واشنگٹن(پی پی آئی) بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔پی پی آئی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا چاہیے، بھارت معصوم شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی ہوئی، بھارت کی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز
کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئے
ای ٹی سولر فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ تعمیر کرے گا
ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلی
117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع”
اے ٹی این وزیراعظم مودی کے دورۂ کینیڈا کی براہ راست کوریج دے گا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
غزہ صحافیوں کا مقتل بن گیا، صحافتی تنظیم نے معاملہ عالمی عدالت میں اٹھا دیا
نیویارک(پی پی آئی) غزہ صحافیوں کیلئیحالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں، رواں برس جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا دیا۔پی پی آئی کے مطابق صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے ا?غاز سے اب تک 34 صحافی جان کی بازی ہارے جن میں 12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10 غزہ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا۔تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔صحافتی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کی یہ تیسری شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کروائی گئی ہے۔قبل ازیں تنظیم نے عالمی عدالت میں سب سے پہلی شکایت مئی 2018 میں کی تھی جب غزہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوارن ایک صحافی کی موت ہوئی۔دوسری شکایت مئی 2021 میں درج کروائی گئی جب غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے 20 میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنایا تھا۔تنظیم نے 2022 میں مغربی کنارے پر فلسطینی صحافی شیریں ابواکلیح کی ہلاکت کے بعد الجزیزہ کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایت کو بھی سپورٹ کیاتھا۔صحافتی تنظیموں اور عرب میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔
آئی ایم ایف وفد پاکستان میں 15 نومبر تک قیام کرے گا
اسلام آباد (پی پی آئی) اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان کے دورے پر پہنچنے والاعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 15 نومبر تک قیام کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ بھی شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کرے، ہم انتخابات کی تاریخ نہیں بدلنے دیں گے۔چیف جسٹس کے استفسار پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ مخصوص کی جائے جو پتھر پر لکیر ہو۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، کل کو یہ سرخی نہ لگی ہو کہ ان دونوں پارٹیوں میں اتحاد ہو گیا۔
تلاش کریں
خبریں
دنیا کی سب سے بڑی مکمل ترین ڈائنوسار کھوپڑی ہانگ کانگ میں برائے فروخت، مالیت 1.8 ملین امریکی ڈالرز
(April 21, 2015)
ڈریگن بادشاہ کا غیر معمولی ظہور – تاریخی طور پر قابل توجہ اور اس وقت موجود اصلاً قابل قدر ڈھانچوں میں سے ایک ہانگ کانگ، 21 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) ایک نر ٹرائیکراٹوپس ڈائنوسار کی فوسل زدہ کھوپڑی ہے جو تقریباً 65 ملین سال پہلے آخری کریٹاکیوس عہد میں رہتا تھا۔ 95 فیصد سے زیادہ مکمل ہڈیوں کے ساتھ، 2.8 میٹرز طویل، 1.6 میٹرز بلند اور 1.4 میٹر جڑا، یہ زمین پر چلنے والے کسی بھی جاندار کی سب سے بڑی اور مکمل ترین کھوپڑی ہے۔ بصری اثر، معیار اور جمالیاتی شان و شوکت میں بے مثال یہ ڈائنوسار ڈھانچہ تاریخِ طبیعی کا ایک شاہکار ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20150417/8521502422-c ایشیا کے لیے پہلا لنگ وونگ اب ایشیا میں فروخت کے لیے پیش ہے، جسے خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ پیش کررہے ہیں۔ ڈریگن بادشاہ کو اس کے نجی مالکان کی جانب سے یہاں لایا گیا تھا جو خطے کے ساتھ طویل روابط رکھتے ہیں۔ اس جسامت اور معیار کا ڈھانچہ کہیں بھی نجی فروخت کے لیے شاذونادر ہی دستیاب ہوتا ہے، اور ایشیا میں تو پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ڈریگن بادشاہ سے آشنا فوسل ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ 1997ء میں ایک ادارے کی جانب سے 8.5 ملین امریکی ڈالرز میں غیر تیار شدہ حالت میں موجود ٹائرانوسارس ریکس کے ڈھانچے کے حصول کے بعد سے مارکیٹ میں لنگ وونگ جیسے جثے، حجم اور معیار جسی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔ لنگ وونگ جیسی کوئی چیز دنیا بھر میں کسی کی بھی ملکیت نہیں، عجائب گھروں، اداروں، بلدیات یا نجی شخصیات کسی کی بھی نہیں۔ بے مثال جاہ و جلال کا ایک مستند ڈریگن نام لنگ وونگ (ڈریگن بادشاہ) چینی ثقافت میں مضبوط، اچھی قسمت اور طویل عمری کی بہترین علامت – ڈریگن—سے متاثرہ تھا۔ فینگ شوئی ڈریگن طاقت، نیک شگون، انفرادی کامیابی اور ذاتی امتیاز کا نمونہ ہے۔ اس لیے نام لنگ وونگ صاحبان قدر کے شایان شان اس شاہکار کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔ اس پائے اور تکمیل کا فوسل انتہائی نایاب حالات میں ملتا ہے۔ لنگ وونگ کی موجودگی اس کے خاتمے کے بعد کئی عہدوں تک اس کی غیر معمولی خوش قسمتی کی وجہ سے ہے۔ یہ انوکھا ٹرائیکراٹوپسفوسل سب سے بڑی مصور فطرت نے تیار کیا اور اسے لاکھوں سالوں تک عناصر کی قوت نے لافانی حیثیت دی۔ ایوولوڈ لمیٹڈ کے بارے میں ڈریگن بادشاہ خاص طور پر ایوولوڈ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے، جو تاریخِ طبیعیاور عہدِ قدیم کی ناقابل یقین اشیاء میں مہارت رکھتا ہے۔ لنگ وونگ کے جدید دنیا میں غیر معمولی ازسرِ نو ظہور کی مکمل کہانی کے بارے میں جاننے کے لیے thedragonking.netدیکھیں یا پر [email protected]ای میل کریں۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-b تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150417/8521502422-c
کونکاکاف 30 ویں عمومی اجلاس کا جشن مناتے ہوئے
(April 17, 2015)
– کونکاکاف کے صدر جیفری ویب دوسری مرتب کے لیے بلامقابلہ منتخب نساؤ، بہاماس، 17 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کی کنفیڈریشن (کونکاکاف) نے آج بہاماس میں اپنے 30 ویں عمومی اجلاس اور 21 ویں غیر معمولی اجلاس کا جشن منایا، جس میں صدر جیفری ویب کے دوسری مرتب کے لیے عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوئی اور ساتھ ساتھ انجمن کو مضبوط کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ کونکاکاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین کا بھی انتخاب کیا گیا۔ Webb Re-Elected Unopposed to Second Term. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199297 بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر ویب نے کہا کہ “کونکاکاف تاریخ میں سب سے زیادہ ایک وژن کے ساتھ متحد ہے۔ ہم ایک مضبوط اور مستحکم آواز کے ساتھ عالمی منظرنامے پر اپنے خطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ پوشیدہ رکاوٹیں جو دہائیوں سے خطے کی ترقی میں مزاحم تھیں غائب ہو رہی ہیں، اور ہم میدان اور میدان سے باہر کامیابی کی غیر معمولی سطح دیکھ رہے ہیں۔” اجلاس جس میں تمام 41 رکن ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی تھی، میں فیفا صدر جوزف بلاٹر، بہاماس کے وزیر سیاحت ابیدیا ولچ کومبے، اور ساتھ ساتھ فیفا صدر کے لیے امیدوار شہزادہ علی بن الحسین، لوئس فیگو اور مائیکل وان پراگ جیسی معروف شخصیات بھی موجود رہیں۔ آنے والے عالمی کپ میں کونکاکاف کی چوتھی ٹیم بھی شامل کرنے کے حامی صدر بلاٹر نے کہا کہ “اس کنفیڈریشن کو استحکام اور اتحاد مضبوط بناتا ہے۔ اس غیر معمولی قیادت کے لیے جیفری ویب کو مبارکباد اور کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی اور رکن ایسوسی ایشنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔” اجلاس نے کونکاکاف اور فیفا ایگزیکٹو کمیٹیوں میں مختلف عہدوں کے لیے نمائندگان کی بھی تصدیق کی۔ – جیفری ویب کونکاکاف کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، جس نے فیفا کے نائب صدر کی حیثیت سے اگلے چار سال تک ان کے عہدے کی بھی تصدیق کی، – کپتان ہوریس بیوریل کونکاکاف، کیریبین زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، – جسٹنو کمپین کونکاکاف، شمالی امریکی زون کے نائب صدر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے، – پیدرو چالوجا وسطی امریکی زون میں کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے، – سونیا بین-ایمی کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی کی خاتون رکن کی حیثیت سے تخلیق ہونے والے نئے عہدے پر منتخب ہوئیں، – ایڈورڈو لی فیفا ایگزیکٹو کمیٹی رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے جو کونکاکاف وسطی امریکی زون کی نمائندگی کریں گے۔ CONCACAF Celebrates 30th Ordinary Congress. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150417/199298 کونکاکاف کے اچھے طرز حکمرانی اور مالیاتی استحکام کی بڑھتی ہوئی سطحوں پر رپورٹوں کو اجلاس میں نمایاں کیا گیا: – جناب سونیا بین-ایمی، کونکاکاف ایگزیکٹو کمیٹی رکن، نے اجلاس کو عورتوں کی فٹ بال مع یوتھ ڈیولپمنٹ، انڈر-15 ویمنز چیمپئن شپ، کامیاب لیٹس ڈیولپ ویمنز فٹ بال سیمینار، اور آنے والے ویمنز فٹ بال ڈے کے منصوبوں پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ – مالیاتی کمیٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس نے گورننگ باڈی آمدنی میں اضافہ
ای ٹی سولر فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ تعمیر کرے گا
(April 16, 2015)
نانجنگ، چین، 16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– اسمارٹ توانائی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلپائن میں 70 میگاواٹ پیک کے ایک شمسی توانائی منصوبے کی تعمیر کے لیے قابل تجدید توانائی بنانے والے معروف مقامی ادارے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔ ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے، سرمایہ کاری کرنے، مالیات سنبھالنے، تعمیر اور چلانے کے لیے گیٹ سولر فلپائنز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے۔ تعمیر ممکنہ طور پر اس سال کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوگی اور کمرشل آپریشن مارچ 2016ء میں شروع ہونا متوقع ہے۔ ای ٹی سولر منصوبے کو بنانے کے لیے شراکت دار اور ٹیکنالوجی اسپانسر، اور ساتھ ساتھ منصوبے میں سرمایہ کار بھی ہوگا۔ ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈينس شی نے کہا کہ “یہ ایشیا میں ایک اور بڑے پیمانے کا اور فلپائن میں ہمارا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ بندی سے لے کر سرمایہ کاری تک مفاد عامہ کے پیمانے کے شمسی پلانٹس کے ہر پہلو کو سنبھالنے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، تعمیر سے لے کر نیچے او اینڈ ایم تک۔ اپنی جامع صلاحیتوں اور عالمی تجربے کے ساتھ ہم کم ترین ممکن ایل سی او ای کو حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ “اس خاص منصوبے میں ہم ٹھیکے کے لیے دیگر اداروں سے ہی مسابقت نہیں کررہے، بلکہ ہم سب سے زیادہ نرخ نامے کی قیمت حاصل کرنے کے قابل بننے کے لیے وقت سے بھی دوڑ لگا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر درکار وسائل کو شامل کرنے اور دیگر اداروں کے مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی ہماری صلاحیت ہمیں پہلے نمبر تک لائی ہے۔” ای ٹی سولر کے بارے میں ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کنندہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجی اور خاص طور پر تیار کردہ مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر ایک ہی مقام پر پورے شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے، تیاری، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، تعمیر اور چلانے اور دیکھ بھال تک۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.etsolar.comملاحظہ کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے: ایرک چینگ ٹیلی فون: 8098-8689-25-86+ایکسٹینشن 9011/ 8386-4518-136-86+ فیکس: 8097-8689-25-86+ ای میل: [email protected]/ [email protected]
ایک ابھرتی ہوئی معیشت بننے کی حکمت عملی سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے نیپال نے بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت اختیار کرلی
(April 16, 2015)
-حکومت ڈیجیٹل ادائیگی منصوبے کے ذریعے اقتصادی نمو اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقاصد رکھتی ہے نیو یارک اورکٹھمنڈو،16 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– سب سے کم ترقی یافتہ ملک کے درجے سے نکلنے کی قومی کوشش کے طور پر نیپال نےڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے اپنی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کردیا ہے – ۔بیٹر دین کیش الائنس میں شمولیت کے ذریعے حکومت کے نئے پلیٹ فارمز، پالیسیاں اور پروگرامات جامع نمو، شفافیت اور عورتوں کو اقتصادی اختیار دینے کو مضبوط کریں گے۔ A woman withdraws money using an ATM in Kathmandu. Nepal plans to increase the financial independence of Nepalese women by enhancing access to economic resources such as digital financial services. Photo credit: Chandra Shekhar Karki/ UNDP Nepal. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197969 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197970LOGO لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150412/197971LOGO نیپال کی وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریٹری مدھوسودن پوکھاریل نے کہا کہ “نیپال میں ہم ایک عظیم تبدیلی کے عمل میں داخل ہو رہے ہیں۔ نیپال محفوظ اور موثر ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کے استعمال کو تیز تر کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے پیش کردہ مواقع ہمیں مالیاتی نظاموں کو نیپال کے عوام زیادہ شفاف، قیمت کے لحاظ سے موثر اور جامع بنانے میں مدد دیں گے۔” ادائیگی کو ڈیجیٹائز کرنے کے اپنے عہد سے وابستگی کے طور پر نیپال محصولات اور سوشل سیکورٹی الاؤنس جمع کرنے کو ڈیجیٹل روپ دینے کے نئے نظام کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ مزید برآں، عورتوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات جیسے اقتصادی وسائل تک رسائی کو بہتر بناکر عورتوں کی مالیاتی آزادی بڑھانے میں مدد دے گا۔ اپنی معیشت کو ڈیجیٹل روپ دینے کی کوششوں میں حکومت نیپال مختلف ڈیجیٹل ادائیگی منصوبوں پر الائنس کی پالیسی اور تکنیکی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جو حکومت کی احتساب و شفافیت کو بہتر بنائیں گے۔ عالمی بینک کے ڈیولپمنٹ ریسرچ گروپ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کو نیپال جیسے ممالک کی معیشت میں شامل کرنا کئی فائدے دے سکتا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی مالیاتی لین دین پر ہونے والے اخراجات کو کم کرتی ہے، شفافیت کو بڑھاتی اور عام مالیاتی خدمات تک رسائی کو تیز تر کرتی ہے جو لوگوں کو غربت کے شکنجے سے نکلنے اور جامع اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں مدد دیتی ہے۔ حکومت کا وژن، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور انتظامی ضمانت جدت طرازی اور سرمایہ کاری پر نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔ The Logo of the Government of Nepal. اپنی سرحد سے نکل کر نیپال کی وابستگی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں عالمی ترقی کی ایک اہم مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال بین الاقوامی برادری ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کا جائزہ لے گی اور تحفظ پذیر ترقیاتی اہداف کے نئے مجموعے کے ساتھ ایک بعد از 2015ء ترقیاتی ایجنڈے پر گفتگو کرے گی۔ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کی رپورٹ 2014ء کے مطابق یہ اہداف، بشمول انتہائی غربت کا خاتمہ، اسی وقت حقیقت کا روپ دھار سکتا
117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع”
(April 16, 2015)
گوانگ چو، چین، 15 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین کا سب سے نمایاں ششماہی تجارتی ایونٹ کینٹن میلہ دنیا کے بہترین فروخت کنندگان اور خریداروں کو یکجا کرنے کے بہترین طریقوں کو دیکھتا ہے۔ اب جبکہ شرکا 15 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے 117 ویں میلے میں شرکت کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں تو وہ میلے کی تاریخ کے جدید، ہموار اور منافع بخش ترین ایونٹ پر نظریں رکھ سکتے ہیں، جس میں اضافے بھی ہوں گے اور نئے منصوبے بھی۔ 60,000 بوتھس کی میزبانی کرنے والا میلے کا نمائشی حصہ بڑھا دیا گیا ہے، جس میں نئے توانائی وسائل، پالتو جانوروں کی ضروریات اور بیرون خانہ معدنی غسل خانوں کے لیے نئی جگہ شامل ہے۔ غیر ملکی اور مقامی برقی مصنوعات اور ٹیکسٹائل بنانے والوں کو تزویراتی طور پر ایک دوسرے کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ کاروباری ترقی کو بہتر بنایا جائے۔ کینٹن میلے کی ڈیزائن کی سرحدوں کو بڑھانے پر توجہ جاری رہے گی۔ پروڈکٹ ڈیزائن سینٹر سات کام کے مراکز پیش کرے گا، جس میں 10 ممالک کی 81 ڈیزائن ایجنسیاں کام حصہ لیں گی۔ کینٹن میلہ ڈیزائن ایوارڈز اداروں کو شرکت کے لیے اضافی کشش فراہم کریں گی، جن میں سے تقریباً 400 پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں۔ 117 واں کینٹن میلہ تاریخ میں سب سے زیادہ اسمارٹ ہے، جو شرکت کے تجربے اور موثریت کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے مختلف منصوبے پیش کررہا ہے۔ تمام شرکاء میلے کے ای-کامرس پلیٹ فارم، نئے پروڈکٹ لانچنگ سینٹر، کینٹن میلہ مکمل سروس پلیٹ فارم برائے خریدار، آسان نمائش کنندگان سروس کی اقسام اور ایک بہتر کینٹن میلہ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ کینٹن میلہ کے عالمی معیار کے کال سینٹر اور مفت وائی فائی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے شرکاء کو گرویدہ بنانے کے لیے کینٹن میلے کے استعمال کردہ طریقے جدت طرازی اور نئی ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور فوائد کے میکانزم پر توجہ رکھتے ہیں۔میلے کا اشتہاری فائدہ برائے نئے خریدار (اے آر این بی) پروگرام100 امریکی ڈالرز مالیت کے خدمات یا تحفے کے ساتھ 10 مقررہ ممالک کےنئے خریداروں کو میلے کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے بڑھایاگیا ہے، اور دو خصوصی ایوارڈز بھی جس میں یکطرفہ فضائی کرایا اور حیات ہوٹل میں ایک رات قیام شامل ہیں۔ پہلی بار میلے نے معروف ایئرلائن الامارات کے ساتھ تعاون کیا ہے، جو کینٹن میلے کے پروموشن کوڈ کے ساتھ مندرج ہونے والے خریداروں کے لیے بارعایت بزنس اور اکانمی فضائی ٹکٹ پیش کررہی ہے۔ 117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب سو ویاؤینگ ٹیلی فون: 86-20-8913 8628+ ای میل: [email protected]
اے ٹی این وزیراعظم مودی کے دورۂ کینیڈا کی براہ راست کوریج دے گا
(April 16, 2015)
ٹورنٹو، 15 اپریل 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کا سب سے بڑا جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس ڈبلیو – سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ وہ مختلف اے ٹی این چینلوں پر بھارتی وزیراعظم کے دورۂ کینیڈا کو براہ راست نشر کرے گا۔ بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اپریل کو سہ روزہ دورے پر اٹاوا پہنچیں گے جس میں ٹورنٹو اور وینکوور کے دورے بھی شامل ہیں۔ جناب نریندر مودی کا دورۂ کینیڈا 1973ء کے بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ پی ایم او کی جانب سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسیع کرنےکے موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جناب مودی بدھ 15 اپریل 2015ء کو ٹورنٹو کے ریکو کولیزیئم میں 10,000 سے زیادہ افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کا انتظام نیشنل الائنس آف انڈو-کینیڈینز (این اے آئی سی) نے کیا ہے۔ اے ٹی این نے مختلف ٹیلی وژن انٹرویوز اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے اس تقریب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر بھی ممکنہ طور پر اس بڑی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اے ٹی این کا عملہ مقام پر موجود ہوگا اور پورا پروگرام کینیڈآ بھر میں اے ٹی این کے 54 چینلوں پر متعدد زبانوں میں براہ راست نشر اور نشر مکرر کیا جائے گا۔ اے ٹی این کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ہم اسے عوام کی بڑی تعداد تک پہنچانے پر خوش ہیں۔” اے ٹی این اپنے 54 خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع ثقافتی برادریوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ پرچم بردار اے ٹی این-ایچ ڈی عام فائد کی خدمات، 4 خبروں کے چینل، 5 بالی ووڈ مووی چینلز اور مختلف اقسام کے چینلز جن میں 3 اسپورٹس چینلز، 4 موسیقی کے چینلز، 4 لائف اسٹائل چینلز، 3 چینی چینلز، 6 پنجابی چینلز اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینلز شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو پر ساؤتھ ایشین ریڈیو سروس چلاتا ہے۔ اے ٹی این کا کچھ مواد ہر اس بیل موبائل فون پر دستیاب ہے جو وڈيو سپورٹ کرتا ہوں۔ اے ٹی این دور درشن، اسٹار نیٹ ورک (نیوز کارپوریشن)، سونی انٹرٹینٹمنٹ ٹیلی وژن، وایاکوم، ٹائمز ٹیلی وژن نیٹ ورک، بی 4 یو نیٹ ورک، این ڈی ٹی وی، ڈزنی، اے آر وائی گروپ اور دیگر کئی اداروں کے ساتھ پروگراموں کا اتحاد رکھتا ہے۔ اے ٹی این کے چینلز متعدد کیبل، سیٹلائٹ اور آئی پی ٹی وی پلیٹ فارموں پر کینیڈا بھر میں دستیاب ہیں جیسا کہ شا کیبل، بیل ٹی وی، راجرز کیبل، بیل فائب ٹی وی، ٹیلس آپٹک ٹی وی، شا ڈائریکٹ، کوگیکو کیبل، وی میڈیا اور دیگر۔ ہم سیف ہاربر اہتمام پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.asiantelevision.com ملاحظہ کیجیے یا رابطہ کیجیے: پرمود اسرانی، نائب صدر – مارکیٹنگ، ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ، 330
