ریاض(پی پی آئی)سعودی عرب میں شاہ رخ کی فلم جوان مقبولیت کے ریکارڈ بنا رہی ہے پاکستانی اور ہندوستانی شہریوں سمیت سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔
شارجہ میں تاریخی فتح کے بعد قومی شاہین وطن واپس پہنچ گئے
آسٹریلین اوپن :فیڈرر ،نڈال ،مرے اور آزرینکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
آسٹریلین اوپن : اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا
پنجاب یوتھ فیسٹیول: طمانچہ کبڈی اور گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز رہا
کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ آج چین روانہ ہو گا
کراچی(پی پی آئی) ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ 19 ستمبر کو چین روانہ ہو گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دستہ4کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں۔ مرد باکسر میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض اولیمپین محمد ارشد خان دیں گے اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہونگے۔
تحریک نفاذفقہ جعفریہ یکم تا8ربیع الاول ہفتہ عہدوپیمان منائے گی
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے یکم تا 8ربیع الاول ایام عزا کے الوداع اور حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کے سلسلے میں ’ہفتہ عہدوپیمان“ منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حضوراکرمﷺنے اپنے ارشادات کے ذریعہ ایفائے عہد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ جب بھی وہ وعدہ کرے وفا کرے۔دریں اثناء ملک گیر ہفتہ عہدوپیمان کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی کنوینر زیڈاے راجہ اور سیکرٹری پروفیسرغلام عباس حیدری کی نگرانی میں کام کرے گی۔
کوئٹہ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے علیحدہ نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے علیحدہ نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دودھ کی قیمت اور معیار کے حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک،انڈسٹریز، ملک شاپ اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد کر کے ریٹ اور معیار کا تعین کیا جائے گا اور تمام اسٹاک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کر کے قابل عمل ریٹ مقرر کیا جائے گانیز سرکاری ریٹ کے بر خلاف دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے آل کوئٹہ ملک شاپس ایسوسی ایشن کے صدر ولایت حسین کی سربراہی میں وفد نے سے ملاقات کے دوران کہیوفد نے کمشنر کوئٹہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کو سرعام سزا دی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

شارجہ میں تاریخی فتح کے بعد قومی شاہین وطن واپس پہنچ گئے
(January 21, 2014)
کراچی: شارجہ میں آئی لینڈرزکو دھول چٹانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلزوطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جیت پوری ٹیم کے جان لڑانے سے ممکن ہوئی۔ اس فتح سے کوچ ڈیو واٹموراچھی یادوں کےساتھ رخصت ہوں گے۔قومی کرکٹرز دو حصوں میں وطن پہنچے۔ ایک ٹولی میں کپتان مصباح الحق، شارجہ ٹیسٹ کے ہیرو اظہر علی ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، عبدالرحمن ، محمد طلحہ ، سعید اجمل ، راحت علی اور کوچ ڈیو واٹمور کے ہمراہ لاہور پہنچے۔میڈیا سے گفتگو میں مصباح کا کہنا تھا کہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، تاریخی فتح سے حوصلے بلند ہوگئے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈیوواٹمور نے لڑکوں پر بہت محنت کی۔ جس کی وجہ سے بھارت ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو سیریز ہرائی۔۔ آخری میچ جیت کر انھیں اچھی یادوں کےساتھ رخصت کریں گے۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ میدان میں صرف جیت کا جذبہ لے کر اترے تو اللہ نے لاج رکھ لی۔کراچی پہنچنے والی دوسری ٹولی میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، اسد شفیق، خرم منظوراورمنیجرمعین خان شامل تھے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ہار پر اتنا افسوس نہیں ہوتا جتنا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنا اہم تھا۔اس موقع پرسرفراز احمد نے کہا کہ سیریز بہت اہم تھی۔ کپتان نے جس طرح کہا اسی طرح کھیلا۔

آسٹریلین اوپن :فیڈرر ،نڈال ،مرے اور آزرینکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی
(January 21, 2014)
میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجرفیڈرر،رافیل نڈال، اینڈے مرے اوروکٹوریا آزرینکا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، نڈال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے کے نیشی کوری کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔برطانیہ کے اینڈے مرے نے فرانس کے اسٹیفنی روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے ایک سیٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پری کوارٹرفائنل میں فرانس جو ولفریڈ سونگا کو باآسانی چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے ہرا آخری آٹھ کھلاڑیوں میں پائی۔کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ایونٹ فیورٹ اینڈے مرے سے ہوگا۔ ویمنز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزرینکا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی ایگنسکا رڈوانسکا سے ہوگا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
(January 21, 2014)
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوںکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ماہ 12 فروری سے سینچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے ہوگا، طویل دورانئے کی سیریز کے لئے آسٹریلیا نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث جارج بیلے کو ڈراپ کردیا گیا ہے، شان مارش اور ایلکس ڈولن اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ٹیم کی قیاد ت مائیکل کلارک کریں گے، بریڈ ہیڈن ان کے نائب ہوں گے۔

آسٹریلین اوپن : اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا
(January 21, 2014)
میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس کا کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق مکسڈ ڈبلزمیں بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے مدمقابل آئیں گے ۔دلچسپ مقابلے میں اعصام الحق کا ساتھ جرمن کی جولیا گورجیس دیں گی جبکہ ثانیہ مرزا رومانیہ کے ہویاٹیکاﺅ کے ہمراہ ہوں گی ۔ اعصام اورجولیا گورجیس کی جوڑی نے دوسرے راﺅنڈ میں بیلا روس کے میکس مرنی اور آندریا ہلاواکووا کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی تھی ۔واضح رہے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا تیسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلزکے کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول: طمانچہ کبڈی اور گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز رہا
(January 21, 2014)
لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں کبڈی کے میچ کے دوران کھلاڑیوں کے طمانچوں کی بارش نے ماحول گرما دیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحصیل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پہلے نارمل اور پھر طمانچہ کبڈی کھیلی گئی۔ جس میں کھلاڑیوں کے ایک دوسرے پر طمانچوں کے استعمال نے سماں باندھ دیا۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص نے کبڈی میچ کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ کبڈی میچ کے دوران میوزیکل شو میں فنکاروں کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے جس سے میچ کو چار چاند لگ گئے۔

کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ جاری
(January 21, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ بولنگ کیمپ میں شہر بھر سے15نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر13 سے 21سال کے درمیان ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ اورآﺅٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہیئے ۔