پی سی بی کے 89ملازمین برخاست ،ٹیم کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے : نجم سیٹھی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت چیئرمین پی سی بی کو معطل کرنے کے فیصلے سے بورڈ مشکلات کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کے 89ملازمین کے معاہدے31 اکتوبر کو ختم ہو گئے ہیں اور عدالتی فیصلے کے تحت معاہدوں میں توسیع نہیں کی جا سکی، انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باعث ہی نومبر میں پاکستان کا جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کرنا پڑا جس سے بیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا، نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی موجود نہیں ہے اور ٹیم کا نتخاب بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بھی منتخب نہیں کی جا سکی جبکہ بولنگ کوچ بیکار ہوچکے ہیں۔

Latest from Blog