

نیوم آر ایکس رینیو بنیادی تجربہ اندراج مکمل کرلیا
– تحقیق کے نتائج ریپنیو کوائل سسٹم کے لیے پی ایم اے ایپلی کیشن کی سپورٹ میں استعمال ہوں گے ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا،20 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — انٹروینشنل پلمونولوجی کے شعبے میں رہنما ادارے نیوم آر ایکس انکارپوریٹڈ (www.pneumrx.com) نے آج اپنی رینیو تحقیق کے اندراج کی تکمیل کا اعلان کیا ہے جو وقت سے تین مہینہ قبل ہے۔ رینیو طبی تحقیق جسم کے پھولنے کے علاج نیوم آر ایکس ریپنیو کوائل سسٹم کے لیے ایف ڈی اے کا منظور شدہ آئی ڈی ای محوری تجربہ ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120514/SF06703LOGO اندازہ تھا کہ تحقیق، جس نے فروری 2013ء میں امریکہ میں فاعل درج کرنے شروع کیے تھے، 315 مریضوں کے اندراج کے لیے 2014ء کے آخر تک جائے گی۔ اس کے بجائے اندراج تقریباً 3 مہینے پہلے مکمل ہوگیا، جس میں صرف ستمبر کے مہینے میں 70 سے زیادہ فاعل شامل ہوئے۔ اتنی تیزی سے ہونے والا اندراج جسم کی حد سے زیادہ سوجن کے شکار مریضوں کے لیے جدید اور بغیر آپریشن علاج کی ضرورت اور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایم یو ایس سی کے تحقیق کے لیے مرکزی محقق ڈاکٹر چارلی اسٹرینج نے کہا کہ “اس تجربے میں مریضوں کی دلچسپی زبردست رہی۔ اتنی جلدی اندراج صرف شدید سی او پی ڈی مریضوں کے علاج میں شامل تحقیق کرنے والی تمام ٹیموں کی وسیع وابستگی سے ہی ممکن تھا۔ ریپنیو کوائل شدید جسمانی سوجن کے مریضوں کے علاج کے لیے حقیقی کامیابی ہے، اور ایک ہی بیماری کے شکار مریضوں کی بڑی تعداد کے لیے واحد انتخاب ہے۔ ہماری نظریں ریپنیو کوائل علاج کو مستقبل قریب میں شدید جسمانی سوجن کے تمام مریضوں کو پیش کرنے کے قابل بننے پر مرکوز ہیں۔ ریپنیو کوائل کم سے کم کاٹ پھینٹ کرنے والا آلہ ہے جس کو بنانے کا مقصد سخت جسمانی سوجن کے حامل مریضوں میں ورزش کی صلاحیت، پھیپھڑوں کی کارگزاری اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ امپلانٹس مرض کی بافتوں کودبانے، پھیپھڑوں میں لچک کو بڑھانے اور مرض کی ہواؤں کے جال کے دوبارہ تننے، سانس گھٹنے میں آرام اور مریضوں کو روزمرہ زندگی کی بیشتر سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ریپنیو کوآئل سی ای علامت رکھتا ہے اور 2008ء سے شدید سوجن کے علاج کے لیے یورپ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ کوائل علاج جسمانی سوجن کے مریضوں کی وسیع اقسام کے لیے موثر ثابت ہوچکا ہے اور عام طبی مشق کی تکنیک کے طور پر یورپ بھر میں جسمانی سوجن کے علاجی مراکز میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کوائل کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ سادہ میکانیکی ڈیزائن کاحامل ہے جو باآسانی ڈھل جانے والا ہے اور مختلف کے ساتھ ساتھ یکساں خصوصیات رکھنے والی جسمانی سوجن کے مریضوں کے علاج اور پھیپھڑے کے بالائی اور نچلے حصوں میں بھی موثر ثابت ہوچکا ہے۔ ریپنیو کوائل متوازی ہواداری سے آزاد کام کرتا ہے، جو جسمانی سوجن کے مریضوں کی ایک عام حالت ہوتی ہے جو مریض کو دیگر امپلانٹس کی اقسام کے ساتھ علاج سے باز رکھتی ہے۔ نیوم آر ایکس کے صدر

صدارتی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 2013ء کی سرفہرست ترجیح زخمی اعضاء کی بحالی کے پیٹنٹ مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سونے “10,000 تجدیدی انسان تخلیق” کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا
لاس اینجلس، 16 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — تجدیدی حیاتی سائنس، جسے مریکی قومی پالیسی میں “تجدیدی زخمی اعضاء” کہا جاتا ہے، کے پیٹنٹ یافتہ رونگسیانگ سو دنیا بھر میں 10,000 مریضوں کے لیے تجدیدی مادے کی خوراک کے طریقے پیش کررہے ہیں جو عمر رسیدہ معدے و آنت میں دائمی کمزوری کے درد، جراحی علاج کے اشاریوں کے حامل دل کے مرض، یا آخری مرحلے کے پھیپھڑے کے سرطان میں مبتلا ہیں۔ ان کی آزمودہ سائنس اعضاء کے لاعلاج امراض کی تجدیدی بحالی تخلیق کرتی ہے جو ادویات کے علاج سے ناممکن ہو اور ایک پیٹنٹ یافتہ پی آر سی طریقہ علاج کے ذریعے اعضاء کی بحالی اور تجدید کرتی ہے جو ان کی مشہور عالم تجدیدی مادے کی خوراک کے نفاذ کے بعد پانچ سالوں تک پھیلی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141015/152414 ڈاکٹر سو کی جامع سائنسی دریافتیں مشہور لاعلاج امراض کے حامل اعضاء کی بحالی اور عمر رسیدہ عضو کی جوان اور صحت مند حالت میں بحالی کے حقیقی نتائج ظاہر کرچکی ہیں۔ 10,000 تجدیدی انسانوں کی منصوبہ بندی کا آغاز کرکے ڈاکٹر سو چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے افراد تجدیدی انسان کی پیدائش کا مکمل عمل ملاحظہ کریں اور پی آر سی تجدیدی حیاتی سائنس کا فائدہ دیکھیں جو جو ان کی طبی ایپلیکیشن تحقیق نتائج سے نکلی ہے جس نے ثابت کیا کہ گہرے جلے ہوئے زخم کے زندہ بافتوں میں موجود پی آر سی خلیات کو جگایا اور انہیں جلد کے-19 پلیوریپوٹنٹ اسٹیم خلیات میں صحیح حالت میں بحال کیا، جس کے بعد جلد بننے کے عام عمل کے ساتھ نئی جلد کی عضو کے مطابق شکل بنی۔ ڈاکٹر سو کی پی آر سی تجدیدی حیاتی اسئنس ایک نیا زندگی کی سائنس کا نظام ہے، جو 2001ء میں پیٹنٹ حقوق کے لیے داخل کیا گیا اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پیٹنٹ حقوق حاصل کیے۔ ڈاکٹر رونگسیانگ سو اب پی آر سی تجدیدی جلدی اعضاءکے لیے اپنے سائنسی طریقوں کو مکمل طور پر متعدد انسانی اعضاء کی بحالی کے علم میں شامل کرچکے ہیں، جن میں دیکھا جاچکا ہے کہ متعدد انسانی اعضاء میں قبل از وقت کمزور پڑنے والے خلیات، زخمی ہونے کی وجہ سے غیر فعال خلیات، اور تبدیل شدہ یا غیر معمولی طور پر مردہ خلیات بھی کو خودکار طور پر تبدیل کرکے نئے خلیات کی مکمل طور پر دوبارہ تخلیق کے لیے تجدیدی عمل کی کوشش دیکھی جاسکتی ہے، اور یوں زخمی اعضاء کی تجدیدی بحالی اور قبل از وقت کمزور پڑنے والے اعضاء کا احیاءحاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآں، ان کا عمل ثابت کرچکا ہے کہ آخری مرحلے کے سرطان کے مریضوں میں پی آر سی تجدیدی حیات کے عمل کو متحرک کرنے کے لیے تجدیدی مادے کی خوراک کا استعمال انہیں صحت کی بحالی اور وصولی دے سکتا ہے جو اپنی ہی تجدیدی زندگیوں کے ذریعے مجموعی زندگیوں کو مدد دے رہی ہے، اور یوں طویل زندگی پیش کررہی ہے۔ ڈاکٹر رونگسیانگ سو کا 10,000 مریضوں کو تجدیدی انسان بنانے میں مدد دینے کا منصوبہ ان کے نر چوہوں پر کیے گئے تجربات کے

116واںکینٹن میلہ: نئے کاروبار کے لیے تیار
گوانگ چو، چین، 14 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے جلد ہی 116 ویںکینٹن میلے کے لیے گوانگ چو کا رخ کریں گے، جو15 اکتوبر سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ تقریب کے ترقی پسندانہ مزاج کے مطابق چین کے معتبر ترین تجارتی میلے کی یہ قسط جدید خصوصیات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرے گی جنہیں خریداروں اور نمائش کنندگان کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ نئے کاروبار تخلیق کریں۔ “تقریب کے فروغ اور اسے بہتر بنانے کی جامع کوششوں کی مدد سے یہ میلہ پہلے سے کہیں زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں ہوگا۔” وانگچی پنگ، نائب چیئرمین و سیکرٹری جنرل کینٹن میلہ نے کہا۔ تقریباً 1.2 ملین مربع میٹرز تک پھیلا 116 واںکینٹن میلہ 60,000اسٹینڈز کا حامل ہوگا، جنہیں 51 نمائشی حصوں اور 16 مصنوعاتی زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی بار تقریب میں قومی و بین الاقوامی خیموں کو باہم رکھا گیا ہے، جس میں غیر ملکی گھریلو سامان و پارچہ جات تیار کرنے والے ادارے چینی اداروں کے ساتھ نمائش کر رہے ہیں۔ 116 واں میلہ اپنے مشہور میڈیاریسورس ایکسچینج پروگرام (MREP) کا تسلسل بھی دیکھے گا۔ یہ پروگرام 200,000 عالمی خریداروں کو 24,000 چینی فراہم کنندگان اور وسیع تر چینی مارکیٹ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے 21 تجارتی و کاروباری انجمنیں پہلے ہی اس میں شامل ہیں، جبکہ 10 مزید شامل ہونے جارہی ہیں۔ اس میلے کے لیے تشہیریو مارکیٹنگ منصوبے تیزی سے بڑھائے گئے ہیں، جس میں 30 آن لائن وڈیوتشہیری مہمات ہیں جن کی رسائی ماضی کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔ نئی “آئی-ون” مہم وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان کو کینٹن میلے کے ساتھ مل کر غیر ملکی کاروباری شراکت داروں کو مدعو کرنے کی سہولت دیتی ہے، جبکہ “آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری رجسٹریشن کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کو آسان بنانے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔ چائناسدرنایئرلائنز کے ساتھ تعاون کو جاری رکھتے ہوئےنیویارک اور گوانگ چو کے درمیان سفر کرنے اولےخریداروں کو رعایتی کرائے پیش کیے جائیں گے۔ کینٹن میلے نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے بھی اپنے اثرورسوخ کو بڑھایا ہے جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب سے۔ حال ہی میں جاری کردہ اور باضابطہ طور پر تصدیق شدہ فیس بک صفحے (www.Facebook.com/CantonFairOnline) کے ذریعے مہمان تازہ ترین تجارتی اطلاعات، صنعتی رحجانات، کاروباری سفر کی تجاویز اور دلچسپ مقامی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ متعدد خریداری مہمات بھی ہیں جیسا کہ “اے آر اینبی”امریکہ سے پہلی مرتبہ رجسٹریشن کروانے والوں کو 100 امریکی ڈالرز کا مالی فائدہ پیش کرتی ہے۔ وانگچی پنگ کہتے ہیں کہ “ان تمام اقدامات کے ساتھ مجھے امید ہے کہ میلے کے شرکاء اور منتظمین ایک روشن مستقبل کا سامنا کریں گے۔ ہم تمام شرکاء کا پرجوشخیرمقدم کریں گے۔” مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب
چوہائے، چین، 10 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکسیاتن — حال ہی میں آل ونر ٹیکنالوجی نے ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس کی دستیابی کا اعلان کیا، جو دونوں جی ایم ایس سند کے حامل ہیں۔ آل ونر اے33 چار کورٹیکس-اے7 کورز کو مالی400ایم پی2 گرافکس کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ انتہائی کم توانائی کھپت کے ساتھ شاندار سسٹم کارکردگی پیش کی جا سکے۔ تقریباً 4 ڈالرز کی قیمت کا حامل اے33 دیگر خصوصیات کے علاوہ 1080 پکسل وڈیو پروسس، ایک مکمل ایم آئی پی آئی ڈیایس آئی کنٹرولر، مکمل ہائی-فائی آڈیوکوڈیک اور آل ونر کی اسمارٹ کلرڈسپلے ٹیکنالوجی پیش کرتا ہ، اور اسے سب سے سستا کویڈ-کور ٹیبلٹ پروسیسرکہا گیا ہے۔ رواں سال جون میں اعلان سے اب تک آل ونر اے33 کو عالمی ٹیبلٹ اوڈیایمز اور اوا ی ایمز کی جانب سے منتخب کیا گیا، اور اس کے ایک ملین سے زیادہ یونٹس بھیجے گئے۔ ٹیبلٹ خصوصیات کے لحاظ سے ایچ پی ٹیبلٹ 7 جی 2 کویڈ کور1.2 گیگارٹز آل ونر اے33 پروسیسر، 1 جی بی ریم، 8 جی بی اسٹوریج مع مائیکروایسڈی کارڈ سلاٹ، ایک 7.0 انچ 720 پکسل اسکرین، جی پی ایس، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 سے لیس ہے۔ ایچ پی 8 جی 2 میں 7.85 انچ اسکرین مع 1,024×768 پکسل اسکرین، 1 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج مع مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، اسٹیریو اسپیکرز، وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس کنیکٹیوٹی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ چلاتی ہیں۔ یہ پہلا آل ونر نہیں ہیں – ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ تعاون کا مقصد کم قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کے ٹیبلٹس فراہم کرنا ہے۔ ایچ پی 7 جی2 اور ایچ پی 8 جی 2 کے علاوہ ایچ پی نے گزشتہ سال آل ونر کے پروسیسرز سے لیس اچھی ساکھ رکھنے والے متعدد ٹیبلٹس کی رونمائی کی تھی، جس میں ایچ پی 7 پلس، کومپیک 8 اور دیگر شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کو دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے پسند کیا۔ ہم سے رابطہ کریں ٹوئٹر: @AllwinnerTech [email protected] آل ونر کے بارے میں آل ونر ٹیکنالوجی ایک معروف فیبلس ڈیزائن کمپنی ہے جو اسمارٹ ایپلیکیشنزپروسیسرز ایس ا و سیز اور اسمارٹ اینالوگ آئی سیز بنانے سے وابستہ ہے۔ اس کی مصنوعاتی فہرست میں اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ملٹی کور ایپلیکیشنپروسیسرز اور اسمارٹ پاور مینجمنٹ آئی سیز شامل ہیں جنہیں دنیا بھر کے برانڈز استعمال کرتے ہیں۔ جدید یوایچ ڈی وڈیوپروسیسنگ، اعلیٰ کارکردگی کی ملٹی-کور سی پی یو/جی پی یو تکمیل، اور انتہائی کم توانائی کھپت پر توجہ کے ساتھ آل ونر ٹیکنالوجی عالمی ٹیبلٹ،انٹرنیٹ ٹی وی، اسمارٹ ہوم آلات، خودکار ان-ڈیشڈیوائس، اسمارٹ پاور مینجمنٹ اور موبائل سے منسلک ڈیوائس مارکیٹوں کے لیے مرکزی دھارے کا ایک حل فراہم کنندہ ہے۔ آل ونر ٹیکنالوجی کے صدر دفاتر چوہائے، چین میں ہیں۔

اولمپک کمیٹی کا ریو گیمز2016کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
ریو ڈی جینرو:انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے ریو اولمپک سینٹر کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیاجس کے بعد تیاریوں پر اطمنان کا اظہارکیا۔اولمپک کمیٹی کے کورڈینیشن کمیشن کے چیف نوال المتوکل نے کہا کہ ریو سینٹر کی تیاریاں تسلی بخش ہیں اور اس میں پچھلے سال مارچ میں ہمارے دورے کے بعد بہت ترقی ہوئی ہے،انھوں نے کہا ہمیں اطمنا ن ہے کہ برازیلی حکام سخت شیڈول کے باوجود کامیابی سے گیمز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔المتوکل نے کہا کہ رواں برس جون اور جولائی میں برازیل کے 12مختلف شہروں میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اولمپک کمیٹی گیمز کے حوالے سے مطمئن ہے۔

حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کررہی ہے: سینیٹر عبدالحسیب خان
کراچی:سینیٹرعبد الحسیب خان نے کہا ہے کہ حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کر رہی ہے اس سلسلے میں تیارکننددگان سے ادویات کی فہرستیں طلب کر لی ہیں ، قانون بننے کے بعد میڈیکیٹڈ صابن ، شیمپو اور بے بی ملک تک رجسٹرڈ ہونگے ۔ وہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری عامر لطیف ، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی حامد الرحمن ، طفیل احمد ، اخترشاہین رند سمیت گورننگ باڈی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں سینیٹر عبد الحسیب خان نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی سے ملاقات کی اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری عامر لطیف سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔سینیٹر عبد الحسیب خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں ایلوپیتھک کے علاوہ شعبہ طب کے دوسرے طریقہ علاج کو بھی ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں بل پیش کر دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت قومی اسمبلی میں حکومت منظوری کے لیے پیش کر دے گی ۔جس کے بعد میڈیکیٹڈ صابن ، شیمپو اور بے بی ملک سمیت دیگر اشیاءرجسٹرڈ ہوں گی ۔تیاررکنندگان سے ان کی ادویات کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں ادویات زیادہ مہنگی ہیں ۔ درحقیقت بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں 75فیصد ادویات سستی اور محض 25 فیصد ادویات مہنگی ہیں ۔ اس کے باوجود کہ بھارت 98فیصد خام مال خود تیار کرتا ہے اور بھارت میں بجلی اورمزدوری بھی سستی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان تیس ملکوں کو ادویات برآمد کرتا ہے ، پاکستان میں 15ہزار سے زائد ادویات رجسٹرڈ ہیں ۔ پاکستان کی سالانہ ادویات کی برآمدات 800ملین ڈالر ہے جو 2018تک بڑھ کر 2ہزار ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔پاکستان ادویات بنانے کے لیے 98فیصد خام مال درآمد کرتا ہے، 15فیصد درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی جائےں تو ادویات سستی ہو جائیں گی ۔ عبد الحسیب خان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس آگیا ہے اور اب کچھ کام شروع ہو رہا ہے ، جعلی اور نقلی ادویات کے قانون پر اگر عملدرآمد کر لیا جائے تو ملک میں صحت کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ۔جعلی اور نقلی ادویات کا قانون سخت ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ،عوام بھی اس پر خاموش ہیں ۔
