کراچی (پی پی آئی)ڈالر کی طرح دوسرے ممالک کی کرنسیاں پاکستانی روپے کے مقابلے میں روز بروز مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔کویتی دیناراس وقت اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے، پی پی آئی کے مطابق بدھ 16 اگست کو ایک کویتی دینار کی قیمت 947.31 پاکستانی روپیہ کے برابر رہی۔ کویتی دینار سے پاکستانی روپے کے لیے اختتامی انٹربینک ایکسچینج ریٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہر کاروباری دن (پیر سے جمعہ) کے اختتام پر فراہم کرتا ہے۔ دنیا کی ٹاپ 10 مضبوط ترین کرنسی کی فہرست میں کویت دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے جس کی قیمت امریکی ڈالر میں 3.26 ہے۔،نگران حکومت کے 2 روزمیں ڈالراوپن مارکیٹ میں 9 اورانٹربینک میں 7 روپے مہنگا ہوگیا۔۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 327 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 380.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نئی مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرانے کا مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دائر کی ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 184/3 کے تحت آئینی درخواست دائر کر دی،پی پی آئی کے مطابق درخواست میں سپریم کورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ نئی مردم شماری سے انتخابات کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دیا جائے،درخواست میں وفاق، مشترکہ مفادات کونسل، چاروں صوبوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو سی سی ا?ئی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ شریک تھے، مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل آئینی نہیں تھی، کونسل نئی مردم شماری سے انتخابات کرانے کے لیے متعلقہ فورم نہیں بنتا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 224 شق 2 انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا پابند کرتا ہے، عدالت قرار دے کہ الیکشن کمیشن کسی صورت انتخابات 90 دنوں سے آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار نہیں کہ نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر کرے
شیئر ہولڈرز کے غیرمعمولی اجلاسِ میں سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مَکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری
کراچی (پی پی آئی)سمٹ بینک لمیٹڈ کے غیرمعمولی اجلاسِ عام میں شیئر ہولڈرز نے بینک کا نام سمٹ بینک لمیٹڈ سے بدل کر بینک مَکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔نام کی یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کی طرف سے حال ہی میں سمٹ بینک کے اکثریتی حصص کے حصول کے بعد کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس اہم تبدیلی کا تصور ناصر عبداللہ حسین لوتاہ اور ان کے فرزند جناب عبداللہ لوتاہ نے پیش کیا۔سمٹ بینک لمیٹڈ کے غیر معمولی اجلاسِ عام میں بینک کے معزز شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عافیہ کیس کی ان کیمرہ سماعت
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی صحت اور رہائی سے متعلق دائر کی گئی آئینی پٹیشن 3139/2015 کی جسٹس سردار اسحاق خان کی عدالت میں اِن کیمرہ(in camera) سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر عافیہ کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ آن لائن پیش ہوئے۔ان کیمرا سماعت میں ڈاکٹر عافیہ سے متعلق کونسلر کے دورے کی 34 رپورٹس کو درخواست گزار کے وکیل کے ساتھ ترمیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، اور 10 کو روک دیا گیا تھا۔سماعت میں AAG اور MoFA کے افسران موجودتھے۔سماعت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق تمام 44 کونسلر وزٹ رپورٹس کی غیر ترمیم شدہ کاپیاں عدالت میں لانے کی ہدایت کی گئی۔عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ باقی 10 رپورٹس17اگست جمعرات دوپہر 3 بجے چیمبر میں عدالت کو دکھائی جائیں۔ جسٹس سردار اسحاق خان نے حکمنامے (Order Sheet) میں سیکرٹری، کیبنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں MoFA سے رابطہ کرنے والے ایک ذمہ دار افسر کو نامزد کریں جو 18اگست کو سماعت کی تاریخ پر ذاتی طور پر حاضر ہو کر عدالت کو آگاہ کرے کہ کابینہ کو MOFA کی کلیئرنس کی درخواست پر واپس آنے میں اتنا وقت کیوں لگا۔
تلاش کریں
خبریں

عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گراﺅنڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن اور اسلامیہ اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ۔پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹاﺅن کی ٹیم رحیم محمڈن نے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0سے زیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے ، دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی چیئر مین SYDOسورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرزبھی موجود تھے، میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن ،عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے ۔

ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
ڈھرکی: ڈھرکی کے طالب علم کا پولیس آفیسر کے بیٹے پر الزم کہ انھیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہاہے۔ ڈھرکی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم وقار احمد چاچڑ نے میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس میں الزام عا ئد کیا کہ پولیس افسرمحمد بخش اعوان کے بیٹے نے دوستی نہ رکھنے پرانھیں تین اسکولوں سے نکلوا دیا جس کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی ہے،انھوں نے کہا کہ مذکورہ شکایت لے کر جب وہ پولیس اسٹیشن ڈھرکی پہنچا تو عملے نے پولیس آفیسر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالب علم وقار احمد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے بیٹے نے اس کے گھر کے سامنے اپنے مسلح افراد کو بٹھا دیاہے اور ان کے گھر والون کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،انھوںنے کہاکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈرہیں لیکن اب وہ اپنے گھر میں بند ھ ہوکررہ گیا ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے سامنے خودسوزی کروں گا ۔

حیدر آباد : ایم کیو ایم کے تحت سانحہ 30ستمبر کے شہدا کی 25ویں برسی منائی گئی
حیدرآباد: متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر کے شہداءکی25 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زونل آفس پر شہداءکے ایصال ثواب کےلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میںمتحدہ قو می موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،خالد سلطان ،ایم کیوایم سند ھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین رشید بھیاء، ممبران صوبائی اسمبلی رعناصدیقی ،عائشہ آفتاب حیدرآبادکے زونل انچارج نوید شمسی اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،دلاور قریشی کے علاوہ اے پی ایم ایس او،ایلڈرز ونگ میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ،شعبہ خواتین اور سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ا ور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر کے شہداءسمیت تحریک کے تمام شہداوں کے درجات کی بلندی ، قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین بھتےجے عارف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہداءکی مغفرت کے علاوہ قائد تحریک کی صحت و درازی عمر او ر تحریک کی کامیابی کےلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعد ازیں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے پکاقلعہ گروانڈ میں واقع شہداءقبرستان میں شہداءکی قبر وں پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

حیدر آباد : گورنمنٹ کالج کالی موری کے پروفیسر عقیل احمد انتقال کر گئے
حیدرآباد: پرافیسر عقیل احمد کھو کھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔گورنمنٹ کالج کالی موری کے فزکس ڈپارٹمنٹ کے استاد اورجمیل احمدکھوکھر کے بھائی اسسٹنٹ پروفیسر عقیل احمد کھوکھر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ رہائش اللہ والاچوک ہیرآبادمےں اداکی گئی ،نمازجنازہ مےں گورنمنٹ کالج کالی موری کے اساتذہ،اسٹاف ،طلبہ ،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات ،دوست احبا ب اور عزیر واقارب نے شرکت کی ۔جماعت اسلامی حیدر آبادکے رہنماﺅں نے عقیل احمدکھوکھر کے انتقال پر دلی غم کااظہارکیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحےدقریشی ،امیرضلع شےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری طاہرمجیدراجپوت ،رضوان احمدگدی ،احمدمظہوراشرف اور حسن راشدودیگر نے ان کی مغفرت اوربلندی

حیدر آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کی پشاور قصہ خوانی بازار بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادشےخ شوکت علی ،جنرل سیکریٹری حافظ محمدطاہرراجپوت اور نائب امیر رضوان احمدگدی نے قصہ خوانی بازار پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قصہ خوانی بازاربم دھماکے مےں انسانی جانوں کانقصان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ طالبان سے مذاکرات سے قبل بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی اپنوں کا کام نہیں ہوسکتا ،بم دھماکوں کی سیریزکے پیچھے وہ قوتیں ملوث ہےں جنھیں پرامن پاکستان برداشت نہیں ۔انھوں نے کہاکہ مسلسل بم دھماکے اور ڈرون حملوں مےں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے ہےں ۔ایک ایسے وقت مےں بم دھماکوں اور ڈرون حملوں مےں تیزی آئی ہے جب اے پی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت اور طالبان مذاکرات کاآغازہونے والاہے ۔اس سے یہی بات ثابت ہوتی ہے ان انسانیت سوزوارداتوں کے پیچھے وہ قوتیں ہےں جنھیں حکومت طالبان مذاکرات کے ذریعے امن پسندنہیں ہے ۔ماضی کی طرح پاکستان مےںامریکا اسرائیل اور بھارت ملوث ہےں۔حکومت مناسب فضا مےں طالبان سے فوری مذاکرات شروع کردے اپنے لوگ مذاکرات ضرورکریںگے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے قصہ خوانی بازارپشاور بم دھماکوں کے شہداکے لیے دعابھی کی ۔

سکرنڈ: بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہیں : سید قائم علی شاہ
سکرنڈ: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت بلاول بھٹو زرداری ہے جو کہ پاکستان کی عوام کے لئے شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہے ۔ وہ آج سکرنڈ کے قریب گاوں¿ں پنہل چانڈیو میں ایم آر ڈی تحریک کے شہداءکی 30ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ایک عوامی پارٹی ہے جس کے پاس مخلص کارکنان کا بڑا ذخیرہ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شریک چیئر مین اور سابق صدر جناب آصف علی زرداری نے کہا تھاکہ وہ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کے خلاف سندھ میں گذشتہ انتخابات میںدس جماعتی اتحاد بنا لیکن سندھ کے عوام نے پی پی پی کے حق میں ووٹ دیکر انہیں ایسی شکست دی کہ وہ سالوں تک یاد کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اس الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں اور ہمیں نتائج پر کافی تحفظات تھے لیکن جمہوریت کے تسلسل کی خاطر ہم نے نتائج تسلیم کےے ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی بلا تفریق لوگوں کی قیادت کرنے میں یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے سانگھڑ اور تھر پارکر سے بھی سیٹیں جیتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کے ضلع بے نظیر آباد کو بہت ترقی دلائی ہے اور ایسی ہی ترقی پسماندہ ضلع تھرپارکر کو بھی دلائی ہے جہاں صرف تھر کوئلے کا پروجیکٹ بے مثال خوشحالی لائے گا ۔ ہمیں منع کیا گیا لیکن پھر بھی ہم مسیحی برادری کی ہمدردی اور ان کی مدد کے لئے دوسروں سے پہلے پشاور گئے اور اسی طرح جب بلوچستان میں زلزلہ آیا تو ہم نے اس وقت بلوچستان کے وزیر اعلیٰ( جو اس وقت بیرون ملک تھے) سے اور چیف سیکریٹری سے رابطہ کیا اور وہاں بلوچ بھائیوں کے پاس دکھ کی اس گھڑی میں جانا چاہا لیکن ہمیں وہاں بھی سیکیورٹی خطرات کے بارے میں بتایا گیا لیکن ہم نے پی پی پی قیادت کے حکم پر ان خطرات کے باوجود بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں خالی ہاتھ نہیں گئے بلکہ کافی کچھ دے کر بھی آئے ہیں اور مزید دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ایم آر ڈی کے شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کبھی بھی اپنے شہدا ءبھلا نہیں سکتی اور وہ ان کے ورثا کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ کھڑی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی یاد سیاست کرنے کے لئے نہیں بلکہ عقید تاً مناتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ملک میں ایک واحد سیاسی پارٹی جسے بے لوث ورکروں کی طاقت حاصل ہے اور ہم اس ورثے کو تا قیامت اپنے ساتھ رکھیں گے ۔ انھوں نے ایم آر ڈی