اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی، 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا۔عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ن لیگ سندھ میںاختلافات بڑھ گئے ، کئی رہنماﺅں کی علیحدگی کا خدشہ
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز ، کرس ووکس انگلش ٹیم میں شامل
ارجنٹائن ڈاکار ریلی: دوسرے مرحلہ پیٹر ہانسل اور سنڈرلینڈ کے نام رہا
آئی سی سی کے بورڈ ایگزیکٹیو کا اجلاس 9جنوری کو دبئی میں ہوگا
اسپینش لالیگا فٹبال لیگ:ریال میڈرڈ نے سیلٹا ڈی ویگو کوشکست دیدی
ون ڈے کرکٹ کے آغاز کو 44برس بیت گئے، پاکستان کی نمایاں کارکردگی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی
کراچی(پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
پنجاب انتخابات کیس: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل مسترد
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ تھے۔سماعت کے آغاز پر وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں انتخابات کی تاریخ دینے کی حد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس پر جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا اس سب کا نظر ثانی کیس سے تعلق نہیں بنتا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیں تاکہ دلائل تیار کر سکوں۔جسٹس منیب نے ریمارکس دیئے کہ جو فیصلہ آیا وہ کیس ختم ہو چکا۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا سیکشن 58،57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
جسٹس منیب اختر نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ وکیل صاحب ذہن میں رکھیں یہ نظر ثانی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کی ذمہ داری دیتا ہے اختیار نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے متعلق واضح ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ 3 بار بتا چکے کہ الیکشن کمیشن کے پاس طاقت نہیں ذمہ داری ہے اب آگے چلیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ آگے نہیں بڑھا سکتا، آپ نظر ثانی کیس میں ہمارے سامنے آئے ہیں دوبارہ سے دلائل مت دیں۔جسٹس منیب اختر کا وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہی دائرے کے گرد گھومنا بند کریں، آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عملدرآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔فاضل جج نے مزید کہا کہ عدالت نے متعدد بار پوچھا الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز اور سکیورٹی دی جائے تو انتخابات کرائیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا فنڈز اور سکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جب بھی آئینی خلاف ورزی ہوگی عدالت مداخلت کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو دارالحکومت سے باہر لے جانے سے روکنے کے حکم میں پیر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں وزارتِ داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے اور 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں ایمان مزاری کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی گئی۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ پیر تک ایمان مزاری کے خلاف صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لے کر آگاہ کریں۔سماعت کے آغاز میں عدالت نے وزاردت داخلہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائیں ہیں؟ جس پر وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ حکام کیسی بات کر رہے ہیں؟۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے، آرڈر دیر سے ملا ہے کچھ وقت دے دیا جائے، ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے۔عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو کیا ہدایات ہیں؟ جیل میں ہے آپ تفتیش کریں چالان جمع کرائیں ٹرائل کرائیں، عدالت سے کیا کہنا چاہیے تھا اور کیا نہیں کہنا چاہیے، میں اس سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، سیکرٹری داخلہ کو بتائیں کہ ایمان مزاری کے کیس میں کورٹ آرڈر کیا ہے؟ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو 20 اگست کے بعد کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

ن لیگ سندھ میںاختلافات بڑھ گئے ، کئی رہنماﺅں کی علیحدگی کا خدشہ
کراچی: سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی رہنماﺅں کے مرکزی قیادت سے اختلافات انتہائی شدت اختیار کرگئے ہیں جس کی وجہ سے لیاقت جتوئی اورممتاز بھٹو سمیت کئی رہنماﺅں کی طرف سے پارٹی سے جلد علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔ پارٹی کے اندورنی باوثوق ذرائع نے پی پی آئی کو بتایا کہ دوہفتے قبل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار ممتاز بھٹو کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پران کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں لیاقت علی جتوئی، شیرازی برادران، اسلم ابڑو، اسماعیل راہو ، عرفان اللہ مروت، شفیق جاموٹ، زین انصاری، الٰہی بخش سومرو، حکیم بلوچ اوردیگر نے شرکت کی اور مرکزی قیادت کے رویے پر شدید مایوسی کااظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن مرکزی قیادت بار بار کی درخواستوں کے باوجود اس کا نوٹس نہیں لے رہی ہے اورسندھ میں پارٹی کو لاوارٹ چھوڑا دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رہنما مسلم لیگ ن کی حکومت کو آٹھ ماہ کر عرصہ گزرنے کے باوجود گورنر سندھ کو تبدیل نہ کرنے پر بھی پارٹی کی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں جب موجود چیف سیکرٹری سندھ اورآئی جی سندھ کے رویے پربھی تحفظات رکھتے ہیں اور ان کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماﺅں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سندھ اورکراچی کے دورے کے دوران مخالف جماعتوں کے رہنماﺅں سے تو ملتے ہیں لیکن اپنی پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں شریک تمام رہنماﺅں کی جانب سے میاں نواز شریف کو ایک مشترکہ خط لکھا گیا تھا لیکن دوہفتے گزرنے کے باوجود اس خط کاکوئی جوا ب نہیں ملا جس کی وجہ سے ان رہنماﺅں کی مایوسی اورتحفظات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں متعدد رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دودن قبل دادو میں لیاقت جتوئی اوران کے ساتھی رہنماﺅں کاا جلاس بھی ہوا جس میں ایک چاررکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی مرکزی قیادت سے دوٹوک انداز میں بات کرکے یہ وضاحت طلب کرے گی کہ اگر ان کا سندھ میں پیپلزپارٹی سے مفاہمت ہوگیا ہے اور وہ پارٹی رہنماﺅں کیخلاف انتقامی کارروائیاں روکنے سے قاصر ہیں تو اسے بتایا جائے تاکہ وہ پارٹی میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ممتاز بھٹو پر بھی اپنے ساتھیوں کی جانب سے دباﺅ بڑھ گیا ہے کہ وہ فوری طورپر ن لیگ چھوڑ کر اپنی سابقہ جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کو بحال کریں۔ اس سلسلے میںاس سابقہ جماعت کے سابق سینئر وائس چیئرمین اللہ وارایو سومرو نے ممتاز بھٹو کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان سے پارٹی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ن لیگ نے ان سے جو

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز ، کرس ووکس انگلش ٹیم میں شامل
میلبورن: آل راﺅنڈر کرس ووکس کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔24سالہ ووکس انگلینڈ کی جانب سے اب تک 13ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں ۔ ووکس کو گزشتہ سال جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا ۔ انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے آل راﺅنڈ ر کو آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز میں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12جنوری کو میلبورن میں ہوگا۔

ارجنٹائن ڈاکار ریلی: دوسرے مرحلہ پیٹر ہانسل اور سنڈرلینڈ کے نام رہا
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے کار ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پیٹر ہانسل اور بائیک میں برطانیہ کے سنڈرلینڈ نے دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ارجنٹائن کے صحراوں میں جاری ڈاکار ریلی میں ڈرائیورز اور بائیک رائیڈرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کار ریس میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے پیٹر ہانسل نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ وہ مقررہ فاصلہ تین گھنٹے تریپن منٹ اور پانچ سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ سپین کے کارلوس کی دوسری اور جنوبی افریقہ کے جینئل ڈویلیئرز کی تیسری پوزیشن رہی۔ موٹر بائیک رائیڈرز نے بھی کچے راستوں پر خوب مہارت دکھاتے ہوئے بہترین رائیڈنگ پیش کی۔ کئی رائیڈر کو دشوار گزار رستے میں پتھروں کے باعث اپنا سفر روکنا پڑا۔ برطانیہ کے سنڈرلینڈ نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنا سفر تیز ترین مدت میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چلی کے فرانسسکو لوپز دوسرے اور سپینش رائیڈرجون بریڈاتیسرے نمبر پر رہے۔

آئی سی سی کے بورڈ ایگزیکٹیو کا اجلاس 9جنوری کو دبئی میں ہوگا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس 9جنوری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیورچرڈ سن کریں گے ۔اجلا س میں تمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ سربراہان ،ایفلی ایٹ اور ایسوسی ایٹ ممالک کے حکام شرکت کریں گے ۔اجلا س میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ اور کرکٹ ورلڈ کپ 2015سمیت دیگر کرکٹ امور پر غور کیا جائے گا ۔خصوصی اجلاس میں بنگلہ دیش کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ایشیا کے کپ کے انعقاد کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

اسپینش لالیگا فٹبال لیگ:ریال میڈرڈ نے سیلٹا ڈی ویگو کوشکست دیدی
میڈرڈ: اسپینش لالیگا لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا ڈی ویگو کو تین صفر سے شکست دے دی۔ اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر میں گولز کی چار سنچریاں مکمل کرلیں۔ برناباو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے 66ویں منٹ میں بینزیما کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ 82ویں منٹ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو تین صفر سے جیت دلادی۔ حریف ٹیم میچ میں کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر میں گولز کی چار سنچریاں مکمل کرلی ہیں۔لالیگا لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم چوالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بارسلونا کی ٹیم49پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہی ہے۔

ون ڈے کرکٹ کے آغاز کو 44برس بیت گئے، پاکستان کی نمایاں کارکردگی
کراچی: آزمائشی طورپرشروع ہونے والی ایک روزہ کرکٹ کے آغاز کو 44 سال بیت گئے۔ون ڈے کرکٹ میں اب تک3457 ون ڈے میچزکھیلے جاچکے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ جینٹل مین گیم کی ابتدا برطانیہ سے ہوئی لیکن اس وقت تک اس کھیل سے گورے ہی واقف تھے۔وقت بدلتا گیا۔ کھیل میں جدت آتی رہی اور پھر کرکٹ دنیا بھر میں کھیلی جانے لگی،اس کھیل کے شیدائی بڑھ گئے اور پھرفٹبال کے بعد یہ دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل بن گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد پانچ جنوری 1971کو ایک روزہ کرکٹ کا آزمائشی طور پرانعقاد ہوا جس کو شائقین کرکٹ نے دنیا بھر میں عالمی سطح کی اونچائیو ں پر پہنچا دیا۔ون ڈے کرکٹ کی روزافزا مقبولیت کا یہ عالم ہوا کہ44سال کے دوران اس طرز کی کرکٹ کے دس عالمی کپ منعقد ہوچکے ہیں، دنیاکی 25 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر3457 ون ڈے میچزکھیلے جاچکے ہیں۔بھارتی ٹیم نے سب سے زیادہ844 ایک روزہ میچزکھیلے پاکستان نے 812 ایک روزہ میچز میں 434میں کامیابیاں سمیٹیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان نے کئی کارنامے بھی انجام دیئے۔عمران خان کی قیادت میں 1992 میں عالمی کپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے عظیم بولرز پیدا کئے اور ون ڈے میں کئی منفرد ریکارڈز آج بھی پاکستان ہی کے پاس ہیں۔