پاک سری لنکا سیریز : محمدعرفان کی جگہ عمرگل کو نمائندگی ملنے کا امکان

ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان

رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاک سری لنکا سیریز : محمدعرفان کی جگہ عمرگل کو نمائندگی ملنے کا امکان

لاہور: انجری کا شکار قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں نمائندگی ملنے کا امکان روشن ہو گیا۔ عمر گل کو محمد عرفان پر تجربہ اور کارکردگی کے لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے۔ محمد عرفان نے سری لنکا کے خلاف کوئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا۔ یو اے ای کے صحرائی میدانوں میں محمد عرفان نے پانچ ایک روزہ میچ کھیلے237رنز کے عوض نو وکٹیں حاصل کیں۔ چھیالیس رنز دے کر تین وکٹیں ان کا بڑا کارنامہ ہے جبکہ انہیں گراونڈز پر محمد عرفان نے ایک ادھورے میچ سمیت دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور کوئی وکٹ نہ گرا سکے۔ محمد عرفان کی جگہ تجربہ کار بولر عمر گل کو مل سکتی ہے۔ عمر گل نے سری لنکا کے خلاف22 ون ڈے کھیلے اور 28شکار کیے۔ متحدہ عرب امارات میں ان کے پاس26ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ ہے جن میں عمر گل کی وکٹیں 35ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی عمر گل آگے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف آٹھ نمائندگیاں اور تیرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یواے ای میں عمر گل کو چودہ ٹی 20 کھیلنے کا موقع ملا جن میں انہوں نے اٹھارہ شکار کیے۔ آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں عمر گل کی بہترین کارکردگی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز11 دسمبر سے شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں

ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی

ایمسٹرڈیم:  ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکاءسمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور دی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور دی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسٹیان رودھوم نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔

مزید پڑھیں

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی

لندن: انگلش فٹ بال میں میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔ایک مبینہ ویڈیو میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ بالرز کو پاونڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔ ویڈیو میں اس سٹے باز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ میچ کے شروع میں ییلو کارڈ لینے پر کھلاڑی کو پانچ ہزار پاونڈ دے گا۔نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی عالمی سٹہ بازوں کے گروہ کو روکنا ہے جبکہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے مطابق وہ فکسنگ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

لٹویا: لٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا۔عالمی چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن محمد آصف نے اپنا پہلا میچ امریکا سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ احمد عالے السعید کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار ایک فریمز سے شکست دی۔میگا ایونٹ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے، گروپ ای میں شامل پاکستان کے محمد سجاد نے لیتوانیا کے کھلاڑی کو یک طرفہ مقابلے میں ہرایا۔

مزید پڑھیں

کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان

لٹویا: کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا،بابر وسیم مین جبکہ مدیحہ لطیف ویمن ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے سولہ سولہ رکنی قومی مین اور ویمن کبڈی ٹیموں کا اعلان کرنے کے بعد بتایا کہ بھارتی حکومت نے ٹیموں کے ویزوں کے اجراءکی کلیئرنس دے دی ہے،امید ہے کہ جمعہ کو کھلاڑیوں کے ویزے لگے پاسپورٹس موصول ہوجائیں گے اور پھر اگلے روز وہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے بھارت جائیں گے۔ورلڈ کپ یکم سے چودہ دسمبرتک بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان

کراچی: رائل سی سی کے زیراہتمام آل کراچی ٹی 20لیگ آئندہ ماہ آغا خان جیم خانہ گارڈن ویسٹ اور اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میںکھیلی جائے گی ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری عتیق احمد کے مطابق فاتح ٹیم کو 20ہزار اور رنراپ کو 10ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ہرمیچ کے مین آف دی میچ کو 500روپنے دیے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 20ہزار روپے ہوگی ۔ اور ہر ٹیم کم از کم 3لیگ میچ کھیلے گی ۔

مزید پڑھیں