کراچی(پی پی آئی)اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مطابق دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔‘حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر جاپان کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کو بھجوانے کے پروگرام میں پیش رفت ہوتی ہے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔
ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی
اسپین کشتی رانی کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈاور برازیل کی فتح
ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست
اسٹیٹ بینک کی اعشاری سکے تبدیل کرانے کی تاکید
شاہد آفریدی سمیت قومی ٹیم کے 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی :عدنا ن رسول کی بولنگ ایکشن پر اعتراض
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
صحت کے تمام اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے صحت کے تمام اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیاہے،پی پی آئی کے مطابق وزارت صحت کے تحت قائم اس ادارے میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی بھی ہوگی، عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو بہترین سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان کی رہائی کے بعد گرفتاری پرلاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا،صنم جاوید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔ پی پی آئی کے مطابق تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے،جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے،جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی
(September 25, 2014)
لاس اینجلس، 25ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لاس اینجلس، کیلیفورنیا اور سوانا، جارجیا میں قائم ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہوکس فلمز کے مالک اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ایلکسس نیلسن کو (ایگزیکٹو پروڈیوسرز) کارگا سیون پکچرز کی جانب سے دی ہسٹری چینل کے لیے س”الٹی میٹ گائیڈ ٹو دی پریزیڈنٹس” بنانے پر شاندار گرافک ڈیزائن اور آرٹ ڈائریکشن پر ایمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ گالا 30 ستمبر 2014ء کو نیویارک شہر کے لنکن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148186 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148187 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148188 “الٹی میٹ گائیڈ ٹو پریزیڈنٹس” آٹھ-گھنٹوں کی ایک مختصر سیریز ہے جو ان 43 افراد کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے امریکہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس میں دستاویزی فوٹیج اور تصاویر کے ساتھ جامع تاریخی دستاویزات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ شو تخلیقی تصاویر اور انیمیشن کے ساتھ ان ذمہ داریوں، تقریبات، چیلنجز اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے جو امریکی رہنماؤں نے حاصل کیں۔ اس کے گرافکس پروڈکشن کمپنی کارگا 7 کی زیر ہدایت اور پیش کار فکرت مانوگلو کے تحت تخلیق کی گئی تھیں۔ نیلسن کہتے ہیں کہ “یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم زندگی کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نیا انداز پیش کرنا چاہ رہے تھے جو اسے زیادہ قابل فہم اور جاذب نظر بناتی ہے۔ 2 جہتی اور 3 جہتی عمل کے ملاپ نے ہمیں تاریخی دستاویزات اور تصاویر کو علیحدہ کرنے، متحرک بنانے، بیانیہ کہانیاں تخلیق کرنے کی سہولت دی جبکہ ان کے ذرائع کی درستگی بھی برقرار رہی۔ مجھے خوشی ہے کہ امتیازی انداز اور گرافکس کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ ہوکس کی بعد از پیداواری پائپ لائن میں موجودہ پیشرفت اور پیش کاری کو یکجا کرنے کے لیے موجودہ توسیع کا زبردست آغاز ہے۔” گو کہ یہ ان کا پہلا ایمی ہوگا، لیکن مستقبل بین ویب سائٹ میبو کیمپس (www.regeneration2014.com) پر ان کی فلم پروڈکشن، سی جی اور ویایف ایکس کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا تھا، جس میں چھ ڈیویایوارڈز، چھ ڈبلیو3 ایوارڈز، چار کمیونیکیٹرایوارڈز، دو آئی اے سی ایوارڈز اور ایک انٹرایکٹومیڈیا ایوارڈ شامل ہیں۔ میبو کیمپس کو کیون سو کی ہدایت میں تیار کیا گیا تھا، جو میبو انٹرنیشنل کے مہم جویانہ سی ایاوہیں، ایک ایسا ادارہ جو اپنے مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سو سے متعلق عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کی ملکیت دانش کو سنبھالنے پر خصوصی توجہ رکھتا ہے۔ ویب سائٹ کا مقصد تجربے کے ذریعے مغربی دنیا کو عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کے عجائبات سے روشناس کرانا ہے۔ ہوکس فلمز کے بارے میں ہوکس فلم ایک ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہے جو گیم آف تھرونز، ہیری پوٹر7 کے لیے مہمات پر اپنے کام، فاسٹ 5، زومبیورز جیسی فیچر فلموں، اسپائیک ٹی وی کی ڈیڈلیسٹ واریئرز، اور کیٹی پیری، برٹنی اسپیئرز، لٹل ڈریگن اور آبسولیوٹووڈکا کے لیے میوزک وڈیوز کے لیے کام کی وجہ سے معروف ہے۔ ہوکس فورٹ آرجائیل فلمز کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے اور ڈبل وائیڈبلوز پر ٹی وی سیریز اور اے سوانا ہنٹنگ فیجر فلم کی تیاری میں مصروف ہے۔ http://emmyonline.com/news_35th_nominations پی آر رابطہ: [email protected]

اسپین کشتی رانی کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈاور برازیل کی فتح
(September 23, 2014)
بارسلونا:اسپین میں کشتی رانی کے عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز 49 کلاس کے مینزاور ویمنز مقابلے ہوئے ، مردوں میں نیوزی لینڈ کے پیٹر برلنگ اور بلیئر ٹوکے نے گولڈ میڈلجیت لیا۔ اسپین کے ساحل سمندر پرپرفریب اور دلکش مقابلوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی مقابلے میں شریک تھیں۔ خواتین کے فائنل مقابلوں میں برازیل کی مارٹینی اور کہنا کونزے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی ریکارڈ کامیابی اپنے نام کرلی۔

ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست
(September 23, 2014)
ووہان:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سریان ولیمز کو ووہان اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میںفرنچ اسٹارعلیزے کورنیٹ نے شکست دے دی۔ سرینا ولیمز نے دو ہفتے قبل یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم چین کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسرے مرحلے کے میچ میں پہلے سیٹ میں 6-5کی برتری حاصل کرنے کے باوجود فٹنس مسائل کے باعث میچ سے ریٹائرہونے کا اعلان کیا۔فرنچ ٹینس اسٹار علیزے کورنیٹ نے اسے قبل رواں سال فروری میں سرینا ولیمز کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔دیگر میچوں میں امریکی الیسن ریسکے نے اطالوی کھلاڑی سارا ارانی کو4-6اور4-6سے ،امریکا کی ہی ایکترینا مارکوروا نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیا باسنزکی کو4-6اور1-6سے جبکہ 8سیڈڈ کیرولین ووزنیکی نے اسپین کی کارٹا سواریز کو 1-6،6-3اور6-7سے شکست دے دی۔

اسٹیٹ بینک کی اعشاری سکے تبدیل کرانے کی تاکید
(September 23, 2014)
لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل،مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل،مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹر، بینر اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ءسے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ءتک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی سمیت قومی ٹیم کے 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد
(September 23, 2014)
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناقص فٹنس پر شاہد خان آفریدی سمیت 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔پی سی بی کے جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوںکو فٹنس کا معیار بہتر بنانے کے لیے 4ماہ کا وقت دیاگیا تھا اور اس کے ساتھ یہ ا علان بھی کیا گیا تھا کہ بہترین فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق 10فیصد بونس دیا جائے گا اور ناقص فٹنس والے کھلاڑیوں پر سینٹرل کنٹریکٹ کا 25فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔شاہد آفریدی سمیت گیارہ کھلاریوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ قومی ٹیم کے عمر رسیدہ کھلاڑی اور کپتان مصباح الحق سمیت چار نوجوان کھلاڑیوںشان مسعود ،احمد شہزاد ،بلاول بھٹی،اور عمر امین کے لیے 10فیصد بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی :عدنا ن رسول کی بولنگ ایکشن پر اعتراض
(September 23, 2014)
حیدر آباد:لاہور لائینز کے آف اسپنر بولر عدنان رسول کو مشکوک بولنگ کے حامل قرار دے دیا گیا ہے۔آف اسپینر عدنان رسول امپائر دھرما سینا اور شمس الدین کی نظروؓں میں اس وقت آئے جب وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بولنگ کررہے تھے ،امپائر ز حضرات نے عدنان رسول کو وارننگ جاری کردی ۔واضح رہے عدنان رسول اگلے میچ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن اگر امپائر نے ان کے ایکشن پر اعتراض لگا یا تو ان کا ایکشن مشکوک قرار دے کر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
