لاہور(پی پی آئی)وارننگ کے باوجود سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ رک نہ سکا،محکمہ داخلہ نے اداکارہ مہک بٹ، کومل چودھری، قسمت شہزادی،نایاب خان، شیلا چودھری، ایان اختراورسونو بٹ کو شوز کاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ محفل تھیٹر میں فحش ڈانس پر خوشبو خان کو بھی شوکاز نوٹس کیا گیا،ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چودھری، سارہ خان کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ستارہ تھیٹر کی ادکارہ تبسم خان،الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نوراور جیا بٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق تمام فنکارؤں کومحکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹسز پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کئے گئے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
ابو ظہبی گراں پری ریس : فارمولا ون چمپیئن سباسٹن نے جیت لی
انگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیزجیت لیا
ایشین ہاکی چمپیئن شپ : پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل
پی سی بی کے 89ملازمین برخاست ،ٹیم کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے : نجم سیٹھی
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار، 160 گرفتار
لاہور(پی پی آئی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاوگھیراوکے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی جبکہ خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سیکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔ملزمان کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعات 295 بی اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔مینگورہ، مدین اور کالام سمیت گرد و نواح میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
نگران وزیراعلٰی سندھ کی تقرری کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
کراچی (پی پی آئی) نگران وزیراعلٰی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی تقرری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے بطوِ رجج ریٹائر ہوئے،آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیراعلٰی نہیں بن سکتے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے 2 سال مکمل کئے بغیر نگران وزیراعلٰی نہیں بن سکتے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران وزیراعلٰی سندھ کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

وفاقی اردو یونیورسٹی : ایم اے 2013 پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
(November 5, 2013)
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانا ت پروفیسر وقارالحق نے کر اچی ، اسلام آباد اور راولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے سال اول معاشیات ، اردو،انگریزی اور رتاریخ اسلام کے پرائیویٹ سالا نہ امتحانات 2012منعقدہ ستمبر 2013کے نتایج کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں ہو نے والے امتحانا ت میں معاشیات میں 108طلبا رجسٹر ہوئے جن میں سے 92طلبا نے امتحا ن میں شرکت کی جبکہ 64کامیاب قرار پائے ، مجموعی نتیجہ 69.57فی صد رہا ، اردو کے امتحان میں 28طلبا نے رجسٹریشن اور شرکت کی جن میں سے 25کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 89.29فی صد رہا ، ایم سے سال اول کی طالبہ نائلہ محمد آغا نے 1000میں سے 707نمبر لے کر پہلی اور صائمہ اسلم نے 700نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حا صل کی ، انگریزی کے امتحان میں 44طلبا نے رجسٹریشن حاصل کی اور42امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 18نے کامیابی حاصل کی ،مجموعی نتیجہ 42.86فی صد رہا ، ایم اے سال اول میں افرینہ شاہد نے 1000میں سے 527نمبر لے کر پہلی فائقہ علی نے 506نمبر لے کر تیسری جبکہ زرینہ نے 498نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایم اے سال اول تاریخ اسلا م کے امتحان میں 92طلبا نے رجسٹریشن کرادی جبکہ 89شریک ہوئے اور 88کامیاب ہوئے ، مجموعی نتیجہ 98.88فی صد رہا ، فہمیدہ نے 642نمبر حاصل کرکے پہلی ، ساجدہ نے 622نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ رخسانہ بانو نے 621نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

میر پور خاص : ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و خروش سے منا یا
(November 4, 2013)
میرپورخاص: میر پور خاص میںہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔ میرپورخاص کی مسلم برادری نے بھی ہندو برادری کے ساتھی یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،ضلع میرپورخاص کے شہروں میرواہ گورچانی ، ڈگری ، کوٹ غلام محمد اور میرپورخاص میں آبادہندو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اس موقع پر سیشن کورٹ کے سامنے واقع لال مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا تھا، گھروں اور دُکانوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، میرپورخاص کے مسلم برادری کے افراد نے بھی ہندوﺅں کی دیوالی میں خصوصی شرکت کر کے ہندو مسلم بھائی چارے اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ،دیوالی کے موقع پر شہر میں چائینا پٹاخہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گی

ابو ظہبی گراں پری ریس : فارمولا ون چمپیئن سباسٹن نے جیت لی
(November 4, 2013)
ابو ظہبی: فارمو لا ون چمپیئن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے ابوظہبی گراںپری ریس جیت لی ۔ ابو ظہبی میں منعقدہ مقابلوں میں جرمن ڈرائیور سباسٹن ویٹل نے آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر کو شکست دے کر اس سیزن کا گیارھواںٹائٹل اپنے نام کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی سباسٹن نے اپنے ہم وطن مائیکل شما کر کا سب سے زیادہ فارمولا ون ریس جیتنے کا ریکارڑ برابر کر دیا ،نیکو روزبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،جبکہ اسپین کے فرنانڈو الینسو نے متنا زعہ طورپر فرانسیسی کھلاڑی کوپیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویںپوزیشن حاصل کر لی ، فار مولاون کے اہلکار اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ ریس کے بعد فرنانڈو کے اس عمل کی چھان بین کی جائے گی ۔

انگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیزجیت لیا
(November 4, 2013)
ٹرینڈاڈ: انگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوآخری میچ میں89رن سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 185رنز پر آﺅٹ ہوگئی اور کوئی بھی کھلاڑی ساراٹیلر کا ساتھ نہیں دے سکی، سارا ٹیلر نے شاندار سنچری بناڈالی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26رن کے عوض چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا ، جواب میں ویسٹ کی ٹیم 37ویں اوو ر میں صرف 96رن بنا کر آﺅٹ ہوگئی ،ویسٹ کی جانب سے شاکوانا نے 36رن بنائے انگلینڈ کی ہالی کولون نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا ۔

ایشین ہاکی چمپیئن شپ : پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل
(November 4, 2013)
کاکا میگارا: جاپان کے شہر کاکا میگا را میں جاری ایشین ہاکی چمپیئن شپ میں پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل ہو گا ۔ ابتدائی دو میچوں میںکامیابی کے بعد قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ، دیگر میچوں میں میزبان جاپان کی ٹیم چین کا جبکہ بھارت عمان کے مدمقابل ہو گا ، رویتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات نومبر کوٹکرائیں گی ، قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے میچوںمیں عمان کو آٹھ صفر اور چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گو ل سے شکست دی ہے ۔

پی سی بی کے 89ملازمین برخاست ،ٹیم کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے : نجم سیٹھی
(November 4, 2013)
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت چیئرمین پی سی بی کو معطل کرنے کے فیصلے سے بورڈ مشکلات کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کے 89ملازمین کے معاہدے31 اکتوبر کو ختم ہو گئے ہیں اور عدالتی فیصلے کے تحت معاہدوں میں توسیع نہیں کی جا سکی، انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باعث ہی نومبر میں پاکستان کا جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کرنا پڑا جس سے بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا، نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی موجود نہیں ہے اور ٹیم کا نتخاب بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بھی منتخب نہیں کی جا سکی جبکہ بولنگ کوچ بیکار ہوچکے ہیں۔
