کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما منظور وسان نے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن کے بارے میں کہا کہ اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں؟۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 جنوری اتوار کو الیکشن ہوں گے اس لئے جیالے تیاری کریں، پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہو گا،سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتیں ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی لیکن جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے،سندھ میں پی پی پی سوئپ کرے گی۔پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔ منظور وسان نے کہا ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں سے متعلق واویلا بلا جواز ہے،ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔
فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی
کوئنٹن ڈی کوک کا جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کیپ مل گئی
ورلڈ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر انتہائی خوش ہوں : مارٹن گپٹل
خیبر پختونخواہ اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان سیریز کا معاہدہ
ناراض اولمپئنز کو منانے کیلئے پی ایچ ایف نے تین رکنی مفاہمتی کمیٹی قائم کردی
مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
ق لیگ کاملک کو درپیش سنگین حالات کے پیش نظر قومی کانفرنس بلوانے پر غور
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ق نے نے ملک کو درپیش سنگین حالات کے پیش نظر قومی کانفرنس بلوانے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ مسائل کا حل تجویز کیا جاسکے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ چودھری شجاعت نے کہا میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چودھری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ سربراہ ق لیگ نے مزید کہا الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالہٰی پر کبھی تنقید نہیں کی
مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے پارٹی قائد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق فوجی جرنیلوں کے احتساب کے حوالے سے ’سخاوت‘ کا مظاہرہ کرکے معاف کرنے، بھول جانے اور آگے بڑھنے کے ’مستقبل کے نقطہ نظر‘ پر عمل کریں۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین نے کہا کہ آنجہانی نیلسن منڈیلا نے انھیں کہا تھا کہ ایک سیاستدان کی سب سے بڑی خوبی سخاوت ہے، جب انصاف اور انتقام کا معاملہ آیا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی سخاوت کا مظاہرہ کیا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھتے ہیں تو ہاں احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف کا غصہ جائز ہے۔تاہم، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ آزمائے ہوئے، اور ناکام فارمولے کا انتخاب نہ کریں۔سینیٹر مشاہد حسین نے پرویز مشرف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی احتسابی کارروائی کے نتائج پر بھی سوال اٹھایا۔سینیٹر نے کہا کہ کہ ’انہیں ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے تحفظ فراہم کیا، سیکیورٹی فراہم کی اور ہماری اپنی حکومت کے دوران محفوظ راستہ دیا اور آپ بے بس تھے۔‘پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنے چیف کی حفاظت کرے گی، چاہے وہ کتنا ہی متنازع کیوں نہ ہو، اسے مکمل فوجی اعزازات دیے جائیں گے، لہٰذا وہ اجازت نہیں دیں گے،۔سینیٹر نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور سیاست دان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ اس انتقام کے عمل میں پھنس گئے تو حکومت نہیں کر پائیں گے۔
مریم نواز گلے کی سرجری کیلئے رواں ہفتے سوئٹزر لینڈ جائیں گی
لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔پی پی آئی کے مطابق شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کے لئے رْکی ہوئی ہیں، اس کے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں

فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی
روم: فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی ۔دلکش رنگوں سے سجا جہاز 9ماہ طویل ورلڈ ٹور کے دوران ٹرافی کو فیفا کے تمام 6کنفیڈریشنز میں لے کر جارہا ہے ۔ جہاز کا استقبال کرنے والوں میں اے سی میلان کے مڈفیلڈر گیناروگاٹوسو بھی شامل تھے جو 2006کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح اطالوی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔

کوئنٹن ڈی کوک کا جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کیپ مل گئی
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کو ک کو ٹیسٹ کیپ مل گئی ۔ ڈی کوک جنوبی افریقا کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 317ویں کھلاڑی بن گئے ۔ ڈی کوک کو اوپننگ بلے باز الویرو پیٹرسن کی جگہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے جو کہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ ڈی کوک اس سے قبل 16ایک روزہ میچ اور10ٹی 20میچوں میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

ورلڈ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر انتہائی خوش ہوں : مارٹن گپٹل
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سلیکشن کمیٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔اور نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اپنے بھرپور کردار ادارکریں گے ۔

خیبر پختونخواہ اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان سیریز کا معاہدہ
نئی دہلی: خیبر پختونخواہ کی حکومت اور دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پشاور اور دہلی کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرسکیں گی ۔معاہدے پر دستخط کی تقریب دہلی میں ہوئی ۔خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر محمود خان اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مسٹر پردیپ کمار اگروال نے معاہدے پر دستخط کیے ۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر ،انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ معاہدے کے مطابق رواں سال پشاور کی ٹیم دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے دہلی کا دورہ کرے اور آئندہ سال دہلی کرکٹ ٹیم خیبر پختونخواہ کے دورے پر آئے گی ۔

ناراض اولمپئنز کو منانے کیلئے پی ایچ ایف نے تین رکنی مفاہمتی کمیٹی قائم کردی
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے سابق اولمپئنز پر مشتمل 3رکنی مفاہمتی کمیٹی تشکیل کردی ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پی ایچ ایف سے ناراض سابق اولمپئنز سے ملاقات کرکے انہیں قومی دھارے میں واپس لانے کی کوشش کرے گی تاکہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کرسکیں ۔ کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفر علی خان ،خواجہ ذکاءالدین اورافتخار سید شامل ہیں ۔

مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
میڈرڈ: اسپین کے 21سالہ موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک مارکویز پاﺅں ٹوٹنے کے باعث ایک ماہ تک ریسنگ ٹریک سے باہر ہوگئے ۔ مارکویز بارسلونا کے قریب واقع علاقے لیلائیڈ ا میں ٹریننگ سیشن کے دوران خراب کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے تھے ۔ ان کی قطر میں 23مارچ کو موٹوجی پی سیزن شروع ہونے سے قبل مکمل صحت یابی کی توقع کی جارہی ہے ۔
