118 واںکینٹن میلہ “چین-افریقہ تجارت کو بڑھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم”

گوانگ چو، چین، 27 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اِس خزاں میں چائناسدرن ایئرلائنز (سی ایس اے) کے ساتھ اپنی کامیاب شراکت داری کے تسلسل کے ذریعے چین-افریقہ تجارت کو بڑھائے گا۔ سی ایس اے تمام افریقی شرکاء کو میلے کے 118 ویں سیشن کے لیے نیروبی اور گوانگ چو کے درمیان بارعایت پروازیں دے رہا ہے – جو 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2015ء تک جاری رہیں گی۔ ماضی میں ایسے ہی رعایتی کرائے آسٹریلیا، نیوزیلینڈ اور امریکہ جیسے ممالک کے خریداروں کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

اس پیشکش کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد چائناسدرن ایئرلائنزپر یکطرفہ یا دوطرفہ ٹکٹوں (تمام کلاس کے لیے) پر 10 فیصد رعایت پائیں گے۔ بارعایت ٹکٹ 25 اگست سے 5 نومبر تک تمام افریقی خریداروں کے لیے دستیاب ہیں، کینٹن میلے کی ویب سائٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کے بعد۔ پروازیں 12 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران کسی بھی وقت کی جا سکتی ہیں۔

چین-افریقہ تجارتی تعلقات تاریخ میں کبھی بھی آج جتنے مضبوط نہ تھے۔ باضابطہ اعدادوشمار کے مطابق چین 2009ء سے افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ براعظم میں سب سے بڑا ترقیاتی سرمایہ کار بھی ہے اور دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی ٹھیکیدار بھی۔ اس کے بدلے میں چینی معیشت کے لیے افریقہ سے ہونے والے درآمدات بہت اہمیت اختیار کررہی ہیں۔

چین کے سب سے موقر اور منافع بخش غیر ملکی تجارتی پلیٹ فارم کی حیثیت سے کینٹن میلہ افریقی خریداروں کی تعداد میں اضافے کو ملاحظہ کررہا ہے۔ میلے کے 117 ویں سیشن میں 15,000 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو 116 ویں میلے سے تقریباً 3 فیصد زیادہ تھا۔ چینی “خوشحالی” کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افریقی باشندوں کی بڑی تعداد کاروباری سرگرمی میں شامل ہونے کے لیے چین آ رہی ہے، جہاں گوانگ چو ان کے پہلے مقبول پڑاؤ کی حیثیت رکھتا ہے۔

کینٹن میلہ افریقی خریداروں کی جانب سے مسلسل زبردست آراء حاصل کررہا ہے۔

مصر کے گھریلو مصنوعات بنانے والے ادارے یونین ایئر کے شعبہ برآمدات کے نائب سربراہ احمد فواد کہتے ہیں کہ “ماضی میں میں امریکہ اور برطانیہ میں بین الاقوامی میلوں میں شرکت کرچکا ہوں۔ اب میں کینٹن میلے میں آتا ہوں۔ ممکنہ صارفین کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔”

کینٹن میلے کے ذریعے ہی تنزانیہ کے ایک خریدار سعید سلیم حمد نے ہوبی زیگوئی دیوان کینڈ فوڈ کمپنی کے ساتھ ایک بہترین شراکت داری قائم کی۔

زیگوئی دیوان کے جنرل مینیجر جو جیاچیانگ کہتے ہیں کہ “یہ میلہ اپنے افریقی ہم منصب اداروں کے ساتھ بہترین معاہدے کرنے کا زبردست موقع ہے۔”

118 ویںکینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

نیروبی-گوانگ چو پروموشن کے ابرے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/csair/index.shtml

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:
محترمہ کلو کئی
ٹیلی فون: 8622-8913-20-86+
ای میل: caiyiyi@cantonfair.org.cn

Latest from Blog