لاہور/کراچی (پی پی آئی)صوفی بزرگ حضرت میراں حسین زنجانی ؒکے1015 ویں عرس مبار ک کی تقریبات کالاہور/کراچی میں آ غاز ہوگیا۔ کراچی سے عقیدت مندوں کے قافلے بھی لاہور روانہ ہوئے ہیں، پی پی آئی کے مطابق رسم چادر پوشی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہاکہ انتہا پسندی اور تشدّد کے خاتمے کے لیے صوفیا کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنا ازحد ضروری ہے۔
کھلاڑیو ں کے مراعات کار کردگی سے مشروط کیے جائیں: سابق کر کٹرز
وفاقی حکومت کا حنیف محمد کو50لاکھ امداد
مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد
سیمی فائنل میں ٹیم کی توقعات کے مطابق بیٹنگ ہوگی: ہاشم آملہ
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازموں کی بیواوں کو بی فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں معذوری کے باعث ریٹائرسرکاری ملازمین اور دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازموں کی بیواوں کوبینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی تاخیر اور طوالت کا شکارہے،ہر ماہ تنخواہ یاپنشن کی طرح بذریعہ بنک ادائیگی نہیں ہوتی بلکہ ڈپٹی کمشنر آفس بلواکر بذریعہ چیک ادائیگی کی جاتی ہے اور بایو میٹرک سسٹم اپنانے کی بجائے لائف سرٹیفکٹ مانگا جاتاہے نیزبینوولنٹ فنڈ کئی کئی ماہ بسا اوقات تو سال سال بھر بعد ادا کیا جاتا ہے حالانکہ حاضر ڈیوٹی سرکاری ملازموں کی تنخواہ سے کٹوتی ہرمہینے ان کی تنخواہ سے ہو تی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بیواوں اور معذور سرکاری ملازمین کوبینوولنٹ فنڈ کی وصولی میں مشکلات درپیش ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔
گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی
کراچی (پی پی آئی)گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی، گھریلو سیکٹر کے لئے صرف صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس سپلائی کی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق موسم سرما میں گیس کی مقامی پیداوار 3ارب 60کروڑ کیوبک فٹ یومیہ رینے کا امکان ہے جس میں 1ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

کھلاڑیو ں کے مراعات کار کردگی سے مشروط کیے جائیں: سابق کر کٹرز
(April 3, 2014)
لاہور: سابق کرکٹرز نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر پاکستان ٹیم میں آپریشن کلین اپ اور کرکٹرز کی سنٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام مراعات کارکردگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی گلی کوچوں کے کرکٹرز سے بھی کم دکھائی دی۔آخری اوورز میں باولرز کی پٹائی کے بعد بلے باز کالی آندھی کے اسپینرز کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔اس شکست کے ذمے داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کے مطابق پورے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کا کوئی گیم پلان دکھائی نہیں دیا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ذمہ دار تمام کھلاڑی اور انتظامیہ ہے،ان سب کا احتساب کیا جائے۔ کرکٹرز نے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی سلیکشن کو بھی غلط قرار دیا۔

وفاقی حکومت کا حنیف محمد کو50لاکھ امداد
(April 3, 2014)
کراچی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کرکٹ لیجنڈحنیف محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ کرکٹ لیجنڈ حنیف محمد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انھوں نے کئی بار علاج کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کراچی میں حنیف محمد سے ان کے گھرپرملاقات کی اورانھیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کوحنیف خان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جبکہ اس میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے کہا کہ وہ کینسر کے علاج کے باعث قرض میں ڈوب گئے تھے، اس رقم سے انھیں قرض سے نجات مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اسپورٹس لورہیں اور انھیں کرکٹ سے خاص لگاﺅہے۔ حنیف محمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی فریاد سنی جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
(April 3, 2014)
شیفلڈ شیلڈ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین مارکوس نارتھ نے ڈومیسٹک اور بین الاقومی کر کٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔34سالہ نارتھ نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک چمپیئن ٹیم شیفلڈشیلڈ کے کپتان بنائے جانے کے فوری بعد حیران کن طور پر ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ نارتھ نے ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کا مظا ہرہ کیا تھا۔

طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد
(April 3, 2014)
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجودصوبے کے لاکھوں طلبہ وطالبات نصابی کتب سے محروم ہےں ۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ جام شورو،محکمہ تعلیم دونوں صوبائی حکومت کے دائر ہ اختیار مےں ہےں اوراٹھارھویں ترمیم کے مطابق تعلیم جیسااہم شعبہ بھی صوبوں کوملنے سے سندھ حکومت کااختیار اور ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے مےں تعلیمی عمل تاخیر کاشکارہوگیاہے ۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شور واور محکمہ تعلیم دونوں ادارے ہی مسلسل نااہلی اور کرپشن کامظاہرہ کررہے ہےں ۔موسم گرماکی جون جولائی کی تعطیلات کے بعدہی کتب کی فراہمی شروع ہوتی ہے جس سے سرکاری اسکولوں کے غریب لاکھوں طلبہ طالبات کوتعلیمی نقصان برداشت کرناپڑتاہے اور لاکھوں غریب طلبہ کوتعلیمی نقصان کاسامناکرناپڑتاہے ۔صوبائی حکومت تعلیم کے لیے نعرے لگانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے تعلیم دشمنی ختم کرے اور بروقت نصابی کتابوں کی طلبہ تک ترسیل یقینی بنائے جائے تاکہ غریب طلبہ بھی تعلیم سے فیض یاب ہوسکیں ۔

سیمی فائنل میں ٹیم کی توقعات کے مطابق بیٹنگ ہوگی: ہاشم آملہ
(April 3, 2014)
ڈھاکا: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انڈیاکے خلاف سیمی فائنل میں ان کی بیٹنگ ٹیم کی توقعات کے مطابق ہوگی ۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، انھوںنے اب تک تین میچوںمیں 163رنز بنائے ہیں۔آملہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ میچ کی صورت حال کے مطابق کر تاہوں اور یہ منحصر کر تاہے کہ ٹیم کو کب کس طرح کی بیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آملہ بھارتی اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کے لیے بھی پر عز م ہیں، ان کا کہناہے کہ ٹیم گروپ میچوں میں مشکل جیت کے بعد انڈیا کے خلاف اچھے نتیجے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان
(April 2, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچوںکے لیے ایمپائر اور میچ ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی ایمرٹس میچ ریفری رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مردوںاور خواتین کے سیمی فائنل میچوں کے ریفری ہوںگے جبکہ علیم ڈار سمیت سات ایمپائر ہوں گے۔ 3اپریل کوآسٹریلیا اور ویسٹ انڈین کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے علیم ڈار اور مارئیس ایروسمسفیلڈ ایمپائر ، کمار دھرماسینا تھرڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیںگے ۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونےوالے سیمی فائنل میں رچرڈکیٹلبرگ اور روڈ ٹکر فیلڈ ایمپائر جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ ایمپائر ، بروس اوکسینفرڈ چوتھے ایمپائر اورڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ 4اپریل کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں جنوفی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹر ز مدمقابل ہوں گی ، بروس آکسینفرڈ اوراسٹیو ڈیوس فیلڈ جبکہ روڈ ٹکر تھرڈ اور علیم ڈار چوتھے ایمپائر ہوںگے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے۔ جنوبی افریقا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور آئی این گولڈ فیلڈ ایمپائر بروس آکسینفرڈ تھرڈ اور رچرڈ کیٹلبرگ چوتھے ایمپائر ہوںگے اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوںگے۔
