ساہیوال(پی پی آئی) لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی، جب ساہیوال پہنچی تو اس کی ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔حکام کے مطابق چیکنگ میں پتا چلا کہ خیبرمیل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے، متاثرہ بوگی کو علیحدہ کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین ایسے ہی روانہ کر دی جاتی تو اس میں آتشزدگی اور بوگیاں پٹری سے اترنے کا خدشہ تھا۔
ارجبٹائن موٹو جی پی : مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بارسلو نا ٹینس: رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ، اعصام کی جوڑی بھی باہر
برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں کسی ٹیم سے خوفزدہ نہیں : پیلے
ریال میڈرڑ چمپیئنزلیگ جیت کر تاریخ رقم کرے گی:کرسٹیانو رونالڈو
محمد عرفان صحت یاب ہوگئے ۔کھلنے کے لیے پر عزم
میرپور خاص پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جعلی ڈگری،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے فارغ
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو جعلی ڈگری کی بنا پرعہدے سے فارغ کر دیا گیا۔اشتیاق گوہر کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر ان کو عہدے سے فارغ کیا گیا۔اشتیاق گوہر کو 15ستمبر 2023ء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔اشتیاق گوہر نے 18ستمبر کو بطور اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ انرولمینٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے مراسلہ لکھا تھا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی: نگران صوبائی وزیر خزانہ
پشاور (پی پی آئی) صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں، وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں،نگران وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔ نگران صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیر بحث آئی تھی،مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
0 30یونٹ تک بجلی فری، موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پیٹرول دیا جائے گا، علیم خان
ؒ ؒلاہور(پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی حکومت دے گی جبکہ مزدوروں کی ماہانہ اجرت 50 ہزار اور موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے پہلے جہانیاں میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،لوگ کہتے تھے کہ ہمارے ساتھ عوام نہیں، آج انہوں نے دیکھ لیا عوام کس کے ساتھ ہے.، جہانگیر ترین بیماری کی حالت میں بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں، اس ملک سے کرپشن لوٹ مار اور بے ایمانی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ علیم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے چھوٹی چھوٹی ملازمتیں بھی کروڈوں کی بیچی، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے کدھر ہیں، 1 کروڑ نوکریاں دینے والوں نے 1 نوکری بھی نہ دی، ہم فرسودہ نظام کو کلمہ حق کہنے کے لیے آئے ہیں، ایک جماعت 7 بار پنجاب میں حکومت کر کے آج بھی موقع مانگتی ہے،بیشتر علاقوں میں انسان اور جانوروں کے لیے پانی پینے یکسر میسر نہیں. انہوں نے کہاکہ اس ملک میں پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے پھر رہے ہیں، اس ملک میں معاشی استحکام کا حل صرف جہانگیر ترین ہے. علیم خان نے کہا کہ ہمارے منشور میں 300 یونٹ کا بل حکومت بھرے گی، پیٹرول غریب آدمی کو آدھی قیمت پر دینگے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مہینہ ہو گی،کچھ احمقوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ کو ضائع کر کے بہت بڑی غلطی کی،تمام بزرگوں اور خواتین کا علاج ملک میں فری کیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ تمام یونین کونسلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگیں گے،ہم آپ کو قرض حسنہ دینگے، تاکہ آپ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔
تلاش کریں
خبریں

ارجبٹائن موٹو جی پی : مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
(April 26, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے پریکٹس سیشن میںدفاعی چیمپئن اور چیمپئن شپ لیڈر مارک مارکیز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ورلڈ چیمپئن اسپین کے مارک مارکیز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ،اسپین ہی کے ڈینی پیڈروسا صفر اعشاریہ ایک سات صفر سیکنڈ کے فرقسے دوسرے اور الیکس ایسپارگارو تیسرے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔ موٹو ٹو ایونٹ کے پریکٹس سیشن میں فرانس کے جان زارسرفہرست رہے،جرمنی کے جوناس فولجر کی دوسری اور سوئزرلینڈ کے ڈومینیک تیسرے نمبر پر رہے ۔

بارسلو نا ٹینس: رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ، اعصام کی جوڑی بھی باہر
(April 26, 2014)
بارسلونا: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہم وطن نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ، ڈبلز میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کینیڈ ا،سربیاکی جوڑی سے شکست کھا گئے ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میںمیزبان سٹارورلڈ نمبر ایک رافیل نڈال کو ہم وطن کھلاڑی نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کا سامناکرنا پڑا۔ عالمی نمبر 20 المیگرو نے دو گھنٹے 47 منٹ کے طویل مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کو ناک آوٹ کیا ، المیگرو کی فتح کا سکور 2-6 ،7-6 اور6-4 رہا۔اسے پہلے مقابلوں میں لٹویا کے ارنٹس گلبز نے روسی حریف تیمورز کوا سٹریٹ سیٹس میں 6-1اور6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،جاپان کے نیشی کوری نے کروشیا کے مارین سلک کو 6-1 اور6-3 سے شکست دی۔ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی کو کینیڈا کے ڈینئیل اور سربیا کے زیموجک نے 6-7، 7-5 اور10-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں کسی ٹیم سے خوفزدہ نہیں : پیلے
(April 26, 2014)
ساﺅ پاﺅلو: سابق عظیم فٹبال پیلے کا کہنا ہے کہ برازیل ورلڈکپ فٹ بال2014 میں شامل کسی ٹیم سے خوف ذدہ نہیں، افتتاحی میچ اور گروپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے ڈراز جمعہ کو نکالے جائیں گے جس کے ذریعے طے ہوگا۔پیلے ساوپاولو میں اولمپک چیمپئن تیراک مائیکل فیلپس کے ساتھ تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اشتہاری فلم کی عکس بندی کے دوران صحافیوںسے گفتگو کر تے ہوئے پیلے نے کہا کہ پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل کسی بھی ٹیم سے خائف نہیں اور وہ ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔اس وقت جرمنی اور اسپین کی ٹیمیں بلاشبہ سب سے بہتر ہیں، لیکن عالمی کپ میں ہمیشہ غیر متوقع نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ توقع اور خواہش ہے کہ برازیل فائنل تک ضرور پہنچے۔ برازیل کے فٹبال لیجنڈ پیلے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنھیںمسلسل تین ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

ریال میڈرڑ چمپیئنزلیگ جیت کر تاریخ رقم کرے گی:کرسٹیانو رونالڈو
(April 26, 2014)
میڈرڈ: ریال میڈر ڈ کے اسٹرائکر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ دسویں بار چیمپئنز لیگ جیت کرنئی تاریخ رقم کرے گی۔ پرتگالی اسٹاراو ر ریال میڈرڈ کے فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈواسپین میں ورلڈ کپ کی تشہیری مہم کے دوران ماڈل کرتے نظر آئے اور کیمروں کے مرکز نگاہ بن گئے۔ میڈرڈ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ کٹ بھی متعارف کر وادی گئی۔تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ایک سوا ل پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ابھی فٹبال کے علاوہ کسی اور کیریئر کا نہیں سوچا لیکن اگر فلموں میں اداکاری کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گا۔

محمد عرفان صحت یاب ہوگئے ۔کھلنے کے لیے پر عزم
(April 26, 2014)
لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان نے انجری سے نجات کے بعد باقاعدہ بولنگ کا آغاز کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد کرکٹ کے میدانوں میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔چار ماہ سے انجری کے شکار فاسٹ بولر محمد عرفان نے بلا آخر دوبارہ بولنگ شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باﺅلنگ دوبارہ کرنے پر بے حد خوش ہیں ،تاہم ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر مایوس تھے مگر اب دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔حالیہ بری کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیںوہیں بعض کرکٹرز بھی قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے کے باوجود کم بیک کے کیے پر طول رہے ہیں جن میںنوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی کم بیک کے لیے پر امید ہیں ۔فاسٹ بولر محمد عرفان کا دوبارہ بوﺅلنگ کرنا پاکستان کرکٹ کے لیے کسی خوش خبری سے کم نہیں شائقین کے ساتھ ٹیم منیجمنٹ بھی محمد عرفان کو جلد ان ایکشن میں دیکھنے پر جوش ہے

میرپور خاص پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن
(April 26, 2014)
میرپورخاص: میر پورخاص میں پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن موٹر سائیکلیں ،اسلحہ ،شراب اور چرس سمیت قتل کے الزام میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا۔میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ،مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 26چھینی گئی موٹر سائیکلیں، 10ٹی ٹی پسٹل بمعہ گولیاں،1عدد بندوق ، 32شراب کی بوتلیں ،4500سو گرام چرس برآمد کرنے کے علاوہ سابق اسسٹنٹ مختیار کار ،ان کی بیوی اور چار سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان میں ایک اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفراللہ دھاریجو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے میرپورخاص شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھینی جانے کی وارداتوں کے علاوہ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں کی عوامی شکایات پر پولیس حرکت میں آگئی اس دوران پولیس نے مختلف جگہوں پر کامیاب چھاپے مار کر جوہر کالونی میں رہائش پذیر سابق اسسٹنٹ مختیا رکا ر نور عالم اس کی بیوی اور اس کی چار سالہ بیٹی کے قتل کا اہم ملزم مختیار پلی کوگرفتار کر لیا جب کہ اس کیس میں ملوث ملزمہ نسرین پلی پہلے سے گرفتار ہے ، ملزمان سے تین سونے کی چوڑیاں ، مقتول نور عالم کا نام لکھی انگوٹھی سمیت پانچ عد د سونے کی انگوٹھیاں ، مرحومہ مریم پلی کا موبائل فون ، دو کیمرے،ایک کمپیوٹر مانیڑ سمیت آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مورخہ 23اپریل کو کھپرو بس اسٹینڈ پر محبوب علی مری پرسیٹی سائیڈ کی دُکان پر ڈکیتی کرنے والا ملزم سلمان عر ف زیبر پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا جب کے اس کے دیگر ساتھی رضوان بلوچ ، عبداللہ بلوچ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ،ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم سلمان عرف زبیر اور اس کے دیگر ساتھی اس سے قبل SLDپھا ٹک کے قریب بابر جھنڈیر نامی شخص سے اسلحے کے زور پرواردات کی تھی جس میں یہ موقع سے فرار ہو گیا تھا جب کے اس کے دیگر ساتھی عاقب اور احسن کو پولیس نے گرفتار کر لیاگیا تھا ۔ کھپرو اسٹینڈمیں واقع نور شاہ مارکیٹ میں سرون کمار کی دکان سے ایک لاکھ روپے کیش لوٹنے والے ملزمان امداد علی عرف مدو ماچھی سکنہ گوٹھ اللہ بخش کاکا ، عرفان ولد ابوبکر پھنور سکنہ دیھ 118گوٹھ عبداللہ پھنور اور ملزم محمد علی کشمیری بٹ سکنہ آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں لوٹا گیا مال برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو نے کہا کہ صحافی جہاں ہم پر تنقید کرتے ہیں وہی ہماری پولیس کے اچھے کارناموں کو بھی اجاگر کیا کریں اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا ہماری رہنمائی کریں تو ہم پورے ڈویژن سے جرائم کو اکھاڑ کر ختم کر دیں گے۔
