کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے تاجروں کا دلوالیہ نکل گیا، پاور لومز سمیت چھوٹی اندسٹریز کے 60 فیصد یونٹ بند ہونے سے محنت کش پریشان،قرضوں کے بوجھ تلے دبے دکاندار کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کا سب سے ا بڑا شہر کراچی جو معاشی حب کہلاتا تھا یہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چار پانچ ماہ کے دوران ڈالر کی قدر اور بجلی کے بلو ں اضافہ کے ساتھ بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ کا خدشہ بڑھنے لگاہے۔
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں
انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا
انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بلوچستان حکومت کا پلاٹینیم مائننگ کیساتھ فلورائٹ کی کان کنی کاجوائنٹ وینچر معاہدہ
حب/لورا لائی(پی پی آئی)بلوچستان حکومت اور پلاٹینیم مائننگ کمپنی کے ساتھ فلورائٹ کی کان کنی کے اربوں روپے مالیت کے معاہدہ کے تحت لورالائی کے علاقے میختر سے فلورائٹ نکالا جائے گا جسے اسٹیل سمیت دیگر دھاتوں میں استعمال کے قابل بنانے کے لیے بلوچستان کے ضلع حب میں کارخانہ بھی لگایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق علاقے میں فلورائٹ کے ذخائر کا تخمینہ 16 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 50 سے 60 ہزار ٹن فلورائٹ حاصل کرکے مرحلہ وار پیداوار بڑھائی جائے گی۔اس طرح مقامی لوگوں اور انجینئرز کو روزگار ملے گا۔حب انڈسٹری میں فلورائٹ کو پراسیس کرکے اسے ایسڈ گریڈ فلورائٹ کیمیکل کی شکل میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ کیمیکل لوہے، اسٹیل اور دیگر دھاتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اپ گریڈ فلورائٹ کو برآمد بھی کیا جائے گا۔ فلورائٹ کو عام طو رپر فلوراسپار کہا جاتا ہے اس کے ٹھوس پہاڑ نہیں ہوتے یہ زمین اور پہاڑوں میں رگوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔اگر کان کنی درست طریقے سے نہ کی جائے تو ذخائر کے اوپر ملبے کا بوجھ بہت زیادہ ہوجاتا ہے پھر اس کا نکالنا بہت مشکل اور غیر منافع بخش ہو جاتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جوائنٹ وینچر معاہدہ ہے جس میں معدنیات کی کان کنی کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو ایڈیشن کی جائے گی جو 3 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے۔
کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی، ہر بستی اور گلی میں کتوں کی بہتات
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ شہر کی ہر بستی اور گلی میں کتوں کی بہتات ہے کوئی روک تھام کرنیوالانہیں۔پی پی آئی کے مطابق آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ کتوں کی روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت عالیہ کے حکم پر34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنیکادعویٰ کیا گیا لیکن آج بھی صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
جدیدبایو میٹرک سسٹم کی بجائے لائف سرٹیفکٹ کافرسودہ طریق کار ہنوز رائج
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں معذوری کے باعث ریٹائرسرکاری ملازمین اور دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازموں کی بیواؤں کوبینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی تاخیر اور طوالت کا شکارہے،ہر ماہ تنخواہ یاپنشن کی طرح بذریعہ بنک ادائیگی نہیں ہوتی بلکہ ڈپٹی کمشنر آفس بلواکر بذریعہ چیک ادائیگی کی جاتی ہے اور بایو میٹرک سسٹم اپنانے کی بجائے لائف سرٹیفکٹ مانگا جاتاہے نیزبینوولنٹ فنڈ کئی کئی ماہ بسا اوقات تو سال سال بھر بعد ادا کیا جاتا ہے حالانکہ حاضر ڈیوٹی سرکاری ملازموں کی تنخواہ سے کٹوتی ہرمہینے ان کی تنخواہ سے ہو تی ہے کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے بیواؤں اور معذور سرکاری ملازمین کوبینوولنٹ فنڈ کی وصولی میں مشکلات درپیش ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
(October 20, 2013)
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
(October 20, 2013)
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
(October 20, 2013)
نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مہیش بوپتی کے ساتھ جوڑی بنانے فیصلہ کیا۔اعصام الحق اور پوبارا کی جوڑی نے آخری مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔روہن بوپارا نے اعصام الحق کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعصام جیسے ساتھی کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جوڑی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔بوپارا اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اعصام الحق نے اپنے سیزن ڈچ کھلاڑی جولین روجر کے ساتھ کھیلے لیکن سوائے میامی ماسٹرز کے یہ جوڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں
(October 20, 2013)
دبئی: دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں پچھاڑنے کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دوسرے ٹیسٹ پرجم گئیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے میچ چار دن میں ہی ختم کردیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ابوظہبی سے دبئی پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کردیا۔ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ نجی مصروفیات کے سبب جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ت23 اکتوبرسے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں برتری کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دنیا کی نمبرون ٹیم کے خلاف وائٹ واش پر لگی ہوئی ہیں۔ پروٹیز کے خلاف سیریز میں کامیابی پاکستان کوٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا
(October 19, 2013)
لندن: انگلینڈ نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔ انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ اور وین رونی نے پولینڈ کے خلاف گول کرکے ورلڈ کپ کے لئے جگہ پکی کرلی ۔ ویمبلے میں کھیلے گئے میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے مخالف ٹیم کے گول پر حملے کیے تاہم ہاف ٹائم سے چند منٹ قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رونی نے انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری دلادی ۔ میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل انگلش کپتان اسٹیفن جیراڈ نے فٹبال کو جال میں پہنچا کر برتری ڈبل کردی ۔واضح رہے انگلینڈ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ : فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار
(October 19, 2013)
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ۔ اب تک پریمیئر لیگ کے سات مرحلے مکمل ہوچکے ہیں ۔آرسنل نے سات میچوں میں سے پانچ میںکامیابی حاصل کی ہے ،ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک میں اُس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آرسنل کے 16پوائنٹس ہیں ۔ لیور پول کی ٹیم کے بھی 16پوائنٹس ہیں تاہم اس نے آرسنل کے14گول کے مقابلے میں کل 11گول کیے ہیں ۔ چیلسی کلب 14پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ اپنی تاریخ کے خراب ترین دور سے گزر رہی ہے اور اس کی 10ویں پوزیشن ہے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو اب تک سات میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اور اس کے 10پوائنٹس ہیں ۔
