جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم

ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا:نجم سیٹھی

شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، سعید اجمل کی کریبئین لیگ میں نیلامی

ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 9اضلاع میں شکایتی مراکز قائم

2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف

تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم

میرپور: جنوبی افریقی بیٹسمین پا ل ڈومینی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم انڈین اسپنرز کے حملوں سے نمٹنے کی پو ری صلاحیت رکھتی ہے۔گروپ میچوں میں کا میابی سے ٹیم کا مورال بلند ہے بالخصوص انگلینڈ کے خلاف کامیابی سے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہواہے تا ہم سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ڈومینی کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل سے قبل انڈین اسپنرز کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے ،انڈیا ایک مشکل حریف ضرور ہے لیکن ہم سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی انڈین اسپننر ز کو کامیابی سے کھیل چکے ہیںاور جانتے ہیں کہ سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ایونٹ میں انڈین اسپنر امیت مشرا11وکٹوںکے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب ،ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا:نجم سیٹھی

لاہور: چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹیم انتظامیہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ چیئر مین پی سی بی نے کہاہے کہ قومی ٹیم کی ناکامی پر شائقین کا احتجاج بجا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کو شکست پر جواب دینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے یہ نہ بھولیں ٹورنامنٹ سے بہت سی بڑی ٹیمیں پاکستان سے پہلے آوٹ ہوچکی ہیں۔ یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں

شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، سعید اجمل کی کریبئین لیگ میں نیلامی

بارباڈوس: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی ، سعید اجمل اور شعیب ملک کی کیریبئین لیگ میںشرکت کے لیے نیلامی آج ہوگی ۔ فرنچائز کی پاکستانی کھلاڑیوں پر دلچسپی بہت زیادہ ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی پہلے ہی کیریبئن لیگ میں شامل ہیں ، لیگ کے دوسرے سیشن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوںشاہد آفریدی اور سعید اجمل کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کی بولی بھی آج لگے گی۔کریبئن لیگ میں ویسٹ انڈیز کی چھے ٹیمیں حصہ لیںگے ، ٹورنامنٹ رواں سال جولائی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف 9اضلاع میں شکایتی مراکز قائم

کراچی: ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی محتسب کے تحت قائم ادارے “عو ر تو ں کو کا م کر نے کی جگہو ں پر جنسی ہرا سا ں کر نے کے خلا ف تحفظ فرا ہم کر نے کے ادا ر ے” کی اسسٹنٹ رجسٹرار حنا زیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی محتسب کے تحت قائم اس ادارے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہےں ۔صوبے بھر کے9 اضلاع میں اس ادارے کے شکایتی مراکز کھولے جاچکے ہےں جن میں حیدرآباد ‘نوشہروفیروز ‘خیر پور میرس ‘ٹھٹھہ اور عمر کوٹ شامل ہےں جبکہ لاڑکانہ ‘شکار پور ‘سکھر ڈویژن اور سانگھڑ میں شکائتی مراکز کا قیام جلد متوقع ہے، ان مراکز سے شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہےں اور ایک ماہ کے اندر ان شکایات کا ازالہ بھی کردیا جاتا ہے ۔حنا زیب نے مزید کہا کہ اب تک 30 سے زائد شکایات درج کرائی گئی ہےں جن میں سے25شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری تمام اداروں پر یہ لازم ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف شکایات کی شنوائی کے لئے اپنے ادارے میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں جس میں ایک خاتون ممبر کا ہونالازمی ہے جبکہ ادارے میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر واضح کیا جائے ۔انھوں نے بتایا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف قانون2010میں ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا اسی قانون کے تحت شکایات موصول ہونے پر غیر قانونی اور ناجائز دباﺅ ڈالنے والے افسران اور ساتھی ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،موصول کردہ شکایات کی رازداری کی تحقیقات کے بعد ملزم سے تحریری جواب سات روز کے اندر وصول کیا جاتا ہے ۔انھوں نے تمام اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ پبلک سیکٹر ہو یا پرائیوٹ سیکٹر ہوہر مہینے کمیٹی کے سامنے شکایات درج ہونے کی تعداد بھی معلوم کریں انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ اس ادارے کے قائم ہونے کے بعد تمام اداروں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی کمیٹیاں تشکیل دی ہےں اور ضابطہ اخلاق بھی آویزاں کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کو پبلک مقامات پر صاف ستھرا ‘پر امن اور عزت وآبرو سے کام کرنے کا معقول اور مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔اور ملازمت پیشہ خواتین کو خوشگوار اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں

2011کرکٹ ورلڈ کپ فکس تھا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا انکشاف

دبئی: آئی سی سی انسداد کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2011کا ورلڈ کپ فکس تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے اس انکشاف نے کہ2011ءکا ورلڈ کپ بھی فکس تھا دنیائے کرکٹ میں نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی یونٹ کی 41صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور ادارے کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ادارے کے مطابق نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ہر طرح کی کرکٹ میں سٹے بازی اور بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ میں سٹے بازی میں ملوث دو افراد وی جے اور اے ایس کے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو کھلاڑیوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ آئی سی سی انٹیلی جنس نے کھلاڑیوں اور بکیز کے درمیان گہرے رابطوں کا انکشاف کیا ہے تاہم ان کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ وی جے اور اے ایس کے انٹیلی جنس حکام کی نظروں میں ہیں اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی

حیدرآباد: تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہےں اور تعلیم سے دور رہنے والی قومیں جہالت کے اندھیروں میں کم ہوجاتی ہےں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مدینہ فاونڈیشن ہائی اسکول کی جانب سے مہرآ ن آرٹس کونسل میںمنعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسکول انتظامیہ ،اساتذہ،طلبہ و طالبات اورانکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ تعلیم کا حصول تمام افراد کےلئے ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگ ہی اپنے ملک اور قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جولوگ تعلیم کے میدآن میں پیچھے رہ جاتے ہیں معاشرے میں اپنا وہ مقام نہیں بنا سکتے ہیں جس کی بدولت وہ دیگر لوگوں سے منفرد نظر آتے ہیں ۔تقریب میں طلبہ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور ان مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے انعامات بھی تقسیم کئے ۔

مزید پڑھیں