اسلام آباد (پی پی آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 9 ممالک میں زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات ہوئی، خطے میں امن کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طالب علموں کے ایک گروپ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور شرکاپر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا جائزہ لیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف محافظ کے طور پر کام کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مصائب اور مظالم اور آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران طلبا نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی کا امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع
ٹوبہ ٹیک سنگھ : مچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدو د،سماجی حلقوں کی تشویش
سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں، پیرس اولمپکس میں بھی انٹر
بوڈاپسٹ(پی پی آئی)پاکستان کے ارشد ندیم ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ سنہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ارشد ندیم نے ابتدائی راؤنڈ میں مجموعی طور پر دوسری سب سے طویل تھرو کی جبکہ انڈیا کے نیرج چوپڑا 88.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔نیرج کے علاوہ مزید دو انڈین ایتھلیٹس نے بھی فائنل میں جگہ بنائی ہے اور یوں اتوار کو جیولن تھرو کے فائنل میں 12 ایتھلیٹس میں سے چار کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہو گا۔ارشد ندیم اس ایونٹ سے قبل پاکستان کے لیے سنہ 2018 میں ایشین گیمز میں کانسی جبکہ 2022 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت چْکے ہیں۔
سید علی گیلانی کی دوسری برسی یکم ستمبرکو منائی جائے گی،مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں
سری نگر/مظفر آباد(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک مزاحمت کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی دنیا بھراورکنٹرول لائن کے دونوں اطراف آباد کشمیری یکم ستمبرکو منائیں گے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو انکی شہادت کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کریں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد اور خطبا پر زور دیا گیا کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر2021 کو سرینگر میں گھر میں دوران نظر بندی وفات پا گئے تھے۔
پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان، یمن اور فلسطین سے بھی نیچے
کراچی (پی پی آئی)پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلئے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانسکراچی (پی پی آئی)پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلئے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔ اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساو?تھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں اور کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب فہرست میں 67 ویں نمبر پر موجود ہے۔بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں سری لنکا 99 ویں، بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین 102 ویں اور سیریا کو 105 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارتی پاسورٹ کا 85 واں اور پاکستانی پاسپورٹ 104 نمبر پر موجود ہے۔ اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔ اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساو?تھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں اور کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب فہرست میں 67 ویں نمبر پر موجود ہے۔بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں سری لنکا 99 ویں، بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین 102 ویں اور سیریا کو 105 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارتی پاسورٹ کا 85 واں اور پاکستانی پاسپورٹ 104 نمبر پر موجود ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
سکرنڈ: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت بلاول بھٹو زرداری ہے جو کہ پاکستان کی عوام کے لئے شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہے ۔ وہ آج سکرنڈ کے قریب گاوں¿ں پنہل چانڈیو میں ایم آر ڈی تحریک کے شہداءکی 30ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی پارٹی ہے جس کے پاس مخلص کارکنان کا بڑا ذخیرہ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شریک چیئر مین اور سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے کہا تھاکہ وہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے خلاف سندھ میں گذشتہ انتخابات میںدس جماعتی اتحاد بنا لیکن سندھ کے عوام نے پی پی پی کے حق میں ووٹ دیکر انہیں ایسی شکست دی کہ وہ سالوں تک یاد کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں اور ہمیں نتائج پر کافی تحفظات تھے لیکن جمہوریت کے تسلسل کی خاطر ہم نے نتائج تسلیم کےے ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی بلا تفریق لوگوں کی قیادت کرنے میں یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سانگھڑ اور تھر پارکر سے بھی سیٹیں جیتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کے ضلع بے نظیر آباد کو بہت ترقی دلائی ہے اور ایسی ہی ترقی پسماندہ ضلع تھرپارکر کو بھی دلائی ہے جہاں صرف تھر کوئلے کا پروجیکٹ بے مثال خوشحالی لائے گا ۔ ہمیں منع کیا گیا لیکن پھر بھی ہم مسیحی برادری کی ہمدردی اور ان کی مدد کے لئے دوسروں سے پہلے پشاور گئے اور اسی طرح جب بلوچستان میں زلزلہ آیا تو ہم نے اس وقت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ( جو اس وقت بیرون ملک تھے) سے اور چیف سیکریٹری سے رابطہ کیا اور وہاں بلوچ بھائیوں کے پاس دکھ کی اس گھڑی میں جانا چاہا لیکن ہمیں وہاں بھی سیکیورٹی خطرات کے بارے میں بتایا گیا لیکن ہم نے پی پی پی قیادت کے حکم پر ان خطرات کے باوجود بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں خالی ہاتھ نہیں گئے بلکہ کافی کچھ دے کر بھی آئے ہیں اور مزید دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایم آر ڈی کے شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کبھی بھی اپنے شہدا ءبھلا نہیں سکتی اور وہ ان کے ورثا کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ کھڑی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی یاد سیاست کرنے کے لئے نہیں بلکہ عقید تاً مناتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ملک میں ایک واحد سیاسی پارٹی جسے بے لوث ورکروں کی طاقت حاصل ہے اور ہم اس ورثے کو تا قیامت اپنے ساتھ رکھیں گے ۔ انھوں نے ایم آر ڈی

ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی کا امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڑ کراچی نے امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق چیئر مین بورڈفصیح الدین خان کی خصوصی ہدایات پر امتحانی فارم درجہ نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ برائے سالانہ امتحانات۴۱۰۲ءجمع کرانے کی آخری تاریخ ۰۳ ستمبر۳۱۰۲ سے بڑھا کر ۰۱ اکتوبر ۳۱۰۲ ءکر دی گئی ہے ،طلباء بغیر لیٹ فیس کے۰۱اکتوبر تک ارم جمع کرا سکیں گے۔اس کے بعد امتحانی فارمز شیڈول کے مطابق جمع ہونگے۔مندرجہ بالا تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ : مچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدو د،سماجی حلقوں کی تشویش
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب میںمچھر مار مہم بڑے شہروں تک محدود، چھوٹے شہر ڈینگی وائرس کی زد میںہیں۔ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ اور مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں سرکاری سطح پر مچھر مار مہم کا آغا زکیا ہے، چھوٹے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث مچھر کی بہتات ہے جس سے ڈینگی وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہےںجس سے چھوٹے شہروں اوردیہاتوں کے مکین براہ راست ڈینگی وائر س کے حملوں کی زد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سرکاری سطح پر گھر گھرا سپرے کی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکتے ہوئے اس کا بروقت تدارک کیا جاسکے ۔

سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سیہون شریف: سیہون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کی جانب سے حیسکو اور واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی اوردھر نا دیا گیا ۔ ایک ہفتے سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیہون کے شہریوں نے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ایڈو کیٹ بشیر احمد اوٹھو اور غلام بشیر ملاح کی سر براہی میں چھاز چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں واپڈا اور حیسکو حکا م کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ بشیر احمد اوٹھو نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر بجلی کی سپلائی درست کی جائے ورنہ حیسکو دفتر کا گھیراﺅ کر دیا جائے گا اور انڈس ہائی وے بلاک کر دی جائے گی ۔

حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
حیدر آباد: ایس ایس پی حید ر آ باد نے27پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوںپر برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایس پی حیدر آباد فداحسین مستوئی نے27پولیس اہلکا روںکو نوکریوں سے برطرف کردیا جن میںایک ہیڈ کانسٹیبل اور چھبیس پولیس جوان شامل ہیں ، ان اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں کے انکشاف کے بعد نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس کانسٹیبل محمد پریل نے پولیس لائن کے گیٹ کے سامنے بھتہ نہ دینے پر فروٹ فروش کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، محمد پریل پر فروٹ فروش کے قتل کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم جیل میں ہے ۔

پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
پنگریو: پنگریو اور ملحقہ علاقوںمیں تیسرے روز بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ پنگریو میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، موسم مسلسل ابر آ لو د رہنے کی ساتھ ہوا چلنے کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔بارش سے علاقے کے لوگوں میں خوشی لہر دوڈ گئی اور لوگ موسم شے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

