اسلام آباد (پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے لیے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ(سربراہ جنرل ر پرویز مشرف) کی رجسٹریشن منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انتخابی نشان “عقاب” کسی دوسری جماعت یا امیدوار کو الاٹمنٹ کے لئے موجود ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کو موصولہ دستاویزات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے کوئی باضابطہ عہدیداران نہیں۔وہ انتخابی قانون 2017 کی شق 209 اور 210 پر پورا نہیں اترتی،اس لئے غیر مجاز افراد کی جانب سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کئے جانے دی درخواستوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ 14 صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عقاب کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، عقاب ہی آئی پی پی کا انتخابی نشان ہو گا۔
آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے:جاوید لطیف
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دس پندرہ سالوں سے کراچی کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ وہاں ہم جائیں, قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، کراچی اور اندرون سندھ میں نئی تنظیم بنا دی ہے اس لئے تکلیف ہے، اب وہ ڈر رہے ہیں کہیں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل نہ جائے،کسی جماعت کو سندھ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم 14 سے 15 سال سے کراچی نہیں جا سکے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، نواز شریف کا تجربہ اور ان پر اعتماد ہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔
کراچی سمیت سندھ میں کل اور پرسوں گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی
کراچی (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رومانوی چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے مرحوم اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مرادسپرد خاک
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے پہلے رومانوی چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے مرحوم اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مراد کی جو جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں ہفتہ کے روزتدفین 14 اکتوبر ڈیفینس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے قبرستان میں کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹس ہیں کہ سلمیٰ مراد طویل العمری کے باعث متعدد طبی مسائل کا شکار تھیں وحید مراد نے کیریئر کے آغاز میں ہی سلمیٰ مراد سے 1960 کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کو تین بچے تھے، جس میں سے ایک بیٹی پیدا ہوتے ہی انتقال کر گئی تھیں جبکہ عالیہ مراد اورعادل مرادپسماندگان میں شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔ ہیڈن نے حالیہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیر معمولی کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈن کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے لیکن انہیں کئی بار انجریز اور قومی کرکٹ ٹیم کی خاطر آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔ ہیڈن رواں برس آئی پی ایل سات میں حصہ نہ لینے والے چوتھے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور انگلینڈ کے ایوان مورگن بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
کراچی: بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح، شاہد آفریدی اور عمر اکمل شکست کے ذمہ دار ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کا افتتاحی میچ سری لنکا کو پلیٹ میں رکھ کرپیش کر دیا۔ محمد یوسف نے شکست کا ذمے دار بیٹسمینوں کو قرار دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی۔

دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
کراچی: دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اورفرانس کے جوولفریڈ سونگا دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ادھرمیکسیکومیں جاری ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررنے دوسر ے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دبئی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے پہلے راﺅنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ تین رہا۔ ففتھ سیڈ جوولفریڈ سونگا رومانیہ کے وکٹرہنسیکوکوچھ دواورچھ چارسے مات دیکردوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹروکلائی کی انجری کے باعث بھارت کے سوم دیوکیخلاف میچ سے دستبردارہوگئے۔ ڈیل پوٹروپہلا سیٹ سات چھ سے ہارگئے جس کے بعد انہوں نے میچ سے دستبردارہونے میں ہی عافیت جانی۔۔ادھرمیکسیکومیں جاری کلیکورٹ ایونٹ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررنے قازقستان کے میخائل کوکوشکن کیخلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے دوسر ے راﺅنڈ میں جگہ بنالی۔ فیررنے ایک گھنٹے ستائیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھ دواورچھ تین سے فتح سمیٹی۔

جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
کراچی: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ664 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1997 میں ڈیبیوکرنے والے سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں اپنے کیرئیر کا 600 واں انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ مہیلا جے وردھنے 143ٹیسٹ408 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ جے وردھنے اپنے 600 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف 13 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر چھ سو سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹنڈولکر نے کیرئیر کے دوران664 میچز کھیلے۔ ٹنڈولکر نے دو سو ٹیسٹ، چار سو تریسٹھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی۔سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا چار سو پینتالیس ون ڈے کھیل کر دوسرے اور مہیلا جے وردھنے چار سو آٹھ ون ڈے میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
لاہور: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہوگا ۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کی علاوہ چار کھلاڑی شعیب ملک ،کامران اکمل ،سہیل تنویر اور ذولفقار بابر کیمپ میں حصہ لیں گے ۔ کیمپ کی نگرانی کوچ منصور رانا کریں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار کردیا ۔ بی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون میں غیر مہذب اشارے کرنے پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو تین میچوں کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔پابندی کے سبب شکیب االحسن سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اورایشیا کپ کے پہلے دو میچوںمیں شرکت سے محروم ہیں۔