تھائی لینڈ ‘عالمگیر’ حیثیت اختیار کرتے یونین پے چپ کارڈ اسٹینڈرڈ کا پہلا مقام

شنگھائی، چین، 19 اگست 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ —  یونین پے انٹرنیشنل اور تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن نے 18 اگست کو بنکاک میں چپ کارڈ اسٹینڈرڈ لائسنس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق یونین پر کا چپ کارڈ معیار تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کے معیار کے طور پر مقامی بینکوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ تھائی لینڈ پہلی غیر ملکی قوم بن چکا ہے جو اپنے مقامی ہموار چپ کارڈ معیار کی حیثیت سے یونین پے معیار کو قبول کر رہا ہے۔

2014ء میں تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن اور بڑے کمرشل بینکوں کے معائنے کے ساتھ یونین پے چپ کارڈ معیار تھائی لینڈ کے بینکوں کے لیے قبولیت اور کارڈ اجراء کا تجویز کردہ معیار بنا۔ آج یونین پے انٹرنیشنل اور تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان معیار لائسنس معاہدے پر دستخط ظاہر کرتے ہیں کہ چین نے آزاد مالیاتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ معیار کی برآمد میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید برآں، یہ ڈیبٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز کی تھائی لینڈ میں قومی سطح پر چپ تبدیلی کو آگے بڑھائے گا۔

یونین پے انٹرنیشنل کے چیئرمین گی ہوایونگ کے مطابق چین اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر لائسنس معاہدے پر دستخط چین اور تھائی لینڈ کے مابین مالیاتی تعاون میں ایک سنگ میل ہے کیونکہ یونین پے اور تھائی بینکوں کے درمیان کاروباری تعاون ٹیکنالوجکل معیاری تعاون تک پہنچ گیا ہے۔ اس تعاون کے ذریے تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت مقناطیسی پٹی سے چپ تک ترقی پاتی ہے اور بین الاقوامی معیار سے مطابقت حاصل کرتی ہے، جو جدید ایپلی کیشن اور اضافی قدر رکھنے والی خدمات کے لیے مستحکم بنیاد ڈالتی ہے اور کارڈ یافتگان کے تجربے کو مسلسل بہتر بناتی ہے۔

تھائی لینڈ بینکرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کوبسیک ڈوانگڈی کے مطابق تھائی لینڈ میں چپ اور معیار پروگرام بینک کارڈ صنعت کو ترقی دینے کی رفتار بڑھانے کی تھائی سینٹرل بینک کی حکمت عملی کی پریوی کرتا ہے۔ یونین پے چپ کارڈ معیار سخت معائنے اور جامع صنعتی مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ یقین ہے کہ یہ تھائی لینڈ میں بینک کارڈ صنعت کی ترقی میں اضافہ کرے گا۔

اب، یونین پے کارڈز تھائی لینڈ میں تقریباً اے ٹی ایمز پر اور 70 فیصد سے زیادہ تاجروں کے پاس قبول ہوتے ہیں جن میں بڑے ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ہوائی اڈے اور وسط شہر کی ڈیوٹی فری دکانیں، 7-11 سہولت اسٹورز، چین سپر مارکیٹیں، عشائیے کے ہوٹل اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات شامل ہیں۔ دیگر آسیان ممالک نے بھی یونین پے کارڈز کی قبولیت اور اجراء کو ممکن بنایا ہے۔ سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے مقامی باسی اپنی روز مرہ خریداری اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر میں اکثر و بیشتر یونین پے کارڈز استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog