اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے پر ائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کوٹہ کیلئے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اور انرولمنٹ کیلئے اہل نجی کمپنیوں سے 31اگست در خواستیں طلب کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موجودہ کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں سے بھی اسسمنٹ کیلئے 31اگست تک در خواستیں مانگی گئی ہیں۔
ضلع بینظیر آباد کے ویکسین رضاکاروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہرہ
جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت آج یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور طریقے سے منایا جا ئے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 23 اگست کویوم نیلہ بٹ منا کر پوری کشمیری قوم اپنے قائد و بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تجدید کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن محترمہ سمیہ ساجد راجہ اورعامرہ خانم نے کہا ہے کہ نیلہ بٹ کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانا دراصل اسلاف اور قومی ہیروز کے کردار کا انکار ہے،مخالفین اپنی ناکامیوں کا غصہ کہیں اور نکالیں کیونکہ۔قومی دن کو متنازع بنانے سے اب کسی کو سستی شہرت ہرگز نہیں ملے گی،بلکہ،غازیوں اور شہدا کے وارث،تحریک ازادی کشمیر اور نیلہ بٹ کے وارث،اس بار شایان شان طریقے سے یوم نیلہ بٹ منا کر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کی تجدید عہد کریں گے۔
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات 12.23فیصدکم
کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جون کے مقابلے میں جولائی میں برآمدات 29 کروڑ ڈالر کی کم رہیں۔ رواں مالی سال 2023-24کے پہلے ماہ برآمدات میں 12.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 6 کروڑ ڈالر جبکہ جون میں 2 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا۔
متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار،مسافروں کوپریشانی کا سامنا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر چلنے والی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بیشتر ٹرینوں کی ایئر کنڈیشن کلاسز میں اے سی سسٹم دوران سفر کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں جس کے باعث شدید گرمی اور حبس میں مسافروں کو مزید مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے،پی پی آئی کے مطابق کراچی آنے والی خیبرمیل اور گرین لائن ایکسپریس دو دو گھنٹے، تیزگام ایکسپریس 3گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس پونے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ضلع بینظیر آباد کے ویکسین رضاکاروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہرہ
(November 6, 2013)
کراچی: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے بینظیر آباد کے ویکسینٹرز پر ہونے والے ظلم اور زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیںفی الفور جاری کی جائیں ۔انھوںنے کہاکہ کسی آفیسر کو یہ حق نہیں کہ بغیر کسی سبب اور گناہ اور بغیر کسی وضاحت اور شو کاز نوٹس کے کسی ملازم کی تنخواہ بند کردے، نیازحسین بھٹو نے بتاےاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع بینظیر آباد ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو نے غریب ویکسینٹروں کی تنخواہ دو ماہ سے بغیر کسی خطا اور گناہ کے بند کر دی ہے،جس کے باعث ملازمین احتجاج کر نے پر مجبورہیں،انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو سیاسی اثر و رسوخ اور سپورٹ کی وجہ سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بینظیر آباد کا بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے، انھوں نے سیکر ٹیری صحت اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ویکسنیٹروںکی تنخواہیں ریلیزکر نے کے احکامات جاری کریں ایسا نہ ہوکہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر بہادر خان کے اس ظالمانہ عمل کے خلاف سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے۔

جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
(November 6, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو نے کہا ہے کہ بی ایڈ/ایم ایڈ نان فارمل پرگرام سالانہ امتحان 2012 اور ایم اے (پریویس) انگلش/اکنامکس، ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام 2013 کے امتحانات کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق امتحانی فارم ایلسا قاضی کیمپس (اولڈکیمپس) حیدرآباد میں ڈائریکٹر ڈسٹینس ایجوکیشن کے دفتر میں 18 نومبر تک جمع کرا ئے جاسکتے ہیں، امیدوارں کو ایڈمٹ کارڈ 16 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ امتحانات 21 دسمبرکو ہوں گے، خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹر ڈسٹنس ایجوکیشن کی آفس واقع ایلسا قاضی کیمپس (اول کیمپس) حیدرآباد سے رابطہ کریں۔

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
(November 6, 2013)
لندن: عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کامیابی کے ساتھ آغاز کرنے میں ناکام رہے۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے گروپ کے اپنے ابتدائی میچ میں سوئس کھلاڑی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ دو رہا۔ گزشتہ سال بھی ورلڈ ٹور کے فائنل میں جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دی تھی۔

انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
(November 6, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کوئٹہ بورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ترانوے رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے بارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کی طالبہ حور پچیس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ کوئٹہ کی طالبہ کائنات دو وکٹیں لیکر نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں کی بالرز طالبات کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئٹہ کی بالرز نے تینتالیس جبکہ لاڑکانہ کی بالرز نے اڑتالیس ایکسٹرا رنز دیئے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمئن شپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
(November 6, 2013)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔

ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
(November 6, 2013)
کراچی: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان ویت نام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے قومی ٹیم کے ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار دے دیا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی خواجہ سعید حئی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر دلاور عباس کو سونپ دی ہے ۔ویت نام کے خلاف ہونے والی ٹینس ٹائی کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائل 7سے 12نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے ۔
