ضلع بینظیر آباد کے ویکسین رضاکاروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے بینظیر آباد کے ویکسینٹرز پر ہونے والے ظلم اور زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیںفی الفور جاری کی جائیں ۔انھوںنے کہاکہ کسی آفیسر کو یہ حق نہیں کہ بغیر کسی سبب اور گناہ اور بغیر کسی وضاحت اور شو کاز نوٹس کے کسی ملازم کی تنخواہ بند کردے، نیازحسین بھٹو نے بتاےاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع بینظیر آباد ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو نے غریب ویکسینٹروں کی تنخواہ دو ماہ سے بغیر کسی خطا اور گناہ کے بند کر دی ہے،جس کے باعث ملازمین احتجاج کر نے پر مجبورہیں،انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو سیاسی اثر و رسوخ اور سپورٹ کی وجہ سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بینظیر آباد کا بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے، انھوں نے سیکر ٹیری صحت اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ویکسنیٹروںکی تنخواہیں ریلیزکر نے کے احکامات جاری کریں ایسا نہ ہوکہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر بہادر خان کے اس ظالمانہ عمل کے خلاف سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے۔

Latest from Blog