ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر:نیدر لینڈ ،آئر لینڈ کو ہراکر سپر ٹین میں شامل

سندھ میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کم ،پنجاب میں لاڈ شیڈنگ ختم کر نے کا فیصلہ

ناراض اولمپیئنز کا پی ایچ ایف کی حمایت احسن قدم ہے : سابق چیف سیلیکٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا

حیدرآباد بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے انتخابات

حیدر آباد: پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، نو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر:نیدر لینڈ ،آئر لینڈ کو ہراکر سپر ٹین میں شامل

سلہٹ: ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر راﺅنڈ میں نیدر لینڈ نے آئر لینڈ کو ہرا کرسپرٹین کیٹیگری کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیدر لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 190رنز کا ٹارگٹ جارحانہ انداز میںصرف14.2اوورز میں اسٹیفن میبرگ کے 63اور ٹام کوپر کے 15گیندوں پر 45رنز کے بدولت حاصل کر لیا ، نیدر لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی زمبابوے ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔ نیدر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ میں سب سے زیا دہ چھکے مارنے کا ریکارڑ بھی برابر کر دیا ۔ نیدر لینڈ کے دونوں اوپنروں نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ آئر لینڈ کے باﺅلروں کی درگت بنا دی۔ اس سے قبل نیدر لینڈ نے 189رنز بنائے ، اینڈریو پوئنٹر نے 57، او برائن نے 42اور پورٹر فیلڈ نے 47رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

مزید پڑھیں

سندھ میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کم ،پنجاب میں لاڈ شیڈنگ ختم کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد: چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب میں ہفتہ میں سات دن مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے کم کر کے دو دن کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی۔ پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین تمام معاملات پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اس ضمن میں جلد باقاعدہ اعلان کر دینگے۔ یہ فیصلہ طویل مشاورتی عمل کے بعد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی و دیگر اعلیٰ حکام، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب میں تجرباتی طور پر مخصوص اوقات میں سی این جی دستیاب ہو گی جبکہ اتوار کو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ اس فیصلے سے عوام اور سی این جی مالکان کے مسائل ، ماحولیاتی آلودگی اور تیل کا درامدی بل کم، بجلی اور گیس کی پیک ٹائم میں بچت اور لاکھوں افراد کا روزگار یقینی بنایا جا سکے گا۔ نئے شیڈول پر حتمی فیصلے کیلئے سی این جی ایسوسی ایشن اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا پیر کو لاہور میں اجلاس ہو گا۔

مزید پڑھیں

ناراض اولمپیئنز کا پی ایچ ایف کی حمایت احسن قدم ہے : سابق چیف سیلیکٹر

لاہور: سابق سلیکٹر ارشد چوہدری نے ناراض اولمپئینز کے پی ایچ ایف کی حمایت کے اعلان کو تنزلی کے شکار قومی ہاکی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اب پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو بھی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گرانٹ دینی چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سلیکٹر ارشد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی حالت زار میں بہتری لانے کیلئے تمام ناراض اولمپئینز کا پی ایچ ایف کی حمایت کرنا احسن اقدام ہے اور اب ان اولمپئینز کو چاہیے کہ وہ ہاکی کی مل جل کر خدمت کریں تاکہ پاکستان ہاکی میں کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرسکے جبکہ پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف بھی اب ہاکی کی بحالی کیلئے گرانٹ فراہم کریں۔ ارشد چوہدری نے کہا کہ قومی کھیل کو عروج دلوانے کیلئے سابق اولمپئینز کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا

چٹاگانگ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راونڈ میں نیپال نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دے دی۔چٹاگانگ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راونڈ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔نیپال نے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 132رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔۔نیپال کی جانب سے سبھاش کھاکرل 56،شرد ویسوکر37،گنجیندرا مالا نے22 رنز بنائے،افغانستان کی جانب سے شپور زردان نے 2 ،میروائس اشرف ،دولت زردان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹارگٹ کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ شفیق نے 36،اصغر استنکزئی نے 49رنز بنائے۔نیپال کی جانب سے جیتندر نے 18رنز کے عوض 3اور سومپال کامی نے 32کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے انتخابات

حیدر آباد: حٰیدر آباد بےڈ منٹن اےسو سی اےشن کے انتخابات حےدر آباد رےجن اولمپک کمےٹی کے جنرل سےکرےٹری خرم رفےع صدےقی کی نگرانی مےں مقامی ہوٹل مےں منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے مےں ہونے والے اجلاس مےں بےڈ منٹن کے انٹر نےشنل کھلاڑی افتخار احمد نے بھی بحےثےت آبزرور شرکت کی ۔ انتخابات مےں متفقہ طور پر مندرجہ ذےل عہدےداران اور ممبران کا انتخاب عمل مےں لاےا گےا ۔ سےد امتےاز علی شاہ (صدر ) ، محمد رمضان ( سےنئر نائب صدر)،محمد اقبال قرےشی /مسزثروت اسد (نائب صدر)، عبد الجبار انصاری (جنرل سےکرےٹری)، حےات محمد شےخ /مسز صائمہ (جوائنٹ سےکرےٹری)، محمد علی (خازن) ، زبےر احمد قرےشی (پرےس سےکرےٹری) جبکہ ممبران مےں بشےر احمد انصاری، حافظ عبد الرﺅف، محمد اسلم چندرےگر، فضل خان، محمد اےوب ، مس انےلہ اور عظمیٰ اشفاق شامل ہےں ۔ نو منتخب عہدےداران کی تقرےب حلف برداری 23مارچ کو ہوٹل کراﺅ ن مےں ہو گی۔

مزید پڑھیں

حیدر آباد: پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، نو افراد گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس و رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں9جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ہٹڑی تھانہ کی حدود میں پولیس و رینجرز کی ایک کاروائی کے دوران 9افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد ہو ئی ہے ،گرفتار افراد میں بعض مبینہ قاتل بھی ہیں جبکہ گدو ناکہ کے قریب دو برادریوں مکرانی اور برڑو میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں