سیالکوٹ (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنی رہائش گاہ،فیکٹری اور سیکرٹریٹ کوسیل کرئے جانے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کر دیا گیا ہے، ہر قسم کی پراپرٹی کو سیل کرکے میری بوڑھی والدہ، اہل خانہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے گھر کی پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا ہے، میری بیوہ ماں، اہلیہ اور بہنوں کو زبردستی گھر سے نکال کر میرا اور میرے خاندان کا مکمل کاروبار سیل کر دیا گیا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کم از کم ڈھائی ہزار افراد فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، جن پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے، وہ میرے اکیلے کی ملکیت نہیں ہیں، ظالم ظلم اور بربریت کی اْس سطح تک گِر چکا ہے جو ناقابل بیان ہے۔
ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی محمد وسیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ :تربیتی کیمپ کے لئے 41کھلاڑی مدعو کرلئے گئے
نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کپ کا آغار 21اکتوبر سے ہوگا
آل کرا چی سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سید نا حاجی حافظ وارث علی شاہؒ سالانہ عرس آج منعقد ہوگا
کراچی (پی پی آئی)حضرت سید نا حاجی حافظ قاری وارث علی شاہ ؒ کاسالانہ عرس اتوار 20 اگست کوخانقاہ شریف بابا حیرت شاہ وارثی پاپوش نگر قبرستان ناظم آباد میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق محفل سماع دوپہر 2بجے بعد ازاں گا گر شریف، قل شریف نیزبعد عصرلنگرکا اہتمام کیا گیا ہے
پروفیسر احمد رفیق اخترکی ہمشیرہ انتقال کرگئیں
گوجر خان(پی پی آئی) مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ صندل روڈ والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں عزیزواقارب سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق پروفیسر احمد رفیق اخترسے اظہار افسوس کا اسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایاگیا
کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسانی ہمدردی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔کراچی میں منعقدہ تقاریب میں ایدھی ہوم کراچی اور میری ایڈ لپروسی سینٹر میں مادام ڈاکٹر رتھ فاو کی خدمات کو سراہا گیا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2008کو دنیا بھر میں انسان دوستوں کی عظمت کے اعتراف کے طور پر 19اگست کو انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جاتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی محمد وسیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
الماتے: پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ قازقستان کے شہر الماتے میں جاری عالمی باکسنگ ایونٹ کے پہلے روز 52کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد وسیم کا مقابلہ ترکمانستان کے زیریپ جمعایوف سے تھا ۔ جس میں اُنہیں سخت مقابلے کے 27کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے چیمپئن شپ سے قبل الماتے ہی میں 20روزہ کوچنگ پروگرام کے تحت عالمی باکسنگ کوچوں سے تربیت حاصل کری تھی ۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ :تربیتی کیمپ کے لئے 41کھلاڑی مدعو کرلئے گئے
الماتے: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں 20اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ جونیئر ورلڈ کپ چھ سے پندرہ دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20اکتوبر تک ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر منظور الحسن کو رپورٹ کریں ۔کیمپ میں بلائے گئے 41کھلاڑیوں میں مظہر عباس ،امین یوسف ،عدنان شکور ،امجد علی ،علی حیدر ،طلال خالد ،مشتاق ،زوہیب اشرف ،علیم بلال ،حافظ عما رطیب ،اسد عزیز،وسیم عباس،علی منصور ،کاشف جاوید ،تصور عباس ،حسن فراز ،کامران آصف ،نیّر عدنان ، ایم شعیب ،عثمان تنویر ،ایم عرفان ،ایم عمیر ،عدنان انور ،محسن صابر ،ایوب علی ، احمد زبیر ،علی شان ،عبدالقیوم ،محمد رضوان ،اوین عبدالخالق ،وسیم اسلم عبدالکریم ،فہداﷲ،اکبر علی ، صابر علی ، حماد، آصف علی اور اسد بشیر شامل ہیں ۔

نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کپ کا آغار 21اکتوبر سے ہوگا
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے نیشنل بینک ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ 21سے 25اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ لاہور بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر عبدالرزاق نے پاکستان بلائنڈ کونسل کے ڈائریکٹر نفیس احمد اور اسپانسر ادارے نیشنل بینک کے سپورٹس انچارج محمد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر کے آٹھ شہروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

آل کرا چی سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
کراچی: آل کراچی جشن سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی 4معروف فٹ بال ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال گراﺅنڈ میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے گئے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ینگ عزیز آباد نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا۔دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو سخت جد وجہد کے بعد 1-0سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل امتیاز اسپورٹس کالا پل نے پنالٹی ککس پر عرفان میموریل لانڈھی کو 5-2سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اہم میچ میں قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس نے ڈرگ روڈ یونین کو 2-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ۔ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ،سلیم شاہ ،اور منصور علی نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
سبی: ڈسٹرکٹ پولےس آفیسر سبی غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ سبی پولےس عوام کے جان ومال کی حفاظت کےلئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولےس کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہےں ،عےد الاضحی کے موقع پر فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دےا گیا ہے ، سبی مےں بغےر کاغذات موٹر سائےکل ، غےر قانونی گاڑیوں اور جرائم پےشہ افراد کے خلاف مہم بلا امتےاز جاری ہے، سبی کا رواےتی امن قائم رکھنا پولےس کی ذمہ داری ہے ۔وہ ڈی پی او آفس سبی مےںصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جےل سبی عبدالہادی کاکڑ بھی موجود تھے ، ڈی پی او سبی غلا م عباس تارڑ نے تباےا کہ سبی شہر مےں اس وقت 10ہزار سے زائد موٹر سائےکلیں سڑکوں پر رواں دواں ہےں لےکن ان مےں سے صرف 5سے10فیصد رجسٹرتھے جبکہ 90فیصد موٹر سائےکلیں بغےر کاغذات کے سبی شہر مےںموجود تھے، سبی پولےس نے اپنی کامےاب مہم کے دوران اب تک 13سو سے زائد موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کرلی ہے جبکہ دےگر غےر رجسٹر موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے ،سبی شہر مےں قائم شوروم اور انعامی اسےکموں کے مالکان کو بھی ہداےت کی گئی ہے کہ وہ جس کو بھی موٹر سائےکل دےں توقانونی معاملے پورے کرےں تاکہ جرائم پےشہ عناصر کسی صورت کامیاب نہ ہوں، ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ سبی پولےس نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے بھی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جو کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اب تک 11مفرور ملزمان کو گرفتار لیا جا چکا ہے ،پولےس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ہفتہ پولےس لائن سبی مےں دربار بھی لگاےا جاتا ہے اور پولےس جوانوں کے مسائل کو بھی حل کرنے کے اقدامات کئے جاتے ہےں ،ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ گزشتہ دنوں سٹی تھانہ سے اسلحہ کی گمشدگی کے بارے مےں بلاامتےاز تفتیش کی جارہی ہے ہم کسی بھی اہلکار کو الزام نہےں دےتے ہاں اس سلسلے مےں غفلت و لاپرائی کی گئی ہے اور جو بھی اہلکار پر الزام ثابت ہوا تو قانون کے مطابق محکمانہ کاروائی کی جائے گی، عےد الاضحی کے حوالے سے پولےس نے فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دے دےا ہے گشت مےں اضافے کے ساتھ ساتھ خارجی و داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، سبی کے شہری و تاجر برادری بھی اپنے آس پاس کے ماحول پر نظر رکھےں اور کسی بھی مشتبہ افراد ےا لاواث سامان کی موجودگی کے بارے مےں سبی پولےس کو بروقت اطلاع دےں، جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون بھی ضروری ہے شہری اور صحافی جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ تعاون کرےں ،ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو سبی پولےس کے ساتھ کوئی شکا ےت ہے تو وہ برائے راست مےرے پاس آئےں تاکہ ان کی شکاےت دور کی جائے سکے۔

تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
تلہار: تلہا ر اور پنگر دایو میں گندے پانی کے استعمال سے سینکڑ وںافرادجلد کی خارش کاشکا ر ہو گئے ،اس مرض نے وبائی صور ت اختیا ر کر لی ہے۔ تلہا ر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کے استعمال اور زیا دہ گرمی کے باعث خارش کی بیماری پھیل گئی ہے جوکہ وبائی صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ علاقے کے سر کاری اسپتا لوں میں ادویات موجو د نہیں ہیں ، سینکڑوں افراد نجی اسپتالوں میں داخل کر دئے گئے ہیں ۔ تلہار کے سینئر ڈاکٹر تصور علی خواجہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ حالیہ گرمی کی تیز لہر اور علاقے میں غیر معیاری پانی استعمال کر نے سے خارش اور جلد جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر تصور خواجہ نے تلہار کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ اپنے گھروں میں پانی کو ابال کر پیا جائے اور کوشش کی جائے کہ واٹر سپلائی کے پانی کے استعمال سے گریز کیا جائے ، شدید گرمی میں زیادہ سفر سے بھی اجتناب کیا جائے ، دوسری جانب تلہا ر کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں تمام سہو لیات مہیا کئے جائیں۔
