کراچی(پی پی آ ئی)قومی ایئرلائن نے ملازمین میں بونس تقسیم کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے جعلی خطوط اور ای میل پیغامات کی سختی سے تردید کردی، جن میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے اپنے ملازمین میں تنخواہوں کے بونس تقسیم کر رہی ہے۔ان کے بارے میں ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، اس طرح کی خبریں پھیلانا پی آئی اے کے ملازمین اور عام عوام دونوں کو گمراہ کرنے ایک مذموم کوشش ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایسی بے بنیاد معلومات پھیلانا اس قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، ادارہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر قومی فضائی کمپنی کو ایک قابل عمل اور منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی تنظیم نو کے مرحلے میں سرگرم عمل ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اس وقت بدترین بحران کا سامنا ہے، فنڈز نہ ملنے کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ادارے کو فوری طور 7 ارب روپے کی ضرورت ہے، بینکوں کی طرف سے حکومتی گارنٹی کے باجود رقم جاری نہیں کی گئی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فوری فنڈز کی ادائیگی نہ ہوئی تو آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ایاٹا سروسز بھی کسی بھی وقت عدم ادائیگی سے بند ہونے کا امکان ہے، دبئی ایئرپورٹ پر بھی گزشتہ دنوں فیول فراہمی بند کی گئی تھی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھی خط لکھ کرمدد کی اپیل کی ہے۔
تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
سابق بھارتی کر کٹرز کا دھونی سے استعفیٰ کا مطالبہ
بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور کی دعوت دی تھی : نجم سیٹھی
باکسنگ چمپئین شپ : جاپان کے اکیرا یا گشی کامیاب
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ءٹیم آف دی ٹور نامنٹ کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
موسم کی خرابی‘ فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر
لاہور(پی پی آ ئی) موسم کی خرابی کے باعث فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہونے سے 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں نے اسلام اباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، ایئر سیال کی لاہور سے دمام کی پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 منسوخ کر دی گئیں، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں، اسی طرح سرین ایئر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، پرواز پی کے 340 صبح کی بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہوگی، پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر ہوئی جب کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی، سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جب کہ مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔
128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری
پشاور(پی پی آ ئی): کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے مزید 128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 294دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں، جاری کر دہ اشتہار میں دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے 6کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب دہشتگرد میں آصف عرف چھوٹو اونگزیب عرف عمر خراسانی کے نام شامل ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا، خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔
اسعد قریشی کا فلسطین پر ظلم کے خلاف گیت ریلیز
کراچی(پی پی آ ئی)اسعد قریشی نے فلسطین پر ظلم کے خلاف گیت ریلیز کر دیا. گیت میں فلسطینیوں کی جرا?ت و بہادرری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اسعد قریشی نے گیت میں قبلہ اول کے حوالے سے ظالموں کو خبردار کیا۔بین الاقوامی طور پر اسعد قریشی کے گیت”میرا سب کچھ اقصی پر قربان کو پذیرائی ملنے لگی۔ اسعد قریشی کا گیت فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی تصویر ہے۔ اسعد قریشی کی جانب سے عربی اور اردو زبان میں فلسطینی مسلمانوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے طلباءکی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیںنہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔طلباءکا کہنا تھا کہ پانی اور تحفظ جیسے بنےادی ضرورےات نہ ملنے کے با وجودوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے وظائف روکنے کے ذمہ داری سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر اقبال درانی ا ور اے ،جی سندھ پرعائد ہوتی ہے۔اس سے پہلے بھی ہماری تنخوہیں روکی گئی تھیں جو بھر پور احتجاج کے بعد جاری کر دی گئیں ۔طلبہ نے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تما م اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مطالبات پورے کرنے کی درخواست کی ۔ طلباءکا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوپی ڈیز سمیت تمام محکموںپر کام بند کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج جاری رکھےںگے۔

سابق بھارتی کر کٹرز کا دھونی سے استعفیٰ کا مطالبہ
نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سابق کھلاڑیوںونود کامبلی، سارو گنگولی، اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو، پربھارکر، کپیل دیو کا کہنا ہے کہپورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سے فائنل میں اس سے اس طرح کی کارکردگی کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم کسی منصوبہ بندی کے تحت گراﺅنڈ میں نہیں اتری بلکہ وہ پہلے ہی شکست خوردہ ذہن کی ساتھ میدان میں آئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس شکست کے بعد اپنی ٹیم کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ دھونی کو کپتانی سے ہٹاکر ویرات کوہلی یا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔

بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور کی دعوت دی تھی : نجم سیٹھی
لاہور: چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کرکٹ کے بگ تھری ممالک نے پاکستان کو بگ فور بنانے کی دعوت دی تھی لیکن سابق انتظامیہ نے انکار کر کے ملک کا نقصان کیا۔ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ2020ءتک بھارت کے علاوہ تمام ممالک سے دورے طے ہو چکے ہیں۔ ملکی کرکٹ کے فروغ کے لیے بھارت سے کرکٹ کی بحالی بہت ضروری ہے، جس کے بغیر پیسہ نہیں بن سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بگ تھری کا منصوبہ ان کے سامنے بنا پاکستان کو بگ فور کی پیش کش کی گئی تھی لیکن میرے بعد آنے والی انتظامیہ نے اسے رد کر دیا۔ بگ فور بنتا تو پاکستان کو ہر صورت میں بہت فائدہ ہوتا۔ اب آئی سی سی کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ نے کپتانی چھوڑ کر اچھی مثال قائم کی ہے نئے کپتان کی سلیکشن میں ابھی بہت وقت ہے، ٹیم سلیکشن میں کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کروں گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں خود جائزہ لے کر کپتان اور کوچ کا انتخاب کروں گا۔ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ، حفیظ اور مصباح کی قیادت میں ٹیم متحد رہی۔

باکسنگ چمپئین شپ : جاپان کے اکیرا یا گشی کامیاب
ٹوکیو: جاپان میں منعقد باکسنگ کے مقابلے میں جاپانی باکسر آکیرا یاگشی نے زبردست مقابلے کے بعد میکسیکو کے باکسر کو شکست دے دی۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے فلائی ویٹ چیمپئن جاپان کے اسٹار باکسر آکیرا یاگشی نے ایک شاندار مقابلے کے بعد اپنے حریف باکسر میکسیکوکے اوڈیلون زلاتا کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ اس موقع پر مقابلے میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے چیئرمین موریشو سلیمان بھی موجو د تھے، موریشو نے مقابلے کو سپروائز کیا۔ چیلنج مقابلے میں جاپان کے باکسر آکیرا یاکشی نے مقابلے میں اپنے حریف میکسیکن باکسر اوڈیلون پر تابڑ توڑ حملے کئے اور پوائنٹس ٹیبل پر زیادہ پوائنٹ حاصل کئے۔ دونوں باکسرز نے انتہائی زبردست کھیل پیش کیا لیکن ریفریز کے فیصلے کے مطابق جاپانی باکسر اکیرا یاگشی کو مقابلے کافاتح قرار دیا گیا ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی
دبئی: آ ئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، سری لنکا نے بھارت سے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ پہلی پوزیشن بھی چھین لی،پاکستان تیسری پوزیشن میں پہنچ گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا انفرادی کار کردگی میں ویرات کوہلی نے کیرئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ۔ بھارت ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پرا ٓگیا۔ پاکستان کی 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ارون فنچ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں، ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان کے احمد شہزاد تین درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر جبکہ عمر اکمل 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ 6 درجے تنزلی کے بعد 12ویںنمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ فہرست میں سعید اجمل کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر سیموئل بدری پہلی اور سنیل نارائن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کی 9 ویں پوزیشن ہے۔ آل راونڈرز کیٹیگری میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے شاہد آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ءٹیم آف دی ٹور نامنٹ کا اعلان
ڈھاکا: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014ءکی ٹیم آ ف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دی۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ایمپائر ڈیوڈ بون کی سر براہی میں ایمپائر مارئیس ایراسموس ، سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ، ناصر حسین ، آئی این بشپ اور اتھپال شیوورو پر مشتمل جیوری نے ورلڈ ٹیم مینز اور وومنز آف ٹی ٹوئنٹی 2014کا اعلان کر دیا ۔منز ٹیم آف ٹی ٹوئنٹی میںبھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کر دیاگیا ،ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑی ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے دو دو جبکہ آسٹریلیا ،نیدرلینڈ اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا گیاہے۔ خواتین ٹیم کی کپتانی انگلینڈ کی سی ایڈورڈز کو دی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ورلڈ چمپیئن آسٹریلیا کی دو ، انگلینڈ کی چار،ویسٹ انڈیز کی دواور نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور بھارت کی ایک کھلاڑی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف 2014ءمیں شامل کر لیاگیا ہے۔
