اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان کی واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی، چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرفراز بگٹی کی جانب نوازشریف سے متعلق بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہئے۔ ریاست کو باپ کا کردار ادا کرنا چاہئے، نرم رویہ نہیں رکھنا چاہئے۔
کرس راجرز پر تقریب میں تاخیر سے آمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا
اپنے کیرئیر کا آخری حصہ بارسلونا میں ہی گزارنا چاہتا ہوں : لیونل میسی
اٹلی :سابق آئرش فارمولا ون ڈرائیور ایڈی کو چھ ماہ قید کی سزا
آسٹریلوی کوچ لی مین کو آئی پی ایل 7میں شرکت سے روک دیا گیا
کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کیلئے 4پاکستانی کرکٹرز نامزد
خودکش بمبار کے روپ میں تصویر پر برطانوی فٹبالر کرس سمالنگ کی معافی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مختصر دورے پر برطانیہ آمد
لندن (پی پی آئی)اسپیکر قومی اسمبلی،سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق راجہ پرویز اشرف لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھملاقاتوں کے علاوہ مختلف شہروں میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریبات میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی عرب سے ن لیگی اراکین نوازشریف کے استقبال کیلئے پاکستان پہنچیں گے
ریاض (پی پی آئی) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے کہاہے کہ سعودی عرب سے ن لیگی اراکین کی بڑی تعدادمسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف کے استقبال کیلئے21 اکتوبرسے قبل پاکستان جائے گی. شیخ سعید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان میں والہانہ استقبال ہوگا
سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی ادائیگی عمرہ کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ادائیگی عمرہ کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا۔
تلاش کریں
خبریں

کرس راجرز پر تقریب میں تاخیر سے آمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا
سڈنی: ایشز سیریز میں انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش کی تکمیل گزشتہ ہفتے سڈنی اوپرا ہاﺅس مٰں عوامی جشن میں تاخیر سے آنے پر ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین کرس راجرز پر جرمانہ عائد کردیا۔کرس نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھائی کی سالگرہ کی تقریب میں مصروف تھے ۔

اپنے کیرئیر کا آخری حصہ بارسلونا میں ہی گزارنا چاہتا ہوں : لیونل میسی
بارسلونا: ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کا باقی ماندہ وقت بارسلونا کلب میں ہی گزارنا چاہتے ہیں ۔میسی نے زخمی ہونے کے باعث دوماہ کے وقفے کے بعد میچ میں شرکت کی اور گیٹاف کے خلاف دو گول کرکے شاندار واپسی کی ۔میسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بارسلونا کے ساتھ کھیلتے کھیلتے ہی ریٹائر ہونا چاہتے ہیں کیوں لوگ انہیں اسی کلب میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اٹلی :سابق آئرش فارمولا ون ڈرائیور ایڈی کو چھ ماہ قید کی سزا
میلان: شمالی آئرلینڈ کے سابق فارمولا ون ڈرائیور ایڈی ارون کو اٹلی کے شہر میلان کے ہالی وڈ نائٹ کلب میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اطالوی عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔ایڈی کا دسمبر 2008میں کلب کے وی آئی پی سیکشن میں میلان کے سابق میئر کے بیٹے گبرائیل موراٹی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ۔

آسٹریلوی کوچ لی مین کو آئی پی ایل 7میں شرکت سے روک دیا گیا
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو آئی پی ایل سیزن سیون میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق لی مین کی فی الوقت آسٹریلوی ٹیم میں ضرورت ہے ۔لی مین اور بورڈ حکام کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔

کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کیلئے 4پاکستانی کرکٹرز نامزد
دبئی: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈ ز کے لئے پاکستان کے چار کھلاڑی نامزد ہوگئے ۔سعید اجمل کو ٹیسٹ بولر آف دی ایئر جبکہ یونس خان اور خرم منظور کو بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ون ڈے کے لئے سعید اجمل کا مچل جونسن ،روی جڈیجا ،ڈیل اسٹین ،ربیع الحسن اورنووان کولا سیکرا سے مقابلہ ہوگا ۔ون ڈے بیٹسمین آف دی ائیر کے لئے کوئی پاکستانی کھلاڑی نامزد نہیں ہوا۔ون بیٹسمین کے لئے مارٹن گپٹل ،روہت شرما ،کین ولیمسن ،شیکھر دھون ،کیرون پولارڈ ،مہندر سنگھ دھونی ،ویرات کوہلی ،کمارسنگاکارا،ڈی کوک اور جیمز فالکنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خودکش بمبار کے روپ میں تصویر پر برطانوی فٹبالر کرس سمالنگ کی معافی
لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کرس سمالنگ فینسی ڈریس پارٹی پر خود کش بمبار کے روپ میں جانے پر معافی مانگ لی ۔کرس نے فینسی ڈریس پارٹی میں جیگر میسٹر اور ریڈبل کی بوتلیں اپنے جسم کے ساتھ باندھیں اور ظاہر کیا کہ جیسے وہ خودکش بمبار ہے ۔برطانوی اخبار دی سن نے کرس کی تصویر شائع کی ۔کرس کی انتظامی کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ کسی کے جذبات مجروح کرے پر کر س معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں ۔
