کراچی(پی پی آئی)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحتمند اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح ہم انھیں منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون اورسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے تحت پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ہینڈ بال (مین) کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہی۔فاتح ٹیموں حیدرآباد (فرسٹ)، کراچی (سیکنڈ) اور لاڑکانہ (تھرڈ) کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ پشاور قومی چیمپئن شپ میں ہماری دو ٹیمیں حیدرآباد، کراچی شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر مجیب صحرائی نے چیمپئن شپ کے منتظمین محمد نعیم احمد اور محمد کاشف کو شیلڈز دیں۔
لاہور(پی پی آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا
Moreلاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن
More(وسیم احمد) پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
Moreلاہور(پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ سعید احمد 1937 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے اور قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ
Moreکراچی(پی پی آئی)معروف پاکستانی کرکٹر جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جویریہ خان نے اپنے پندرہ سالہ ون ڈے کریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو
Moreکراچی(پی پی آئی)ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ویسٹ انڈینز ویمن کرکٹ ٹیم
Moreبنکاک/ تھائی لینڈ(پی پی آئی)پاکستان کے باکسر نثار احمد اچکزئی نے بنکاک تھائی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ پاکستان کے نام کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سیتعلق رکھنے
Moreکراچی(پی پی آئی)اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کا افتتاح بیگم اسماعلی شاہ،
More