لاہور)پی پی آ ئی) ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔
حیسکو نے واسا کے تین فلٹرسمیت15اسٹیشنز کی بجلی معطل کردی
سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت کر تاہوں : وزیر مملکت عابد شیر علی
کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
ہیروز آف پاکستان کے تحت فلمی مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم
پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان
ٰٓٓملیر کے مختلف گوٹھوں میں لوٹ مار ، بھتہ خوری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ
اسلام آباد)پی پی آ ئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطین بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی، خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے اہم منصوبوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک سے خطے کے دیگر ملکوں کو بھی فائدہ ہوگا، دورہ چین سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔
ملازمین کو بونس دینے کی خبریں‘ پی آئی اے نے وضاحت جاری کردی
کراچی(پی پی آ ئی)قومی ایئرلائن نے ملازمین میں بونس تقسیم کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے جعلی خطوط اور ای میل پیغامات کی سختی سے تردید کردی، جن میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے اپنے ملازمین میں تنخواہوں کے بونس تقسیم کر رہی ہے۔ان کے بارے میں ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، اس طرح کی خبریں پھیلانا پی آئی اے کے ملازمین اور عام عوام دونوں کو گمراہ کرنے ایک مذموم کوشش ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایسی بے بنیاد معلومات پھیلانا اس قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، ادارہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر قومی فضائی کمپنی کو ایک قابل عمل اور منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی تنظیم نو کے مرحلے میں سرگرم عمل ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اس وقت بدترین بحران کا سامنا ہے، فنڈز نہ ملنے کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ادارے کو فوری طور 7 ارب روپے کی ضرورت ہے، بینکوں کی طرف سے حکومتی گارنٹی کے باجود رقم جاری نہیں کی گئی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فوری فنڈز کی ادائیگی نہ ہوئی تو آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ایاٹا سروسز بھی کسی بھی وقت عدم ادائیگی سے بند ہونے کا امکان ہے، دبئی ایئرپورٹ پر بھی گزشتہ دنوں فیول فراہمی بند کی گئی تھی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھی خط لکھ کرمدد کی اپیل کی ہے۔
موسم کی خرابی‘ فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر
لاہور(پی پی آ ئی) موسم کی خرابی کے باعث فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہونے سے 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں نے اسلام اباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، ایئر سیال کی لاہور سے دمام کی پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 منسوخ کر دی گئیں، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں، اسی طرح سرین ایئر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، پرواز پی کے 340 صبح کی بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہوگی، پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر ہوئی جب کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی، سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جب کہ مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

حیسکو نے واسا کے تین فلٹرسمیت15اسٹیشنز کی بجلی معطل کردی
(April 23, 2014)
حیدر آباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حیدرآباد میں واسا کے تین فلٹر پلانٹس سمیت15پمپنگ اسٹیشنز کو بلز کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہم معطل کردی ہے جس سے گلشن فاطمہ ‘ پریٹ آباد ‘ پھلیلی ‘ بھٹائی نگر اور دیگر کئی مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، ایچ ڈی اے کے جام شورو روڈ پر واقع فلٹر پلانٹ کی بجلی کاٹتے وقت مبینہ طور پر ایک صوبائی وزیر کے مسلح افراد نے حیسکو کے ایس ڈی او مخدوم مدثر اور ان کی ٹیم کو یرغمال بنالیا جس کی اطلاع وزیر مملکت عابد شیر علی کو دی گئی، جنھوں نے آئی جی پولیس سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کچھ دیر بعد مسلح افراد نے بجلی کی بحالی پر یرغمالیوں کو رہا کردیا تاہم مذکورہ واقعہ کی فوری طور پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو ئی ۔

سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت کر تاہوں : وزیر مملکت عابد شیر علی
(April 23, 2014)
حیدرآباد: وزیر مملکت عابد شیر علی نے سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ جیو کے اینکر پرسن حامد میر پر کئے جانے والے حملہ کی سخت مذمت کرتاہوں لیکن اس کی آڑ میں کسی کو قومی و حساس اداروں کے خلاف مہم چلانے کی حمایت نہیں کی جاسکتی ،انھوں نے کہاکہ حکومت نے حامد میر پر حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے لیکن جو کچھ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے بارے میں کہا گیا اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہو ئی پڑوسی ملک کا میڈیا تو اسی کام پر لگ گیا ہے، انھوں نے کہاکہ عوام اور قومی اداروں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنا ایک سازش ہے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں ،جیو نے اگر پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کی درخواست وہاں موجود ہے وہی بہتر فیصلہ کریں گے ،انھوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیںکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عمر چیمہ پر تشدد کے واقعہ پر آئی ایس آئی کو ہدف تنقید بنایا تھا ،انھوں نے کہا کہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا معاملہ عدالتوں میںہے وہ ملک سے باہر جائیں گے یا نہیں فیصلہ عدالت کرے گی، انھوں نے ایم کیو ایم اور پی پی کے سندھ میں دوبارہ اتحاد کو خوش آئند قراردیتے ہو ئے کہاکہ ان کی اتحادی حکومت نے ماضی میں بھی عوام کو کچھ نہیں دیا تھا، عابد شیر علی نے جیو کے اینکر پرسن حامد میر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے خطاب جبکہ مسلم لیگ(ن) لیڈیز ونگ کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔

کراچی میں ارتھ ڈے پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
(April 22, 2014)
کراچی: کراچی میں زمین کے عالمی دن ارتھ ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کے دوران شہر بھر میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کا آغاز کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے ماڑی میں پودے لگا کر کیا۔ارتھ ڈے کے حوالے سے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ(این ایف ای ایچ) کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے 3لاکھ پودے فراہم کرے گا جو شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔مقامی افراد کی شکایت پر شعیب صدیقی نے اسسٹنٹ کمشنر کو تعلیمی سہولتوں اور بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں قائم فلٹر پلانٹ مرمت کر کے فوری فعال کیا جا ئے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے ۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو درختوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے درختوں حفاظت کریں۔تقریب میں مہم کو آرڈینیٹرعافیہ اسلام،سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضااورارتھ ٹرسٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ہیروز آف پاکستان کے تحت فلمی مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم
(April 22, 2014)
کراچی: ہیروا آ ف پاکستا ن کے تحت فلمی مقابلے میں حصہ لینے والے فلم سازوں کو بھاری انعامات سے نوا زا گیا۔ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا فورم تیار کرناہے جس سے پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بہادر پاکستانیوں کے وقار بلند کئے جاسکے۔ ہیروز آف پاکستان کے سی ای او عباس ہاشمی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2013میں ہم نے مختصر فلم سازی کے مقا بلے کا اعلان کیا تھا ، عوامی جوش وخرش کے بدولت ہمیں پاکستان بھر سے 150فلمیں موصول ہوئی، جس کا موضوع عام شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور دوسروں کی مدد کرنے ہیروز کی زندگی کے بارے میں ہے، جو پاکستان کی مقبول ثقافت کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کردیتے ہیں۔اس مقابلے میں 0 1000ڈالر کا پہلا انعام حاصل کر نے والا دالیش ہاشمی جس نے بادبان مختصر فلم بنائی تھی،دوسرا انعام 5000ڈالر کامحمد علی حکیم کو ملا جنھوں نے گڈو فلم بنائی تھی، جبکہ تیسراانعام 2500ڈالر کا ثناءناصر کو فلم زندگی اندھیرے میںبنانے پر دیا گیا ۔عباس ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم اگست 2014میں ایک اور مقابلہ کر وائےں گے جس میں مضمون نویسی کا مقا بلہ بھی کرایا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کا 2014ءکی پہلی سہ ماہی میں مستحکم ما لیا تی نتائج کا اعلان
(April 22, 2014)
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے سال2014 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مستحکم ما لی نتائج کا اعلان کردیا۔ ادارے کی یہ کا ر گر دگی بڑ ھتے ہو ئے فکسڈ اور وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کی بد ولت ہے ۔پی ٹی سی ایل کا اس عرصے کے دوران ریونیو21.1 ارب روپے رہا جس میں 9%فیصد اضافع ہوا۔ کمپنی کا بنیا دی منافع3.4 ارب روپے رہا جبکہ مجموعی منافع 7.6 ارب روپے رہا ۔مضبوط مارکیٹ پوزیشن اور صارفین میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل کے کیش فلوز مستحکم رہے ۔پی ٹی سی ایل گر وپ نے 31مارچ 2014ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران 33.4ارب روپے کے محصولات کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقا بلے میں 4% فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گروپ کا بنیا دی منا فع4.4 ارب روپے رہا ۔ اس دوران گروپ کا مجموعی منافع 13 ارب روپے رہا ۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کمپنی کی اس مستحکم کارکردگی پرخو شی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلی سہ ماہی میں ہمارے مستحکم نتائج ایک بار پھر ہمارے متنوع بزنس ماڈل کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہم نے اپنے حصص یافتگان کیلئے اپنایا ہیں “۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ”ٹیلی کام مارکیٹ میں سخت مقابلے کے باوجود ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بر اڈ بینڈ کے سا تھ سا تھ ٹیلی کا م انڈسٹری کیلئے مزید راہیں کھولی ہیں ۔

ٰٓٓملیر کے مختلف گوٹھوں میں لوٹ مار ، بھتہ خوری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج
(April 22, 2014)
اسلام آباد: ملیر کے مضافاتی گوٹھوں میں بڑھتی ہوئی بد امنی لوٹ مار، سٹہ بھتہ خوری ،قتل عام اور بڑھتی ہوئی سماجی برئیوں کی روک تھام کے لئے میمن گوٹھ کے مکینوں نے میمن سوشل اینڈ اایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ میمن گوٹھ کے سماجی راہنماابو بکر پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میمن گوٹھ میں تعینات ایس ایچ او راﺅ خالد کی نتظامی غفلت کی وجہ سے علاقے میں جرائم ہورہے ہیںتھانہ میمن گوٹھ کے حدود میں جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے امن کے قیام کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔