سکھر (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 20 نومبر کو سکھرمیں انتخابی کنونشن منعقد کیاجائے گا، پی پی آئی کے مطابق انتخابی کنونشن میں بالائی سندھ سے جماعت اسلامی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزدامیدواران شریک ہوں گے جبکہ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق، لیاقت بلوچ،محمد حسین محنتی ودیگرخطاب کریں گے۔
چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا
ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے
سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا
جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا
16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر کامنصوبہ
لاہور/کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے ملک کے مختلف اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز تعمیر کرے گی تاکہ ملک کے مختلف شہروں میں سامان کی ترسیل اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلویز کو خسارہ سے نکالنے کیلئے ایندھن کے بیجا استعمال کو روکنے کے لیے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کابھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح خسارہ کا شکارپاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے گا نیز عملہ کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے گی
کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف کندھکوٹ میں احتجاج
کندھکوٹ(پی پی آئی)سندھ ہاری کمیٹی کے کارکنان نے کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف احتجاج کیادیا۔ پی پی آئی کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے وزن اور رقم میں ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے۔دھان کی قیمت خرید کم از کم 4500 روپے مقرر کی جائے۔۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی،11نومبر کو ہوگا
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس جو ہفتہ 4نومبر کو طلب کیا گیا تھا ملتوی کردیا گیا ہے اب یہ اجلاس11نومبر کو ہوگا، مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اجلاس فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں سے یکجہتی کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف و دیگر شریک ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں
چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا
(June 12, 2015)
شنگھائی، چین، 11 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — دنیا بھر میں جاری کیے گئے یونین پے کارڈز کی مجموعی تعداد 5 ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور 10 جون کو میلانو میں 2015ء شنگھائی شہر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین یونین پے کے چیئرمین گی ہوایونگ نے کہا کہ یونین پے چین کے باسیوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکا ہے۔ گی نے کہا کہ محفوظ، باسہولت، ترجیحی اور جدید ادائیگی خدمات زندگی کو زیادہ آسان بنانے، خرچ پر اکسانے، تجارت کو سہولت دینے اور اسمارٹ شہروں کی تعمیر میں دنیا کو جوڑنے کے قابل ہیں، اور یونین پے اس رحجان میں ترقی کے لیے مواقع کا خواہاں ہے۔ یونین پے میلان ایکسپو میں چینی پویلین کے لیے باضابطہ ادائیگی خدمت فراہم کنندہ ہے، اور میلان میں شنگھائی شہر مہم کا شراکت دار بھی۔ دنیا کی سب سے بڑے کارڈ یافتگان بنیاد کو ادائیگی خدمات فراہم کرتے ہوئے یونین پے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شنگھائی سمیت بڑے شہروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ادائیگی نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم بنا چکا ہے جہاں رہائشی باآسانی یوٹیلٹی اور کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرسکتے ہیں۔ یہ چھوٹی-ٹکٹ ٹرانزیکشن کے لیے کانٹیکٹ لیس یونین پے کوئیک پاس سروس کو بھی ترویج دے چکی ہے، جس کے ذریعے ادائیگی محض چھونے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ادائیگی مارکیٹ کے رحجانات کے مطابق رہنے کے لیے یونین پے ایک آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم تخلیق کرچکا ہے اور موبائل ادائیگی میں بہتر کوششیں کی ہیں۔ اس کے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین اب تک 200 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ سمندر پار مارکیٹوں میں جدید یونین پے مصنوعات اور خدمات تیزی سے استعمال کی جارہی ہیں، جس میں چین سے باہر 10 ملین آن لائن تاجر ہیں جو اس وقت یونین پے کارڈز سے ادائیگی وصول کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر یونین پے چپ کارڈز کے اجراء کے ساتھ کوئیک پاس جیسی جدید ایپلی کیشنز بھی بہتر بنائی جارہی ہیں۔ “سالوں تک جستجو اور موجودہ مارکیٹ ماحول اور رحجانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونین پے ایسا تزویراتی مقام حاصل کرچکا ہے جواس کی ترقی کے لیے موزوں ہے۔ اور یہ مقام ایک آزاد اور جامع خدمات پلیٹ فارم ہے جو عالمی اثرورسوخ رکھتا ہے،” انہوں نے کہا۔ “اس ہدف کو حقیقت بنانے کے لیے بین الاقوامیت ضروری ہے۔ 13 سال کی تیز ترقی کے بعد یونین پے عالمی ٹرانزیکشن حجم کے اعتبار سے نمبر 2 اور قبولیت لحاظ سے نمبر 3 پر موجود ادائیگی نیٹ ورک ہے۔ اس نے ہماری عالمی ترقی کے لیے بنیاد ڈالی اور ہم یونین پے کو ایک عالمی نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانڈ بنانے کے لیے عالمی سطح پر جانے کی اس حکمت عملی سے چمٹے رہیں گے۔” یونین پے انٹرنیشنل نے اسی روز کارتاسی کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے جو اٹلی میں سب سے بڑا حاصل کنندہ ہے، جس کے مطابق رواں سال جولائی کے اختتام تک کارتاسی کے تحت 15,000 تاجر یونین پے قبول کرنا شروع کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے:
ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے
(June 12, 2015)
سنگاپور، 12 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹیسیس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے سلم ڈوئیٹ اتحاد میں شمولیت کے ساتھ سنگاپور کی دوسری سب سے بڑی انفو-کمیونی کیشنز کمپنی اسٹار ہب 15 جون 2015ء سے سنگاپور کا دورہ کرنے والوں کو ٹیسیس کے سافٹ سم اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارم سلم ڈوئیٹ (ر) کے ذریعے اپنی موبائل پری-پیڈ سروسز فراہم کرنا شروع کرے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک کلیدی کاروباری، مالیاتی و نقل و حمل کے مرکز کی حیثیت سے سنگاپور ماہانہ دنیا بھر سے 1.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ سیاحتی ٹیلی کام مارکیٹ میں ایک مستحکم بنیاد کی تعمیر کے لیے بڑے موبائل آپریٹرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، برطانیہ، امریکہ،تائیوان وار تھائی لینڈ کےبعد سنگاپور سلم ڈوئیٹ کی کوریج میں تازہ اضافہ ہے۔ اسٹار ہب کے نائب صدر برائے موبائل پری-پیڈ بزنس تیان یونگ پنگ کہتے ہیں کہ “ہم ٹیسیس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے بین الاقوامی موبائل پری-پیڈ تقسیم مارکیٹ پر اپنے دھاوے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ دنیا میں وہ جہاں بھی ہوں، سلم ڈوئیٹ صارفین ایک ورچوئیل اسٹار ہب پری-پیڈ پیکیج اپنے فون پر قبل از وقت آرڈر کرسکتے ہیں اور اسٹار ہب کے قومی سطح پر پھیلے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے لیے آمد کے ساتھ ہی سروس باآسانی متحرک کرسکتے ہیں۔ یہ نئی، بے مثال سہولت سفر کرنے والوں کے لیے مجموعی سفری تجربے کو بہتر بنائے گی، جنہیں ڈیجیٹل عہد میں اپنے کام اور تفریح دونوں کے لیے فون کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔” ٹیسیس کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “سنگاپور میں اسٹار ہب کے ساتھ ہماری شراکت داری موبائل معاشرے میں سافٹ سم سروس پیش کرنے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ سلم ڈوئیٹ سافٹ وسم کی تقسیم ان مقامات پر رائج حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہے، جہاں ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہم بغیر سرحدوں کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ میں شمولیت کے لیے خطے کے تمام آپریٹرزکا خیرمقدم کرتے ہیں!” آغاز کے لیے صارفین کو www.slimduet.net/en/#shopپر سلم ڈوئیٹ سم اسٹکر خریدنا ہوگا، اس اسٹکر کو موجودہ سم کے ساتھ جوڑیں اور سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹرز کے پیش کردہ پری-پیڈ پیکیجز خریدیں۔ سلم ڈوئیٹ سم ان ممالک میں مستقبل کے سفروں میں بھی دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں سلم ڈوئیٹ کی کوریج موجود ہے۔ سنگاپور کے لیے اسٹار ہب کا 14 امریکی ڈالر کا پری-پیڈ پیکیج 18 سنگاپوری ڈالر کا مقامی ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا رکھتا ہے، جس میں پانچ دنوں کے لیے 100 جی بی کا مقامی ڈیٹا مفت اور 19 مقامات کے لیے آئی ڈی ڈی 018 کالیں مفت ہیں۔ سروس کو چانکی ہوائی اڈے پر اسٹار ہب کے منظور شدہ ڈیلروں کے پاس ایکٹیویٹ کرایا جا سکتاہے۔ صارفین اس کے بعد *123# ڈائل کرکے اپنے پری-پیڈ اکاؤنٹ کو سنبھال سکتےہیں اور اضافی وائس اور ڈیٹا پلانز خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.slimduet.net/en روابط برائے ذرائع ابلاغ ٹیسیس لٹس لن مارکیٹنگ مینیجر دفتر:
سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا
(June 12, 2015)
اسٹراس کرچن، جرمنی، 11 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن، بایرن، جرمنی میں نئے ایم ایم سی جانچ مرکز کے آغاز کے ساتھ یورپ میں اپنی نمو کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن یورپ کے سب سے بڑے جدید ایم سی جانچ مراکز میں سے ایک چلاتا ہے۔ نئی 560 مربع میٹر پر پھیلی تجربہ گاہ ہر حجم کی مسافروں کاروں سمیت بڑی چیزوں کی جانچ کی سہولت دیتی ہے۔ یہ سی ایس اے گروپ کو مصنوعات اور حلوں کے اضافہ شدہ ارتباط یعنی کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ممکن بنائے گا۔ نیا مرکز ای ایم سی کی موجودہ تجربہ گاہی گنجائش کو 17 محفوظ کمروں اور 7 بے گونج کمروں کی صورت میں 7,260 مربع میٹرز تک لے جاتا ہے، اور یہ یورپ میں سی ایس اے گروپ کی مستقل ترقی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپ کے نائب صدر رالف شونک نے کہا کہ “ہم خاص طور پر یورپ کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کے لیے جانچ کی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ نیا مرکز کھول رہے ہیں۔ نقل و حمل ہمارے لیے ایک اہم شعبہ ہے اور یورپ کی اس مارکیٹ میں ہم مضبوط قدم رکھتے ہیں۔ اپنی اسٹراس کرچں تنصیب میں ای ایم سی جانچ خدمات کو بڑھا کر اور لے لینڈ، برطانیہ میں مارکیٹ کی معروف جانچ تجربہ گاہ کے ذریعے، جو نقل و حمل کی صنعت کے لیے حفاظتی تجربات پر توجہ رکھتی ہے، اس شعبے میں اداروں کے لیے انتہائی مستحکم تجاویز رکھتے ہیں۔ سی ایس اے گروپ بایرن گزشتہ تین سالوں میں سال بہ سال 10 فیصد سے زیادہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ای ایم سی مراکز میں دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں سی ایس اے گروپ بایرن پہلے ہی دو نئے بے گونج مراکز کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تجربہ گاہ کھول چکا ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیتر فروئے لخ کہتے ہیں کہ “ہم نئی تنصیب میںاپنے صارفین کے لیے اضافی وسائل پیش کرنے پر بت خوش ہیں۔ ہم اپنی صنعت میں بہترین سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں اسٹراس کرچن میں اپنی تنصیبات کو بنانے اور بہتر بنانے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ نئی تجربہ گاہ ہمیں اپنے صارفین کو بروقت اور لاگت کے لحاظ سے موثر مقامی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔” اسٹراس کرچن میں ای ایم سی تجربوں کے ساتھ سی ایس اے گروپ گاڑیاں بنانے والے، صنعتی پرزوں، ای-گاڑیوں، پاور ٹولز، آئی ٹی، گھریلو مصنوعات، طبی آلات اور پرزوں، ٹرمینل بلاکس اور دیگر مصنوعات کے زمروں کے لیے ماحولیاتی تجربوں اور استناد کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جو اداروں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ایس اے گروپ
جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا
(June 11, 2015)
بیجنگ، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے 10 جون کو بیجنگ میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز میراتھون ایم5 اور ایلیف ای8 کا اعلان کردیا۔ “جیونی کے صدر ولیم لو نے تقریب کے آغازپر کہا کہ “طویل عرصے سے زیادہ تر موبائل فون صارفین کے لیے بیٹری کا مسئلہ سب سے اہم ہے لیکن اب تک اس کا بہترین حل نہیں ہے۔ جیونی اس پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اب ہمارےپاس ایم5 ہے۔” ایم 5 ایک بڑی 6,020 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے، جو ایم3 میں 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے۔ جیونی بیٹری بہتریاں فون کو چار دن کی بیٹری زندگی دیتی ہیں۔ ایم5 بیٹری کی کھپت کا ایک اسمارٹ نظام رکھتا ہے خصوصاً جب بے دریغ استعمال کیا جائے؛ اگر صرف 5 فیصد بیٹری بچے تو یہ 62 گھنٹے تک کا اسٹینڈبائے وقت دے سکتا ہے۔ اور ایم5 مختصر وقت میں چارج بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ الٹی چارجنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے – اسے بیک وقت دو سیل فونز چارج کرنے کے لیے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لو نے جیونی کے نئے پرچم بردار اسمارٹ فون ای8 کا بھی اجراء کیا۔ اس کی اہم ترین باتوں میں سے ایک پشت پر 23.7 میگاپکسل کا کیمرہ ہے، جو 100 میگاپکسل کے ریزولیوشن تک کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھے گا۔ اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو بغیر کسی ضرر کے زوم پیش کرے گا۔ جیونی مارکیٹ میں بہترین کیمرہ فون بنانے کا خواہاں ہے۔ نیشنل جیوگرافک میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر فرٹز ہوفمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چند شاندار تصاویر دکھائیں جو ای8 سے لی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے سے بہت مطمئن ہیں۔ ہوفمین مزید تصاویر کے لیے ای8 استعمال کرتے رہیں گے اور آنے والے سالوں میں اسے جیونی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔ جیونی نے جیونی والٹ کے اجرا کے لیے وی بینک کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا۔ وہ ایک قابلہ بھروسہ عمودی ماحول کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو ذاتی موبائل ڈیوائسز کی بنیاد پر ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز آنے والے دنوں میں مختلف ممالک اور علاقوں میں جاری کیے جائیں گے۔ جیونی کے بارے میں 2002ء میں قائم ہونے والا جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی-ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس کی ڈیزائننگ، آر اینڈ ڈی، ساخت گری، عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز میں شامل ہے۔ باضابطہ ویب سائٹ: http://global.gionee.com/ فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal رابطہ: انلی وانگ، 9823 8279 755 86+، [email protected]
16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا
(June 10, 2015)
آن لائن قبل از-وقت اندراج اب ممکن گوچین، چین، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) 22 سے 26 اکتوبر 2015ء تک چونگ شان شہر، گوانگ ڈونگ صوبے کے گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150610/0861505133 روشنی مصنوعات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی ناموں کا مسکن اور اربوں کی سالانہ پیداوار رکھنے والا گوچین روشنی مصنوعات کی ماہرانہ تیاری کی چار عالمی بنیادوں اور فروخت مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سال 15 ویں گوچین روشنی میلہ (بہار میلہ) میں مہمانوں کی تعداد نئی بلندیوں تک پہنچیں، جس نے کل 250,000 مقامی و غیر ملکی مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ “ایک نمائشی ہال + پانچ تجارتی بازار” کے نئے حصول نمونے پر دو سال کام کے بعد میلہ1,800 سے زائد اعلیٰ معیار کے روشنی صنعت نمائش کنندگان کو سامنے لائے گا جو روشنی، لیمپ، ایل ای ڈی روشنیوں اور برقی مصنوعات کا احاطہ کریں گے اور ساتھ ہی خریداروں کو 700,000 مربع میٹر کے کا ایک ہی مقام فراہم کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے انتہائی موثر ذریعہ ہوگا۔ گوچین روشنی مارکیٹ دنیا بھر میں ہمیشہ اپنے اعلیٰ معیار، بہترین خوردہ قیمت، تجارتی سہولت، بہترین تکمیل اور انتہائی مسابقتی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میلے کا یہ سیشن روشنی خیموں کا اجراء کرے گا جو تخلیقی سجاوٹ اور ایک ماہر برقیات کا فٹنگ ایریا پیش کریں گے۔ گوچین روشنی میلہ کا 2015ء ایڈیشن مقامی روشنی صنعت کے وسائل کو مکمل کرے گا تاکہ غیر ملکی خریداروں اور مقامی اہم فراہم کنندگان کے لیے ایک خصوصی ‘کاروباری میجنگ سروس’ جاری کی جائے۔ کاروباری میجنگ ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم روشنی پرزوں سے تیار مصنوعات تک کسی بھی چیز کی تلاش کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے لیے برمقام ملاقات کے ساتھ یہ خدمت پیش کرے گی۔ بر مقام اندراج پر 100 رینمنبی رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی، جو قبل از وقت اندراج کے لیے نہیں ہوگی؛ قبل از وقت اندراج مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے وی آئی پی خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ گوجین روشنی میلے کے دوران منتظمین گوچین روشنی ثقافتی میلے کا پہلا سیشن بھی شروع کریں گے، جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز لیون کے ‘روشنی میلہ’ کے مقابلے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں حصہ لیں گے۔ 16 ویں گوچین روشنی میلہ (خزاں میلہ) کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ یہ گوچین کے لیے اہم مواقع اور پہچان کا وعدہ کرتا ہے اور روشنی مارکیٹ میں امکانات اور روشنی صنعت کی ترقی کو زبردست بڑھاوا دیتا ہے۔ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150610/0861505133
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا
(June 9, 2015)
– منصوبے کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ایناپولس، میری لینڈ، 8 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج سینی گال کے پہلے صنعتی پیمانے کے وِنڈ پاور منصوبے اور مغربی افریقہ میں مجوزہ سب سے بڑے وِنڈ فارم میں سرمایہ کاری سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کو انتہائی مہنگی تیل سے بننے والی بجلی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ اس تنصیب پر سرمایہ کاری کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ہے، جس میں اے سی ای آئی لگ بھگ 76 ملین یورو کی ایکوئٹی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بقیہ اعلیٰ اور درمیانے قرض دینے والوں سے متوقع ہے۔ منصوبہ 151.8 میگاواٹ کا ایک زیر تعمیر وِنڈ فارم ہے ، جو سینی گال میں ڈاکر سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تائیبا ایندیائے میں واقع ہوگا۔ یہ متوقع طور پر توانائی کے حصول کے متنوع ذرائع کے استعمال اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں کے لیے سینی گالی حکومت کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی سینی گال میں بجلی فراہم کرنے والے قومی ادارے سینی لیک (سوسائٹ نیشنل ڈی الیکٹریسٹ دو سینی گال) کو 20 سال کے بجلی خریداری معاہدے کے تحت فروخت کی جائے گی، جس پر دسمبر 2013ء میں دستخط ہوئے تھے۔ منصوبہ ایک فرانسیسی ٹیم سیریول ایس اے آر ایل (“سیریول”) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اے سی ای آئی تعمیراتی اخراجات اور منصوبے کی ایکوئٹی میں سیریول کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پلانٹ کی تعمیر تین سالوں پر محیط ہے جس میں 50.8 میگاوٹ کے تین مراحل ہوں گے۔ چاپن انٹرنیشنل اینڈ کمپنی منصوبے کے لیے ترقیاتی و مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہی ہے۔ اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “یہ منصوبہ سینی گال کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں نقطہ نگاہ سے بہت اہم ہے۔ سینی گال کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو بجلی کی پیداوار کی زیادہ گنجائش کی ضرورت ہے تاکہ نیم صحراوی افریقہ میں بجلی کی پیداوار کی اوسط شرح سے آگے نکل سکے۔ مزید براں، سینی گالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے کم خرچ توانائی وسائل کی جانب سےمنتقلی سے وابستہ ہے، جیسا کہ پون بجلی، اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کی خاطر بجلی کے شعبے میں مزید اصلاحات کے لیے قدم اٹھاچکی ہے۔ اور اسی لیے یہ صدر میکی سال کے منصوبےابھرتا سینی گال کے تحت ایک ترجیحی منصوبہ ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے سے وابستہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ منصوبہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھے گا۔” امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچےکے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کے انتظام کا معروف عالمی ادارہ ہے، جس میں بجلی کی پیداوار کی تنصیبات، تقسیم اور ترسیل کے جال اور ساتھ
