ؒ ؒلاہور(پی پی آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس پر انوار الحق کاکڑ حتمی فیصلہ کریں گے۔ خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔ دوسری جانب 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسرائیل فلسطین تنازعہ کے بعد خدشہ پیدا ہو ئے تھا کہ اس کا اثر عالمی مارکیٹ پر آئے گا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاعالمی مارکیٹ میں اس جنگ کے دوران ترسیل میں رکاوٹ ضرور پیدا ہوئی ہے جس سے قیمتیں بڑھی بھی تھی، اس تنازعہ کے بعد سے یورپی برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد جبکہ امریکی برینٹ کروڈ کی قیمت میں لگ بھگ 9 فیصد تک اضافہ ہوا تھا کیونکہ مشرق وسطیٰ کا خطہ دنیا میں تیل کی مجموعی سپلائی کے تقریباً ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا ہے اور عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اس لئے یہ خدشہ بھی یہی موجود تھا کہ اگر ایران اور سعودی عرب جیسے ممالک تک یہ تنازع پھیلتا ہے تو اس کے اثرات ہوں گے۔
رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا کی سول سرجن کو انتظامی امور بہتر چلانے کی ہدایت
دوسرا چاند بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے جیت لیا
ایشین گیمز میں پاکستان کا 218رکنی دستہ شرکت کرے گا: عارف حسن
حیدر آباد میں منگنی کی رسم میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
حیدر آباد رشتہ کے تنازعے پر قتل ، پولیس کی کارروائی مختلف واقعات میں مطلوب دو افراد گرفتار
موجودہ حکمران قوت ارادی وفیصلہ سے محروم ہےں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی
ؒ ؒلاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں مجھ پر کہاں سے یہ ریکوری ڈال کر لے آئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لئے کام کیا ہے، میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے، وہ شہبازشریف والی خدمت نہیں، رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کر لے آئے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں، مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں، یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں، سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں۔
ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10 سال پہلے دیکھا تھا: جہانگیر ترین
جہانیاں (پی پی آئی) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10 سال پہلے دیکھا تھا۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہو کر نئے پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، دس سال پہلے بہتر پاکستان بنانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے، ہم نے صنعت کے شعبے میں تبدیلی لیکر آنی تھی، افسوس یہ سب خواب پورے نہ ہوسکے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی لیکن سب خواب ادھورے رہ گئے، دس سال ہم نے پی ٹی آئی میں محنت کی، جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے تو ہمیں ایک، ایک کر کے ہٹا دیا گیا، ہماری جگہ ان لوگوں کو بٹھایا گیا جن کو جانتے بھی نہیں تھے، پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جو بہتری نہیں لانا چاہتے تھے، آج ہم ادھورے مشن کو پورا کرنے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دس سال پہلے شروع کرنے والے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس وقت شخصیت اہم نہیں ہے سب سے اہم عوام اور ملک ہے، اس کے بغیر کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کونسی سیاسی جماعت بہترہے، عوام کے فیصلے سے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔جہانگیرترین نے کہا کہ ایسا ملک بنائیں گے نوجوان اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے، زراعت کا شعبہ ہماری ترجیح ہوگی، کسانوں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلنا پڑے گا، کسانوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں عزت دیں گے، ہم نے نعرے، بیانات نہیں عملی اقدامات کے لئے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں کے عوام کا جلسے میں آمد پر شکر گزار ہوں، اپوزیشن پارٹیوں کو اپنا دشمن نہیں سمجھتا، دشمنی، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کی مشکلات کم کرکے انہیں ریلیف دینا ہے، آئیں سب عہد کریں ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم پوری محنت کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا اور کامیاب ہو کر دکھائیں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب دس سال پہلے دیکھا تھا، ہم اپنے منصوبوں کو عملی شکل دیں گے، ہم ہار ماننے کو تیار نہیں، اپنے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باجودمہنگائی میں 29.65 فیصد اضافہ
اسلام آباد (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باجود قلیل مدتی مہنگائی 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 29.65 تک جا پہنچی۔پی پی آئی سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی ا?ئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی کی شرح مسلسل 5 ہفتے بڑھنے کے بعد 30 فیصد سے کم کی سطح پر آگئی ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی میں 0.33 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے۔، زیرجائزہ ہفتے کے دوران گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 17 میں کمی جبکہ 20 مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔زیرجائزہ ہفتے کے دوران جن مصنوعات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز (108.38 فیصد)، سگریٹ (94.46 فیصد)، پسی مرچ (84.11 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (78.51 فیصد)، گندم کا ا?ٹا (77.49 فیصد)، چینی (63.22 فیصد)، چال ایری 6/9 (62.83 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، گڑ (57.73 فیصد) اور نمک (54.84 فیصد) شامل ہیں۔ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں (20.81 فیصد)، ا?لو (3.3 فیصد)، انڈے (1.63 فیصد)، نمک (0.91 فیصد)، لہسن (0.77 فیصد)، تیار چائے (0.67 فیصد)، ڈبل روٹی (0.56 فیصد) اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں (0.28 فیصد) اضافہ دیکھا گیا۔رواں برس مئی میں ایس پی آئی 4 مئی کو 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 3 ہفتوں تک 45 فیصد سے اوپر رہا۔مہنگائی کے رجحان کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بل ہیں۔آئی ایم ایف کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پچھلے سال کے 29.6 فیصد کے برعکس رواں مالی سال 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا، ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں مرغی کا گوشت (10.19 فیصد)، پیاز (4.4 فیصد) چاول ایری-6/9 (3.84 فیصد)، کیلے (3.64 فیصد)، گڑ (3.4 فیصد)، دال مسور (2.36 فیصد)، چینی (2.22 فیصد) اور سرسوں کا تیل (2.17 فیصد) شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا کی سول سرجن کو انتظامی امور بہتر چلانے کی ہدایت
میرپورخاص: ممبر سندھ اسمبلی خیرالنساءمُغل نے سرجن سول اسپتا ل ڈاکٹر غلام حسین انڑکت سول اسپتا ل میر پور خاص کے انتظامی اموربہتر طور چلانے کی ہدایت کی۔ رکن سندھ اسمبلی خیرالنسامُغل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول سرجن ڈاکٹر غلام حسین اُنڑ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر طور پر چلائیں ۔رکن اسمبلی نے سول ہسپتال میرپورخاص میں ہسپتال کے مسائل کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سول سرجن کو ہدایت کی کہ گھوسٹ ڈاکٹروں اور اسٹاف کی رپورٹ دی جائے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔ایم پی اے نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج و معالج اور صحت و صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو درست کیا جائے بصورت دیگر کوتاہی کے مرتکب افسران ،ڈاکٹروں اور اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے ہسپتال کے انتظامی امور بہتر طور پر نہ چلانے پر سول سرجن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایت کی کہ و ہ اپنی کارکردگی بہتر کریں۔اس موقع پر سول سرجن ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہیلتھ سندھ حیدرآباد ڈاکٹر رفیق کھوکھر اور ڈاکٹر اشتیاق نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ،فنڈز کی کمی اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی جس پر ایم پی اے نے یقین دلایا کہ ہسپتال کے جائز مسائل حل کرانے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی۔بعدازاں ایم پی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تعلیم، صحت اور روزگارکی فراہمی کو ترجیح دی ہے ۔ایک سوال کے جواب میںانھوںنے کہا کہ گائنی وارڈ میں آپریشن نہ ہونا ،مردہ خانہ میں لاوارث ظاہر کرکے لاش کو جلد فارغ کرنا ،جنریٹر نہ چلانا انسانیت کی تذلیل ہے جس پر انھوں نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ آئندہ اس قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ سول ہسپتال کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو کافی حد تک سدھارا جارہا ہے اور کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسائل پیداہورہے ہیں۔

دوسرا چاند بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے جیت لیا
اوکاڑہ: دوسرا چاند با بو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے اپنے نام کرلیا۔کربلا گراﺅنڈ میں کھیلا جانے والافائنل میچ اشارہ محمڈن اور حسن بغدادی کے درمیان ہو ا جس میں اشارہ محمڈن 1-0سے کامیاب رہی،میچ میں اشارہ محمڈن کی جانب سے بلال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کویقینی بنا یا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چاند بابو مرحوم کے صاحبزادے مصباح اور عدیل تھے ،جنھوں نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا اور انظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی۔

ایشین گیمز میں پاکستان کا 218رکنی دستہ شرکت کرے گا: عارف حسن
لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائر جنرل عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کا 218 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان ایشین گیمز میںفٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس مختلف کھیلوں میںحصہ لے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 53 رکنی دستہ شرکت کرے گا، انھوں نے کہا کہ اگر قومی کھیل ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان اور بدنامی ہوگی۔

حیدر آباد میں منگنی کی رسم میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
حیدر آباد: حیدرآباد میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔لطیف آباد یونٹ نمبر8کی خواجہ کالونی میں منگنی کی رسم کے دوران دولہاعابد قریشی کے بھائی نے زبردست ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پریٹ آباد سے آئی ہو ئی دلہن کی کزن 16سالہ فریال بنتِ غوث محمد قریشی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے دولہا کے والد نورو قریشی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان مفرور ہو گئے،پولیس نے مقتولہ کے والد کی فریا د پر ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ملزمان کو دیکھنے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر مقتولہ کے ورثاءنے حیدرآباد پریس کلب اور ایس پی آفس کے سامنے لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے تک دھرنا دیا بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا گیا۔

حیدر آباد رشتہ کے تنازعے پر قتل ، پولیس کی کارروائی مختلف واقعات میں مطلوب دو افراد گرفتار
حیدرآباد: حیدر ا ٓباد میں رشتے کے تنازعے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں مختلف واقعات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قاسم آباد کے علاقہ گلستان سجاد مدینہ کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پربنگل بلیدی کو قتل کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ آباد خاندان میں ایک رشتہ پر تنازعہ تھا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بنگل بلیدی ولد کرم خان بلیدی کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے ۔حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرکے قاسم آباد میں دی سٹی اسکول کے عقب سے کار لفٹر نظیر جمالی کو حسین آباد تھانہ کی حدود سے چھینی گئی کار نمبرAFH-458برآمد کرلی ہے جبکہ ٹنڈو جام اور ٹنڈو قیصر لنک روڈ سے رحمن بخش کھوسو کو گرفتار کرکے 1400کلو گرام افیون برآمد کی اور ہوسٹری موڑ سے آرو ماچھی کو گرفتار کرکے اس سے11لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔

موجودہ حکمران قوت ارادی وفیصلہ سے محروم ہےں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہاہے کہ موجودہ حکمراں قوت ارادی و قوت فیصلہ سے محروم ہیں جس کے باعث ملک کے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ملک کی باگ ڈور حکمرانوں کے ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا کہ کہ حکومت طالبان کا معاملہ ہویا حامد میر پر قاتلانہ حملے کا سنگین مسلہ ہو کبھی سیاسی قیادت ،میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک صفحے پر نہیں لاسکی، حامد میر کے سانحہ پر وزیر اطلاعات میڈیا کے حق میں بیان دے رہے تھے جبکہ وزیرداخلہ اس کے خلاف بیان دے رہے تھے ،وزیر اعظم حامد میر کی عیادت کر کے جیو سے ہمدردی کا اظہار کررہے تھے دوسری جانب وزیر دفاع جیوکو ملک دشمن قرار دے کر پیمرا سے ان کے خلاف کارروائی کے لیے نوٹس بھجوارہے تھے ،حکمرانوں کی اس منافقانہ پالیسی نے ملک کو ایک سخت ترین بحران سے دوچار کردیا ہے اور 1999ءجیسی صورت حال دوبارہ پیدا کردی ہے،انھوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور تمام اہم معاملات میں فوج کو اعتماد میں لے کر بالخصوص حامد میر کے سانحہ کے سلسلے میں میڈیا اور عسکری اداروں کے درمیان جو تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں اس کو فوری ختم کرنے کی کوشش کریں اس تنازعہ سے پوری دنیا میںملک کا وقار خاک میں مل رہا ہے جس کا حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے ۔
