مکہ مکرمہ(پی پی آئی) مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس ختم ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق2 روزہ کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین،مفتیان کرام،اسلامی محققین شریک ہوئے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوئے جن میں شرکا وسطیت، غلو، رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا ط دوسرے کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو اسلام کی وسعت اور اعتدال کا پیغام دینا نیز مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ کی تجاویز مرتب کرنا بھی تھا۔
افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
انگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز سے باہر
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہزارہ ایکسپریس حادثہ کی تحقیقات آج نواب شاہ اور کل سکھرمیں ہوگی
سکھر/نواب شاہ(پی پی آئی)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف پاکستان ریلویز علی محمد آفریدی 16 اگست 2023 کو نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر اور 17 اگست 2023کو ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ سکھر کے کمیٹی روم میں (-11 اپ) ہزارہ ایکسپریس کو 06.08.2023 کو پیش آنے والے حادثہ کے حوالے سے انکوائری کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق معلومات رکھنے والوں کو رابطہ کا کہا گیا ہے۔
آپ کو بار بار گرفتار کیا جا رہا ہے؟ صحافی کا سوال
اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں نے چوہدری پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ آپ کو بار بار گرفتار کیا جا رہا ہے؟۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنا شوق پورا کر لیں
سمندر میں خودکشی کر نے والے کی لاش ڈھونڈنے کے لیے نیوی کی مدد طلب
کراچی (پی پی آئی)کراچی پورٹ پر ملازم نے کرین سے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی تھی پی پی آئی کے مطابق پورٹ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کا یہ واقعہ صبح پیش آیا۔لاش ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خودکشی کرنے والا تھرڈ پارٹی ملازم تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش ڈھونڈنے کے لیے نیوی کی مدد طلب کی ہے۔چھلانگ لگانے کی وجوہات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 بجے کرین نمبر 12 سے عبدالرحیم نے خودکشی کی۔
تلاش کریں
خبریں

افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
(August 16, 2013)
کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔

نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
(August 16, 2013)
نیویارک( پی پی آئی)یو ایس اوپن کے منتظمین نے نیویارک کے ساڑھے 22 ہزار نشستوں والے مین آرتھر ایشل سٹیڈیم میں خود کار چھت تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سٹیڈیم میں خراب موسم کی وجہ سے گرینڈ سلام ایونٹ کا مینز فائنل ماضی میں متاثر ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن کے دوران سٹیڈیم کو کور کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنچ اوپن کیلئے بھی 2018 تک خود کار چھت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز سے باہر
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی)نگلش فاسٹ باولر ٹم برسنن کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ٹم برسنین آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق برسنن کی انجری شدید نوعیت کی ہے، اس لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹم برسنن انجری کے سبب نا صرف ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ رواں سیزن میں ہونے والے تمام میچز میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق برسنن کی غیر موجودگی میں کرس ٹرملٹ کو بطور متبادل موقع دیا جائے گا۔ برسنن کو ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اسٹون فن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پنتالیس رنز اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ انگلش کپتان ایلیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ایشیز کے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:3000میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی
(August 16, 2013)
ماسکو( پی پی آئی)ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تین ہزار میٹر ریس کینیا کے ایزیکیل کیمبوئی نے جیت لی۔ چار سو میٹر ریس ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون کے نام رہی۔روس کے شہر ماسکو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز چار سو میٹر ریس میں ٹرنیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے جیہو گورڈون نے امریکہ کے مائیکل ٹینسلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ گورڈون نے مقررہ فاصلہ سنتالیس اعشاریہ چھ نو سیکنڈر میں طے کیا۔مردوں کی تین ہزار میٹر کی ریس میں کینیا کے ایزیکل کیمبوئی سب سے نمایاں رہے۔ انہوں نے ریس کے آغاز میں برتری حاصل کی اور مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ چھ اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں چیک ری پبلک کی زوزانا ہیجنووا نے امریکہ کی ڈالیلاح محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔ چیک کھلاڑی نے تیز رفتار دوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ باون اعشاریہ آٹھ تین سیکنڈز میں مکمل کیا۔ خواتین کے پندرہ سو میٹر دوڑ میں سوئیڈن کی ابیبا اریگاوی اور امریکہ کے جنیفر سیمسن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ابیبا نے مقررہ فاصلہ چار منٹ، دو اعشاریہ چھ سات سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مینز ہائی جمپ ایونٹ میں یواکرائن کے بوہدان بوندارینکو نے دو اعشاریہ چار ایک میٹر اونچی جمپ لگا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ قطر کے موتاز ایسا دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی ٹرپ جمپ مقابلے میں کولمبیا کی سیٹرین ابرگین فاتح رہیں۔ انہوں نے چودہ اعشاریہ آٹھ پانچ میٹر طویل جمپ لگا کر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔

سنسناٹی اوپن :رافیل نڈال اورراجرفیڈررکوارٹرفائنل میںپہنچ گئے
(August 16, 2013)
سنسناٹی ، اوہائیو( پی پی آئی)سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگور دمیتروو کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں سات پانچ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں اسپینش اسٹار نے چھ دو سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔دوسرے میچ میں سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ٹامی ہاس کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ فیڈرر کو پہلے سیٹ میں چھ ایک سے ناکامی ہوئی۔ جس کے بعد سوئس کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ سات پانچ اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو روس کے دمیتری ترسنوو کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔ جنرل ساونڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جوالین بینیتو کو زیر کرکے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش کھلاڑی نے دونوں سیٹ چھ دو کے اسکور سے اپنے نام کیے۔

فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہوگئے
(August 15, 2013)
ایمسٹرڈیم( پی پی آئی)فٹبال کلب سوانسی سٹی کے کھلاڑی جوناتھن ڈی گزمین پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ ساتھی کھلاڑی کی ٹکر نے ان کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہونے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ہالینڈ میں پرتگال کے خلاف دوستانہ فٹبال میچ کے لیے شیڈول پریکٹس کے دوران مڈ فیلڈر فٹبالر جوناتھن ڈی گزمین اپنے ساتھی کھلاڑی ڈرک کیوٹ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ ٹکرانے کے باعث ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کرنے کا کہا ہے۔ زخمی ہونے کے باعث مِڈ فیلڈر کے ہفتے کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف اپنا زور بازو دکھانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

