پنوعاقل(پی پی آئی)پنوعاقل میں معو بھٹو باغ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کا اہم خطرناک کارندہ ہلاک ہوگیا جبکہ مبینہ مقابلے میں چار ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی سکھرکا بتاناہے کہ ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب میں 11 پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث تھا، سندھ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگسٹر خطرناک ڈاکو جانو انڈھڑ اور چھوٹو مزاری گینگ کا اہم ترین کارندہ اور گینگ کا کمانڈر تھا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اغواء برائے تاوان، دہشت گردی، پولیس حملوں، ہائی وے رابری، قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک کے نقصان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ایس ایس پی سکھرکا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت سانول عرف ساون سکھانی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ہلاک ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
سیزن 2014کیلئے کنگ فشر کی جدید فارمولا ون کار کی تقریب رونمائی
باکسرعامر خان اور ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف، بیوی کی تردید
افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا
ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار، فائرنگ سے بچے سمیت 3 زخمی
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل ا سکیم 33 میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ تبادلے کے دوران 2 موٹر سائیکل لفٹرز کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزم راغب اور شاہ رخ موٹر سائیکل کی چوری اور چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ادھر سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم آصف اور رفیع اللہ شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم آصف زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی رفیع اللہ کو تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسافر بس کے اندر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزم فرمان اور بدر السلام کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو کرسٹل منشیات برآمد ہوئی، منشیات کو بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان منشیات پشاور سے لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے جبکہ مومن آباد فقیر کالونی میں بھی کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو دھر لیا گیا، ملزم نزاکت علی سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ اویس زخمی ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ اور اجتماع گاہ کے قریب الگ الگ ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر آصف خان اور عبدالخالق نامی شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کر دی ہے۔
مریم کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا: بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے فلاپ شو نے نواز شریف کی مقبولیت کا پول کھول دیا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا مریم نواز کے جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم بی بی آئندہ تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کریں گی، ان کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کو موٹر سائیکل کی آفر ہو رہی ہے، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم کے چاچو نے 10 ارب روپے اپنی تشہیر پر اڑا دئیے، مریم کے ابا کا استقبال لاہور میں جیل کے قیدی کریں گے، ان کے ابا پھولوں کے ہاروں کے بجائے ہتھکڑیاں پہنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم کے ابا واپسی کی سیٹ کنفرم رکھیں ورنہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے نکل آئے تو بھاگنے کے لیے فلائٹ نہیں ملے گی۔
لاہور میں وکلا کیخلاف مقدمہ پر سیشن کورٹ میں تالہ بندی
لاہور(پی پی آئی))لاہور میں وکلا نے مقدمہ کے اندراج پر سیشن کورٹ میں تالہ بندی کردی۔پی پی آئی کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں وکلا پر مقدمے کے اندراج پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے،سیشن کورٹ میں پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا، عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہو گئے،وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناءمیر
کراچی: پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بےحدخوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ کی فتح
کیلی فورنیا: یو ایس پی جی اے گالف اوپن چیمپئن شپ میں اسکاٹ اسٹالنگ نے فتح حاصل کر لی۔ گالف کے میگا ایونٹ میںاسٹالنگ نے ایک اسٹروک کی برتری کے ساتھ فتح سمیٹی۔ انھوں نے میگا ایونٹ میں 68 پوانٹس کے ساتھ آخری روز فائنل راونڈ کے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کے گیری ووڈ لینڈ رہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مارک لیشمین رہے۔

سیزن 2014کیلئے کنگ فشر کی جدید فارمولا ون کار کی تقریب رونمائی
برن: مشہور کار کمپنی کنگ فشر نے سیزن 2014ءکے اپنی نئی فارمولا ون کار کو نمائش کے لیے پیش کر دیا۔سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی تقریب رونمائی میں جدید ریسنگ کار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے فار مولا ون ڈرائیور ایڈرین سوئٹل نے کار کی خوبیاں بتاتے ہو ئے کہا کہ کار نئی فارمولا ون کار سال 2014ءمیں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئی فار مولا ون کار کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی برق رفتار بنایا گیا ہے۔

باکسرعامر خان اور ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف، بیوی کی تردید
لندن: برطانوی اخبار نے پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان اور برطانوی ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف کیا۔ عامر کی بیوی فریال مخدوم نے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار ”دی سن” نے باکسر عامر خان کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر شائع کی ہے اور دعویٰ کیا کہ عامر خان کئی دنوں سے برطانوی ماڈل کے فلیٹ میں ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان کی خفیہ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں مقیم عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر کے برطانوی ماڈل کے ساتھ تعلقات کو افواہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے عامر کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریال نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا
الجیر: افریقن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل الجیریا کی ٹیم نے جیت لیا۔مردوں کے مقابلوں میں میزبان ملک الجیریا ٹیم کا مقابلہ تیونس کی ٹیم سے ہوا الجیریا ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کر کے حریف ٹیم کو 21 کے مقابلے 25 پوانٹس سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب خواتین مقابلوں میںتیونس اور ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگوکی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔تیونس کی ٹیم نے 20 کے مقابلے 23 پوانٹس سے فتح حاصل کی۔

ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
کراچی: ڈی اآر ایس پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گیا، نفاذ کو چار سال سے زائد وقت گذرنے کے باوجود اب تک پلیئرز اس طریقہ کار سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکا سے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 19 میں سے 18 ریویوز ضائع کیے گئے، کپتان مصباح الحق کو اس پر خاصی تشویش ہے، انھوں نے کہا کہ اگر امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اس طریقہ کار کو نہ سمجھا گیا تو جس طرح سری لنکا سے سیریز میں ٹیم نے نقصان اٹھایا آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ریویو اسی وقت لیا جاتا ہے جب آپ کو سو فیصد یقین ہو کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا، تھوڑے سے بھی شک پر ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ریویو حق میں نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگز میں باقاعدگی سے اس بارے میں بات چیت ہوتی ہے لیکن مطلوبہ نتائج بر آمد نہیں ہوسکے۔ سابق کپتان وقار یونس نے مسئلے کی وجہ ناسمجھی کو قرار دیا، انھوں نے کہاکہ پاکستان نے ریویو کی ابھی تک اسٹڈی نہیں کی، گذشتہ سیریز میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ چونکہ ابتدائی تین بیٹسمینوں نے رنز نہیں کیے تھے لہٰذا ریویو لینے کے معاملے میں ان کی خود غرضی دکھائی دی۔ اظہر علی نے سلپ میں کیچ ہونے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا، یہ غلط ہے، صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے والی سوچ نہیں ہونی چاہیے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ ریویو میں سب سے اہم کردار وکٹ کیپر کا ہوتا ہے، اسے ایل بی ڈبلیو کے بارے میں مکمل طور پر علم ہونا چاہیے، ذہانت کے کھیل میں امپائر کا دماغ پڑھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
