اقوام متحدہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان متنازعہ علاقے کا مسئلہ حل کریں:سردار نزکت حسین

کراچی: اقوام متحدہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرے ۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے جنرل سیکرٹری سردار نزکت حسین نے کراچی پریس کلب میںاپنے خیا لات کا اظہارہوئے کہا کہ بھار تی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر قائم شدہ متنازعہ علاقہ جمو ں کشمیر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت 21 اپریل کو جنوبی کشمیر 29 اپریل کو وسطی کشمیر اور 6مئی کو جنوبی کشمیر میں انتخابات کرانے کا شیڈول بنایا تھا ،لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر کہ یہ ثابت کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کا آزادی کے سوا کوئی حل نہیںہے۔ سردار نزکت حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کریں،بصورت دیگر امن کی ضما نت نہیںدی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان متنازعہ علاقے میںڈھائی ارب سے زائد عوام کے جان اور مال محفوظ نہیں ،انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں صرف بھارت نواز جماعتوں نے حصہ لیا جبکہ ووٹ ڈالنے کے لئے صرف 10 فیصد عوام گھروں سے نکلے۔ سردار نزاکت حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں انتخابا ت کروانا ڈرامے سے کم نہیںہے۔ سردار نزاکت حسین کے ہمراہ صدر میر حیدر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Latest from Blog