پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی

پاکستان نے کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

شین واٹسن ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ایونٹ سے دستبردار ہوگئے

متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم

لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آئندہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میںکھیلی جائے گی ۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کے انعقاد کا فیصلہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈس ایبلڈ ونگ کے حکام کے درمیان لندن میں ایک ملاقات میں کیا گیا ۔پاکستانی وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر سلیم کریم اور اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری شامل تھے جبکہ انگلینڈ کی نمائندگی ای سی بی ڈس ایبلڈ ونگ کے سربراہ این مارٹن اور ممبر رچرڈ بل نے کی ۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور:  پاکستان کے امجد امین بٹ نے ملائیشیا میں جاری کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لئے گولڈمیڈل حاصل کر لیا ۔ امجد امین بٹ نے 50 سے 54 سال کیٹگری کی 64 کلوگرام کلاس میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے دوسرے ویٹ لفٹر الیاس بٹ 40 سے 44 سال کی کلاس میں آج اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ماسٹر کلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

شین واٹسن ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ایونٹ سے دستبردار ہوگئے

سڈنی: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ سے دستبردار ہوگئے ۔ آسٹریلیا کو ایشز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشز سیریز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ، کھلاڑیوں کوکسی بھی دومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت سے منع کیا گیا ہے ۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے واٹسن کو تمام توجہ اپنی فٹنس پرموکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2014کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میںجاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ نیپال، یو اے ای ، آئر لینڈ اور افغانستان بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم

اسلام آباد: کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ کبڈی مقابلے یکم دسمبر سے 14 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں

لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار

لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک فٹ بال میچ میں فِکسنگ کے الزمات پر دوران تحقیق چھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد میچوں پر شرطیں لگانے والے کسی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں برطانوی اخبار ‘ڈیلی ٹیلی گراف’ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نچلے درجے کے لیگ میچز پچاس پونڈ تک کی رقم کے عوض ‘فِکس’ کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں