کراچی (پی پی آئی)کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، اسٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق فورس میں ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں، نیب میں ایف بی آر، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔
مونٹی کارلو ٹینس:فائنل میںواورنیکا کے ہاتھو ںراجر فیڈرر کو شکست
پی ٹی سی ایل کا کاربن کے اثرات میں کمی کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے معا ہدہ
اقوام متحدہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان متنازعہ علاقے کا مسئلہ حل کریں:سردار نزکت حسین
سینئر صحافی حامد میرپر حملے کے خلاف حیدر آبا د میں صحافیوں کا احتجاج
حیدر آباد کو محدود وسائل کے باوجود بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں: جمال مصطفیٰ سید
علما ومشائخ اہلسنت کو بدنا م کرنے کی سازش بند کی جائے: جمعیت علما پاکستان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (پی پی آئی) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 17 اکتوبر کو دن دو بجے، جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی نے منگل کو پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یہ بہت سنہری موقع ہے اس کو ہوم گراؤنڈ ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔پاکستانی ٹیم 12 اکتوبر کو کمبوڈیا کی سر زمین پر کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل چکی ہے۔عرفان نیازی نے کہا کہ اگر پاکستان میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل ہوگی اور پھر پاکستان گروپ جی میں اردن، سعودی عرب اور تاجکستان کو جوائن کرے گا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
جیوانی/گوادر (پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر(بلوچستان) کے علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پی سی جی نے سمندر کے ذریعے منشیات ا سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق جیوانی کے علاقے میں موجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ نے مشکوک بوٹ کا پیچھا کیا، ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی بوٹ کو اپنی طرف آتا دیکھ کرسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق سپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران 833کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے استفسار کیا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں جس پر جج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا، ڈیوٹی جج نے پوچھا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس نے بعدازاں بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا جس پر سابق خاتون اول روسٹرم پر آگئیں تاہم اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی کسی عدالت میں بشریٰ بی بی روسٹرم پر نہیں آئیں۔بعدازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں 31 اکتوبر تک ضمانتیں منظور کر لیں۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

مونٹی کارلو ٹینس:فائنل میںواورنیکا کے ہاتھو ںراجر فیڈرر کو شکست
(April 21, 2014)
مونٹی کارلو: مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کے فائنل میں اسٹینسلس واورنیکا ہم وطن راجرفیڈرر کو ہرا کر کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا۔سوئس کھلاڑی اسٹینسلس واورنیکانے سنگلز فائنل میںہم وطن اور سابق عالمی نمبرون راجرفیڈرر کو 4-6،7-6،7-5 اور 6-2 سےشکست دے دی ۔فیڈرر کے خلاف کیریئر کے 15 باہمی مقابلوں میں واورنیکا کی یہ محض دوسری جیت ہے،اس کامیابی کے بعد واورنیکا اپنی عالمی نمبر 3 پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل کا کاربن کے اثرات میں کمی کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے معا ہدہ
(April 21, 2014)
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ما حول کے تحفظ کے عا لمی ادارے ورلڈ وئلڈلائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کا مقصد کمپنی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس میں ” گرین آفس پروگرام “ پر عملدرآمد ہے ۔ پروگرام کا مقصد وسائل کی کھپت ،لاگت اور کمپنی کی طرف سے کاربن کے اثرات میں کمی لانا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ میں مدد دی جاسکے ۔ اس معاہدے سے پی ٹی سی ایل ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مل کر کاربن کے اثرات کا جائزہ اور اس میں کمی لایا جائے گا جس سے گرین آفس کے ہدف کو پو را کر نے میں مدد ملے گی، مطلوبہ معیار پورا ہونے پر پی ٹی سی ایل کو ” گرین آفس “ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے کہا کہ ”ماحولیات اور توانائی بحران اس وقت ہمارے ملک کو درپیش اہم مسائل ہیں اور یہ ہر شخص اور ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے دائرہ کار کے تحت ضروری اقدامات کرے ۔ پی ٹی سی ایل کی ایچ آر سروسز کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شہزاد صفدر ، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ مینٹینس شہاب اکبر درانی سمیت ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اقوام متحدہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان متنازعہ علاقے کا مسئلہ حل کریں:سردار نزکت حسین
(April 21, 2014)
کراچی: اقوام متحدہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرے ۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے جنرل سیکرٹری سردار نزکت حسین نے کراچی پریس کلب میںاپنے خیا لات کا اظہارہوئے کہا کہ بھار تی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر قائم شدہ متنازعہ علاقہ جمو ں کشمیر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت 21 اپریل کو جنوبی کشمیر 29 اپریل کو وسطی کشمیر اور 6مئی کو جنوبی کشمیر میں انتخابات کرانے کا شیڈول بنایا تھا ،لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر کہ یہ ثابت کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کا آزادی کے سوا کوئی حل نہیںہے۔ سردار نزکت حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کریں،بصورت دیگر امن کی ضما نت نہیںدی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان متنازعہ علاقے میںڈھائی ارب سے زائد عوام کے جان اور مال محفوظ نہیں ،انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں صرف بھارت نواز جماعتوں نے حصہ لیا جبکہ ووٹ ڈالنے کے لئے صرف 10 فیصد عوام گھروں سے نکلے۔ سردار نزاکت حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں انتخابا ت کروانا ڈرامے سے کم نہیںہے۔ سردار نزاکت حسین کے ہمراہ صدر میر حیدر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

سینئر صحافی حامد میرپر حملے کے خلاف حیدر آبا د میں صحافیوں کا احتجاج
(April 21, 2014)
حیدر آباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف کی اپیل پر سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شریک صحافی بینر اور پلے کارڈز اٹھائے حامد میر پر حملے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، اس موقع پر حےدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جنید خانزادہ اور پی ایف یو جے کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حمید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں پر حملے کرکے صحافت کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انھوں نے کہا کہ میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں پر تواتر کے ساتھ حملوں کے باوجود حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انھوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد اور انھیں قتل کئے جانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت انھیں تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

حیدر آباد کو محدود وسائل کے باوجود بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں: جمال مصطفیٰ سید
(April 21, 2014)
حیدرآباد: ڈویزنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سیدنے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویزن میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور انکا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے حیدرآباد ڈویزن کے تمام اضلاع میں محدود وسائل کے باوجود حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں خصوصاً صحت ، تعلیم ، آمدورفت ، پارکس اور تفریح سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد کے تربیتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل مینئجمینٹ کالج لاہورکے15ویں سینیئر مینئجمینٹ کورس کے افسران کے ایک وفد سے شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈویزنل کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ حیدرآباد ڈویزن ملک کا سب سے بڑاڈویزن ہے جو کہ دس اضلاع پر مشتمل ہے اور اتنے بڑے ڈویزن کو سہولیات فراہم کرنا آسان نہیں ہے اس کے باوجود بھی ڈویزن کے تمام اضلاع کے باشندوں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ حیدرآباد ڈویزن میںکراچی کے بعد صوبے کا دوسرا بڑا صنعتی زون ہے جہاں پر 500ایکڑ سے زائد اراضی پر قائم نوری آباد صنعتی زون میں 70 مختلف صنعتیں کام کر رہی ہیں اور 250ایکڑ ایراضی پر سائیٹ ایریا حیدرآباد میں مختلف چھوٹی بڑی صنعتیں قائم ہیں جن میں موٹر سائیکل ، کپڑا ، مشروبات اور دیگر اشیاءکی مختلف صنعتیںکام کر رہی ہیں جوکہ حیدرآباد ڈویزن اور ضلع میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مضبوط کررہی ہیں ۔ کمشنر حیدرآباد نے وفد کو مزید بتایا کہ حیدرآباد ڈویزن میں مختلف اضلاع مثلاً سجاول ، ٹھٹہ ، بدین اور حیدرآباد میں ونڈ کوریڈورزکے ذریعے بجلی پیدا کی جا رہی ہے اس کے علاوہ تقریباً 30 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے ڈویزن کے دیگر اضلاع میں بھی ونڈ کوریڈور قائم کرنے کا سلسلہ جار ی ہے تاکہ حیدرآباد ڈویزن کے مختلف اضلاع میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد نواز سوھونے حیدرآباد ضلع کے متعلق بریفنگ میں مختلف ثقافت، کھیل ، تعلیم ، تاریخی مقامات ، صحت ، حیدرآباد کی تاریخ ، شخصیات ، حیدرآباد میں قدرتی ذخائر کی موجودگی اور سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور پر وفدکو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل کیلئے بھی میگا پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ حیدرآباد شہر کی خوبصورتی کو بڑھایا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں مختلف فلائی اوور اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں جنکی تکمیل سے حیدرآباد شہر کی سابقہ رونقیں بھی بحال ہو سکیں گی اور حیدرآباد کے باشندوںکوسہولیات فراہم ہو سکیں گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبائے سندھ کے دیگر شہروں خصوصاً کراچی کے مقابلے میں حیدرآباد ایک پر امن شہر ہے جس کیلئے اندرون و بیرون سرمایہ کار حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں یہی وجہ ہے

علما ومشائخ اہلسنت کو بدنا م کرنے کی سازش بند کی جائے: جمعیت علما پاکستان
(April 21, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری عبدالروف الوانی،سید منیر حیدرشاہ،ارشد نورانی ،رضوان شیخ ،ارشاد نقشبندی ،محمد اختر انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میںعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23اپریل کی عظمت صحابہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے کہا کہ عاشقان مصطفی ﷺ کو دیوار سے لگانے کی سازشیں ہورہی ہیں قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیراتحاد اہلسنت کےلئے کوشاں ہیں اور بہت جلد عوام اہلسنت خوشخبری سنیں گے انہوںنے کہا کہ فتنہ پرست و نام نہاد ،عالموں کی شعبدے بازیوں کی آڑ میں علماءو مشائخ اہلسنت کو بدنام کرنے کی سازشیں بند کی جائیں وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں خطیب وامام جامع مسجد درگاہ عالیہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمةاللہ علیہ علامہ قاری محمد شریف نقشبندی ،خطیب وامام مرکزی عید گاہ رانی باغ علامہ رجب علی الازھری ، خطیب و امام جامع مسجد درگاہ عالیہ میاں صاحب عبدالقادری المعروف تولڑے والے بابا علامہ محمد طاہر طاہری،قاری عبدالرشید اعوان،مولانا رضوان نقشبندی،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری کمال الدین سے ملاقات کی اور انہیں عظمت صحابہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی اور ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا اتحاد اہلسنت کا پیغام پہنچایا،علماءکرام نے کہا کہ عاشقان مصطفی کو بیدار ہونا پڑے گاآج عوام اہلسنت کے نام ونشان کو مسخ کر کے اس پر شپ خون مارا جارہا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ یوم صدیق اکبر کو سرکاری سطح پر منایا جائے سیدنا سدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا امت پر بہت بڑا احسان ہے تمام خلفائے راشدین میں محبت والفت کے روابط قائم تھے اور تمام کی آپس میں رشتہ داریاںتھیں عاشقان مصطفی ﷺ صحابہ کرام ،اہلبیت عظام ،آئمہ مجہتدین اور اولیاءکاملین ،محدثین خلفیہ سلف سب کا احترام کرتے ہیں اور کسی گروہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ اسلاف کی شان میں گستاخی کریں ،انھوں نے کہا کہ اسلاف سے متعلق گستاخانہ لٹریچر آج تک چھاپا جارہا ہے جو پاکستان میں فرقہ واریت کی اصل وجہ ہے اسے بندہونا چاہئے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور امن قائم ہو سکے۔

