کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق تمام مساجد ومدارس میں علما اور خطباء عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کریں گے
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی
انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کیسز التوا کا شکار
سکھر/شکارپور(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد رشوت کے عوض ہر جائز ناجائز کام قواعد و ضوابط کے بغیر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اصل مالکان اپنی جائیداد سے محروم ہیں پی پی آئی کے مطابق پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں۔
زندگی بچانے والی ادویہ سمیت کئی دوسری ادویات نایاب
کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت ہوگئی ہے۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری ادویہ نایاب ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کارروائی شروع
اسلام آباد (پی پی آئی)ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ان میں افریقہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، یورپ اور مشرق وسطیٰ و امارات کے کچھ ملکوں کے اوورسیز پاکستانی شامل ہیں جو اپریل 2022 میں عمران حکومت کی برطرفی کے بعد سے پاکستان کے اداروں پر حملے اور پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے میں ملوث رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیزپر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے اور پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا شبہ ہے۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
(June 28, 2026)
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
(June 28, 2026)
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
(June 28, 2026)

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
(August 19, 2013)
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
(August 19, 2013)
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی پوائنٹس ٹیبل پر صورحال بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی
(August 19, 2013)
برلن( پی پی آئی)امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اورفرانس کے ونسنٹ پیلارڈ تیسرے نمبر پر رہے۔جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ایونٹ میں عالمی نمبرتین اوراولمپکس دو ہزار بارہ بی ایم ایکس ایونٹ کے فائنلسٹ امریکی رائیڈر نے مقررہ فاصلہ اعشاریہ چھ تین تین سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اور فرانس کے ونسنٹ پیلارڈ نے تیسری اور کولمبیا کے کارلس البرٹو نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں چھتیس بی ایم ایکس رائیڈر نے حصہ لیا۔فتح کے بعد امریکی رائیڈر کونور فیلڈ کا کہنا ہے کہ یہ ریس بالکل مختلف تھی اس کے ٹریک پرموجود ہائی اور لو جمپ پراعتماد کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی آہستہ جانا تھا جو مجھے بے حد پسند ہے۔

انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
(August 19, 2013)
انڈیانا( پی پی آئی)اسپین کے مارک مارکیوز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی جیت لی۔ چیمپئین شپ ٹیبل پر اسپینش رائڈر کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔انڈیانا میں ہونے والی ریس کا آغاز مارکیوز نے گرڈ میں رہتے ہوئے پول پوزیشن سے کیا۔ اسپینش رائڈر نے ابتدا سے ہی حریف رائڈرز پر برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ باون اعشاریہ چار چھ تین سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ اسپین کے دانی پیڈروسا دوسرے اور ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس گراں پری دو ہزار آٹھ کے فاتح اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ اس کامیابی نے چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز کی برتری مزید مستحکم کردی ہے۔ مارکیوز ایک سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دانی پیڈروسا ایک سو سرسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر پر ہے۔

