لاہور(پی پی آئی) شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
جے اے سولر آسٹریلیا کے موری سولر فارم کو 70 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا
ایشیائی ماہرینِ تعلیم بین الاقوامی اجلاس میں ترکِ تعلیم کا جائزہ لیں گے
118 واںکینٹن میلہ “چین-افریقہ تجارت کو بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم”
کیمبیئم نیٹ ورکس نے کلاؤڈ-منظم 802.11 اے سی وائی فائی حل سی این پائلٹ متعارف کروا دیا
کیمبیئم نیٹ ورکس نے تمام مصنوعات کے لیے جامع نیٹ ورک کی مکمل زندگی انتظام کرنے والا پلیٹ فارم سی اینمیسٹروٹ ممتعارف کروا دیا
تھائی لینڈ ‘عالمگیر’ حیثیت اختیار کرتے یونین پے چپ کارڈ اسٹینڈرڈ کا پہلا مقام
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے کا آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا، آج مزید 14 پروازیں منسوخ
کراچی(پی پی آئی) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق آج بھی مزید 14 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی کے 504 جبکہ کراچی سے دبئی پی کے 213 منسوخ ہوئیں۔اسی طرح مسقط سے کراچی پی کے 226، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور پی کے 632 جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 325 اور پی کے 326 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 233 کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی 224، پشاور سے مسقط 259 اور دبئی سے پشاور 284 کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں۔
کوئٹہ:غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، 620افرادگرفتار
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے 323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے 5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔
کراچی کے 5اضلاع کی 8یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے 5اضلاع کی 8یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق شرقی،جنوبی،وسطی،ملیر اور کیماڑی اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے121پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 72 حساس قرار دے دیے گئے۔شہر کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین 4 وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا جس میں کل 2 لاکھ 6 ہزار 686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں
جے اے سولر آسٹریلیا کے موری سولر فارم کو 70 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کرے گا
(August 31, 2015)
شنگھائی، 31 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کا 70 میگاواٹ کا موری سولر فارم (ایم ایس ایف) جون سے جے اے سولر کے فراہم کردہ شمسی ماڈیولز کی تنصیب شروع کرچکا ہے۔ ایم ایس ایف کے خصوصی فراہم کنندہ کی حیثیت سے جے اے سولر 70 میگاواٹ ماڈیولز کی تمام طلب کو پورا کرنے کے لیے جے اے پی 6-315 اور جے اے پی6-310 ماڈیولز فراہم کرتا رے گا۔ رواں سال کے اوائل میں ایم ایس ایف کو آئی جے گلوبل کی حیثیت سے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے میں بہترین شمسی سودے کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا تھا۔ اعزاز توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں امتیاز، کامیابی اور جدت طرازی کو تسلیم کرتا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO ایم ایس ایف شماسی نیو ساؤتھ ویلز میں موری سے 10 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ منصوبہ فوٹوواٹیو ری نیوایبلز وینچرز (“ایف آر وی” کی ملکیت ہے۔ منصوبے کی سرمایہ کاری کل 164 ملین ڈالر ہے، جس میں آسٹریلیا ری نیوایبل انرجی ایجنسی کی 102 ملین ڈالر کی گرانٹ اور کلین انرجی فنانس کارپوریشن کی جانب سے 47 ملین ڈالر کی قرضہ جاتی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جو اگست 2014ء میں محفوظ کی گئی، اور تعمیر کا آغاز نومبر 2014ء میں ہوا۔ ایف آر وی کے آسٹریلیا کنٹری مینیجر اینڈریا فونٹانا نے کہا کہ، “موری شمسی فارم اس وقت آسٹریلیا میں زیر تعمیر سب سے بڑا شمسی فارم ہے۔ ایک مرتبہ مکمل ہونے کے بعد ایم ایس ایف نیو ساؤتھ ویلز کے تقریباً 15,000 گھروں کے لیے کافی بجلی پیدا کرے گا اور ہر سال لگ بھگ 95,000 ٹن کاربن آلودگی کی تخفیف کرے گا۔ مزید برآں، یہ اپنی تعمیر کے دوران 100 سے زیادہ ملازمتیں بھی تخلیق کرے گا۔ صدر اور سی او او جے اے سولر سی جیان نے کہا کہ “آسٹریلیا کی مارکیٹ میں طلب تاریخی طور پر گھریلو استعمال کے لیے چھت پر شمسی پینل لگانے کے گرد رہی ہے۔ آسٹریلیا میں پی وی ماڈیولز کے بڑے فراہم کنندہ کی حیثیت سے جے اے سولر اس مارکیٹ میں چھتوں پر نصب کرنے کے لیے انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن اور پولی-کرسٹلائن سلیکون ماڈیولز فراہم کرنے پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ ہم اب نہ صرف آسٹریلیا میں موری شمسی فارم جیسے بڑے پیمانے کے منصوبوں کو دیکھ کر بلکہ منصوبے میں اہم شراکت داری کی حیثیت سے بھی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایم ایس ایف کا اجراء مستقبل میں آسٹریلیا میں بڑے پیمانے کے مزید شمسی منصوبوں میں تعاون کے ممکنہ مواقع کے لیے بنیاد کا کام کرے گا۔” لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO
ایشیائی ماہرینِ تعلیم بین الاقوامی اجلاس میں ترکِ تعلیم کا جائزہ لیں گے
(August 28, 2015)
واشنگٹن، 27 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقیات (www.usaid.gov) اور کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل (www.CreativeAssociatesInternational.com) نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش، کمبوڈیا، بھارت، تاجکستان اور مشرقی تیمور کے تعلیمی عہدیداران ترکِ تعلیم اور بچوں کو کمرۂ جماعت میں برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے محرکین کی جستجو کے لیے دو روزہ اجلاس میں تقریباً 200 ماہرین اور حکومتی نمائںدگان کے ساتھ شریک ہوں گے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150826/261354 “امتناعِ ترکِ تعلیم اجلاس: وجوہات کو سمجھنا، حل پیش کرنا” 9 سے 10 ستمبر تک واشنگٹن (ڈی سی) ہلٹن میں منعقد ہوگا۔ تعلیمی ماہرین – اور ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ –رجسٹریشن کھلی ہے اور اس کی کوئی لاگت نہیں۔ جگہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائے گی۔ http://events.r20.constantcontact.com/register/event?oeidk=a07ebay5j921c3cba1f&llr=7s7s76mab 9 اور 10 ستمبر اجلاس، جو ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں ترکِ تعلیم کے عوامل کا جائزہ لے گا، مندرجہ ذیل طے شدہ نشستیں رکھتا ہے: ترکِ تعلیم سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ قبل از وقت انتباہ کے نظام: عمل کے لیے ایک بنیاد امتنازعِ جرائم و ترکِ تعلیم کی حکمت عملیاں جنگ زدہ علاقوں امتنازعِ ترکِ تعلیم ، لڑکیوں اور نوعمر افراد افراد کے روزگار کے لیے کیا یہ کارآمد رہا؟ ترکِ تعلیم میں مداخلت کے اثرات پر امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ تحقیق کے نتائج دو روزہ نشست کے اختتام پر ” ترکِ تعلیم سے نمٹنا: وزارت ہائے تعلیم خیالات” کے عنوان سے انٹرویو انداز کی ایک نشست ہوگی۔ 4 ملکی امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ پروگرام کے نتائج یو ایس ایڈ کی مدد کے ساتھ کری ایٹو نے ایک پنج سالہ، پنج ملکی عملی تحقیقی منصوبے پر کام کے لیے شراکت داروں کی جماعت کی قیادت کری، اس منصوبے کو ” امتنازعِ ترکِ تعلیم پائلٹ پروگرام” کا نام دیا گیا جس نے ترکِ تعلیم کے محرکات کا کھوج لگایا اور حکومتی وزارتوں، تعلیمی ماہرین، مقامی برادریوں، والدین اور طلباء کو تحفظ پذیر حلوں میں شامل کیا۔ اس منصوبے میں سب سے بڑے ملک کمبوڈیا، بھارت، تاجکستان اور مشرقی تیمور ہیں۔ اس پائلٹ منصوبے کے نتائج کوممالک کی ٹیمیں اور وزارت ہائے تعلیم کانفرنس کے دوران پیش کرے گی،مع دیگرحکمت عملیوں اور تحقیق کے۔ پائلٹ منصوبے کو کیئر انٹرنیشنل، کمپوچین ایکشن فار پرائمری ایجوکیشن، کوئسٹ الائنس اور کری ایٹو کی جانب سے مکمل کیا گیا۔ پائلٹ منصوبے میں شامل چار ممالک کے نمائندگان کے علاوہ مصر، نائیجیریا، تنزانیہ، بنگلہ دیش اوردیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ کری ایٹو کے سی ای او چیریٹو کرووینٹ کہتے ہیں کہ ” ترکِ تعلیم کے امتناع کا کوئی واحد اور سادہ حل نہیں ہے۔ ترکِ تعلیم سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاچکے ہیں، جو مختلف سطح پر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ ایک موقع ہے ان کوششوں پر نظرثانی کرنے اور ان پر گفتگو کرنے کا اور بچوں کی تعلیم کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ممالک کی منصوبہ بندی پر بات کرنے کا۔” یو ایس ایڈ اور کری ایٹو ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل کے بارے میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقیات معروف امریکی حکومتی ادارہ ہے جو
118 واںکینٹن میلہ “چین-افریقہ تجارت کو بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم”
(August 28, 2015)
گوانگ چو، چین، 27 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اِس خزاں میں چائناسدرن ایئرلائنز (سی ایس اے) کے ساتھ اپنی کامیاب شراکت داری کے تسلسل کے ذریعے چین-افریقہ تجارت کو بڑھائے گا۔ سی ایس اے تمام افریقی شرکاء کو میلے کے 118 ویں سیشن کے لیے نیروبی اور گوانگ چو کے درمیان بارعایت پروازیں دے رہا ہے – جو 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2015ء تک جاری رہیں گی۔ ماضی میں ایسے ہی رعایتی کرائے آسٹریلیا، نیوزیلینڈ اور امریکہ جیسے ممالک کے خریداروں کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ اس پیشکش کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد چائناسدرن ایئرلائنزپر یکطرفہ یا دوطرفہ ٹکٹوں (تمام کلاس کے لیے) پر 10 فیصد رعایت پائیں گے۔ بارعایت ٹکٹ 25 اگست سے 5 نومبر تک تمام افریقی خریداروں کے لیے دستیاب ہیں، کینٹن میلے کی ویب سائٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کے بعد۔ پروازیں 12 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران کسی بھی وقت کی جا سکتی ہیں۔ چین-افریقہ تجارتی تعلقات تاریخ میں کبھی بھی آج جتنے مضبوط نہ تھے۔ باضابطہ اعدادوشمار کے مطابق چین 2009ء سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ براعظم میں سب سے بڑا ترقیاتی سرمایہ کار بھی ہے اور دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی ٹھیکیدار بھی۔ اس کے بدلے میں چینی معیشت کے لیے افریقہ سے ہونے والے درآمدات بہت اہمیت اختیار کررہی ہیں۔ چین کے سب سے موقر اور منافع بخش غیر ملکی تجارتی پلیٹ فارم کی حیثیت سے کینٹن میلہ افریقی خریداروں کی تعداد میں اضافے کو ملاحظہ کررہا ہے۔ میلے کے 117 ویں سیشن میں 15,000 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو 116 ویں میلے سے تقریباً 3 فیصد زیادہ تھا۔ چینی “خوشحالی” کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افریقی باشندوں کی بڑی تعداد کاروباری سرگرمی میں شامل ہونے کے لیے چین آ رہی ہے، جہاں گوانگ چو ان کے پہلے مقبول پڑاؤ کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینٹن میلہ افریقی خریداروں کی جانب سے مسلسل زبردست آراء حاصل کررہا ہے۔ مصر کے گھریلو مصنوعات بنانے والے ادارے یونین ایئر کے شعبہ برآمدات کے نائب سربراہ احمد فواد کہتے ہیں کہ “ماضی میں میں امریکہ اور برطانیہ میں بین الاقوامی میلوں میں شرکت کرچکا ہوں۔ اب میں کینٹن میلے میں آتا ہوں۔ ممکنہ صارفین کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔” کینٹن میلے کے ذریعے ہی تنزانیہ کے ایک خریدار سعید سلیم حمد نے ہوبی زیگوئی دیوان کینڈ فوڈ کمپنی کے ساتھ ایک بہترین شراکت داری قائم کی۔ زیگوئی دیوان کے جنرل مینیجر جو جیاچیانگ کہتے ہیں کہ “یہ میلہ اپنے افریقی ہم منصب اداروں کے ساتھ بہترین معاہدے کرنے کا زبردست موقع ہے۔” 118 ویںکینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp نیروبی-گوانگ چو پروموشن کے ابرے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/csair/index.shtml ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: محترمہ کلو کئی ٹیلی فون: 8622-8913-20-86+ ای میل: [email protected]
کیمبیئم نیٹ ورکس نے کلاؤڈ-منظم 802.11 اے سی وائی فائی حل سی این پائلٹ متعارف کروا دیا
(August 25, 2015)
– وائی فائی مصنوعات کا پورٹ فولیو جو خدمات فراہم کندہ کے منظم کردہ گھریلو اور ایس ایم بی، عوامی وائی فائی اور صنعتی اداروں جیسی کئی اقسام کی ایپلی کیشنز میں اندرون خانہ اور بیرون خانہ استعمال کی جا سکتی ہیں – رولنگ میڈوز، الینوائے، 24 اگست 2015ء/ پی آر نیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے آج سی این پائلٹ ٹ م متعارف کروا دیا، جو گھر، اداروں اور صنعتی نیٹ ورکس میں استعمال کے لیے 802.11 اے سی وائی فائی مصنوعات کا مجموعہ ہے۔ سی این پائلٹ ادارے کے نئے کلاؤڈ بنیادوں پر بنائے گئے نیٹ ورک حیاتی چکر کے انتظامی پلیٹ فارم سی این میسٹرو ٹ مکے ذریعے منظم کیا جاتا ہے، اور قابل مقدور ہونے، آگے بڑھائے جانے اور ہموار نفاذ کی بڑھتی ہوئی نیٹ ورک آپریٹرز کی طلب پوری کرتا ہے۔ Cambium Networks Logo. http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/Cambium-Networks-082115-1.mp4-ویڈیو لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 سی این پائلٹ پورٹ فولیو مندرجہ ذیل وائی فائی ماڈلوں پر مشتمل ہے: سی این پائلٹ ہوم اینڈ اسمال بزنس 802.11 اے سی اور 802.11 این ایکسس پوائنٹ مع مکمل اے ٹی ای سی این پائلٹ انڈور گیگابٹ 802.11 اے سی انٹرپرائز درجے کا ڈوئیل بینڈ ایکسس پوائنٹ سی این پائلٹ آؤٹ ڈور 802.11 اے سی ڈوئیل بینڈ ایکسس پوائنٹ ای پی ایم پی ٹ م ہاٹ اسپاٹ سنگل بینڈ 802.11 این سنگل بینڈ سی این پائلٹ سی این میسٹرو کی جانب سے منظم کردہ ہے جو مکمل نیٹ ورک حیاتی چکر انتظام فراہم کرتا ہے۔ سیاین میسٹرو نیٹ ورک منصوبہ بندی، فہرست انتظام، ڈیوائسز کی آن بورڈنگ، روزمرہ کارگزاری اور نیٹ ورک دیکھ بھال کے کسی بھی مسئلے کو گرفت میں لے کر سی این پائلٹ کے نفاذ میں مدد دیتا ہے۔ مزید برآں، سی این میسٹرو وائی فائی کنٹرولر خصوصیات پیش کرتا، ایکسس پوائنٹ اور صارف کی ڈیوائسز کے اعدادوشمار اور ادراک فراہم کرتا ہے جو اختتامی صارف نیٹ ورک پر لاتا ہے، اور یوں صارفین کو بہتر خدمات دینے اور نیٹ ورک کو بڑھانے کے منصوبے میں نیٹ ورک آپریٹرز کی مدد کررہا ہے۔ “ہم اکثر و بیشتر سنتے ہیں کہ فروخت کنندگان بڑے اداروں کی نیٹ ورکنگ ضروریات کا ان کمیونی کیشنز خدمات فراہم کنندگان سے تقابل کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب صنعتی شعبے کے ادارے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک اپنے کام کو بڑھانا چاہتے ہیں اور آئی ایس پیز چھوٹے کاروباروں اور رہائشی صارفین تک کنیکٹیوٹی فراہم کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، آپ اس یکسانیت کو دیکھیں، کم خرچ، اعلیٰ کارکردگی کے حلوں کی طلب اسی صورت میں بڑھے گی جب دور سے دیکھ بھال کی خصوصیات ہوں گی۔” پیٹر جارچ، نائب صدر، کنزیومر اینڈ انفرا اسٹرکچر، کرنٹ اینالسس نے کہا۔ سی این پائلٹ ادارے کے “جامع وائرلیس” نیٹ ورکنگ پورٹ فولیو کو بڑھاتا ہے، جو ایک میٹر سے 200 کلومیٹر تک براڈبینڈ وائرلیس احاطہ فراہم کرتا ہے۔ سی این پائلٹ گھروں، صنعتوں اورکاروباری اداروں میں افراد اور ڈیوائسز کو کنیکٹیوٹی دیتا ہے، اور کیمبیئم نیٹ ورکس کے حلوں کے پورٹ فولیو کے ساتھ یا آزادانہ طور پر کام کرتا
کیمبیئم نیٹ ورکس نے تمام مصنوعات کے لیے جامع نیٹ ورک کی مکمل زندگی انتظام کرنے والا پلیٹ فارم سی اینمیسٹروٹ ممتعارف کروا دیا
(August 25, 2015)
– کلاؤڈ کی بنیاد پر حل لاکھوں ڈیوائسز رکھنے والے نیٹ ورکس کے لیے فوری نفاذ اور آسان کام کو ممکن بناتا ہے- رولنگ میڈوز، الینوائے، 24 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– وائرلیسبراڈبینڈ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکسٹ م نے آج سی اینمیسٹروٹ م کا اعلان کیا ہے، ایک ایسا پلیٹ فارم جو کلاؤڈ پر دستیاب ہے یا مقام پر بھی نافذ کیا جا سکتا ہے، جسے محفوظ،نیٹ ورک کی جامع مکمل زندگی کے انتظام: فہرست انتظام، آن بورڈنگڈیوائسز، روزمرہ کاموں اور دیکھ بھال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پورے نیٹ ورک پر مکمل ظہور پیش کرکے سی اینمیسٹروتمام نیٹ ورک ڈیوائسز کے انتظام کو سادہ بناتا ہے۔ Cambium Networks Logo Video – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/Cambium-Networks-082115-1.mp4 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 سی اینمیسٹرو کی کلیدی صلاحیتیں: · نیٹ ورک میں مکمل ظہور: پورے نیٹ ورک کے انتظام کے لیے شیشے کا واحد ٹکڑا، بشمول بیک ہال پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) روابط، پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) رسائی اور وائیفائی ہر ڈیوائس کے لیے مخصوص ڈیش بورڈز، عام اور مرکزی حیثیت رکھنے والے اپ گریڈ اور ڈیوائسوضع پیشرفت کے ساتھ تاکہ نیٹ ورک مینیجرز کے لیے سیکھنے کی محنت کو کم سے کم کیا جا سکے۔ · صارف جامع نقص گیری: ایک کلک عمل مسئلے کے علاقے سے متعلقہ نیٹ ورک نوڈز کی پوری زنجیر کو عیاں کرتا، کارکردگی کے نتائج اور اخفاء کے تجربات کے نتائج ظاہر کرتا، اور ساتھ ساتھ واحد اسکرین پر ذیلی-نظام کی سطح کی درستی ظاہر کرتا ہے مینیجرز گوکل میپس اور فرشی نقشوں پر مسئلہ کرنے والے نیٹ ورک اجزاء دیکھیں گے اور بروقت حل مقرر کریں گے · مزاحمت سے پاک نفاذ: ڈیوائس کی وضع کو پیشگی طور پر متعین کرنا اور تنصیب کے وقت انہیں براہ راست نافذ کرنا آسانی سے منظم ہونے والے سافٹویئر اپ گریڈز اور وضع کی تبدیلیوں کے ذریعے بڑے نیٹ ورکس کو جدید ترین رکھنے کو یقینی بنانا · وائیفائی کنٹرولر: نیٹ ورک اعدادوشمار کو جمع کرنے، نیٹ ورک رسائی پالیسیوں کو دھکیلنا، عوامی وائیفائی ہاٹ اسپاٹس کے لیے مقامات اور میزبان ٹرن -کی عارضی رسائی کے درمیان ہموار رومنگ کو ممکن بنانا اسٹریٹجیاینالٹکس میں ڈائریکٹر سروس پرووائیڈراینالسس سو روڈ نے کہا کہ “ایکسس کنٹرول کو کلاؤڈ پر منتقل کرنا وائرلیسآپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے تنہا عوامی اور نجی ہاٹ اسپاٹس پر سروس کے معیار (کیواوایس)کو یقینی بناتا ہے۔ ایک ایسے پلیٹ فارم کے ساتھ کاروباری سطح کی سروس کی ضمانت دینے کی صلاحیت جو ایک منظم سروس کی حیثیت سے وائیفائی نفاذ کی مدد کرے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز (ایم این اوز) اور ڈبلیو آئی ایس پیز کے لیے نئی مارکیٹ کھولتی ہے؛ اور کلاؤڈ میں وائیفائیڈیوائسز کو سنبھالنے کی صلاحیت انہیں ملکیت کی کل لاگت (ٹی سی او) کو کم رکھنے ہی کی نہیں بلکہ ہاٹ اسپاٹ مالکان اور اختتامی صارفین دونوں کے لیے نئی قیمتیں پیش کرنے کے بھی قابل بناتی ہے۔” سی اینمیسٹروکا بلٹ-اِنوائیفائی کنٹرولر برائے سی این پائلٹ کلیدی وائیفائی ہاٹ اسپاٹ خصوصیات حل کے ساتھ آتا ہے جو عارضی وائیفائی رسائی کو شروع کرتا اور وائیفائی نیٹ
تھائی لینڈ ‘عالمگیر’ حیثیت اختیار کرتے یونین پے چپ کارڈ اسٹینڈرڈ کا پہلا مقام
(August 20, 2015)
شنگھائی، چین، 19 اگست 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل اور تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن نے 18 اگست کو بنکاک میں چپ کارڈ اسٹینڈرڈ لائسنس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق یونین پر کا چپ کارڈ معیار تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کے معیار کے طور پر مقامی بینکوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ تھائی لینڈ پہلی غیر ملکی قوم بن چکا ہے جو اپنے مقامی ہموار چپ کارڈ معیار کی حیثیت سے یونین پے معیار کو قبول کر رہا ہے۔ 2014ء میں تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن اور بڑے کمرشل بینکوں کے معائنے کے ساتھ یونین پے چپ کارڈ معیار تھائی لینڈ کے بینکوں کے لیے قبولیت اور کارڈ اجراء کا تجویز کردہ معیار بنا۔ آج یونین پے انٹرنیشنل اور تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان معیار لائسنس معاہدے پر دستخط ظاہر کرتے ہیں کہ چین نے آزاد مالیاتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ معیار کی برآمد میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید برآں، یہ ڈیبٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز کی تھائی لینڈ میں قومی سطح پر چپ تبدیلی کو آگے بڑھائے گا۔ یونین پے انٹرنیشنل کے چیئرمین گی ہوایونگ کے مطابق چین اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر لائسنس معاہدے پر دستخط چین اور تھائی لینڈ کے مابین مالیاتی تعاون میں ایک سنگ میل ہے کیونکہ یونین پے اور تھائی بینکوں کے درمیان کاروباری تعاون ٹیکنالوجکل معیاری تعاون تک پہنچ گیا ہے۔ اس تعاون کے ذریے تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت مقناطیسی پٹی سے چپ تک ترقی پاتی ہے اور بین الاقوامی معیار سے مطابقت حاصل کرتی ہے، جو جدید ایپلی کیشن اور اضافی قدر رکھنے والی خدمات کے لیے مستحکم بنیاد ڈالتی ہے اور کارڈ یافتگان کے تجربے کو مسلسل بہتر بناتی ہے۔ تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کوبسیک ڈوانگڈی کے مطابق تھائی لینڈ میں چپ اور معیار پروگرام بینک کارڈ صنعت کو ترقی دینے کی رفتار بڑھانے کی تھائی سینٹرل بینک کی حکمت عملی کی پریوی کرتا ہے۔ یونین پے چپ کارڈ معیار سخت معائنے اور جامع صنعتی مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ یقین ہے کہ یہ تھائی لینڈ میں بینک کارڈ صنعت کی ترقی میں اضافہ کرے گا۔ اب، یونین پے کارڈز تھائی لینڈ میں تقریباً اے ٹی ایمز پر اور 70 فیصد سے زیادہ تاجروں کے پاس قبول ہوتے ہیں جن میں بڑے ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ہوائی اڈے اور وسط شہر کی ڈیوٹی فری دکانیں، 7-11 سہولت اسٹورز، چین سپر مارکیٹیں، عشائیے کے ہوٹل اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات شامل ہیں۔ دیگر آسیان ممالک نے بھی یونین پے کارڈز کی قبولیت اور اجراء کو ممکن بنایا ہے۔ سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے مقامی باسی اپنی روز مرہ خریداری اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر میں اکثر و بیشتر یونین پے کارڈز استعمال کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل